ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:خانۂ خدا
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda
KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.
Tags: 8th Urdu Chapter 2 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Khana e Khuda question answer, 8th Urdu question answer chapter Khana e Khuda, KSEEB solutions class 8 Urdu, Khana e Khuda notes, Khana e Khuda question answer class8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Khana e Khuda, خانۂ خدا نوٹس, خانۂ خدا سوال جواب, ہشتم جماعت خانۂ خدا سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق خانۂ خدا کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.
Notes Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق :خانۂ خدا
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
II ان سوالوں کے جواب ایک یا دو جملوں میں لکھیے :
(۱) حضرت ابراہیم علیہ السلام کون تھے؟
جواب: حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے پیارے نبی ہیں۔
(۲) خانۂ کعبہ کا انتظام کون کرتے تھے؟
جواب: خانۂ کعبہ کا انتظام قریش کے سردار کیا کرتے تھے۔
(۳) ملک یمن پر کون حکومت کرتا تھا ؟
جواب: ملک یمن پر ابرہہ حکومت کرتا تھا۔
(۴) خانۂ کعبہ پر کس نے حملہ کیا ؟
جواب: خانہ کعبہ پر یمن کا باد شاہ ابرہہ نے حملہ کیا۔
(۵) ابرہہ نے کس کے اونٹ پکڑ رکھے تھے؟
جواب: ابرہہ نے مکے والوں کے اونٹ پکڑ رکھے تھے ، جس میں کچھ اونٹ عبد المطلب کے بھی تھے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
(۶) عبد المطلب ابرہہ کے پاس کیوں گئے تھے؟
جواب: ابرہہ کی فوج نے عبد المطلب کے اونٹ پکڑ لیے تھے ، انہیں واپس لینے کے لیے عبد المطلب ابراہہ کے پاس گئے۔
(۷) عبد المطلب نے ابر ہ کو کیا جواب دیا ؟
جواب: عبد المطلب نے ابرہ کو جواب دیا کہ ” خانہ کعبہ میرا نہیں وہ خدا کا گھر ہے”۔ اس کی حفاظت وہ خود کرے گا۔ مجھے اونٹوں کی فکرہے کیونکہ وہ میرے ہیں۔“
(۸) ابرہہ کی فوج کیسے ہلاک ہوئی ؟
جواب: ابراہ کا ہا تھی خانہ کعبہ کے قریب پہنچا اور رک گیا۔ ابرہہ نے آگے بڑھانے کے لیے لاکھ کوششیں کیں۔ مگر ہا تھی ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کوئی غیبی قوت اسے آگے بڑھنے سے روک رہی ہے۔ اسی وقت آسمان پر ابابیلوں کے جھنڈ دکھائی دیئے۔ ہرا بابیل کی چونچ میں ایک اور پنجوں میں دو دو کنکریاں تھیں۔ یہ کنکریاں ابابیلوں نے ابرہہ اور اس کی فوج پر بر سائیں۔لمحہ بھر میں ابر ہہ کی فوج ،ابر ہہ کا ہا تھی اور ابر ہه ہلاک و بر بار ہو گئے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
III۔ خالی جگہوں کو قوسین میں دئے گئے مناسب الفاظ سے پر کیجیے:
(1) قبیلۂ قریش کا سردار مکہ کا۔۔۔۔۔۔ بھی ہوتا تھا۔ (عالم ، حاکم)
جواب: حاکم
(۲) عرب کے جنوب میں ۔۔۔۔۔۔نامی ملک ہے۔ (ایران ، یمن)
جواب: یمن
(۳) ابرہہ کے سپاہی مکے کے اونٹ پکڑ لائے تھے ان میں کچھ اونٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے بھی تھے۔ (عبد المطلب، ابوطالب)
جواب: عبد المطلب
(۴) ابرہہ کعبہ کو ڈھانے کے لیے جوں ہی آگے بڑھا تو عین اسی وقت آسمان پر۔۔۔۔۔۔۔ کے جھنڈ دکھائی دئے۔ (کبوتروں، ابابیلوں)
جواب: ابابیلوں
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
(۵) عبدالمطلب ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھے۔ ( نانا ، دادا)
جواب: دادا
IV۔ جوڑ لگائیے:
جواب:
V – متن کے حوالے سے درج ذیل جملوں کی تشریح کیجیے:
۱) ” جب تک خانۂ کعبہ موجود ہے لوگ میرے بنوائے ہوئے عبادت خانے میں حج کے لیے نہیں آئیں گے۔“
جواب: یہ جملہ سبق “خانہ کعبہ ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ ابرہہ نے اس وقت سوچا جب ابرہہ کے بنوائے ہوئے عبادت خانے کے بجائے عرب کے لوگ حج کے لیے مکہ ہی جا رہے تھے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
۲) ”خانۂ کعبہ میرا نہیں خدا کا گھر ہے۔“
جواب: یہ جملہ سبق “خانہ کعبہ ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ عبد المطلب نے ابرہہ سے اُس وقت کہا۔ جب ابرہہ نے کہا تھا کہ ” تم تو مکہ کے سردار ہو ،تمہیں خانہ کعبہ کی فکر کے بجائے اونٹوں کی فکر ہے”۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
VI درج ذیل الفاظ کی جنس ( مذکر یا مونث ) بتائیے:
اجتماع ۔ مذکر
سردار ۔ مذکر
سجاوٹ ۔ مونث
فوج ۔ مونث
ابابیل ۔ مونث
ہاتھی ۔ مذکر
فکر ۔ مونث
حفاظت ۔ مونث
حکم ۔ مذکر
طاقت ۔ مونث
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
VII۔ ان سوالوں کے جوابات چار پانچ جملوں میں دیجیے:
(1) ابرہہ نے اپنا عبادت خانہ کو کس طرح اور کس لیے تعمیر کیا تھا؟
جواب: عرب کے جنوب میں ایک ملک یمن بھی ہے۔ اس وقت یمن کا بادشاہ ابرہہ اس پر حکومت کرتا تھا۔ یہ عیسائی تھا۔ اس نے اپنے ملک میں ایک بہت بڑا عبادت خانہ بنوایا اور اس پر کافی روپیہ خرچ کیا۔ اس کی تعمیر اور سجاوٹ خانہ کعبہ کے مقابلے میں بہت زیادہ کی اور لوگوں کو یہ حکم دیا کہ وہ خانہ کعبہ کی جگہ اس عبادت خانے میں حج کیا کریں۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
(۲) عبد المطلب اور ابرہہ کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ؟
جواب: عبد المطلب ابرہہ کے پاس پہنچے۔ ابر ہہ اپنے خیمے میں بڑی شان سے بیٹھا ہوا تھا۔ انہیں دیکھ کر پو چھا کیوں آئے ہو؟ آپ نے کہا تمہارے سپاہی میرے اونٹ پکڑ لائے ہیں۔ انہیں واپس کر دو۔ ابرہہ یہ سُن کر بڑا حیران ہوا اور اس نے کہا کیا تمہیں معلوم نہیں، میں یہاں کیوں آیا ہوا ہوں؟ تم مکے کے سردار ہو اور خانہ کعبہ کی حفاظت بھی تمہارے سپر دہے۔ ایسے میں خانہ کعبہ کی فکر کے بجائے اونٹوں کی پڑی ہے؟
یہ بات سن کر عبد المطلب نے جواب دیا ” خانہ کعبہ میرا نہیں وہ خدا کا گھر ہے“۔ اس کی حفاظت وہ خود کرے گا۔ مجھے اونٹوں کی فکر ہے کیونکہ وہ میرے ہیں۔ ابرہہ تمسخر اور حقارت سے ہنسنے لگا اور اپنے سپاہیوں کو عبد المطلب کے اونٹ واپس کرنے کا حکم دیا۔ عبد المطلب اپنے اونٹ لے کر گھر آگئے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com
(۳) خانہ کعبہ کو ڈھانے کا واقعہ اپنے الفاظ میں بیان کیجیے۔
جواب: ابراہہ نامی بادشاہ خانہ کعبہ کو تباہ کرنے کے ارادے سے مکہ پہنچا۔ اس نے اپنی فوج کے ساتھ مکہ میں داخل ہوتے ہی لوٹ مار شروع کر دی اور لوگوں کے گھوڑے و اونٹ پکڑ لیے۔ ابراہہ اپنے بڑے ہاتھی پر سوار ہو کر خانہ کعبہ کی طرف بڑھنے لگا، لیکن جیسے ہی وہ ہاتھی خانہ کعبہ کے قریب پہنچا، وہ رُک گیا اور آگے نہیں بڑھ سکا۔
ابراہہ نے ہاتھی کو آگے بڑھانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔ اسی وقت آسمان پر ابابیلوں کے جھنڈ نظر آئے، جن کے منہ اور پنجوں میں چھوٹے چھوٹے کنکر تھے۔ ان پرندوں نے وہ کنکر ابراہہ اور اس کی فوج پر پھینکے، جس سے ابراہہ، اس کا ہاتھی اور اس کی فوج تباہ ہو گئے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Khana e Khuda | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق خانۂ خدا | www.notes.studymanzil.com