نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق : پھول ہی پھول
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool
KSEEB Notes for Class 13 Urdu Lesson Phool hi Phool is provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق پھول ہی پھول کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Tags: 9th Urdu Chapter 4 question Answer, 9th Urdu Notes, 9th Urdu Notes Phool hi Phool question answer, 9th Urdu question answer chapter Phool hi Phool , KSEEB solutions class 9 Urdu, Phool hi Phool notes, Phool hi Phool question answer class9, ninth Urdu question answers, Notes Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool , پھول ہی پھول نوٹس, پھول ہی پھول سوال جواب, نہم جماعت پھول ہی پھول سوال جواب
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق پھول ہی پھول | www.notes.studymanzil.com
The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool offered here is a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can achieve commendable marks and reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.
Notes Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool
نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: پھول ہی پھول
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق پھول ہی پھول | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق پھول ہی پھول | www.notes.studymanzil.com
II۔ ان سوالات کے جوابات ایک جملے میں لکھئے۔
۱) کس کے نام سے دل و دماغ کو فرحت محسوس ہوتی ہے؟
جواب: پھول کے نام سے دل و دماغ کو فرحت محسوس ہوتی ہے۔
۲) پھول کس کی نشانی ہے؟
جواب: پھول امن اور دوستی کی نشانی ہے۔
۳) شادی بیاہ میں کس چیز پر لاکھوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں؟
جواب: شادی بیاہ میں پھولوں کی سجاوٹ پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔
۴) پھل کس سے بنتا ہے؟
جواب: پھول ہی سے پھل بنتا ہے۔
۵) چند ایک خوشبودار پھولوں کے نام گنائیے؟
جواب: خوشبودار پھولوں میں گلاب، چمپا، موگرا، چمیلی، گل شبّو، رات کی رانی، مگن مست وغیرہ ہیں۔
III۔ ان کے تفصیلی جواب لکھئے۔
۱) گلاب کے بارے میں چند جملے لکھیے؟
جواب: گلاب پھولوں کا راجہ ہے۔ اس کا وطن شمالی ایران ہے۔ یہ خوشبودار بھی ہوتا ہے اور بغیر خوشبو والا بھی۔ کہتے ہیں کہ اس پھول کو مغل بادشاہ بابر نے ہندوستان لایا تھا۔ اس کا عطر ملکہ نور جہاں نے کشید کیا تھا۔
یہ پھول ساری دنیا میں مشہور ہے۔ اس پھول کو امن اور دوستی کی علامت مانا جاتا ہے۔ اس لیے بیرونی ممالک سے آنے والے مہمانوں کو بطور خاص تحفہ دیا جاتا ہے۔ یہ کئی رنگ کا ہوتا ہے۔ ہندوستان کے صدر کی اقامت گاہ میں ایک چمن ہے جس کو “مغل گارڈن “کہتے ہیں۔
یہاں گلاب کی سینکڑوں قسمیں اگائی جاتی ہیں۔ دور دور سے سیاح اس چمن کو دیکھنے آتے ہیں۔ گلاب کے پھول پتیوں سے گُلقند تیار کیا جاتا ہے جو نہایت لذیذ اور صحت بخش ہوتا ہے۔
۲) موگرا پھول کے فوائد بتائیے؟
جواب: موگرا سارے کرناٹک میں پسند کیا جانے والا پھول ہے۔ محسور موگرا بہت مشہور ہے۔ شادی بہا کے موقع پر کس کی بہت مانگ ہوتی ہے۔ نہایت خوشبودار پھول ہے۔ اس کا عطر بھی کشید کیا جاتا ہے، جس کو کچی کلی کہتے ہیں۔
۳) چنبیلی کے پھولوں سے کیا کیا تیار کیا جاتا ہے؟
جواب: چمبیلی کو یاسمین بھی کہتے ہیں۔ یہ خوشبودار پھول ہے۔ اس کے عطر سے صابن اور شیمپو بناتے ہیں۔ یاسمین کی چائے مقبول عام ہے۔ اس پھول کے رس سے پیٹ کے کیڑوں کو مارنے والی دوائی اور کینسر جیسے موذی مرض کی دوا بھی تیار کی جاتی ہے۔ امریکہ میں اس پھول سے دنیا کا سب سے قیمتی عطر “جوائے” تیار کیا جاتا ہے۔
۴) گل شبّو کے دوسرے نام بتاتے ہوئے ان کے طریقہ استعمال بھی بتائیے؟
جواب: گُل شَبّو کو ہندی زبان میں “رجنی گندھا” اور کنڑا زبان میں “سگندھ راج” کہتے ہیں۔ گُل شَبّو سے ہار اور گلدستے بنائے جاتے ہیں۔عطریات بنانے کے لیے ساری دنیا میں یہ پھول استعمال ہوتا ہے۔
۵) سورج مکھی کی خصوصیات بتاتے ہوئے اس کے فوائد بتائیے؟
جواب: سورج مکھی زرد اور نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کی خصوصیت یہ ہے کہ جدھر سورج ہوتا ہے اسی رخ پر کھلتا ہے۔ اس لیے اس کو سورج مکھی کہتے ہیں۔ یہ کم خوشبو والا پھول ہے۔ تجارتی پھولوں میں بہت مشہور ہے۔ اس کے بیجوں سے تیل نکالا جاتا ہے جو “سن فلور آ ئیل “کے نام سے مشہور ہے۔ یہ تیل صحت کے لیے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ تیل بنانے کے لیے اس کی اعلیٰ پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے۔ اس پھول کی پتیاں اکثر جانوروں کو کھلائی جاتی ہیں۔
IV۔ ان جملوں کو مناسب الفاظ سے مکمل کیجئے۔
۱) پھول ہمارے دل کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بخشتے ہی۔
جواب: طراوٹ
۲) پھول انسانی زندگی کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حصہ ہیں۔
جواب: اٹوٹ
۳) ۔۔۔۔۔۔۔۔ کا تو پھولوں کے بغیر تصور بھی محال ہے۔
جواب: شادی بیاہ
۴) پھول ہی سے۔۔۔۔۔۔۔ اور۔۔۔۔۔۔۔ بنتے ہیں۔
جواب: پھل اور بیج
۵) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھولوں کا راجہ ہے۔
جواب: گلاب
۶) موگرا کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی کہتے ہیں۔
جواب: پھولوں کی رانی
۷) سورج مکھی۔۔۔۔۔۔۔۔ سے ہندوستان لایا گیا ہے۔
جواب: وسطی امریکہ
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق پھول ہی پھول | www.notes.studymanzil.com
V۔ ان کی اضداد لکھیے۔
خوشبو ❌ بدبو
لذیذ ❌ بد مزہ، بے لذت
مفید ❌ مضر ، غیر مفید
مقبول ❌ غیر مقبول
موذی ❌ راحت رساں، مفید
VI۔ ان کی جمع لکھیے۔
غذا ➕ غذائیں
ملک ➕ ممالک
قسم ➕ اقسام
پتی ➕ پتے/ پتیاں
عطر ➕ عطریات
دوائی ➕ ادویات
مرض ➕ امراض
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق پھول ہی پھول | www.notes.studymanzil.com
VII۔ ان کے واحد لکھیے۔
سینکڑوں ۔ سینکڑا
تہواروں ۔ تہوار
بیجوں ۔ بیج
جلوسوں ۔ جلوس
IX۔ فہرست الف اور ب میں مناسب جوڑ لگائیے۔
جواب:
Notes For Class 9 Urdu Lesson Phool hi Phool | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق پھول ہی پھول | www.notes.studymanzil.com