Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: مغل اور مر ہٹہ
Notes By : Khalid Baig GUHPS Balur,Tq-Hangal, Dist-Haveri
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha
KSEEB Solutions for Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 6 Social Science syllabus in Urdu.
Tags: 6th Social Chapter 15 question Answer, 6th Social Science Notes, 6th Social Notes Mughal Aur Maratha question answer, 6th Social question answer chapter Mughal Aur Maratha , KSEEB solutions class 6 Social Science, Mughal Aur Maratha notes, Mughal Aur Maratha question answer class 6, sixth Social question answers, Notes Class6 Social Science Lesson Mughal Aur Maratha , مغل اور مر ہٹہ نوٹس, مغل اور مر ہٹہ سوال جواب, ششم جماعت مغل اور مر ہٹہ سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبق مغل اور مر ہٹہ کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
The Class 6 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 6 Social Science Lesson Mughal Aur Maratha offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Social Science studies.
Notes Class 6 Social Science Lesson Mughal Aur Maratha
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق:مغل اور مر ہٹہ
Table of Contents
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں؟
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں؟
1) اکبر کی مخالفت کرنے والا میواڑ کا مشہور را جا رانا پرتاب سمہا
2) را ما چرت مانس تصنیف تُلسی داس نے لکھی۔
3) شیواجی شیونیری میں پیدا ہوا۔
4) شاہ جہاں کے بیٹے کا نام اورنگ زیب
5) فتح پور سیکری کی تعمیر اکبر بادشاہ نے کی۔
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
II. مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیں؟
1. مغل دور کے ثقافتی خدمات کیا ہیں ؟
1. مغل دور کے ثقافتی خدمات کیا ہیں ؟
جواب:- مغلیہ دور نے ادب، فنون لطیفہ اور تعمیرات کے مختلف شعبوں میں ایک نئی روح پھونکی۔ انہوں نے فارسی ادب کی حمایت کی، جس میں مشہور تاریخ دان ابوالفضل اور ممتاز شاعر فیضی اور بیربل شامل تھے۔
تاج محل، لال قلعہ اور ہمایوں کا مزار اس دور کی مشہور تعمیرات ہیں۔ اس دور میں چکانی طرز کی مصوّری کا آغاز ہوا اور موسیقی میں بھی ترقی ہوئی، جہاں تان سین کو خاص مقام حاصل تھا۔
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
2. اکبر کی انتظامیہ کے متعلق وضاحت کریں ؟
2. اکبر کی انتظامیہ کے متعلق وضاحت کریں ؟
جواب:- اکبر ایک ماہر منتظم تھا جس نے ہندوؤں کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا، جزیہ اور زیارتی ٹیکس ختم کیا، گائے ذبح کرنے پر پابندی لگائی اور ستی کے رسم کی مخالفت کی۔ اس کی زمین کی محصولات کی پالیسی کو عوام میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ اکبر دوسرے مذاہب کے ساتھ روادار تھا اور مذہبی مباحثوں کے لیے ایک عبادت گاہ بنائی، جس کے نتیجے میں دین الہٰی فرقہ وجود میں آیا
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
3. مغلیہ سلطنت کے زوال کے کوئی ایک وجہ بتائیے؟
3. مغلیہ سلطنت کے زوال کے کوئی ایک وجہ بتائیے؟
جواب:- اورنگ زیب کی پالیسیوں، جیسے کہ جزیہ xat کا دوبارہ نفاذ اور ہندو مذہبی رسومات پر پابندی نے بڑے پیمانے پر بغاوتوں کو جنم دیا اور سلطنت کو کمزور کر دیا۔
4. جیجا بائی نے شیواجی کے مستقبل کو کس طرح سنوارا ؟
4. جیجا بائی نے شیواجی کے مستقبل کو کس طرح سنوارا ؟
جواب:- جیجا بائی نے شیوا جی کو مہابھارت، رامائن ،پورانوں اور مہاکاویوں کی بہادروں کی کہانیاں سنا کر دھرم کی حفاظت اور وطن پرستی کے اصول بیدار کیے ۔
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
5. بیجا پور کا سلطان نے شیواجی کی مخالفت کیوں کی ؟
5. بیجا پور کا سلطان نے شیواجی کی مخالفت کیوں کی ؟
جواب:- بیجا پور کے سلطان نے شیواجی کی مخالفت کی کیونکہ اس نے کئی قلعے قبضے میں لے لیے، جن میں تورنا ، رائےگڑھ، سنبھاگڑھ، اور پرتاب گڑھ شامل ہیں، جو کہ بیجا پور کے عادل شاہوں کے قبضے میں تھے اور اس سے ان کے کنٹرول کو خطرہ لاحق ہوا۔
6. شائستہ خان کون تھا؟ شیواجی کے ساتھ اس کے مقابلے کا نتیجہ کیا ہوا؟
6. شائستہ خان کون تھا؟ شیواجی کے ساتھ اس کے مقابلے کا نتیجہ کیا ہوا؟
جواب:- شائستہ خان، جو کہ اورنگ زیب کا افسر تھا، دکن کے علاقے میں شیواجی کو قابو کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ شیواجی نے فریب سے خان کے رہائش گاہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا اور خوف کے مارے فرار ہو گیا۔
Notes For Class 6 Social Lesson Mughal Aur Maratha | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق مغل اور مر ہٹہ | www.notes.studymanzil.com
7. آپ شیواجی کی کن خصوصیات کی ستائش کریں گے ؟ اور کیوں ؟
7. آپ شیواجی کی کن خصوصیات کی ستائش کریں گے ؟ اور کیوں ؟
جواب:- شیواجی کی خصوصیات میں اعلیٰ اخلاقی معیار، مذہبی رواداری، قیادت کی مہارت، عسکری صلاحیت، اور گوریلا جنگ کی حکمت عملی شامل ہیں۔ یہ خصوصیات اسے ایک مثالی حکمران اور عظیم رہنما بناتی ہیں۔
8. شیواجی کی تخت نشینی کہاں ہو ؟ اس موقع پر شیواجی نے کونسا لقب اختیار کیا ؟
8. شیواجی کی تخت نشینی کہاں ہوئی ؟ اس موقع پر شیواجی نے کونسا لقب اختیار کیا ؟
جواب:- شواجی کی تخت نشینی رائے گاڑ میں ہوئی، جہاں انہوں نے” چھترپتی ” کا لقب اختیار کیا۔