Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:خطوطِ غالؔب
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib
KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.
Tags: 8th Urdu Chapter 22 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Khutote Ghalib question answer, 8th Urdu question answer chapter Khutote Ghalib, KSEEB solutions class 8 Urdu, Khutote Ghalib notes, Khutote Ghalib question answer class 8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Khutote Ghalib, خطوطِ غالؔب نوٹس, خطوطِ غالؔب سوال جواب, ہشتم جماعت خطوطِ غالؔب سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق خطوطِ غالؔب کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
Notes Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:خطوطِ غالؔب

Table of Contents
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
خطوطِ غالؔب
مکتوب نگاری ادب کی اہم صنف رہی ہے۔ دور جدید میں اس کی اہمیت کھوتی جارہی ہے۔ غالب نے اسے اپنے مخصوص انداز سے اردو دنیا کو روشناس کرایا۔ انہوں نے بقول خود مراسلے کو مکالمہ بنادیا۔ درج ذیل خطوط میں غالب کا انداز بیان محسوس کیجیے اور لطف اٹھائیے۔
میر مہدی حسین مجروح کے نام
میر مہدی حسین مجروح کے نام
آہا ہا ہا! میرا پیارا مهدی آیا ، آؤ بھائی ، مزاج تو اچھا ہے۔ بیٹھو یہ رامپور ہے، دار السرور ہے۔ جو لطف یہاں ہے وہ اور کہاں ہے؟ پانی، سبحان اللہ ! شہر سے تین سو قدم پر ایک دریا ہے اور کوسی اس کا نام ہے۔ بے شبہ چشمہ آب حیات کی کوئی سوت اس میں ملی ہے۔ خیر یوں بھی ہے تو بھائی آب حیات عمر بڑھاتا ہے لیکن اتنا شیر یں کہاں ہوگا؟
تمہارا خط پہنچا۔ تر دد عبث میرا مکان ڈاک گھر کے قریب اور ڈاک منشی میرا دوست ۔ نہ عرف لکھنے کی حاجت نہ محلے کی حاجت بے وسواس خط بھیج دیا کیجیے اور جواب لیا کیجیے۔ یہاں کا حال سب طرح خوب ہے اور صحبت مرغوب ہے۔ اس وقت مہماں ہوں دیکھوں کیا ہوتا ہے۔ تعظیم و توقیر میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں ہے۔
لڑکے دونوں میرے ساتھ آئے ہیں۔ اس وقت اس سے زیادہ نہیں لکھ سکتا۔
نواب انوار الدولہ اسعد الدین خاں شفیق کے نام
نواب انوار الدولہ اسعد الدین خاں شفیق کے نام
کیونکر کہوں کہ میں دیوانہ نہیں ہوں؟ ہاں اتنے ہوش باقی ہیں کہ اپنے کو دیوانہ سمجھا ہوں ۔ واہ! کیا ہوشمندی ہے کہ قبلہ ارباب ہوش کو خط لکھتا ہوں ۔ نہ القاب نہ آداب، نہ بندگی نہ تسلیم ، سُن غالب! ہم تجھ سے کہتے ہیں ۔
بہت مصاحب نہ بن ۔ اے ایاز حد خود بشناس، مانا کہ تو نے کئی برس کے بعد نو بیت کی غزل لکھی ہے اور آپ اپنے کلام پر وجد کر رہا ہے۔ مگر یہ تحریر کی کیا روش ہے۔ پہلے القاب لکھ، پھر بندگی عرض کر ، پھر ہاتھ جوڑ کر مزاج کی خبر پوچھ۔ پھر عنایت نامہ کے آنے کا شکر ادا کر اور یہ کہہ کہ جو میں تصور کر رہا تھا وہ ہوا۔ یعنی جس دن صبح کو میں نے خط بھیجا اسی دن آخر حضور کا فرمان پہنچا۔ معلوم ہوا کہ حرارت ہنوز باقی ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ رفع ہو جائیگی موسم اچھا آگیا۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
خلاصہ: خطوطِ غالبؔ
خلاصہ: خطوطِ غالبؔ
مرزا غالبؔ کی مکتوب نگاری اردو ادب میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔ ان خطوط میں غالبؔ نے مراسلے کو مکالمہ بنادیا، جس سے ان کے اندازِ بیان کی انفرادیت جھلکتی ہے۔ پہلے خط میں غالبؔ رامپور کی خوبصورتی، ندی کے میٹھے پانی، اور شہر کے ماحول کی تعریف کرتے ہیں۔
وہ دوستوں کو بے جھجھک خط لکھنے اور جواب لینے کی تاکید کرتے ہیں کیونکہ ان کا مکان ڈاک گھر کے قریب ہے۔ دوسرے خط میں غالبؔ نے دیوانگی اور ہوشمندی پر بات کی ہے اور خط لکھنے کے روایتی اصولوں کا ذکر کرتے ہوئے عاجزی اور ادب پر زور دیا ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
I لفظ و معنی :
I لفظ و معنی :
دار السرور = خوشیوں کا گھر
سبحان ﷲ = تعریفی کلمہ ، جب کسی عمدہ چیز پر نظر پڑے تو کہا جاتا ہے۔
کوسی = مشهورندی
چشمه آب حیات = آب حیات ایک فرضی چشمہ پانی جس کے تعلق سے یہ عقیدہ ہے ،جو اس کا پانی پی لے وہ کبھی مرتا نہیں۔
سوت = دھارا
شیریں = میٹھا
تردد = پس و پیش کرنا ، آگے پیچھے دیکھنا
ڈاک منشی = پوسٹ ماسٹر
عرف = اصل نام کے عوض کسی اور نام سے مشہور ہونا
بے وسواس = بغیر شک و شبه
صحبت مرغوب = آپ کا ساتھ ہونا ،نہایت پسندیدہ
تعظیم و توقیر = عزت و احترام
دقیقہ فروگذاشت ہونا = کوئی کسر نہ چھوڑنا
قبلۂ ارباب ہوش = ہوش مندوں کا قبلہ مراد قابل احترام
القاب = واحد لقب، نام کے علاوہ دیا جانے والا عکم
مصاحب = دوست، ساتھی صحبت میں رہنے والا
بندگی = عاجزی
تسلیم = سلام کرنا
نوبیت = نوشعر
وجد کرنا = ناز کرنا ، خوشی سے پھولے نہ سمانا
روش = انداز ، طور طریق
رفع ہونا = دور ہونا
اے ایاز حد خود بشناس = فارسی کہاوت ، اے ایاز اپنی حد پہچان
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
II. ان کے مختصر جواب لکھیے :
۱) مرزا غالب نے کسے خط لکھا ؟
جواب: مرزا غالب نے میر مہدی حسین مجروح اور نواب انوار الدولہ اسعد الدین خاں شفیق کو خط لکھا۔
۲) ” آہا ہا ہا میرا پیارا مہدی آیا“ یہ جملہ کس نے کہا؟
جواب: یہ جملہ مرزا غالبؔ نے میر مہدی حسین مجروح کے لیے کہا۔
۳) رامپور کی تعریف غالبؔ نے کس بنیاد پر کی؟
جواب: غالبؔ نے رامپور کی خوشگوار فضا، میٹھے پانی کی ندی (کوسی) اور عزت و احترام کے ماحول کی بنیاد پر تعریف کی۔
(۴) آب حیات میں کس ندی کے پانی کی کونسی خوبی نہیں ہے؟
جواب: غالبؔ کے مطابق آب حیات میں کوسی ندی کے پانی کی سی مٹھاس نہیں ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
(۵) غالبؔ کو خط لکھتے ہوئے عرف اور محلہ لکھنے کی حاجت کیوں نہیں ہے؟
جواب: غالب کو خط لکھتے ہوئے عرف اور محلہ لکھنے کی حاجت نہیں ہے کیونکہ ان کا مکان ڈاک گھر کے قریب ہے اور ڈاک منشی ان کا دوست
ہے۔
(۶) عزت اور احترام کے متعلق غالبؔ کا خیال کیا تھا ؟
جواب: غالب چونکہ خط میں القاب و آداب نہیں لکھتے تھے اس کے باوجود عزت اور احترام کے متعلق وہ خود سے کہہ رہے ہیں کہ قبیلہ ارباب ہوش کو خط لکھتے ہوئے عزت اور احترام کا خیال رکھا جائے۔
۷) غالبؔ نے خود کو دیوانہ نہ کہنے کی وجہ کیا بتائی ؟
جواب: غالب نے خود کو دیوانہ نہ کہنے کی وجہ یہ بتائی کہ ان میں اتنی ہوشمندی باقی ہے کہ وہ اپنے آپ کو دیوانہ سمجھ سکیں۔
(۸) ” بہت مصاحب نہ بن“ کا کیا مطلب ہے؟
جواب:”بہت مصاحب نہ بن” کا مطلب ہے کہ زیادہ دوست بننے کی کوشش نہ کریں یا اپنی حد کا خیال رکھیں۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
III. بحوالہ متن ان جملوں کی وضاحت کیجئے:
III. بحوالہ متن ان جملوں کی وضاحت کیجئے:
(۱) ” بھائی آب حیات عمر بڑھاتا ہے۔“
جواب: یہ جملہ جماعت ہشتم کی نصابی کتاب میں شامل “خطوط غالب سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ مرزا غالب نے میر مہدی حسین مجروح کو دریائے کو سی کے پانی کی تعریف کرتے ہوئے خط میں لکھتے ہیں کہ ”بھائی آب حیات عمر بڑھاتا ہے، لیکن اتنا شیریں کہاں ہوگا؟
(۲) ” خط بھیج دیا کیجیے اور جواب لیا کیجیے۔“
جواب: یہ جملہ جماعت ہشتم کی نصابی کتاب میں شامل خطوط غالب“ سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ مرزا غالب ، میر مہدی حسین مجروح کو خط میں لکھتے ہیں کہ بے وسواس خط بھیج دیا کیجیے اور جواب دیا کیجیے کیونکہ میرا امکان ڈاک گھر کے قریب ہے اور ڈاک منشی میر ادوست ہے۔
(۳) ”ہم تجھ سے کہتے ہیں۔”
جواب: یہ جملہ جماعت ہشتم کی نصابی کتاب میں شامل خطوط غالب“ سے لیا گیا ہے۔ غالب نے قبلہ ارباب ہوش کو خط لکھتے ہوئے بھی القاب ، آداب بندگی اور تسلیم نہیں لکھا، اس لیے خود سے کہہ رہے ہیں کہ غالب ہم تجھ سے کہتے ہیں “ بہت مصاحب نہ بن۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khutote Ghalib | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خطوطِ غالؔب | www.notes.studymanzil.com
IV۔ خط لکھنے کے اصولوں سے متعلق جانکاری حاصل کیجیے کہ مکتوب نگاری کے کون کون سے اجزا ہیں۔ ہر ایک کا نام کیا ہے۔
IV۔ خط لکھنے کے اصولوں سے متعلق جانکاری حاصل کیجیے کہ مکتوب نگاری کے کون کون سے اجزا ہیں۔ ہر ایک کا نام کیا ہے۔
جواب : خط لکھنے کے اصول:
مکتوب نگاری کے درج ذیل اجزا ہوتے ہیں:
مکتوب نگار کا نام اور پتہ: خط لکھنے والے کی مکمل شناخت۔
مکتوب الیہ کا نام اور پتہ: خط وصول کرنے والے کی تفصیل۔
سلام و دعا: خط کی ابتدا میں احترام کے ساتھ دعا دینا۔
مدعا یا موضوع: خط لکھنے کی اصل وجہ بیان کرنا۔
اختتام: خط کو دعاؤں اور نیک خواہشات کے ساتھ ختم کرنا۔
دستخط: خط لکھنے والے کا نام اور شناخت۔