Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:ملانصیرالدین کے لطیفے
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife
KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Mulla Nasiruddin k Latife is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.
Tags: 8th Urdu Chapter 19 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Mulla Nasiruddin k Latife question answer, 8th Urdu question answer chapter Mulla Nasiruddin k Latife, KSEEB solutions class 8 Urdu, Mulla Nasiruddin k Latife notes, Mulla Nasiruddin k Latife question answer class 8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Mulla Nasiruddin k Latife, ملانصیرالدین کے لطیفے نوٹس, ملانصیرالدین کے لطیفے سوال جواب, ہشتم جماعت ملانصیرالدین کے لطیفے سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق ملانصیرالدین کے لطیفے کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Mulla Nasiruddin k Latife offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
Notes Class 8 Urdu Lesson Mulla Nasiruddin k Latife
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق :ملانصیرالدین کے لطیفے
Table of Contents
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
ما خود
تعارف :
تعارف : ہنسی مذاق انسانی طبیعت کا خاصہ ہے۔ زندہ دل لوگ ہنسی مذاق سے زندگی کو پر لطف بناتے ہیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت ملانصیر الدین کی بھی ہے۔ ان کے لطائف پڑھئے اور خوب مزہ لے لے کر دوسروں کوان کی ذہانت سے واقف کرائیے۔
خدا کی رحمت :
خدا کی رحمت :
کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ملا نصیر الدین کا بازار سے گذر ہور ہا تھا کہ اچانک زور دار برسات ہونے لگی ۔ لوگ برسات سے بچنے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے ۔ ملا نصیر الدین نے دیکھا تو کہا ارے ارے تم لوگ کیا کر رہے ہو ! کیا خدا کی رحمت سے اس طرح بھاگنا اچھا ہے۔ لوگ یہ سن کو حیران رہ گئے ۔
چند دن بعد ملا نصیر الدین لوگوں کے ساتھ کہیں جا رہے تھے، پھر سے زوردار برسات ہونے لگی تو ملا نصیر الدین بھی دوڑ کر برسات سے بچنے کی کوشش کرنے لگے ۔ لوگوں نے پوچھا حضرت پرسوں تو آپ نے لوگوں کو نصیحت کی کہ خدا کی رحمت سے ڈر کر بھاگنا نہیں چاہیے اور آج آپ خود ہی بھاگ رہے ہیں۔ ملا نصیر الدین نے فوراً جواب دیا ارے کم بختو دیکھ نہیں رہے ہو کہ خدا کی رحمت میرے پیروں تلے آ رہی ہے میں یہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتا۔
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
حمام میں دھما کہ :
حمام میں دھما کہ :
ملا نصیر الدین ایک مرتبہ حمام میں غسل کر رہے تھے دھڑام سے گرنے کی آواز آئی۔ بیوی نے پوچھا ارے کیا ہوا ؟ ملا نے کہا کچھ نہیں شیروانی گر پڑی تھی۔
بیوی نے پوچھا شیروانی گرنے پر اتنی زور دار آواز تو نہیں آتی ! ملا نصیر الدین نے جواب دیا۔ شیروانی کے اندر میں بھی تھا۔
ملا کی حاضر جوابی :
ملا کی حاضر جوابی :
ملا نصیر الدین ایک مرتبہ کسی شہر پہنچے لوگوں نے ان کا حلیہ اور وضع قطع دیکھ کر یہ سمجھا کہ یہ کوئی بہت بڑے عالم ہیں۔ لوگوں نے ان سے کچھ وعظ ونصیحت کرنے کی درخواست کی۔ ملا نصیر الدین نے پوچھا کیا تم لوگ پڑھے لکھے ہو؟ لوگوں نے کہا نہیں تب ملا نصیر الدین نے کہا جو لوگ کچھ نہیں جانتے ان کو کیا کہا جائے ! خاموش رہ گئے ۔
چند دن بعد وہ اسی شہر میں آئے تو لوگوں نے دوبارہ نصیحت کی درخواست کی ۔ تب ملا نصیر الدین نے وہی سوال دہرایا لوگوں نے اب کی بار کہا کہ ہاں ہم لوگ پڑھے لکھے ہیں ۔ تب ملا نصیر الدین نے جواب دیا۔ اب پڑھے لکھے اور علم والے لوگوں کو کیا بتایا جائے! یہ کہہ کر خاموش ہو گئے ۔
تیسری دفعہ جب ملا نصیر الدین شہر آئے تو لوگوں نے پھر وہی سوال دہرایا ، شہر والے عقل مندی کا مظاہرہ کرنے کے لیے دو حصوں میں بٹ گئے ۔ ایک جماعت نے کہا ہم پڑھے لکھے ہیں ۔ دوسری جماعت نے کہا ہم پڑھے لکھے نہیں ہیں۔
تب ملانصیر الدین نے ان سے کہا جو پڑھے لکھے ہیں وہ نا خواندہ لوگوں کو بتادیں۔ لوگ حیران رہ گئے۔
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
رمضان کا چاند:
رمضان کا چاند:
رمضان کا مہینہ تھا۔ روزہ کھولنے کے بعد ملا نصیر الدین کسی کام سے بازار کی طرف نکل گئے ۔ راستے میں ایک کنواں ملا۔ اتفاق سے ملا کی نظر کنویں کے اندر پہنچ گئی۔ اس میں چاند کا عکس نظر آرہا تھا۔ ملا کو بڑی تشویش ہوئی وہ سوچنے لگے شاید چاند کنویں میں گر گیا ہے۔
اس کو فورا نکال لینا چاہیے۔ اگر اس کو یوں ہی چھوڑ دیا جائے اور یہ یہیں ڈو بار ہا تو رمضان کا مہینہ کبھی ختم نہ ہو گا۔ یہ خیال آتے ہی وہ دوڑتے ہوئے گھر گئے اور ایک لمبی سی رسی لے کر کنویں کے پاس پہنچ گئے ۔ انہوں نے رسی کنویں میں ڈالی اور آواز دے کر کہا۔ اے میاں چاند ! رسی کومضبوطی سے پکڑ لو میں تمہیں نکال لوں گا ۔“
اتفاق کی بات رسی کا سرا کسی چٹان میں پھنس گیا ملا نے رسی کو کھینچنا شروع کیا تو رسی اپنی جگہ سے نہ ہلی ملا سمجھے کہ چاند بہت وزنی ہے۔ اس لیے مجھ سے کھینچا نہیں جا رہا ہے۔ انہوں نے پوری قوت سے اس کو کھینچا اور دھڑام سے گر پڑے۔ کافی چوٹ آئی لیکن جب آسمان پر نظر گئی تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر چمک رہا تھا۔
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
I ۔ الفاظ و معنی:
خاصه = خصوصیات، عادت
زنده ولی = خوش مزاجی
لطائف = لطیفے کی جمع، جس بات پر ہنسی آئے
لطیفہ = چٹکلہ ، دلچسپ بات
حلیه = انسانی ہیٔت
ناخوانده = بے علم ، جاہل
وضع قطع = بناوٹ
دهڑام = دھما که
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
II. ان سوالات کے جواب لکھیے :
(۱) دھڑام کی کی آواز کیوں آئی؟
جواب:دھڑام کی آواز اس لیے آئی کیونکہ ملا نصیر الدین حمام میں پھسل کر گر پڑے تھے۔
(۲) بیوی کے سوال پر ملا نصیر الدین کا کیا جواب تھا ؟
جواب:بیوی کے سوال پر ملا نصیر الدین نے کہا کہ شیروانی گر پڑی تھی۔ جب بیوی نے حیرانی ظاہر کی تو ملا نے کہا کہ شیروانی کے اندر میں بھی تھا۔
(۳) ملا نصیر الدین نے بارش سے بچنے کی کیا وجہ بتائی ؟
جواب: ملا نصیر الدین نے بارش سے بچنے کی یہ وجہ بتائی کہ بارش خدا کی رحمت ہوتی ہے۔ خدا کی رحمت میرے پیروں تلے آرہی ہے۔ میں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔
Notes For Class 8 Urdu Mulla Nasiruddin k Latife | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ملانصیرالدین کے لطیفے | www.notes.studymanzil.com
(۴) ملانصیر الدین نے چاند کے کنویں میں رہ جانے پر کیا سوچا ؟
جواب: ملا نصیر الدین نے سوچا کہ چاند کنویں میں گر گیا ہے اور اگر اسے باہر نہ نکالا گیا تو رمضان کا مہینہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔
(۵) چاند کیسے باہر نکل آیا ؟
جواب:ملا نصیر الدین کنویں میں پڑے چاند کے عکس کو نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، ملا نصیر الدین نے ایک رسی کو کنویں میں ڈالا اتفاق سے رسی کا سرہ کسی چٹان میں پھنس گیا، ملا نے رسی کو پوری قوت سے کھینچا اور دھڑام سے گر پڑے۔
لیکن جب آسمان پر نظر گئی تو چاند پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا تھا۔
ملا نصیرالدین کے لطیفوں کا مقصد:
ملا نصیرالدین کے لطیفے صرف ہنسنے اور مزہ کرنے کے لیے نہیں بلکہ ان کے ذریعے مختلف سماجی اور اخلاقی مسائل پر طنز کیا جاتا ہے۔ ان کے لطیفوں میں انسانوں کی کمزوریاں، سماج کے دوغلے پن اور بعض اوقات مذہبی منافقت کو بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔
