ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:جغرافیہ ناک اور کان کا
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka
KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Geographia Naak aur Kaan ka is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.
Tags: 8th Urdu Chapter 10 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Geographia Naak aur Kaan ka question answer, 8th Urdu question answer chapter Geographia Naak aur Kaan ka, KSEEB solutions class 8 Urdu, Geographia Naak aur Kaan ka notes, Geographia Naak aur Kaan ka question answer class 8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Geographia Naak aur Kaan ka, جغرافیہ ناک اور کان کا نوٹس, جغرافیہ ناک اور کان کا سوال جواب, ہشتم جماعت جغرافیہ ناک اور کان کاسوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق جغرافیہ ناک اور کان کا کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Geographia Naak aur Kaan ka offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
Notes Class 8 Urdu Lesson Geographia Naak aur Kaan ka
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق : جغرافیہ ناک اور کان کا
طالب زیدی
Table of Contents
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
II. (الف) ایک جملے میں جواب لکھیے :
۱) مصنف نے ناک کسے کہا ؟
جواب: مصنف نے پیشانی سے بالکل نیچے ہونٹوں سے ذرا اوپر اور آنکھوں کے درمیان پائی جانے والی اونچائی کو ناک کہا ہے۔
۲) سبق میں ناک کی کونسی قسمیں بتائی گئی ہیں؟
جواب: سبق میں ناک کی بہت سی قسمیں بتائی گئی ہیں، جیسے کھڑی ، طوطے کی چونچ جیسی دبی ہوئی، نوکیلی دھار دار، ستواں وغیرہ وغیرہ
۳) ناک کے استعمال سے متعلق سبق میں کون سے الفاظ بتائے گئے ہیں ؟
جواب: ناک سانس لینے کا کام کرتی ہے اور ہمیں زندہ رکھتی ہے۔ ناک کے ذریعے خراٹے لے کر دوسروں کی نیند حرام کی جاتی ہے۔ ناک جاسوسی کے آلے کا کام بھی کرتی ہے یعنی پڑوس میں کون سا سالن بگھارا جارہا ہے ؟ اس کی خوشبو کی مددسے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ پڑوسی کے معاشی حالات کیسے چل رہے ہیں۔
۴) انتہائی غصہ میں کیا کہا جاتا ہے؟
جواب: انتہائی غصے میں کہا جاتا ہے کہ ناک کان کاٹ کر ہتھیلی پر رکھ دوں گا۔
۵) کان کے دو ہونے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
جواب: کان کے دو ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے اڑائی جاسکتی ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
( ب ) دوتین جملوں میں جواب لکھیے :
۱) مصنف نے یہ کیوں کہا ہے کہ ناک اور کان کا پشتینی تعلق ہے؟
جواب: کان کو الٹ کر پڑھیں تو ناک بن جاتا ہے اور ناک کو الٹ کر پڑھیں تو کان بن جاتا ہے اس تعلق کی وجہ سے مصنف نے کان اور ناک کا پشتینی تعلق بتایا ہے۔
۲ ) کن میلے کے بارے میں مصنف نے کون سی باتیں بتائی ہیں؟
جواب: کن میلے کے بارے میں مصنف نے یہ باتیں بتائی ہیں کہ ایک برادری ہے جو کَن مَیلیا کہلاتی ہے۔ لال پگڑی پہنے اس میں کان کرید نے اور سہلانے کے اوزار لگائے، تیل کی شیشی ساتھ لیے گھنٹہ گھر ،ریلوے اسٹیشن، بس اڈّے اور کچہری وغیرہ کے اس پاس گھومتی رہتی ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
(ج) ذیل کے جملوں کی وضاحت کیجیے:
۱) یہ قدم قدم پر کٹنے کے لیے تیار رہتی ہے اور کٹنے کے بعد بھی چہرے پر موجود رہتی ہے۔
جواب: یہ جملہ سبق ” جغرافیہ ناک اور کان کا ” سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف طالب زیدی ہیں۔
ناک کٹنا محاورہ ہے جس کے معنی رسوا ہو نا یابد نام ہوناہے۔ چہرے سے ناک کٹ کے مر نہیں جاتی۔ یعنی ناک کٹنے کے باوجود بھی چہرے پر موجود ہی رہے گی۔ اسی لیے مصنف کہہ رہے ہیں کہ یہ قدم قدم پر کٹنے کے لیے تیار رہتی ہے اور کٹنے پر بھی موجود رہتی ہے۔
۲) یہ تو کرکٹ اور فٹ بال وغیرہ کے میچوں میں ہوتا ہے کہ ہارنے والی ٹیم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ اس نے قوم کی ناک کٹادی۔
جواب: یہ جملہ سبق “جغرافیہ ناک اور کان” سے لیا گیا ہے، جس کے مصنف طالب زیدی ہیں۔ مصنف یہاں کرکٹ اور فٹ بال جیسے کھیلوں کے حوالے سے ایک حقیقت بیان کر رہے ہیں کہ جب ہماری ٹیم جیتتی ہے تو ہم فخر محسوس کرتے ہیں، لیکن جب وہ ہارتی ہے تو پوری قوم کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی لیے مصنف کہہ رہے ہیں کہ کھیلوں کے میچوں میں ہارنے والی ٹیم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ اس نے قوم کی “ناک کٹا دی” یعنی قوم کی عزت کو نقصان پہنچایا۔
۳) کاش کوئی برادری دل میلیا بھی ہوتی جو دل کا میل نکال کر انسانوں کو بہت سی خرابیوں سے بچا لیتی۔
جواب: یہ جملہ سبق “جغرافیہ ناک اور کان کا” سے لیا گیا ہے، جس کے مصنف طالب زیدی ہیں۔ مصنف ایک آرزو کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جیسے کان کے میل کو صاف کرنے کے لیے “کان میلیا برادری” ہوتی ہے، ویسے ہی کاش کوئی “دل میلیا برادری” بھی ہوتی جو دل کے میل یعنی بغض، کینہ، کپٹ، حسد، سستی اور دیگر منفی جذبات کو صاف کر کے انسانوں کو ان خرابیوں سے بچا لیتی۔ مصنف کی یہ خواہش اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انسانی دل کی صفائی اور اخلاقی برائیوں سے نجات کس قدر ضروری ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
(د) ذیل کے محاوروں کے معنی لغت میں تلاش کر کے لکھیے اور انھیں اپنے جملوں میں استعمال کیجیے:
ایک کان سے سننا دوسرے کان سے اڑا دینا ،
کان کھینچنا ،
کان پر جوں تک نہ رینگنا،
کان کا کچا ہونا،
ناک نیچی ہونا ،
ناک کٹانا،
ناک پر مکھی بیٹھنے نہ دینا،
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
محاوروں کے معنی اور جملے:
1) ایک کان سے سننا دوسرے کان سے اڑا دینا
معنی: کسی بات کو توجہ دیے بغیر نظر انداز کرنا۔
جملہ: استاد کی نصیحت کو ایک کان سے سننا اور دوسرے کان سے اڑا دینا تمہیں مشکل میں ڈال سکتا ہے۔
2) کان کھینچنا
معنی: سرزنش کرنا یا ڈانٹنا۔
جملہ: اگر تم نے دوبارہ شرارت کی تو والد صاحب تمہارے کان کھینچیں گے۔
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
3) کان پر جوں تک نہ رینگنا
معنی: بالکل اثر نہ ہونا یا بے حسی دکھانا۔
جملہ: جب سب نے اسے غلطی بتائی، تب بھی اس کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔
4) کان کا کچا ہونا
معنی: جلدی سے دوسروں کی باتوں پر یقین کر لینا۔
جملہ: اس کا کان کا کچا ہونا اس کی دوستی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
5) ناک نیچی ہونا
معنی:شرمندہ ہونا۔
جملہ: امتحان میں ناکامی کے بعد اس کی ناک نیچی ہو گئی۔
6) ناک کٹانا
معنی: شرمندہ ہونا،عزت یا وقار کو نقصان پہنچانا۔
جملہ: جھوٹ بول کر اس نے اپنے خاندان کی ناک کٹوا دی۔
7) ناک پر مکھی نہ بیٹھنے دینا:
معنی: بہت حساس ہونا اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہونا۔
جملہ: وہ اتنی نازک مزاج ہے کہ اپنی ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتی۔
Notes For Class 8 Urdu Geographia Naak aur Kaan ka | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق جغرافیہ ناک اور کان کا | www.notes.studymanzil.com
(و) غور کر کے بتائیے:
۱) میدان جنگ میں سر کٹنا باعث فخر کیوں سمجھا جاتا ہے؟
جواب: میدان جنگ میں سر کٹنا باعث فخر اس لیے سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بہادری، غیرت، اور اپنے وطن، قوم یا عقیدے کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے کی علامت ہے۔ سر کٹانا اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ فرد نے اپنی زندگی کی پروا کیے بغیر دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی عزت و وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔
۲) کان میں پڑے ہوئے چھلّے کو مصنف نے ٹریڈ مارک کیوں کہا ہے ؟
جواب: عہد قدیم میں غلاموں کے کان چھید کر اس میں آقا اپنی نشانی کا چھلّا پہنادیتا تھا کہ سندر ہے اور بوقت ضرورت کام آئے یعنی کان میں پڑا ہوا چھلّا ٹریڈ مارک کا کام کرتا تھا۔ اسی لیے کان میں پڑے ہوئے چھلے کو مصنف نے ٹریڈ مارک کہا ہے۔