Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق جمہوریت | www.notes.studymanzil.com
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: جمہوریت
Notes By : Khalid Baig GUHPS Balur,Tq-Hangal, Dist-Haveri
Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat
KSEEB Solutions for Class 6 Social Lesson Jamhuriat is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 6 Social Science syllabus in Urdu.
Tags: 6th Social Chapter 17 question Answer, 6th Social Science Notes, 6th Social Notes Jamhuriat question answer, 6th Social question answer chapter Jamhuriat, KSEEB solutions class 6 Social Science, Jamhuriat notes, Jamhuriat question answer class 6, sixth Social question answers, Notes Class6 Social Science Lesson Jamhuriat, جمہوریت نوٹس, جمہوریت سوال جواب, ششم جماعت جمہوریت سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبق جمہوریت کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق جمہوریت | www.notes.studymanzil.com
The Class 6 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 6 Social Science Lesson Jamhuriat offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Social Science studies.
Notes Class 6 Social Science Lesson Jamhuriat
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق:جمہوریت
Table of Contents
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں؟
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پر کریں؟
1. تمام اختیارات واحد شخص کے ہاتھوں چلے جائیں تو ایسی حکومت کو بادشاہت کہتے ہیں۔
2. رائے دہی کرنے کے لیے 81 سال کی عمر ہونی چاہئے۔
3. رائے دہی کرنے کی جگہ کو رائے دہی مرکز (پولنگ بوتھ )کہتے ہیں۔
Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق جمہوریت | www.notes.studymanzil.com
II. مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیں؟
1. جمہوریت کی کیا اہمیت ہے ؟
جواب :- جمہوریت کی اہمیت
۱-حکومت کےان نمائندوں کے ذریعے چلائی جاتی ہے جنہیں عوام منتخب کرتی ہے۔
۲-سب لوگ قانون کے سامنے برابر ہیں۔
۳-الیکشن باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں، اور نمائندے حکومت کرتے ہیں۔
۴-مسائل پر بحث کی جاتی ہے، اور عوام پسند فیصلے کیے جاتے ہیں۔
۵-عوام کو جمہوریت میں دانشمندانہ فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔
Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق جمہوریت | www.notes.studymanzil.com
2. جمہوریت کیا ہے ؟
جواب:- جمہوریت ایک سیاسی نظام ہے جس میں حکومت عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ یہ عوام کی جانب سے، عوام کے لیے، اور عوام کی حکومت ہے۔
3. جمہوریت کو در پیش چنوتیاں کیا ہیں ؟
جواب:- جمہوریت کو درپیش مسائل
a) ووٹ حاصل کرنے کے لیے بعض اوقات پیسے کالالچ اور طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔
b) ذات، برادری، زبان، مذہب و غیره انتخابات پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
c) منتخب شدہ نمائندے اپنے مفاد کے لیے ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کے سیاسی انحراف سے حکومت غیر مستحکم ہو جاتی ہے۔
d) اس نظام میں غنڈوں، مجرموں کا انتخاب ہونے کا امکان ہے۔
Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق جمہوریت | www.notes.studymanzil.com
4. رائے دہی (ووٹ ڈالنے) کی کیا اہمیت ہے؟
جواب:- رائے دہی افراد کو اپنے منتخب نمائندوں کا انتخاب کرنے کا موقع دیتی ہے، جس سے ہر طبقے کی نمائندگی ممکن ہوتی ہے۔
II. مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات لکھیں؟
1. انتخابی تشہیر کو چلانے کے لیے اُمید واروں سے عمل پیرا ہونے کے طریقے۔
جواب:- امیدوار ووٹ حاصل کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر سکتے ہیں جیسے گھر گھر جا کر مہم چلانا، عوامی جلسے کرنا، پمفلٹس تقسیم کرنا، سوشل میڈیا پر مہم چلانا، اور اشتہارات دینا۔
Notes For Class 6 Social Lesson Jamhuriat | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق جمہوریت | www.notes.studymanzil.com
2. جمہوریت کی کامیابی میں ہمارا کردار۔
جواب:-
o ہمیں انتخابی عمل میں فعال حصہ لینا چاہیے، اس کے لیے ووٹ دینا ضروری ہے۔
o ہمیں امیدواروں اور ان کی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہیے۔
o ہمیں پیسے، طاقت یا دیگر تعصبات سے متاثر ہونے سے بچنا چاہیے۔
o ہمیں منتخب نمائندوں کو ان کے کام اور فیصلوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے.