KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق مولانا ابوالکلام آزادؔ

6th Urdu Maulana Abul Kalam Azad Notes by Study Manzil

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad

KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 6 First Language Urdu.

Tags: 6th Urdu Chapter 12 question Answer, 6th Urdu Notes, 6th Urdu Notes Moulana Abulkalam Azad question answer, 6th Urdu question answer chapter Moulana Abulkalam Azad, KSEEB solutions class 6 Urdu, Moulana Abulkalam Azad notes, Moulana Abulkalam Azad question answer class6, sixth Urdu question answers, Notes Class6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad, مولانا ابوالکلام آزادؔ نوٹس, مولانا ابوالکلام آزادؔ سوال جواب, ششم جماعت مولانا ابوالکلام آزادؔ سوال جواب

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق مولانا ابوالکلام آزادؔ کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

The Class 6 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Urdu studies.

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق مولانا ابوالکلام آزادؔ

‏ا۔ (الف) ان سوالوں کے ایک یا دو جملوں میں جواب لکھیے۔

سوال 1: آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم کون تھے؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد تھے۔

سوال 2: مولانا ابوالکلام آزاد کی کنیت کیا تھی؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد کی کنیت ابو الکلام تھی۔

سوال 3: مولانا ابوالکلام آزاد کب اور کہاں پیدا ہوئے؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد11 نومبر 1888ء کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔

سوال 4: پہلی بار مولانا آزاد کس عمر میں کن رسالوں کے مدیر بنائے گئے؟
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزادکو 12 برس کی انتہائی کم عمری میں” المصباح” نامی علمی و ادبی رسالے کا مدیر ہونے کا شرف حاصل ہے اس کے بعد  ندوۃ العلماء کے رسالے” الندوہ”  کے مدیر مقرر ہوئے۔

سوال 5: مولانا آزاد کو کس سے عقیدت تھی؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد کو سر سید احمد خان اور مولانا شبلی نعمانی سے بڑی عقیدت تھی۔

سوال 6: مولانا آزاد کو کن کن زبانوں پر عبور حاصل تھا؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد کو عربی، فارسی،  اُردو اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

سوال 7: مولانا آزاد  کس سیاسی پارٹی کے صدر بنے اور کب؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد انڈین نیشنل کانگرس کے صدر بنے۔

سوال 8: مولانا آزاد  کی زندگی کا مقصد کیا تھا؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک و قوم کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا تھا۔

سوال 9: مولانا آزاد  کا انتقال کب ہوا؟ آپ کا مزار کہاں ہے؟ ‏ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد کا انتقال 22 فروری 1958 کو دِلّی میں ہوا۔ آپ کا مزار دِلّی کی جامع مسجد کے قریب ہے۔

‎‏ اا ۔ ‏(ب) ان سوالوں کے جواب تین یا چار جملوں میں لکھئے۔

سوال 1: مولانا ابوالکلام آزاد کا شمار کن شخصیتوں میں اور کیوں ہوتا ہے؟ ‏ ‏
جواب:‏ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا شمار دُنیا کی عظیم شخصیتوں میں ہوتا ہے۔ ان کا نام نہایت ادب و احترام سے لیا جاتا ہے۔وہ قوم کے ایک سچے قائد، آزادی کے نڈر علمبردار، بے باک  قومی رہنما، بے مثال عالم دین، ادیب، نقّاد، صحافی،  مقرّر، مُدبّر، مترجم،  مجاہد آزادی اور قوم کے مصلح تھے۔

سوال 2: مولانا آزاد کی ذہانت کا اندازہ کس طرح لگایا جا سکتا ہے؟ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ازاد کی ابتدائی تعلیم والد کی نگرانی میں گھر پر ہی ہوئی۔ وہ بہت ذہین تھے۔ بارہ تیرہ برس کی عمر ہی میں عربی، فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں پر مہارت حاصل کر لی ۔ کم عمری ہی میں مضامین لکھنا اور ترجمہ کرنا شروع کر دیا۔ ازاد کو 12 برس کی انتہائی کم عمری میں” المصباح” نامی علمی و ادبی رسالے کا مدیر ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس کے بعد ندوۃ العلماء کے رسالے” الندوہ” کے مدیر مقرر ہوئے۔

سوال 3: مولانا آزاد کن کن شخصیات سے متاثر تھے؟ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا عبدالکلام آزاد کو سرسید احمد خان اور مولانا شبلی نعمانی سے بڑی عقیدت تھی۔ وہ ہندوستان کے عظیم قائدین جیسے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، محمد علی جنّاح، سردار ولبھ بھائی پٹیل، انگریز گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بینٹن وغیرہ سے بہت متاثر تھے۔ 

سوال 4: مولانا آزادنے اپنی زندگی کے مقصد کو کیسے حاصل کیا؟
جواب:‏ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک و قوم کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا تھا۔  انہوں نے قوم میں جذبہ آزادی کے ساتھ ساتھ سیاسی،  اور مذہبی بیداری پیدا کی اور علمی و ادبی ذوق کو نکھارا، قوم میں اتحاد اور اتفاق قائم کیا۔

سوال 5: مولانا آزاد کے چند اخباروں اور رسالوں کے نام گنوائیے. ‏ ‏
جواب:‏ مولانا آزاد احسن الاخبار، لسان الصدق، وکیل، پیغام، الہلال، البلاغ جیسے موقر اخباروں اور رسالوں کے مدیر رہے۔ “الہلال” مولانا ابوالکلام آزاد کا شاہکار ہے۔ جس کی مثال آج تک اردو کا کوئی اخبار پیش نہیں کر سکا۔

سوال 6: مولانا آزاد کی زندگی کا معمول کیا تھا؟ ‏ ‏
جواب:‏ مولانا ابو الکلام ازاد وقت کے سخت پابند تھے۔ ہمیشہ صبح چار بجے اٹھتے، خود چائے بناتے، تہجد اور فجر کی نماز کے بعد صبح تک قران مجید کی تلاوت کرتے، ناشتہ کرتے،  پھر لکھنے پڑھنے میں مشغول ہو جاتے۔ ان کے اس معمول میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

II- (الف) جدول میں دیے گئے الفاظ سے ایک دوسرے کی واحد اور جمع پہچان کر لکھیے: 

تعلیماتوقفتراجمقائدینشخصیاترسالہاُدباءمترجمین 
مترجمتعلیمترجمہشخصیترسائلاوقافقائدادیب

جواب:

تعلیم + تعلیمات
وقف+اوقاف
ترجمہ+ تراجم
قائد+ قائدین
شخصیت+ شخصیات
رسالہ+ رسائل
ادیب+ ادباء
مترجم+ مترجمین

.‎‏ ‏‏ (ب) :‏ جدول میں دیے گئے الفاظ سے مذکر اور مونث علاحدہ کیجئے

قائدسوالپارٹیرسالہ  مزار
صدرخبرمدیرحقیقتاندازہ

جواب:
مذکر الفاظ: قائد، سوال، رسالہ، صدر، مدیر، اندازہ۔
مونث الفاظ: پارٹی، مزار، خبر، حقیقت۔

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad

(ج): جدول میں دیے گئے الفاظ میں سے ایک دوسرے کی ضد پہچان کر لکھیے:

بزدلسچامشکلعلمنشیبغلامیدینیشبثانی
روزبہادرلاسانیجھوٹاجہل  اسانفرازازادیدنیاوی

جواب؛
اضداد
بزدل x بہادر
سچا x جھوٹا
مشکل x آسان
علم x جہل
نشیب x فراز
غلامی x آزادی
دینی x دُنیاوی
شب x روز
ثانی x لاثانی

(د) مناسب الفاظ سے خانہ پوری کیجیے:
1. مولانا ابوالکلام آزاد کا نام __________ تھا۔
( غوث محی الدین، دستگیر شریف، محی الدین احمد، خیر الدین)
2. مولانا آزاد بہت __________ تھے۔
( کند ذہین، شریر، ذہین، ضِدی)
3. ندوۃ العلماء سے نکلنے والے رسالے کا نام __________ تھا۔
( البلاغ، الکلام، الندوہ، سہارا )
4. مولانا آزاد __________ کے قائل تھے۔
(نفرت، عداوت، کھیل کود، اتحاد)
5. مولانا ابوالکلام ازاد کا مزار __________ میں ہے۔
(لکھنو، دلّی، میرٹھ، اندور)

جوابات 👍
1. مولانا ابوالکلام آزاد کا نام محی الدین احمد تھا۔
( غوث محی الدین، دستگیر شریف، محی الدین احمد، خیر الدین)
2. مولانا آزاد بہت ذہین تھے۔
( کند ذہین، شریر، ذہین، ضِدی)
3. ندوۃ العلماء سے نکلنے والے رسالے کا نام الندوہ تھا۔
( البلاغ، الکلام، الندوہ، سہارا )
4. مولانا آزاد اتحاد کے قائل تھے۔
(نفرت، عداوت، کھیل کود، اتحاد)
5. مولانا ابوالکلام ازاد کا مزار دلّی میں ہے۔
(لکھنو، دلّی، میرٹھ، اندور)

III – (الف): جوڑ لگائیے ۔

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad

جوابات:

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad

‏(ب) : حروف کی مناسب ترتیب سے صحیح الفاظ لکھیے۔ ‏
‏1.‏ ت+ا+بھ+ر = __________‏
‏2.‏ س+ا+ن+ح =__________
‏3.‏ س+ق+ت+م =__________
‏4.‏ د+م+ا+ح =__________
‏5.‏ ب+گ+ا+ل = __________

جوابات 👍
‏1.‏ ت+ا+بھ+ر = بھارت
‏2.‏ س+ا+ن+ح = احسان
‏3.‏ س+ق+ت+م = قسمت
‏4.‏ د+م+ا+ح = احمد
‏5.‏ ب+گ+ا+ل = گلاب

(ج) : جدول میں الفاظ بکھرے ہوئے ہیں۔ مناسب جوڑ سے مرکبات بنائیے۔
مثال: دانش+ور = دانشور

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Moulana Abulkalam Azad

جوابات:
عزت+دار = عزت دار
عقیدت+مند = عقیدت مند
خوش+گوار = خوشگوار
گُل+زار = گُلزار
دولت+کدہ = دولت کدہ
عبادت+گزار = عبادت گزار
طاقت+ور = طاقتور
گلاب+دان = گلاب دان
عید+گاہ = عید گاہ
دست+گیر = دستگیر

(د) غیر متعلق لفظ علاحدہ کیجئے۔
مِثال: سونا، چاندی، موم، تانبا
جواب: موم
1- ہفتہ ، شہر ، سال، مہینہ
2 – طوطا ، خرگوش ، مور ، کبوتر
3 – بازار ، اسکول ، کالج ، یونیورسٹی
4 – گلاب ، موگرا ، بھینڈی، چمیلی

جوابات:
1 – ہفتہ ، شہر ، سال، مہینہ
جواب : شہر
2 – طوطا ، خرگوش ، مور ، کبوتر
جواب: خرگوش
3 – بازار ، اسکول ، کالج ، یونیورسٹی
جواب: بازار
4 – گلاب ، موگرا ، بھینڈی، چمیلی
جواب: بھینڈی

error: Content is protected !!
Scroll to Top