Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
پنجم جماعت اُردو نوٹس – سبق:شیر
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher
KSEEB Solutions for Class 5 Urdu Lesson Sher is provided below to help Class 5 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 5 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 5 First Language Urdu.
Tags: 5th Urdu Chapter 18 question Answer, 5th Urdu Notes, 5th Urdu Notes Sher question answer, 5th Urdu question answer chapter Sher , KSEEB solutions class 5 Urdu, Sher notes, Sher question answer class5, fifth Urdu question answers, Notes Class5 Urdu Lesson Sher , شیر نوٹس, شیر سوال جواب, پنجم جماعت شیر سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے پنجم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق شیر کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 5 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 5 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ پنجم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
The Class 5 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 5 Urdu Lesson Sher offered here is a comprehensive guide to thoroughly grasp essential topics. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 5 Urdu Medium, students can achieve commendable marks and reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 5 Urdu studies.
Notes Class 5 Urdu Lesson Sher
پنجم جماعت اُردو نوٹس – سبق:شیر

Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
الفاظ و معنی:
مقدس = پاک، قابل احترام
عظمت = بڑائی
مجسمے = مورت
مزین = سجا ہوا
میسّر = حاصل ہونا
تنہا = اکیلا
مویشی = جانور
چست = پھر تیلا، تیز
دلیر = بہادر
ضعیفی = کمزوری
قوت = طاقت
گفتگو = بات چیت
گُم سم = خاموش
تحفظ گاه = پناه گاه
مغموم = دکھی
کشش = اپنی طرف کھینچنا
مناظر = منظر کی جمع
محل وقوع = آب و ہوا، اطراف واکناف
سیاح = سیر کرنے والا ، سیاحت کرنے والا
مسرور = خوش
با وقار = سنجیده
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
ان سوالوں کے جواب ایک جملے میں لکھئے ۔
1۔ ہمارے قومی جانور کا نام لکھئے۔
جواب: ہمارے قومی جانور کا نام شیر ہے۔
2- شیر کا نشان کیا ظاہر کرتا ہے ؟
جواب: شیر کا نشان بہادری اور عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔
3 ۔ٹیپو سلطان شہید کا قول کیا ہے ؟
جواب: ٹیپو سلطان شہید کا قول ہے کہ گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔
4 ۔نسل کے اعتبار سے شیر کا تعلق کس خاندان سے ہے ؟
جواب : جواب: شیر کا تعلق بلی کے خاندان سے ہے۔
5۔ شیر کو ہندی اور انگریزی میں کیا کہا جاتا ہے؟
جواب :شیر کو ہندی میں کیسری یا باگھ اور انگریزی میں ٹائگر کہا جاتا ہے۔

(الف) ان کی اضداد لکھئے ۔
گرم ❌ سرد
دلیر ❌ بزدل
علم ❌ جہالت
بڑھاپا ❌ جوانی
خوبصورت ❌ بدصورت
چست ❌ سست
غم ❌ خوشی، مسرت
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
(ب) جملوں میں استعمال کیجئے ۔
مقدس – قرآن مجید ایک مقدس کتاب ہے۔
دلیر – وہ ایک دلیر انسان ہے جو کسی سے نہیں ڈرتا۔
خوبصورت – باغ میں بہت سے خوبصورت پھول کھلے ہوئے ہیں۔
اعتدال – ہمیں ہر کام میں اعتدال اختیار کرنا چاہیے۔
چالاک – لومڑی ایک چالاک جانور ہے۔
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
(ج) جوڑ لگائیے –

جواب:

III. (الف) خانہ پری کیجئے ۔
1۔شیر کو ہندی زبان میں _______ کہتے ہیں۔
جواب:کیسری
2 ۔شیر بہادری اور _______ کا نشان ہے۔
جواب:عظمت
3۔ شیر ہمارا ________ جانور ہے۔
جواب:قومی
4۔کالی کالی ________ شیر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔
جواب:دھاریاں
5۔ شیر کا پانچواں ناخن ________ کا کام کرتا ہے۔
جواب:انگوٹھے
6 ۔ ٹیپو سلطانؒ کا تخت شیر کے مختلف ________ سے تھا۔
جواب:نمونوں
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
(ب) مثال کے مطابق ان الفاظ کو الٹ کر لکھئے ۔
مثال: مان۔ نام
کان – ناک
نار – ران
تار – رات
جار – راج
پاٹ – ٹا پ
ریت – تیر
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
مور

مضمون پڑھئے اور نیچے پوچھے گئے سوالوں کے جواب لکھئے ۔
مور ہمارا قومی پرندہ ہے۔ یہ تمام پرندوں میں خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔ اس کا رنگ نیلا اور سبز ہوتا ہے۔ گردن لمبی اور پتلی ہوتی ہے۔ اس پر ایک کلغی ہوتی ہے جو تاج کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ اس کی دم لمبی ہوتی ہے وہ دم کو سیکھے کی طرح پھیلا سکتا ہے۔ اس کے پر لمبے لمبے اور رنگ برنگے ہوتے ہیں۔
مور کھیتوں میں گھومتا ہے درختوں پر رہتا ہے یہ اناج اور کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔ یہ سانپ کا دشمن ہےاس لئے کسان اس کو پالتے ہیں۔
اس کی آواز بڑی پیاری ہوتی ہے۔ برسات کے دنوں میں میاؤں میاؤں کر کے جیسے وہ بارش کو بہلا رہا ہو۔ جب بادل گھر آتے ہیں تو مور خوشی سے اپنے خوبصورت پروں کو پھیلا کر ناچتا ہے۔ اس وقت ان پروں کی خوبصورت قابل دید ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ اس کی مورنی بھی ناچتی ہے ۔ مورنی بڑےخوبصورت انڈے دیتی ہے۔
مور کے پروں سے رنگین پنکھے، تاج اور سجاوٹ کی مختلف چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ بچوں کو مور کے پر بہت پسند ہیں ۔ کرشن جی ہمیشہ مور کے پروں کا تاج پہنا کرتے تھے۔
آج کل لوگ پروں کے لئے ان کو مار ڈالتے ہیں۔ اس طرح یہ خوبصورت پرندہ ایک خطرناک دور سےگذر رہا ہے۔ مور کی حفاظت کے لئے حکومت نے مور کے شکار کو ”جرم“ قرار دیا ہے۔ مور کے شکاری کو جرمانہ بھرنے کے علاوہ جیل بھی ہو سکتی ہے۔ ہمارے قومی پرندے کی حفاظت کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔
Notes For Class 5 Urdu Lesson Sher | پنجم جماعت اُردو نوٹس سبق شیر | www.notes.studymanzil.com
سوالات
1- ہمارا قومی پرندہ کونسا ہے؟
جواب: ہمارا قومی پرندہ مور ہے۔
2- مور کا رنگ کیسا ہوتا ہے ؟
جواب:مور کا رنگ نیلا اور سبز ہوتا ہے۔
3- کسان مورکس لئے پالتے ہیں ؟
جواب:کسان مور کو اس لیے پالتے ہیں کہ وہ سانپ کا دشمن ہے۔
4- مور کی غذا کیا ہے ؟
جواب:مور کی غذا اناج اور کیڑے مکوڑے ہیں۔
5-کون مور کے پروں کا تاج پہنا کرتے تھے ؟
جواب:کرشن جی مور کے پروں کا تاج پہنا کرتے تھے۔