Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal

KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Nariyal is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.

Tags: 8th Urdu Chapter 8 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Nariyal question answer, 8th Urdu question answer chapter Nariyal , KSEEB solutions class 8 Urdu, Nariyal notes, Nariyal question answer class 8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Nariyal , ناریل نوٹس, ناریل سوال جواب, ہشتم جماعت ناریل سوال جواب

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق ناریل کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Nariyal offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

Notes Class 8 Urdu Lesson Nariyal

ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:ناریل

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل
Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

توانا : ورزش انسان کو توانا اور تندرست رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

طویل : طویل راستے پر سفر کرتے وقت صبر کا مظاہرہ کرنا پڑتاہے۔

شیریں : شیریں زباں لوگوں کو اپنی طرف کشش کرتی ہے۔

امراض : گندگی سے مختلیف امراض پیدا ہوتے ہیں۔

مقدس : مسجد مسلمانوں کے لیے ایک مقدس جگہ ہے جہاں وہ عبادت کرتے ہیں۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

متین ❌ بے وقار
برآمد ❌ درآمد
طویل ❌ مختصر
توانا ❌ کمزور
شیریں ❌ تلخ

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

تیلی ➕ تیلیاں
مرض ➕ امراض
گچھا ➕ گچھے
درخت ➕ درختوں
جھونپڑی ➕ جھونپڑیاں

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

(1) ناریل کا شمار کس میں ہوتا ہے؟
جواب: ناریل کا شمار مشہور و معروف پھلوں میں ہوتا ہے۔

(۲) ناریل کے درختوں کی لمبائی کتنی ہوتی ہے؟
جواب: ناریل کے درختوں کی لمبائی پچاس تا ساٹھ فیٹ ہوتی ہے۔

(۳ ) ناریل کے پھل کی شکل کیسی ہوتی ہے؟
جواب: ناریل کا پھل نہایت گول، مضبوط اور فٹ بال کی شکل کا ہوتا ہے۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

(1) ناریل کے درخت کہاں پائے جاتے ہیں؟
جواب: ناریل کے درخت جنوبی ہندوستان میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ سری لنکا، ملیشیا اور انڈونیشیا و غیر ہ میں بھی پائے
جاتے ہیں۔

(۲) ہندو بھائی ناریل کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
جواب: ہندو بھائی ناریل کے پھل کو نہایت مقدس مانتے ہوئے اپنے پو جا پاٹھ میں استعمال کرتے ہیں۔ اپنے دیوی دیوتاؤں پر بھینٹ چڑھاتے ہیں اور
شادی بیاہ اور دیگر رسم ورواج میں بکثرت اس کا استعمال ہوتا ہے۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

(1) ناریل کے درخت کے بارے میں اپنی معلومات لکھیے ۔
جواب: ناریل کا درخت جنوبی ہندوستان میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے اور اسے سری لنکا، ملیشیا، اور انڈونیشیا میں بھی کثرت سے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان درختوں کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے، اور یہ بہت لمبے اور مضبوط ہوتے ہیں، جن کی اونچائی پچاس سے ساٹھ فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ درخت کا تنا مضبوط ہوتا ہے، اور اس کے پتے اوپر کی طرف چھتری کی مانند پھیلتے ہیں۔

پھول درخت کے اوپری حصے پر کھلتے ہیں، اور بعد میں یہ پھل کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔
ناریل کا پھل گول اور مضبوط ہوتا ہے، جس کی شکل فٹ بال سے ملتی ہے۔ اس کے اوپر کا چھال صاف اور متعین ہوتا ہے۔ پھل کے اندر ریشہ دار گچھے ہوتے ہیں، جن کے بعد ایک مضبوط خول ہوتا ہے۔ اس خول کے اندر لذیذ شیر اور تازہ پانی ہوتا ہے، جو پینے میں بہت مزےدار ہوتا ہے۔ ناریل کا پانی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے مفید ہے اور صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

(۲) ناریل کے پھل کے استعمال کی مختلف صورتیں لکھیے ۔
جواب: ناریل کا پانی نہایت لذیذ ، شیریں اور فرحت بخش ہوتا ہے۔ یہ کئی ایک بیماریوں میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔ خصوصاً بخار اور دیگرامراض میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی پانی جب پھل کے اندر سوکھ جاتا ہے تو سخت تہہ دار شکل اختیار کر لیتا ہے جسے کھو پر ایا ناریل کہتے ہیں ۔

جب یہ اچھی طرح سوکھ جاتا ہے تو اسے مشینوں کے ذریعے کچل کر اس سے تیل نکالا جاتا ہے اور یہ تیل کئی طرح سےانسانوں کے استعمال میں آتا ہے۔ سر پر اس کا تیل لگاتے اور مالش کرتے ہیں۔ جس سے دماغ کو استراحت ہوتی ہے۔یہ تیل پکوانوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ہندو بھائی ناریل کو مقدس مان کر کئی رسم و رواج اور پو جا پاٹھ میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناریل سالن بنانے میں ایک اہم مسالے کی طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی مٹھائیاں بھی بنائی جاتی ہیں۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

(۳) ناریل کے درخت سے کیا کیا چیزیں بنتی ہیں؟
جواب: ناریل کے درخت کا ایک ایک حصہ نہایت کار آمد ہوتا ہے۔ اس کی پتیوں کو بُن کر ان کی جھو نپڑیاں، چھپر اور سائبان بنائے جاتے ہیں۔ ان پتیوں کے درمیان لمبی سی تیلیاں ہوتی ہیں جن سے جھاڑو اور دیگر سامان آرائش و زیبائش تیار کیے جاتے ہیں۔ ناریل کے درختوں کے تنے چیرے جاتے ہیں اور ان سے ستونوں کا کام لیا جاتا ہے۔ کہیں کہیں اسے عمارتی ساز و سامان کی طرح استعمال کیا جاتاہے۔ سازو سامان کی تیاری کے بعد اس کے جو کچھ حصے بچ جاتے ہیں انہیں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

جواب: کرناٹک میں ناریل کی پیداوار اور تجارت کے اہم مراکز یہ ہیں:
تمکورو: ریاست میں ناریل کی سب سے زیادہ پیداوار کے لیے مشہور۔
اُڈپی : ساحلی علاقہ، ناریل کی کاشت کے لیے موزوں۔
ہاسن : ناریل کی پیداوار اور پروسیسنگ میں اہم۔
شیموگا : مغربی گھاٹوں کے قریب، ناریل کی کاشت کے لیے اہم علاقہ۔
چکمگلور : ناریل کی پیداوار میں نمایاں۔
منگلور : ناریل کی برآمدات اور پروسیسنگ کا بڑا مرکز۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

(رسیاں ، پکوان ، پچاس ، ساتھ ، بھینٹ ، کھوپرا)

(1) ناریل کے درختوں کی لمبائی ۔۔۔۔۔ تا ۔۔۔۔۔۔۔فیٹ ہوتی ہے۔
جواب: ناریل کے درختوں کی لمبائی پچاس تا ساٹھ فیٹ ہوتی ہے۔

(۲) ناریل کے مغز کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
جواب: ناریل کے مغز کو کھو پر ا کہتے ہیں۔

(۳) ناریل دیوی دیوتاؤں کی ۔۔۔۔۔۔۔ چڑھائے جاتے ہیں۔
جواب: ناریل دیوی دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھائے جاتے ہیں۔

(۴) ناریل کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
جواب: ناریل کا تیل پکو ان کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

(۵) ناریل سے بنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہایت مضبوط ہوتی ہیں۔
جواب: ناریل سے بنی رسیاں نہایت مضبوط ہوتی ہیں۔

Notes For Class 8 Urdu Lesson Nariyal | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق ناریل | www.notes.studymanzil.com

error: Content is protected !!
Scroll to Top