ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق سُنو میری کہانی
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani
KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 6 First Language Urdu.
Tags: 6th Urdu Chapter 14 question Answer, 6th Urdu Notes, 6th Urdu Notes Suno Meri Kahani question answer, 6th Urdu question answer chapter Suno Meri Kahani, KSEEB solutions class 6 Urdu, Suno Meri Kahani notes, Suno Meri Kahani question answer class6, sixth Urdu question answers, Notes Class6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani , سُنو میری کہانی نوٹس, سُنو میری کہانی سوال جواب, ششم جماعت سُنو میری کہانی سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق سُنو میری کہانی کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 6 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Urdu studies.
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق سُنو میری کہانی
ا۔ (الف) ان سوالوں کے جواب ایک یا دو جملوں میں لکھیے۔
سوال 1: بجلی کو انگریزی میں کیا کہا جاتا ہے؟
جواب: بجلی کو انگریزی میں الیکٹریسٹی کہتے ہیں۔
سوال 2: بجلی کی پیدائش کہاں ہوئی اور اسے کس نے دریافت کیا؟
جواب: بجلی کی پیدائش انگلینڈ میں ہوئی۔ ایک مشہور سائنسدان ڈاکٹر گلبرٹ نے بجلی کو دریافت کیا۔
سوال 3: بجلی کی دو مختلف طاقتیں کون سی ہیں؟
جواب: بجلی کی دو مختلف طاقتیں پازیٹو اور نیگیٹو ہیں۔
سوال 4: بجلی کی اکائی کو کیا کہا جاتا ہے؟
جواب: بجلی یعنی کرنٹ کی اکائی ایمپیر ہے۔
سوال 5: مائیکل فیراڈے کی ایجاد کیا ہے؟
جواب: مائیکل فیراڈے نے ڈائنامو ایجاد کیا۔
سوال 6: ریڈیو کا موجد کون ہے؟ ریڈیو کب ایجاد کیا گیا؟
جواب: ریڈیو کا موجد مارکو نی ہے۔ ریڈیو 1091ء میں ایجاد کیا گیا۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
اI۔ (ب) – ان سوالوں کے جواب تین تا چار جملوں میں لکھیے۔
سوال 1: ابتدائی دور میں بجلی کو کن کن مرحلوں سے گزرنا پڑا؟
جواب: سب سے پہلے سائنسدان تھیلس نے بجلی کی دریافت کی۔ اس نے کہربا کو اپنے کوٹ سے رگڑا تو مقناظیسی خاصیت پیدا ہوئی۔اس کے بعد گلبرٹ نے مقناطیسیت پر کئی تجربے کیے۔ اور بجلی کا نام دیا۔ یہ بجلی کا ابتدائی دور تھا۔ اس کے بعد مرحلہ وار بیٹری بنی، مصنوعی مقناطیس بنایا گیا، اور ڈائنامو کی ایجاد ہوئی، ڈائنامو کی ایجاد کے بعد بجلی گھر تعمیر ہونا شروع ہوئے اور بجلی مرحلہ وار نکھرتی گئی۔
سوال 2: بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے؟
جواب: بجلی کی پیداوار بڑھانے اور وسیع پیمانے پر بجلی استعمال کرنے کے لیے نئی نئی مشینیں تیار کی گئیں۔ سائنس دان مارکونی نے بھاپ سے بجلی تیار کرنے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
سوال 3: پانی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والا طریقہ کیا ہے؟
جواب: پانی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے مختلف طریقے ہیں اس میں دو طریقے مشہور ہیں۔ ایک طریقہ پانی کو گرم کر کے بھاپ کی مدد سے ڈائنامو سے جڑے ٹربائن گھمائے جاتے ہیں۔ جس سے بجلی تیار ہوتی ہے۔ دوسرے طریقے میں بڑے بڑے پائپوں کی مدد سے پانی کو بلندی سے نیچے کی طرف لایا جاتا ہے اس پانی کی مدد سے ٹربائن گھومتے ہیں۔ اور ٹربائن سے جڑے ڈائنامو بجلی تیار کرتے ہیں۔
سوال 4: بجلی کی پیداوار کا جدید ترین طریقہ کونسا ہے؟
جواب: بجلی کی پیداوار کا جدید ترین طریقہ ایٹمی طریقہ ہے۔ اس طریقے میں یورینیم جو ایک قیمتی دھات ہے، اسے استعمال کر کے بجلی تیار کی جاتی ہے۔
سوال 5: چند مشہور سائنس دانوں کی ایجادات کی فہرست بنائیے؟
جواب: چند مشہور سائنس دانوں کی ایجادات کی فہرست درج ذیل ہے۔ ایسانڈرو ولٹا نے بیٹری ایجاد کی۔ اینڈری ماری ایمپیر نے بجلی سے مصنوعی مقناطیس بنانے کا طریقہ ایجاد کیا۔ نکولا ٹیسلا نے یہ الیکٹرک موٹر ایجاد کی۔ گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کیا۔ مارکونی نے ریڈیو ایجاد کیا۔
سوال 6: بتائیے کہ بجلی کا استعمال کہاں کہاں ہوتا ہے؟
جواب: بجلی گھروں میں ٹی وی، فین، مکسر، فریج، واشنگ مشین وغیرہ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ کارخانوں میں بڑی بڑی مشینوں کو چلانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دفتروں میں، ہسپتالوں میں، مسجد و مندروں میں، بجلی کو استعمال کرتے ہیں۔ کسان کھیتوں میں آب پاشی کے لیے بجلی کا استعمال کرتے ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
II – (ج) جدول میں دیے گئے الفاظ سے ایک دوسرے کی واحد اور جمع علاحدہ کیجئے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
جواب:
واحد – جمع
مضمون + مضامین
تخلیق + تخلیقات
فکر + افکار
تحقیق + تحقیقات
مرحلہ + مراحل
لہر + لہریں
معلوم + معلومات
طریقہ + طریقے
ضرورت + ضروریات
ایجاد + ایجادات
(الف) – جدول میں دیے گئے الفاظ سے ایک دوسرے کی ضد پہچان کر لکھیے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
جواب:
متضاد الفاظ
جدید X قدیم
روشن X تاریک
اعلیٰ X ادنیٰ
موت X زندگی
اصلی X نقلی
قوی X کمزور
افاقہ X اضافہ
گرمی X سردی
اندھیرا X اُجالا
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
(ب) – جدول میں دیے گئے الفاظ سے یہ مذکر اور مونث پہچان کر لکھیے۔
جواب:
مذکر الفاظ: سونا ، مطالعہ ، پیمانہ ، انعام ، اندھیرا
مونث الفاظ : تصویر ، تحقیق ، روشنی ، پیداوار ، لہر
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
(ج) جوڑ لگائیے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
جواب:
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی
III – (الف) – غیر متعلق لفظ علیحدہ کیجئے۔
1) بیٹری، بھاپ، ڈاینامو، وولٹا
2) سائنس دان، گلاب دان، ریاضی دان، قانون دان
3) فریج، بیل گاڑی، ریڈیو، ٹیلی ویژن
4) لکڑی، لوہا، تانبا، پیتل
5) ہندوستان، پاکستان، چمنستان، افغانستان
جواب:
1) بھاپ
2) گلاب دان
3) بیل گاڑی
4) لکڑی
5) چمنستان
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Suno Meri Kahani | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق سُنو میری کہانی