ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق:حمد
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd
KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Lesson Hamd is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 6 First Language Urdu.
Tags: 6th Urdu Chapter 1 question Answer, 6th Urdu Notes, 6th Urdu Notes Hamd question answer, 6th Urdu question answer chapter Hamd , KSEEB solutions class 6 Urdu, Hamd notes, Hamd question answer class6, sixth Urdu question answers, Notes Class6 Urdu Lesson Hamd , حمد نوٹس, حمد سوال جواب, ششم جماعت حمد سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق حمد کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
The Class 6 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Hamd offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Urdu studies.
Notes Class6 Urdu Lesson Hamd
ششم جماعت اُردو نوٹس – نظم :حمد
اصغر ویلوری
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
الفاظ و معنی:
جاہ و حشمت = شان و شوکت
گُن = صفت، عادت
عظمت = بزرگی، بڑائی
حکمت = دانائی، عقل، تدبیر
گلزار = پھلواری، باغ
کرشمے = انوکھی باتیں، کرامتیں
دست بستہ = ہاتھ باندھ کر، ہاتھ جوڑ کر، منت کر کے
رحمٰن = مہربانی کرنے والا ، خداوند تعالیٰ کا صفاتی نام
رحیم = مہربان، خداوند تعالی کا صفاتی نام
کریم = بخشنے والا ہنی ، فیاض ، خدائے تعالی کا صفاتی نام
دغدغے = خوف، خدشے ، کھٹکے
مارے ہوئے = تباہ کئے ہوئے
در = دروازہ، چوکھٹ
ملتجی = التجا کرنے والا / والی
محاورہ
محاورہ الفاظ کا وہ مجموعہ ہے جو اپنے حقیقی معنی کے بجائے مجازی معنی میں استعمال ہوتا ہے۔
چند محاوروں پر غور کیجئے ۔
گن گانا = تعریف کرنا ، مدح سرائی کرنا
گواہی دینا = شہادت دینا ، اظہار کرنا
قیامت برپا کرنا = فتنہ اٹھانا ، اودھم مچانا غضب ڈھانا
مصیبت کا مارا ہونا = آفتوں میں پھر جانا ، تباہ ہو جانا
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
I- (الف) ان سوالوں کے ایک یا دو جملوں میں جواب لکھئے :
(1) حمد میں شاعر نے ﷲتعالیٰ کو کس طرح مخاطب کیا ہے؟
جواب: حمد میں شاعر نے ﷲتعالیٰ کو جاہ و حشمت کے شہنشاہ کہ کر مخاطب کیا ہے۔
(۲) ﷲتعالیٰ کی ذات کہاں کہاں موجود ہے؟
جواب: ﷲتعالیٰ کی ذات قطرے قطرے میں، ذرے ذرے میں ،اور ہر طرف موجود ہے۔
(۳) حمد میں شاعر نے ﷲتعالیٰ کی کن صفات کا ذکر کیا ہے؟
جواب: حمد میں شاعر نے ﷲتعالیٰ کی رحمٰن ، رحیم ، کریم وغیرہ صفات کا ذکر کیا ہے۔
(۴) آخری دو اشعار میں شاعر نے ﷲسے کیا التجا کی ہے؟
جواب: آخری دو اشعار میں شاعر نے ﷲسے یہ التجا کی ہے کہ اس پر رحمت کے دروازے کھول دئے جائے۔
(۵) تو ہی رحمٰن اور رحیم وکریم دغد غے کس لئے قیامت کے
اس شعر کا مطلب کیا ہے؟
جواب: شاعر اس شعر میں کہہ رہا ہے کہ میرا پرور دگار رحمٰن و رحیم ہے اس لئے اُسے قیامت کا خوف نہیں ہے۔
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(ب) ان سوالوں کے چار جملوں میں جواب لکھئے :
(1) حمد میں بیان کردہ صفات کے علاوہ اللہ کی دیگر صفات بیان کیجئے۔
جواب: حمد میں بیان کرد صفات کے علاوہ ﷲتعالیٰ کی بے شمار صفات ہیں جن کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔ ﷲکی چندصفات درجِ ذیل ہیں۔
الملك، القدوس، السلام، المؤمن، المهيمن، العزيز، الجبار، المتكبر، الخالق، البارئ، المصور، الغفار، القهار، الوهاب، الرزاق، الفتاح، العليم، القابض، الباسط، الخافض، الرافع، المعز، المذل، السميع، البصير، الحكم، العدل، اللطيف، الخبير، العظيم، الحليم، الغفور، الشكور، العلي، الكبير، الحفيظ، المقيت، الحسيب، الجليل، الكريم، الرقيب، المجيب، الواسع، الحكيم
المجيد، الودود، المجيد، الباعث، الشهيد، الحق، الوكيل، القوى، المتين، الحميد، الولى، المحصى، المبدئ، المعيد، المحيى، المميت، الحي، القيوم، الواجد، الماجد، الواحد، الاحد، الصمد، القادر، المقتدر، المقدم، المؤخر، الأول، الأخر، الظاهر، الباطن، الوالي، المتعالي، البر، التواب، المنتقم، العفو، الرؤوف، ذو الجلال و الإكرام، المقسط، الجامع، الغنى، المغنى، المانع،الضار، النافع، النور، الهادي، البديع، الباقي، الوارث، الرشيد، الصبور وغیرہ….
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(۲) حمد کا خلاصہ اپنے الفاظ میں لکھئے ۔
جواب: یہ حمد اصغرؔ ویلوری کی لکھی ہوئی نظم ہے۔
شاعر کہہ رہے ہیں کہ ﷲجاہ و حشمت کا شہنشاہ ہے، انسان سے ﷲکی تمام صفات بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ﷲسب کا رب ہے اور لا شریک ہے، ﷲکی وحدت کے سب گواہ ہیں۔ ہر قطرے اور ہر ذرے میں ﷲکے لاکھوں جلوے حکمت کو ظاہر کرتے ہیں۔
خدا کی قدرت کے بہت سے کرشمے ہیں وہ چاہے تو آگ کو گلزار بنا دیتاہے۔ اس کی بارگاہ میں ہر کوئی ہاتھ باندھ کر ادب کے ساتھ حاضر ہوتا ہے، عبادت کے لائق صرف اور صرف خدا کی ذات ہے۔
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
شاعر مزید کہتے ہیں کہ انہیں قیامت کا خوف نہیں ہے کیونکہ ﷲرحمٰن اور رحیم و کریم ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ وہ مصیبت کا مارا ہوا ہے اس لیے وہ ﷲسے آسرا طلب کر رہا ہے۔ اور خدا سے التجا کر رہا ہے کہ اس پر رحمت کے دروازے کھول دئے جائے۔
II- (الف) اشعار مکمل کیجئے:
(1) رب ہے تو سب کا ، لاشریک ہے تو : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:سب گواہ ہیں تیری ہی وحدت کے
(۲) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : یہ کرشمے ہیں تیری قدرت کے
جواب: آگ کو تو نے کر دیا گلزار
(۳) تو ہی رحمٰن اور رحیم و کریم : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: دغدغے کس لیے قیامت کے
(۴) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ : کھول در اس پر تیری رحمت کے
جواب: در پہ تیرے ہے، ملتجی اصغرؔ
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(ب): فہرست “الف” میں دئے گئے مصرعوں کو فہرست ”ب“ کے مصرعوں کے ساتھ صحیح جوڑ لگا کراشعار مکمل کیجئے:
جواب:
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(ج): جدول میں متضاد الفاظ درج ہیں انہیں علاحدہ کر کے جوڑیاں بنائیے:
جواب:
پھول ❌ کانٹا
سنورنا ❌ بگڑنا
عزت ❌ ذلت
عالم ❌ جاہل
باغ ❌ صحرا
ظلمت ❌ نور
غم ❌ خوشی
اندھیرا ❌ اجالا
خار ❌ گل
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(د): جدول میں دئے گئے الفاظ کی جنس پہچان کر فہرست بنائیے:
جواب:
علم – مذکر
عقل – مونث
گمراہی – مونث
خار – مذکر
بلندی – مونث
صحرا – مذکر
عزّت – مونث
غم – مذکر
نور – مذکر
گُل – مذکر
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(ھ): جدول میں واحد اور جمع الفاظ درج ہیں ، ان میں ایک دوسرے کے واحد جمع الفاظ کی فہرست تیار کیجئے:
جواب:
محفل ➕ محفلیس
حرف ➕ حروف
اساتذہ ➕ استاد
منظر ➕ مناظر
سجود ➕ سجده
لفظ ➕ الفاظ
غرباء ➕ غریب
اسباق ➕ سبق
کتب ➕ کتاب
علوم ➕ علم
مدارس ➕ مدرسہ
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
III – (الف): مصرعوں کو صحیح ترتیب سے لکھئے:
۱) تیری عظمت کے گن کون گائے
جواب: کون گن گائے تیری عظمت کے
۲) تو نے کر دیا گلزار کو آگ
جواب: آگ کو تو نے کر دیا گلزار
۳) ہیں تیری قدرت کے یہ کرشمے
جواب: یہ کرشمے ہیں تیری قدرت کے
۴) ہر عبادت لائق ہے تو ہی کے
جواب: تو ہی لائق ہے ہر عبادت کے
۵) آسرا میں تیرے دامن دے دے
جواب: تیرے دامن میں اسرا دے دے
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com
(ب) خط کشیدہ الفاظ کا املا درست کیجئے۔
۱) اے شہنشاہ اجاہ و ہشمت کے
جواب: اے شہنشاہ اجاہ و حشمت کے
۲) خطرے خطرے میں، زرے زرے میں
جواب: قطرے قطرے میں، ذرے ذرے میں
۳) تو ہی لاعق ہے ہر ابادت کے
جواب: تو ہی لائق ہے ہر عبادت کے
۴) سب گواح ہیں تیری ہی وہدت کے
جواب: سب گواہ ہیں تیری ہی وحدت کے
۵) کھول در اس پر تیری رحمط کے
جواب: کھول در اس پر تیری رحمت کے
Notes For Class 6 Urdu Lesson Hamd | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق حمد | www.notes.studymanzil.com