Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia | پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس سبق جانداروں کی دنیا | www.notes.studymanzil.com
پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس – سبق:جانداروں کی دنیا
Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia
KSEEB Solutions for Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia is provided below to help Class 5 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 5 EVS are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 5 EVS in Urdu.
Tags: 5th EVS Chapter 1 question Answer, 5th EVS Notes, 5th EVS Notes Jandaro Ki Dunia question answer, 5th EVS question answer chapter Jandaro Ki Dunia, KSEEB solutions class 5 EVS, Jandaro Ki Dunia notes, Internet question answer class 5, fifth EVS question answers, Notes Class5 EVS Lesson Jandaro Ki Dunia, جانداروں کی دنیا نوٹس, جانداروں کی دنیا سوال جواب, پنجم جماعت جانداروں کی دنیا سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ سبق جانداروں کی دنیا کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 5 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 5 ماحولیاتی مطالعہ کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia | پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس سبق جانداروں کی دنیا | www.notes.studymanzil.com
The Class 5 EVS (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 5 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 5 EVS studies.
Notes Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia
پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس – سبق:جانداروں کی دنیا ( عالمِ حیات)
Table of Contents
کاہل سومنا


جواب : کیونکہ بیج تیل میں تلے ہوئے تھے۔
تلے ہوئے بیجوں سے پودے نہیں اُگتے۔ بیج کو اُگنے کے لیے مخصوص حالات جیسے مناسب نمی، مٹی، درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر بیج دب جائیں یا ان کے اوپر بہت زیادہ مٹی ہو تو انہیں اُگنے کے لیے درکار ضروری عوامل نہیں ملتے، جس کی وجہ سے وہ اُگ نہیں پاتے۔
Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia | پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس سبق جانداروں کی دنیا | www.notes.studymanzil.com
جاندار وں کی خصوصیات
1) حسب ذیل چارٹ میں چند ماحولی اجزاء کے ساتھ جاندار وں کی خصوصیات بھی دی گئی ہیں ۔ انہیں غور سے پڑھئے ۔ ہرایک جزو کے سامنے خصوصیات ہوں تو ( ✓) کا نشان لگائیے اگر نہ ہوں تو (✘) کا نشان لگائیے۔
جواب :۔

جاندار اور غیر جاندار
2 ) ماحول میں پائے جانے والے چند اشیاء نیچے دی گئی ہیں۔ ان اشیاء کی پہچان جاندار اور غیر جانداروں میں کیجئے۔ صحیح انتخاب کے مقابل ( ✓) کا نشان لگائیے۔
جواب:

جاندار اور غیر جاندارسرگرمی۔
3) سرگرمی: آپ کے دیکھے ہوئے جانداروں اور غیر جانداروں کی فہرست تیار کیجئے۔
جواب :
جاندار : انسان، کبوتر، بلی، کتا ، مور ، شیر ، وغیرہ
غیر جاندار: پتھر، دیوار، کتاب ، بورڈ، چپل ، وغیرہ
4) اس تصویر کا مشاہدہ کیجئے۔ اس کو پہچان کر یہاں لکھیے۔
4) اس تصویر کا مشاہدہ کیجئے۔ اس کو پہچان کر یہاں لکھیے۔

جواب : انسانی پھیپھڑے
سوچئے: غذا سے حاصل کردہ توانائی سے کیا فائدے ہیں؟

جواب : غذا سے حاصل کردہ توانائی جسم کو روزمرہ کی سرگرمیوں جیسے چلنے اور کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے اور خلیات کی مرمت و نمو کے لیے بھی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، توانائی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے تاکہ جسم بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔
Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia | پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس سبق جانداروں کی دنیا | www.notes.studymanzil.com
جاندار جو ہمارے کام آتے ہیں۔
5) نیچے چند جانداروں کے نام دیے گئے ہیں جو ہمارے کام آتے ہیں۔ ان کے اہم کام کیا ہیں لکھیے۔
جواب:

سرگرمی۔ تصویر پر نظر ڈالیے۔
6) تصویر پر نظر ڈالیے۔ غذا کی تیاری کے لیے پودے کو چار اہم اشیاء ضروری ہیں، یہ کونسی ہیں؟ کہاں سے ملتی ہیں؟ نیچے ظاہر کی گئی ہیں۔ انہیں صحیح ترتیب سے جوڑ لگائیے؟

جواب:

7) جانداروں کے لیے ان دو اشیاء کا استعمال کیا ہے؟
جواب : 1۔ آکسیجن : تمام جانداروں کو سانس لینے کے لئے
2۔ گلوکوز : توانائی کے لئے
8) نیچے دی گئی تصویر کا مشاہدہ کیجئے۔ وہ کس طرح اپنی غذا حاصل کرتے ہیں؟

جواب : ڈراسیرا، نپنتھس، یوٹر کیولیر یا جیسے پودے اپنی غذا خود تیار کرتے ہیں لیکن نائٹروجن کے لئے حشرات پر انحصار کرتے ہیں ۔ یہ کرم خور پودے کہلاتے ہیں ۔
Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia | پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس سبق جانداروں کی دنیا | www.notes.studymanzil.com
9) غذا کی بنیاد پر جانوروں کی درجہ بندی کیجئے؟
جواب : غذا کی بنیاد پر جانوروں کی حسب ذیل درجہ بندی کی گئی ہے۔
سبز خور : ایسے جانور جو صرف پودے اور ان کے حاصلات کھاتے ہیں۔
گوشت خور : جانور جو دوسرے جانوروں کا گوشت کھاتے ہیں۔
ہمہ خور :جانور جو پودے اور جانور دونوں سے غذا حاصل کرتے ہیں۔
سبز خور، گوشت خور اور ہمہ خور
01) اس تصویر کی مدد سے نیچے کے چارٹ میں سبز خور، گوشت خور اور ہمہ خور جانوروں کے نام درج کیجئے۔
جواب:

11) نشونما کسے کہتے ہیں؟
جواب : جانداروں کی اونچائی، کشادگی اور وزن کا اضافہ نشونما کہلاتا ہے۔
جاندار اور غیر جاندار
21) نیچے نشونما سے متعلق چند بیانات درج ہیں اگر بیان درست ہے تو( ✓) نشان لگائیے اور غلط کو (✘) نشان۔ غلط بیان کو درست کرتے ہوئے لکھیے۔
جواب :
تمام جاندار پیدائش پر چھوٹے ہوتے ہیں بعد میں وہ اونچائی اور وزن حاصل کر لیتے ہیں۔( ✓)
نشونما صرف ایک یا دو دن میں مکمل ہو جاتی ہے۔ (✘)
پودوں کی نشوونما تنے کی نوک ( تنے کی چوڑائی) یا تنے کی جسامت سے ظاہر ہوتی ہے۔ (✘)
جاندار خصوصیات
31) ان تصویروں کا مشاہدہ کیجئے۔ یہ کون سی جاندار خصوصیات کو ظاہر کرتے ہیں؟

جواب : یہ تمام حرکت سے تعلق رکھتے ہیں۔ حرکت خصوصاً جانوروں کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
حرکتی اعضاء کے نام لکھیے
41) چند جانوروں کے نام نیچے درج ہیں۔ یہاں ان کے حرکتی اعضاء کے نام لکھیے۔( حرکت کے لیے استعمال ہونے والے اعضاء)
جواب : آدمی : چلنا
شاہین : دوڑنا
کانگرو : چھلانگ لگانا، یا چلنا
چمگاڈر : اُڑنا
Notes For Class 5 EVS Jandaro Ki Dunia | پنجم جماعت ماحولیاتی مطالعہ نوٹس سبق جانداروں کی دنیا | www.notes.studymanzil.com
حیوانات حرکت کیوں کرتے ہیں؟
51) حیوانات حرکت کیوں کرتے ہیں؟ گروہوں میں بحث کیجئے اور فراہم کردہ جگہ میں لکھئے۔
جواب : حیوانات حرکت کرتے ہیں تاکہ خوراک تلاش کریں، خطرے سے بچ سکیں، اپنے علاقے کو جانچ سکیں، یا نسل بڑھا سکیں۔
نیچے تولید سے متعلق چند بیانات دیے گئے ہیں۔
61) نیچے تولید سے متعلق چند بیانات دیے گئے ہیں۔ اگر درست ہیں تو( ✓) کا نشان اور غلط تو(✘) کا نشان لگائیے۔
جواب:

انڈے دینے والے جانور
71) انڈے دینے والے جانور اور بچے دینے والے جانوروں کے نام لکھیے۔
جواب :
انڈے دینے والے جانور: مچھلی، پرندے، مچھر، چپکلی، وغیرہ
بچے دینے والے جانوروں کے نام : گائے، بکری، بلی، کتا، گھوڑا، ہاتھی، چیتا، شیر، بھینس، بندر وغیرہ
81) ایسے پودوں کے نام لکھیے جو بیجوں کے ذریعے اور تنوں سے نسل کی افزائش کرتے ہیں۔
جواب : پودے اپنی نسل کی افزائش دو بنیادی طریقوں سے کرتے ہیں: بیجوں کے ذریعے اور تنوں یا دیگر نباتاتی حصوں کے ذریعے۔
بیجوں کے ذریعے نسل کی افزائش کرنے والے پودے:
گیہوں ، چاول، مکئی، آم، سیب، انار ، گلاب، سورج مکھی ، ٹماٹر وغیرہ
تنوں سے نسل کی افزائش کرنے والے پودے:
آلو (زیر زمین تنے یا “بیج آلو” کے ذریعے)
ادرک (زیر زمین تنہ یا “ریزوم” کے ذریعے)
پودینہ (تنوں کی قلمیں یا “کٹنگ” کے ذریعے)
گلاب (تنوں کی قلمیں یا “کٹنگ” کے ذریعے)
گنا (تنوں کی کٹائی کے ذریعے)
بانس (ریزوم یا زیر زمین تنہ کے ذریعے)
گل داؤدی (تنوں کی قلمیں یا “کٹنگ” کے ذریعے)
91) پودوں کا تولیدی عمل انسان اور جانوروں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اپنے دوستوں سے بحث کیجئے اور یہاں لکھیے۔
جواب: پودوں کا تولیدی عمل انسانوں اور جانوروں کے لیے خوراک، آکسیجن، اور ماحول کی صفائی فراہم کرتا ہے۔ یہ عمل ادویات اور جانوروں کے لیے پناہ گاہ کا بھی ذریعہ ہے، جبکہ زراعت اور معاشی فوائد کا سبب بنتا ہے۔ اس کے علاوہ، پودوں کی افزائش زمین کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بناتی ہے۔
02) نیچے دیے گئے پودوں کے استعمالات لکھیے۔
جواب :
ایک سالہ:
یہ پودے ایک سال کے اندر اپنا زندگی کا دور مکمل کر لیتے ہیں، یعنی یہ اُگتے ہیں، پھول دیتے ہیں، اور بیج بناتے ہیں۔ ان کا استعمال زیادہ تر خوراک اور سجاوٹ کے لیے ہوتا ہے، جیسے گندم، چاول، اور مکئی۔
دو سالہ:
یہ پودے دو سال میں اپنا زندگی کا دور مکمل کرتے ہیں۔ پہلے سال میں یہ اپنی جڑیں، پتے اور تنا بناتے ہیں، جبکہ دوسرے سال میں پھول دیتے ہیں اور بیج بناتے ہیں۔ ان کا استعمال سبزیوں اور جڑی بوٹیوں کے طور پر ہوتا ہے، جیسے گاجر اور شلجم۔
کثیر سالہ:
یہ پودے کئی سالوں تک زندہ رہتے ہیں اور ہر سال پھول اور بیج بناتے ہیں۔ ان کا استعمال پھلوں، لکڑی، اور سجاوٹ کے لیے ہوتا ہے، جیسے آم کے درخت، سیب کے درخت، اور گلاب کے پودے۔
12) کرناٹک کے قومی تحفظی جنگلات، جانوروں کی پناہ گاہیں اور پرندوں کی پناہ گاہیں کون سی ہے درج کیجیے۔
جواب: کرناٹک کے قومی تحفظی جنگلات، جانوروں کی پناہ گاہیں اور پرندوں کی پناہ گاہیں درج ذیل ہیں:
قومی تحفظی جنگلات:
بنڈی پور نیشنل پارک
ناگرہولے نیشنل پارک
انشی نیشنل پارک
کودرےمُکھ نیشنل پارک
بنرگھٹہ نیشنل پارک
جانوروں کی پناہ گاہیں:
ڈانڈیلی جانوروں کی پناہ گاہ
بھدرا جانوروں کی پناہ گاہ
بھیم گھٹہ جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ
پوشپ گری جنگلی جانوروں کی پناہ گاہ
پرندوں کی پناہ گاہیں:
رنگناتھتّو پرندوں کی پناہ
بیلور پرندوں کی پناہ گاہ
گوڈوی پرندوں کی پناہ گاہ
اتّی ویری پرندوں کی پناہ گاہ