ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق دستورِ ہند
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind
KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 6 First Language Urdu.
Tags: 6th Urdu Chapter 16 question Answer, 6th Urdu Notes, 6th Urdu Notes Dastur e Hind question answer, 6th Urdu question answer chapter Dastur e Hind, KSEEB solutions class 6 Urdu, Dastur e Hind notes, Dastur e Hind question answer class6, sixth Urdu question answers, Notes Class6 Urdu Lesson Dastur e Hind, دستورِ ہند نوٹس, دستورِ ہند سوال جواب, ششم جماعت دستورِ ہند سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق دستورِ ہند کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 6 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Urdu studies.
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind ششم جماعت اُردو نوٹس – سبق دستورِ ہند
I- (الف) – ان سوالوں کے ایک یا دو جملوں میں جواب لکھیے۔
1. ہمارا طرز حکومت کون سا ہے؟
جواب: ہمارا طرز حکومت جمہوری ہے۔
2. جمہوری طرز حکومت کسے کہتے ہیں؟
جواب: جمہوری طرز حکومت ایک ایسی طرز حکومت ہے جو عوام کی، عوام کی جانب سے اور عوام کے لیے ہوتی ہے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
3. دستور کے کیا معنی ہیں؟
جواب: دستور ایک بنیادی قانونی دستاویز ہوتا ہے۔ جس کے مطابق کسی بھی ملک کی حکومت کام کرتی ہے یعنی دستور ملک کا قانون ہوتا ہے۔
4. دستور ہند کتنے عرصے میں مکمل ہوا؟
جواب: دستور ہند دو سال 11 مہینے اور 81 دن میں مکمل ہوا۔
5. دستور ہند کے عمل کو یادگار بنانے کے لیے کیا کیا جاتا ہے؟
جواب: دستور ہند کے عمل کو یادگار بنانے کے لیے ہر سال اس دن یعنی چھبیس جنوری کو یوم جمہوریہ کے نام سے قومی تہوار منایا جاتا ہے۔
6. حقِِ تعلیم کیا ہے؟
جواب : حقِ تعلیم ایک دستوری حق ہے۔ اس کے مطابق 6 تا 41 سال کی عمر کے ہر بچے کا تعلیم حاصل کرنا اس کا بنیادی اور لازمی حق ہے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
(ب) – ان سوالوں کے جواب تین تا چار جملوں میں لکھیے۔
1. آزادی کے بعد ہمارے قائدین نے کون سا طرز حکومت اپنایا اور کیوں؟
جواب : آزادی کے بعد ہمارے قائدین نے جمہوری طرز حکومت کو اپنایا۔ کیونکہ ہمارے ملک میں مختلف ملکوں کے باشندے بستے ہیں، جن کی زبانیں مختلف، مذاہب جُداگانہ، تہذیب و تمدن الگ الگ ہے۔
2. دستور ہند کی اہم خصوصیات بیان کیجئے۔
جواب: دستور ہند ساری دنیا کا سب سے بڑا تحریری دستور ہے۔ دستورِ ہند کل 22 حصوں، 593 دفعات اور 21 فہرستوں پر پھیلا ہوا ہے۔ دستور ہند میں ہر شہری کے بنیادی حقوق اور فرائض درج ہے۔ ان پر باقاعدہ عمل کرنا حکومت اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ دستور ہند میں ہر ہندوستانی شہری کو ان حقوق کا یقین دلایا گیا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
3. دستور ہند کن اہم مراحل سے گزرا اور کب مکمل ہوا؟
جواب: آزادی کے بعد دستور ہند کی ترتیب کے لیے ایک دستور ساز مجلس تشکیل دی گئی۔ ڈاکٹر راجندر پرساد اس مجلس کے صدر اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر مسودہ مجلس کے صدر مقرر ہوئے۔ اس مجلس میں اراکین بھی تھے۔ جولائی 6491 میں دستور ساز مجلس کا پہلا اجلاس دہلی میں ہوا۔ 62 نومبر 9491 کو اس مجلس نے دستور کا مسودہ مکمل کر لیا۔ 62 جنوری 0591 سے دستور ہند عمل میں آیا۔
4. دستور ہند میں کن حقوق کی یقین دہانی کی گئی ہے؟
جواب: دستور ہند میں ہر ہندوستانی شہری کو درج ذیل حقوق کا یقین دلایا گیا ہے۔
1. مساوات کا حق
2. آزادی کا حق
3. استحصال کے خلاف آواز اٹھانے کا حق
4. مذہبی آزادی کا حق
5. ثقافتی اور تعلیمی حق
6. دستوری چارہ جوئی کا حق
7. حقِ تعلیم
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
5. دستور ہند میں شامل کسی پانچ فرائض کی نشاندہی کیجئے؟
جواب: دستور ہند میں شامل فرائض درج ذیل ہیں۔
1. دستور ہند کے اصولوں، قومی ترنگے، قومی ترانے اور قومی علامات کی عزت کرے۔
2. اپنے ملک سے حب الوطنی کا جذبہ رکھے۔
3. ملک میں قومی یکجہتی، امن و امان اور اتحاد قائم رکھے۔
4. عوام کے درمیان بھائی چارگی کا جذبہ پیدا کرے۔
5. قومی تہذیب و تمدن اور ادب کی حفاظت کرے۔
6. انسانیت کی قدر کرے اور سائنسی رجحان پیدا کرے۔
7. عوامی جائیداد کی حفاظت کرے اور امن قائم رکھے۔
8. ملک کی ترقی میں مدد کرے۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
II – (الف) – جدول میں دیے گئے الفاظ میں سے ایک دوسرے کی واحد اور جمع پہچان کر لکھیے۔

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
جواب:
واحد - جمع
مجلس + مجالس
دلیل + دلائل
حق + حقوق
مسودہ + مسوددات
دستاویز + دستاویزات
صدر + صُدور
فرض + فرائض
شکل + اشکال
حکم + احکام
رکن + اراکین
دفعہ + دفعات
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
(ب) – جدل میں دیے گئے الفاظ سے مذکر و مونث علیحدہ کیجئے۔

جواب:
مذکر الفاظ : دستور، رکن، طرز، شہری، اختیار، مسودہ
مونث الفاظ : تشکیل، مجلس، دلیل، شہرت
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
III – (الف) جوڑ لگائیے۔

جوابات؛

KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
(ب) – ان واقعات کو تاریخ کے لحاظ سے ترتیب سے لکھیے۔
1. دستور ہند عمل میں آیا۔
2. دستور ہند مجلس کی تشکیل ہوئی۔
3. دستور ہند کا مسودہ مکمل ہوا۔
4. ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا۔
5. دستور ساز مجلس کا پہلا اجلاس۔
جواب: تاریخ کے ساتھ صحیح ترتیب
1. دستور ساز مجلس کا پہلا اجلاس۔ ( 3 جولائی 1946)
2. دستور ہند مجلس کی تشکیل ہوئی۔ ( 6ڈسمبر 1946)
3. ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا۔ ( 15 اگست 1947)
4. دستور ہند کا مسودہ مکمل ہوا۔ ( 26 نومبر 1949)
5. دستور ہند عمل میں ایا۔ ( 26 جنوری 1950)
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lessons | ششم جماعت اُردو نوٹس
(ج) – الفاظ کو مناسب ترتیب سے جوڑ کر جملے صحیح کیجیے۔
1. ہوتا ہے اپنی پسند کی حق منتخب ہر حکومت کرنے کا شہری کو حاصل
2. مجلس دستور ساز گئی دی تشکیل ترتیب کی دستور کے ہند لئے ایک
3. ہند دستور سب سے دنیا بڑا تحریری دستور ہے ساری کا
4. ہیں حقوق بنیادی فرائض اور ہند دستور شہری کے تمام میں درج
جوابات:
1. ہوتا ہے اپنی پسند کی حق منتخب ہر حکومت کرنے کا شہری کو حاصل
جواب: ہر شہری کو اپنی پسند کی حکومت منتخب کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔
2. مجلس دستور ساز گئی دی تشکیل ترتیب کی دستور کے ہند لئے ایک
جواب: دستور ہند کی ترتیب کے لیے ایک دستور ساز مجلس تشکیل دی گئی۔
3. ہند دستور سب سے دنیا بڑا تحریری دستور ہے ساری کا
جواب: دستور ہند ساری دنیا کا سب سے بڑا تحریری دستور ہے۔
4. ہیں حقوق بنیادی فرائض اور ہند دستور شہری کے تمام میں درج
جواب: دستور ہند میں شہری کے تمام بنیادی حقوق اور فرائض درج ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lesson Dastur e Hind | ششم جماعت اُردو نوٹس سبق دستورِ ہند
( د) : مذکر اور مونث کے مطابق جملے درست کیجئے۔
1. امجد اسکول جاتی ہے۔
2. سمینہ گیند پھینکتا ہے۔
3. مرغی بانگ دے رہی ہے۔
4. زمین سورج کے اطراف گھومتا ہے۔
5. بنگلوروں میں بڑے بڑے عمارتیں ہیں۔
جوابات:
1. امجد اسکول جاتی ہے۔
جواب: امجد اسکول جاتا ہے۔
2. ثمینہ گیند پھینکتا ہے۔
جواب: ثمینہ گیند پھینکتی ہے۔
3. مرغی بانگ دے رہی ہے۔
جواب: مرغ بانگ دے رہا ہے۔
4. زمین سورج کے اطراف گھومتا ہے۔
جواب: زمین سورج کے اطراف گھومتی ہے۔
5. بنگلوروں میں بڑے بڑے عمارتیں ہیں۔
جواب: بنگلور میں بڑی بڑی عمارتیں ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lessons | ششم جماعت اُردو نوٹس
IV – (الف) – کام کی مناسبت سے پیشہ وروں کے نام لکھیے۔
( درزی، لوہار، موچی، جلاہا، کمہار ، بھنگی، بڑھئی، تیلی)
1. _ _ _ _ _ _ _ _ _ مٹی کے برتن بناتا ہے.
2. _ _ _ _ _ _ _ _ _ جوتے بناتا ہے۔
3. _ _ _ _ _ _ _ _ _ کپڑے بنتا ہے۔
4. _ _ _ _ _ _ _ _ _ گندگی صاف کرتا ہے۔
5. _ _ _ _ _ _ _ _ _ تیل نکالتا ہے۔
6. _ _ _ _ _ _ _ _ _ لوہے کے اوزار بناتا ہے۔
7. _ _ _ _ _ _ _ _ _ لکڑی کی اشیاء بناتا ہے۔
8. _ _ _ _ _ _ _ _ _ کپڑے سیتا ہے۔
جوابات:
1. کمہار مٹی کے برتن بناتا ہے.
2. موچی جوتے بناتا ہے۔
3. جلاہا کپڑے بنتا ہے۔
4. بھنگی گندگی صاف کرتا ہے۔
5. تیلی تیل نکالتا ہے۔
6. لوہار لوہے کے اوزار بناتا ہے۔
7. بڑھئی لکڑی کی اشیاء بناتا ہے۔
8. درزی کپڑے سیت
KSEEB Solutions For Class 6 Urdu Lessons | ششم جماعت اُردو نوٹس