ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق:پیارے بچّو
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho
KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 6 First Language Urdu.
Tags: 6th Urdu Chapter 9 question Answer, 6th Urdu Notes, 6th Urdu Notes Pyare Bacho question answer, 6th Urdu question answer chapter Pyare Bacho, KSEEB solutions class 6 Urdu, Pyare Bacho notes, Pyare Bacho question answer class6, sixth Urdu question answers, Notes Class6 Urdu Lesson Pyare Bacho, پیارے بچّو نوٹس, پیارے بچّو سوال جواب, ششم جماعت پیارے بچّو سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق پیارے بچّو کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
The Class 6 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Urdu studies.
Notes Class6 Urdu Lesson Pyare Bacho
ششم جماعت اُردو نوٹس – نظم :پیارے بچّو
محمد اجمل خان نجمیؔ
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
مركب الفاظ :
رہِ حق = سچائی کا راستہ
پیام عمل = عمل کا پیغام
نظام جہاں = دنیا کا کاروبار
چراغ محبت = محبت کا چراغ
سر بلندی = کامیابی ، کامرانی
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
I – ان سوالوں کے ایک یا دو جملوں میں جواب لکھئے :
۱) رہِ حق میں آگے کیسے بڑھا جا سکتا ہے؟
جواب: پڑھ لکھ کر رہِ حق میں آگے بڑھا جا سکتا ہے۔
۲) پستی سے بلندی کی جانب جانے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
جواب: پستی سے بلندی کی جانب جانے کے لئے ہر ایک کو علم حاصل کرناچائیے اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔
۳) دنیا سے نفرت کیسے مٹائی جاسکتی ہے؟
جواب: دنیا سے نفرت ، محبت کے ذریعے ختم کی جاسکتی ہے۔
۴) باطل کے آگے سرکیوں نہیں جھکانا چاہئے؟
جواب: باطل کے آگے سر جھکانا نہیں چاہئے کیونکہ یہ حق اور سچائی کی خلاف ورزی ہے۔ سر بلند رکھنا ہماری عزت و وقار کی علامت ہے اور ظلم کے خلاف کھڑے ہونے اللہ کی مدد حاصل ہوتی ہے۔
۵) دونوں جہاں کی سعادت حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا ضروری ہے؟
جواب: دونوں جہاں کی سعادت حاصل کرنے کے لئے دل لگا کر پڑھنا چائیے، اور مسکراہٹ کے ساتھ اچھے عمل کرتے رہنا چائیے۔
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
II – جدول میں دئے گئے الفاظ سے ایک دوسرے کی واحد و جمع علاحدہ کر کے لکھئے :
جواب:
بلندیاں ➕ بلندی
نفرت ➕ نفرتیں
سعادت ➕ سعادتیں
ممکن ➕ ممکنات
صالحین ➕ صالح
نظم ➕ نظمیں
پستیاں ➕ پستی
باطلوں ➕ باطل
سربلندی ➕ سربلندیاں
عالَم ➕ عالمین
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
(ب): جدول میں دئے گئے الفاظ میں سے ایک دوسرے کی ضد پہچان کر لکھئے :
جواب:
بھلائی ❌ برائی
ذلت ❌ عزت
سماں ❌ ارض
باطل ❌ حق
بُجھانا ❌ جلانا
ناجائز ❌ جائز
ممکن ❌ نا ممکن
پستی ❌ بلندی
خوش قسمتی ❌ بد قسمتی
فتح ❌ شکست
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
(ج) : جدول میں دئے گئے الفاظ میں سے مذکر اور مونث علاحدہ کر کے فہرست تیار کیجئے :
جواب:
مذکر الفاظ : جہاں ،ستم، حق، عمل
مونث الفاظ: شکست، سعادت، بلندی، دنیا، محبت، راه
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
III – (الف): صحیح جوڑ لگا کر شعر مکمل کیجئے:
جواب:
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
(ب): مصر سے صحیح کیجئے:
۱) جانب پستی نہ بلندی جانا سے کی
جواب: بلندی سے پستی کی جانب نہ جانا
۲) کو تم گام سنبھلنا اب پر اک ہر ہے
جواب: ہر ایک گام پر اب سنبھلنا ہے تم کو
۳) باطل آگے سر نہ جھکانا کے کبھی
جواب: کبھی سر نہ باطل کے آگے جُھکانا
۴) لے گی جہاں دو سعادت تمہیں کی
جواب: تمہیں دو جہاں کی سعادت ملے گی
۵) بچوں صالح کے اُمت بنا دے تو کو
جواب: تُو اُمت کے بچّوں کو صالح بنادے
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
(ج): غیر متعلق لفظ علاحدہ کیجئے:
۱) عزت ، شہرت ، شکست ، بلندی
جواب: شکست
۲) پیار، بے وفاء، الفت ، محبت
جواب: بے وفاء
۳) زمانہ ، پھول ، کلی ، چمن
جواب: زمانہ
۴) نور، اندھیرا، روشنی ، جگمگاہٹ
جواب: اندھیرا
Notes For Class 6 Urdu Lesson Pyare Bacho | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق پیارے بچّو | www.notes.studymanzil.com
IV – (الف): ان الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجئے:
پیام، مسلسل، برائی، عمل، نفرت، باطل، چمن، سعادت
جواب:
پیام : قرآن مجید میں امن اور محبت کا پیام دیا گیا ہے۔
مسلسل : علی مسلسل محنت کر رہا ہے تاکہ وہ امتحان میں کامیاب ہو سکے۔
برائی : ہمیں ہر قسم کی برائی سے بچنا چاہئے۔
عمل : اچھے عمل سے انسان کی شخصیت نکھرتی ہے۔
نفرت : نفرت دلوں کو دور کر دیتی ہے اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرتی ہے۔
باطل : ہمیں ہمیشہ باطل کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہئے۔
چمن : بہار کے موسم میں چمن میں رنگ برنگے پھول کھلتے ہیں۔
سعادت : والدین کی خدمت کرنا دنیا اور آخرت کی سعادت ہے۔
(ب): ان الفاظ کو الٹ کر لکھئے :
نار – ران
رات – تار
گور – روگ
راج – جار
مار – رام
روز – زور
V – (الف): ان جملوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیجئے۔
(1) Imad is an inteligent boy.
جواب: عماد ایک ذہین لڑکا ہے۔
(2) We go to School every day by bus
جواب: ہم ہر روز بس سے اسکول جاتے ہیں۔
(3) Delhi is the Capital City of our nation
جواب: دہلی ہمارے ملک کا دارالحکومت ہے۔
(4) Doctor Mohammed Iqbal is a very great Urdu poet of our Continent.
جواب: ڈاکٹر محمد اقبال ہمارے برِصغیر کے بہت عظیم اردو شاعر ہیں۔
(ب) ان روز مرہ کے جملوں کو صحیح اردو میں لکھئے :
(1) بنگلور سے ہمارا گوؤں بھوت دور ہے ۔
جواب: بنگلور سے ہمارا گاؤں بہت دور ہے۔
(۲) پڑتے وقت غلا ٹا کر نانئیں ،نئیں تو حضرت مارتیں۔
جواب: پڑھتے وقت شور نہیں کرنا چاہئے، ورنہ اُستاد کی مار پڑے گی۔
(۳) اچھا ،نئیں پڑے تو امتحان میں فیل ہو جاتیں ۔
جواب: اچھا نہیں پڑھیں تو امتحان میں فیل ہوجائینگے۔
(۴) ہماری کتاب بھوت اچھی ہے ۔
جواب: ہماری کتاب بہت اچھی ہے۔
ضمنی مضمون:
اس نظم کو با آواز بلند پڑھئے اور پوچھے گئے سوالوں کے جواب لکھئے :
(1) مسرت کا گا نا کب گا یا جا سکتا ہے؟
جواب: غم میں مبتلا انسان کو ہنساتے ہوئے مسرت کا گانا گایا جاسکتا ہے۔
(۲) اخوت کے سپاہی کیسے بن سکتے ہیں؟
جواب: محبت کی منزل کے راہی بن کر اُخوت کے سپاہی بن سکتے ہیں۔
(۳) کڑے وقت کو کیسے پار کیا جا سکتا ہے؟
جواب: مصیبت کو بے خطر جھیلتے ہوئے کڑے وقت کو پار کیا جاسکتا ہے۔