Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram

KSEEB Solutions for Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram is provided below to help Class 5 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 5 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 5 First Language Urdu.

Tags: 5th Urdu Chapter 21 question Answer, 5th Urdu Notes, 5th Urdu Notes Pehle Kaam Baad Aram question answer, 5th Urdu question answer chapter Pehle Kaam Baad Aram , KSEEB solutions class 5 Urdu, Pehle Kaam Baad Aram notes, Pehle Kaam Baad Aram question answer class5, fifth Urdu question answers, Notes Class5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram , پہلے کام بعد آرام نوٹس, پہلے کام بعد آرام سوال جواب, پنجم جماعت پہلے کام بعد آرام سوال جواب

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے پنجم جماعت زبانِ اوّل اُردو نظم پہلے کام بعد آرام کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 5 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 5 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ پنجم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

The Class 5 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 5 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 5 Urdu studies.

Notes Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram

پنجم جماعت اُردو نوٹس – نظم: پہلے کام بعد آرام

شاعر : تلوک چند محرومؔ

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

نظم “پہلے کام، بعد آرام” تلوک چند محرومؔ کی ایک اہم نصیحت ہے، جس میں شاعر نے محنت اور کاہلی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ شاعر نے کہا ہے کہ جو لوگ کام کے وقت آرام کرتے ہیں وہ آخرکار ناکام رہتے ہیں۔ انہوں نے داناؤں کے قول کو بیان کیا کہ “پہلے تم کام کرو، بعد میں آرام کرو”۔

نظم میں شاعر نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ ہمیشہ آرام کی تلاش میں رہتے ہیں اور محنت سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ دراصل مفلس اور نادار ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس جو لوگ محنت کرتے ہیں اور اپنے کام کو مکمل کرتے ہیں، وہ کامیاب ہوتے ہیں۔

شاعر نے محنت کرنے والوں کو ہی کامیاب اور ہمت والے قرار دیا ہے، جبکہ کاہل لوگوں کو غفلت اور سستی کا شکار بتایا ہے۔ نظم میں شاعر نے ایک اہم پیغام دیا ہے کہ محنت کے بعد ہی آرام کا مزہ آتا ہے۔

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

دانا = عقلمند

راحت = آرام، سکون

تلخیٔ ایام = سخت دن

مفلس و نادار = مجبور و غریب

کاہل = سست

خسته = بری حالت

درمانده = بے بس

لاچار = مجبور

ادھورا = نا مکمل

غفلت = لا پرواہی

1 ۔داناؤں کا قول کیا ہے ؟
جواب:داناؤں کا قول : “پہلے تم کام کرو، بعد میں آرام کرو”۔

2 ۔کونسے لوگ کام ادھورا نہیں چھوڑتے ؟
جواب:وہ لوگ جو محنتی اور ہمت والے ہوتے ہیں۔

3 ۔” پہلے کام ، بعد آرام کس کی لکھی ہوئی نظم ہے ؟
جواب:” پہلے کام ، بعد آرام نظم تلوک چند محرومؔ کی لکھی ہوئی ہے۔

1۔ قول ➕ اقوال

2۔ آخر ➕ آخر

3۔ راحت ➕ راحتیں

4۔ لطف ➕ الطاف

5۔ يوم ➕ ایام

6۔ ادھورا ➕ ادھورے

1- کام کے ______ جو کیا کرتے ہیں ۔
________ وہ رہا کرتے ہیں۔

جواب: کام کے وقت جو کیا آرام کرتے ہیں،
آخر کار وہ ناکام رہا کرتے ہیں۔

2- لطف آرام ________ کے بعد
کام کرنے میں ________ آرام کے بعد

جواب: لطف آرام ملتا ہے کام کے بعد
کام کرنے میں مزہ آتا ہے آرام کے بعد۔

3۔ چھوڑتے کام ________ والے
کام پورا ________ راحت والے

جواب: چھوڑتے کام ادھورا نہیں ہمت والے
کام پورا نہیں کرتے راحت والے۔

1 ۔نادان ❌ دانا

2 ۔سستی ❌ محنت

3 ۔آرام ❌ محنت، کام

4 ۔سخت ❌ نرم

5 ۔لطف ❌ بے لطف

6 ۔کاہل ❌ محنتی

7 ۔ادھورا ❌ پورا،مکمل

8 ۔اچھائی ❌ برائی

Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com
Notes For Class 5 Urdu Lesson Pehle Kaam Baad Aram | پنجم جماعت اُردو نوٹس نظم پہلے کام بعد آرام | www.notes.studymanzil.com

رنگ اڑ جانا: خوشی ختم ہوجانا، رونق ختم ہوجانا۔
(جملہ : امتحان میں فیل ہونے پر اس کا رنگ اڑ گیا۔)

ہاتھ پیر مارنا: بے چینی سے گھبرانا، بے تاب ہونا۔
(جملہ : امتحان کے وقت وہ ہاتھ پیر مار رہا تھا۔)

دل بھر جانا: کسی چیز سے تنگ آ جانا۔
(جملہ : اس کی باتوں سے میرا دل بھر گیا۔)

رنگ لانا: کامیاب ہونا، کامیابی حاصل کرنا۔
(جملہ : اس کی محنت نے رنگ لایا اور وہ اول آیا۔)

کاہلی سے مراد سستی اور آرام طلبی ہے جس کی وجہ سے انسان کام سے جی چراتا ہے۔ کام سے جی چرانے اور غفلت برتنے کو کاہلی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ کاہل ہر دم محنت سے منھ موڑتا ہے۔ کسی طرح بھی مشقت کرنا نہیں چاہتا۔ آرام طلب ہو جاتا ہے ۔ وہ چاہتا ہے کہ بغیر محنت و مشقت کے روزی مل جائے یا اپنے کام میں کامیابی حاصل ہو جائے یا بغیر محنت کئے امتحان میں کامیاب ہو جائے مگر دیکھا جائے تو کاہلی متعدد برائیوں کا مجموعہ ہے جو بہت ہی نقصان دہ ہے۔

ایک مغربی حکیم کا قول ہے کاہلی ایک ایسا جذبہ ہے جس کا ہمیں خود بھی احساس نہیں ہوتا۔ اگر ہم غور کریں تو جتنا نقصان کاہلی سے ہوتا ہے اتنا کسی اور جذبے سے نہیں۔ طبی نقطۂ نظر سے بھی یہ انکشاف ہوتا ہے کہ سستی و کاہلی جسم کو وقت سے پہلے بوڑھا بنا دیتی ہے۔ اسی سستی و کاہلی کی وجہ سے انسان محنت میں دلچسپی نہیں لیتا۔ اس عادت کی وجہ سے ہر دم وہ محنت سے جی چراتا ہے اور بالکل ہی محنت کرنا نہیں چاہتا ہے۔ چنانچہ مفکرین اور بزرگان دین نے بھی کاہلی کی مذمت کی ہے۔

حضورﷺ کا ارشاد گرامی ہے:۔
‘تم دو صفتوں سے دور ہو ایک پژمردگی اور دوسرا کا ہلی ۔ کیونکہ اگر تم پژمردہ ہو گئے تو حق کو برداشت نہ کر سکو گے اور اگر کاہل ہو گئے وحق ادا نہ کر سکو گے۔

یہ بات بالکل صحیح ہے محنت کے بغیر انسان کا کامیاب ہونا بہت مشکل ہے۔ ایسا شخص جو محنت نہیں کرتا وہ خود کا بھی دشمن ہوتا ہے اور خود اپنا نقصان بھی کرتا ہے۔

کا ہلی بہت سی برائیوں کا سرچشمہ ہے ۔ چناچہ آرام طلبی اور کاہلی کا خاتمہ کریں ۔ محنت سے جی نہ چرائیں۔ محنت اور دلچسپی کے ساتھ کام کریں اور کامیابی حاصل کریں۔

سوالات
1۔ کاہلی سے کیا مراد ہے ؟
جواب:کاہلی سے مراد سستی اور آرام طلبی ہے، جس کی وجہ سے انسان کام سے جی چراتا ہے۔

2۔ کا ہلی کس چیز سے منہ موڑتی ہے؟
جواب:کاہلی محنت اور کام سے منہ موڑتی ہے

3۔ کاہلی کے تعلق سے مغربی حکیم کا قول کیا ہے؟
جواب:مغربی حکیم کا قول ہے کہ “کاہلی ایک ایسا جذبہ ہے جس کا ہمیں خود بھی احساس نہیں ہوتا۔”

4۔کاہلی سے متعلق طبی نقطہ نظر کیا ہے؟
جواب:طبی نقطۂ نظر کے مطابق کاہلی جسم کو وقت سے پہلے بوڑھا بنا دیتی ہے اور سستی کی وجہ سے انسان محنت میں دلچسپی نہیں لیتا۔

5۔کاہلی سے متعلق حضور ا کرمﷺ کا قول لکھئے ؟
جواب:حضورﷺ کا ارشاد گرامی ہے: “تم دو صفتوں سے دور ہو، ایک پژمردگی اور دوسرا کاہلی۔ کیونکہ اگر تم پژمردہ ہو گئے تو حق کو برداشت نہ کر سکو گے اور اگر کاہل ہو گئے تو حق ادا نہ کر سکو گے۔”

6۔ کا ہلی کون کونسی برائیوں کا سر چشمہ ہے؟
جواب:کاہلی بہت سی برائیوں کا سرچشمہ ہے جیسے غفلت، کام سے بچنا، اور محنت سے جی چرانا۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top