Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک | www.notes.studymanzil.com
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک
Notes By : Khalid Baig GUHPS Balur,Tq-Hangal, Dist-Haveri
Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek
KSEEB Solutions for Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 6 Social Science syllabus in Urdu.
Tags: 6th Social Chapter 16 question Answer, 6th Social Science Notes, 6th Social Notes Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek question answer, 6th Social question answer chapter Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek , KSEEB solutions class 6 Social Science, Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek notes, Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek question answer class 6, sixth Social question answers, Notes Class6 Social Science Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek , ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک نوٹس, ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک سوال جواب, ششم جماعت ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبقہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک | www.notes.studymanzil.com
The Class 6 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 6 Social Science Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Social Science studies.
Notes Class 6 Social Science Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق:ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک
Table of Contents
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں؟
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں؟
1) گرونانک کے گیتوں کو جاپجی کہا جاتا ہے۔
2) سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب ہے۔
3) راما نو جا چار یہ شرمبودور میں پیدا ہوئے۔
4) کل یوگ کی رادھا میرابائی کو کہا جاتا ہے۔
Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک | www.notes.studymanzil.com
II. مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیں؟
1. شنکر اچاریہ کی گئی اصلاحات کون کونسی ہیں ؟
جواب:- شنکر اچاریہ نے ہندو معاشرت میں اصلاحات کیں اور ادویتا فلسفے کے ذریعے مساوات کا پیغام دیا۔ انہوں نے ذاتوں کے درمیان جھگڑے ختم کیے اور ہندوستانیوں کوجذباتی اور مذہبی طور پر متحد کرنے کے لئے مٹھیں قائم کیں اور ‘بھجا گووندم’ جیسی مشہور کتب لکھی۔
2. بسویشور کے افکار کون کونسے ہیں؟
جواب:- بسویشور نے ذات پات سے پاک سماج کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ”محنت ہی عبادت ہے” (کایاکاوے کیلاسا) کی تعلیم دی۔ ذات پات، مورتی پوجا اور قربانیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘انسان کا جسم خود ایک مندر ہے’۔ خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ‘عورت ماں ہے، وہی سب کچھ ہے۔
Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک | www.notes.studymanzil.com
3. و چن ادب کی کیا اہمیت ہے ؟ چند و چن کاروں کے نام لکھیں۔
جواب:-” و چن“ ایک خاص قسم کا ادب ہے۔ وچنوں کو نثر کی طرح پڑھا جاسکتا ہے اور نظم کی طرح گایا بھی جاسکتا ہے یہ روحانی اصولوں اور سماجی اصلاحات کا اظہار ہے۔ جیڈ راد اسمیّا ، الما پر بھو ، چناّ بسونّا، اکا مہادیوی وغیرہ و چن کار تھے۔ یہ تمام ذاتوں، طبقوں سے تعلق رکھتے تھے۔
4. بھکتی سنتوں نے کیا تعلیم دی ؟
جواب:- بھکتی سنتوں نے خدا کی طرف عقیدت (بھکتی) کو خدا کی رحمت حاصل کرنے کا واحد طریقہ قرار دیا۔ انہوں نے اعلیٰ اور ادنٰی کے درمیان تفریق کی مذمت کی اور برابری کا درس دیا۔ انہوں نے قدیم رسومات کے خلاف آواز اٹھائی اور محبت، بھائی چارے ، خیرات اور خدمت ِخلق پر زور دیا۔
Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک | www.notes.studymanzil.com
5. ہندوستان کے اہم صوفی سنت کون ہیں ؟
جواب:- ہندوستان کے مشہور صوفی بزرگوں میں نظام الدین اولیاءؒ، حضرت خواجہ بندہ نوازؒ، اور حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒشامل ہیں۔
6. بھکتی مسلک (فرقہ ) کا نتیجہ بتائیے؟
جواب:- بھکتی تحریک نے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کی۔
اس نے علاقائی زبانوں میں ادب تخلیق کرکے بھارتی زبانوں کو مالا مال کیا۔
اس نے سماجی اصلاحات کو فروغ دیا اور ذات پات کی تفریق اور بت پرستی جیسے سماجی برائیوں کی مذمت کی۔
7. حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی درگاہ کہاں واقع ہے ؟
جواب:- حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کی درگاہ کلبرگی (کرناٹک) میں واقع ہے
8. تلسی داس کی مشہور تصنیف کونسی ہے؟
جواب:- رام چریتا مانس
9. گرونانک کا مشہور قول کونسا ہے ؟
جواب:- انکا مشہور قول تھا کہ ” اگر میری لاکھ زبانیں ہوں تب بھی میں ان تمام زبانوں سے ایک خدا کا نام ہی لوں گا۔”
Notes For Class 6 Social Lesson Hindustani Nazria Aur Bhakti Tehreek | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق ہندوستانی نظریہ اور بھکتی تحریک | www.notes.studymanzil.com
01. بھکتی فرقہ کی خصوصیت کیا ہیں ؟
جواب:- بھکتی فرقہ خدا کی محبت، لوگوں کے درمیان برابری اور ذات پات کی تفریق اور پرانی روایات کا انکار کرتا ہے۔ یہ محبت، بھائی چارے، اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے۔
III. گروہ میں بحث کر کے جواب دیں ؟
1. بھکتی سنتوں کی تعلیمات کی مشابہت۔
جواب:- بھکتی سنتوں کے تعلیمات آج بھی اہم ہیں کیونکہ یہ سماجی برابری اور خدا کی محبت کا درس دیتی ہیں۔ یہ لوگوں کو ذات اور مذہبی فرقوں سے اوپر اٹھنے اور ہم آہنگی کے ساتھ جینے کی ترغیب دیتی ہیں۔
2. سماجی اصلاح کاروں کی وجہ سے ہوئی تبدیلیوں پر گروہ میں تبادلہ خیال کریں۔
جواب:- سماجی اصلاح کاروں نے سماجی برائیوں جیسے کہ ذات پات کی تفریق، بچپن کی شادی اور بت پرستی کے خلاف آواز اٹھا کر اہم تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے تعلیم، برابری، اورسماجی انصاف کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں ایک ترقی پسند معاشرہ سامنے آیا۔