Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق موبائل فون | www.notes.studymanzil.com
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:موبائل فون
Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone
KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.
Tags: 8th Urdu Chapter 20 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Mobile Phone question answer, 8th Urdu question answer chapter Mobile Phone, KSEEB solutions class 8 Urdu, Mobile Phone notes, Mobile Phone question answer class 8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Mobile Phone, موبائل فون نوٹس, موبائل فون سوال جواب, ہشتم جماعت موبائل فون سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق موبائل فون کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.
Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق موبائل فون | www.notes.studymanzil.com
Notes Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق :موبائل فون

Table of Contents
Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق موبائل فون | www.notes.studymanzil.com
I۔ الفاظ و معنی :
مستعمل = استعمال میں آنا
معاون = مددگار
موجد = ایجاد کرنے والا
گاہک = خریدار
مشترک = ملا جلا
امارت = مالداری
روز افزوں = روز به روز
نرخ = قیمت
مواد = اصل بنیاد متن
مسیج = پیغام
تابکار = آلہ (مشین) سے نکلنے والی لہریں
مصرف = استعمال
Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق موبائل فون | www.notes.studymanzil.com
II. درج ذیل سوالات کے جوابات ایک ایک جملے میں دیجیے:
(۱) موبائل فون کا دوسرا نام کیا ہے؟
جواب: موبائل فون کا دوسرا نام سیلولر فون یا ہینڈ فون ہے۔
(۲) سائنسی ایجادات ہمارے لیے کب مفید ثابت ہوتی ہیں؟
جواب: سائنسی ایجادات ہمارے لیے اس وقت مفید ثابت ہوتی ہیں جب ان کا استعمال صحیح ہو۔
(۳) یم پی تھری پلیئر سے کیا مراد ہے؟
جواب: یم پی تھری پلیئر سے مراد ایسا آلہ ہے جس میں گانے، نغمے اور دیگر صوتی مواد سن سکتے ہیں۔
(۴) ایک موبائل سے دوسرے موبائل تک پروگرام منتقل کرنے کا ذریعہ کیا ہے؟
جواب: ایک موبائل سے دوسرے موبائل تک پروگرام منتقل کرنے کا ذریعہ بلوٹوتھ ہے۔
(۵) موبائل میں بیک وقت کیا کیا سما سکتے ہیں؟
جواب: موبائل میں بیک وقت، فون نمبر، گیمز ، تصاویر ، ویڈیو اور دستاویزات وغیرہ سما سکتے ہیں۔
(۶) وقت پر جاگنے کے لیے موبائل کا استعمال کیوں کر کیا جاسکتا ہے؟
جواب: وقت پر جاگنے کے لیے موبائل میں الارم کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
(۷) موبائل پر تازہ ترین خبریں حاصل کیسے کی جاسکتی ہیں؟
جواب: موبائل پر تازہ ترین خبریں انٹرنیٹ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
(۸) سب سے پہلا موبائل فون کب ایجاد ہوا ؟
جواب: سب سے پہلا موبائل فون 3791ء میں ایجاد ہوا۔
(۹) پہلے مو بائل فون کا وزن کتنا تھا؟
جواب: پہلے موبائل فون کا وزن تقریباً دو کلو تھا۔
(۰۱) سم کارڈ میں MIS کا لانگ فارم لکھیے ۔
جواب: سم کارڈ میں سم کالا ونگ فارم سبسکرائبر آئی ڈنٹیٹی موڈیول
subscribers identity module ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق موبائل فون | www.notes.studymanzil.com
III. ان کے تفصیلی جواب لکھیے :
(۱) موبائل فون میں کیا کیا پروگرام ہوتے ہیں؟
جواب: موبائل فون میں مختلف قسم کے پروگرام ہوتے ہیں جیسے کہ گیمز، کیلکولیٹر، کیمرا، موسیقی سننے کے لیے ایپس، اور انٹرنیٹ براؤزر وغیرہ۔ اس کے علاوہ لوگ اپنے موبائل فون میں مختلف قسم کی ایپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو ان کی ضروریات کے مطابق ہوتی ہیں۔
(۲) آپ کیسے ثابت کریں گے کہ موبائل ایک عجوبہ ہے؟
جواب: موبائل اپنے آپ میں ایک عجوبہ ہے۔ وہ ایک مٹھی میں پکڑے جانے والی چیز ہے۔ اس کے باجود اس میں حیرت انگیز صلاحیتیں ہیں ۔ مثلاً وقت، تاریخ، مہینہ معلوم کر سکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ احباب کے بے شمار فون نمبر جو ہماری یادداشت میں بمشکل ہی سما سکتے ہیں وہ بھی اس میں محفوظ رہتے ہیں اور بوقت ضرورت آن کی آن میں اسکرین پر رونما ہو جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ موبائل ہمارے حساب و کتاب کرنے میں بھی ممدود و معاون ثابت ہوتا ہے۔ الارم کے ذریعہ ہم وقت پر جاگ جا سکتے ہیں۔ انٹرنٹ کے کنکشن کے ذریعہ دنیا بھر کے حالات معلوم کر سکتے ہیں۔ دراصل یہ ایک جیبی آلہ ہے۔
(۳) موبائل کے فوائد لکھیے ۔
جواب: موبائل فون کے بے شمار فوائد ہیں جو زندگی کو آسان اور مؤثر بناتے ہیں:
رابطے میں آسانی: موبائل فون کے ذریعے دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی سے بھی فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فوری پیغام رسانی: ایس ایم ایس، ای میل، اور سوشل میڈیا کے ذریعے فوری پیغام رسانی ممکن ہے۔
تفریح کا ذریعہ: موبائل میں گیمز، میوزک، فلمیں، اور دیگر تفریحی ایپلیکیشنز موجود ہیں۔
تعلیم میں مدد: انٹرنیٹ کے ذریعے طلباء مختلف موضوعات پر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
کاروباری سہولتیں: موبائل کے ذریعے آن لائن شاپنگ، بینکنگ، اور دیگر کاروباری امور انجام دیے جا سکتے ہیں۔
نیویگیشن: جی پی ایس کے ذریعے راستے معلوم کرنا آسان ہو گیا ہے۔
صحت کی سہولتیں: صحت سے متعلق ایپلیکیشنز کے ذریعے ورزش، غذا، اور دیگر مشورے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Mobile Phone | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق موبائل فون | www.notes.studymanzil.com
(۴) موبائل کے نقصانات گنوائیے۔
جواب: اگرچہ موبائل کے بے شمار فوائد ہیں، لیکن اس کے نقصانات بھی ہیں جو انسانی زندگی پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں:
صحت پر اثرات: موبائل سے نکلنے والی تابکاری صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے اور دماغی عوارض پیدا کر سکتی ہے۔
وقت کا ضیاع: غیر ضروری گیمز اور سوشل میڈیا کے استعمال سے قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔
نوجوان نسل پر منفی اثرات: نوجوان نسل موبائل کا غلط استعمال کرکے اپنا مستقبل خراب کر سکتی ہے۔
غیر ضروری اخراجات: جدید موبائل خریدنے کی دوڑ میں لوگ غیر ضروری اخراجات کرتے ہیں۔
جھوٹ اور دھوکہ دہی: موبائل کے ذریعے جھوٹ بولنا اور دھوکہ دہی آسان ہو گئی ہے۔
عبادت میں خلل: مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں موبائل کی گھنٹیاں عبادت میں خلل ڈالتی ہیں۔
ذاتی معلومات کی چوری: انٹرنیٹ اور موبائل ہیکنگ کی وجہ سے ذاتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔

IV. ان جملوں کو مناسب الفاظ سے مکمل کیجیے:
(۱) آج کل موبائل کا استعمال ۔۔۔۔۔۔نے بھی شروع کر دیا ہے۔
(امیروں ، فقیروں، غریبوں)
جواب: فقیروں
(۲) موبائل ایک ۔۔۔۔۔۔۔۔مشین ہے۔
(خودکار، الیکڑانک ، چلتی پھرتی)
جواب: الیکڑانک
(۳) یسں ، یم ،ایس کے معنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں۔
(شارٹ مسیج سروس، سرویس ماسٹر، سسٹم ماس میکانزم)
جواب: شارٹ مسیج سروس
(۴) موبائل کو ۔۔۔۔۔۔۔کرنے کے لیے کیا لیکیولیٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
(جواب ، حساب ، عتاب)
جواب: حساب
۵) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے موبائل میں جان آجاتی ہے۔
( بجلی ، سم کارڈ، اسکرین)
جواب: سم کارڈ
V. “الف” اور “ب” میں جوڑ لگائیے:

جواب:

Thank you sir aapka bahot bahot shukriya