ہشتم جماعت اُردو نوٹس – سبق:گرمی کا موسم
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam
KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam is provided below to help Class 8 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 8 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 8 First Language Urdu.
Tags: 8th Urdu Chapter 7 question Answer, 8th Urdu Notes, 8th Urdu Notes Garmi Ka Mausam question answer, 8th Urdu question answer chapter Garmi Ka Mausam, KSEEB solutions class 8 Urdu, Garmi Ka Mausam notes, Garmi Ka Mausam question answer class 8, Eight Urdu question answers, Notes Class8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam, گرمی کا موسم نوٹس, گرمی کا موسم سوال جواب, ہشتم جماعت گرمی کا موسم سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہشتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق گرمی کا موسم کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 8 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 8 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 8 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 8 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 8 Urdu studies.
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
Notes Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam
ہشتم جماعت اُردو نوٹس – نظم :گرمی کا موسم
مولانا اسماعیلؔ میرٹھی
Table of Contents
II۔ (الف) ان سوالوں کے جوابات ایک جملے میں لکھیے :
۱) مئی کے مہینے میں انسان کا کیا حال ہوتا ہے؟
جواب: مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت کی وجہ سے انسان کا سارا جسم پسینے میں بھیگ جاتا ہے۔
۲) سورج سر پہ آنے کے بعد سا یہ کہاں جاتا ہے؟
جواب: سورج سر پہ آنے کے بعد سایہ پیروں تلے چلا جاتا ہے۔
۳) مئی کے مہینے میں زمین کی کیا حالت ہوتی ہے؟
جواب: مئی کے مہینے میں زمین جلتے ہوئے توے کی طرح گرم ہوتی ہے۔
۴) بارہ بجے کی دھوپ کیسی ہوتی ہے؟
جواب: بارہ بجے جب سورج سر پہ آجاتا ہے تو دھوپ بہت تیز ہو جاتی ہے۔
۵) اللّٰہ بیلی سے شاعر کی مراد کیا ہے؟
جواب: “اللّٰہ بیلی” سے شاعر کی مراد اللہ تعالیٰ غریبوں کا مددگار اور سہارا ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
II۔ (ب) ان سوالوں کے جوابات دویا تین جملوں میں لکھیے :
۱) گرمی کے مارے چرندوں اور پرندوں کا حال لکھیے ؟
جواب: گرمی کے مارے پرندے پانی کی تلاش میں اڑتے ہیں اور تھک کر پانی پر گر جاتے ہیں، جبکہ چرندے گرمی سے گھبرا کر ادھر ادھر بھٹکتے ہیں اور ان کے لیے سکون کا کوئی ٹھکانہ نہیں ملتا۔
۲) موسم گرما میں درندے کہاں چلے جاتے ہیں؟
جواب: موسم گرما کی شدت سے بچنے کے لیے درندے جھاڑیوں میں چھپ جاتے ہیں اور کچھ کھاڑیوں (تالاب یا جھیلوں) میں ڈوبے پڑے رہتے ہیں تاکہ گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔
۳) شاعر نے غریبوں کے مکان کا نقشہ کس طرح کھینچا ہے؟
جواب: شاعر نے غریبوں کے مکان کا نقشہ اس طرح کھینچا ہے کہ وہ زمین پر بغیر کسی آرام دہ فرش کے رہتے ہیں،آسمان ہی ان کے لئے چھت ہے۔ ان کے پاس نہ پنکھا ہوتا ہے، نہ ٹٹی (گرمی سے بچنے کے لیے پردہ) اور نہ کوئی مناسب کمرہ ہوتا ہے، صرف ایک چھوٹی سی جھونپڑی ہوتی ہے جو ان کی محنت کا ثمرہ ہے۔
۴) شاعر نے نظم ” گرمی کا موسم” میں گرمی کی شدت کا کیا احوال بیان کیا ہے لکھیے۔
جواب: شاعر نے گرمی کی شدت کو یوں بیان کیا ہے کہ سورج کی تپش سے لوگ پسینے میں شرابور ہیں، ہوا سے سایا بھی غائب ہو جاتا ہے، لُو چلتی ہے اور دھوپ کی شدت سے زمین جلتے ہوئے توے کی طرح محسوس ہوتی ہے۔ در و دیوار تک تپ رہے ہیں، اور لوگ مچھلی کی طرح تڑپتے ہیں۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
III۔ ان محاوروں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے:
سورج سر پہ آنا :
جب ہم سفر پر نکلے تو سورج سر پہ آ چکا تھا، اور گرمی کی شدت ناقابلِ برداشت ہو گئی۔
مچھلی ساتڑ پنا :
گرمی کی شدت اتنی تھی کہ ہم سب پانی کے بغیر مچھلی سا تڑپنے لگے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
VI۔ ان الفاظ میں سے بے میل لفظ کی نشاندہی کیجیے:
۱) دھوپ، گرمی، پودینہ، پسینہ
جواب: پودینہ
۲) پرندے، درندے، چرندے، کیلے
جواب: کیلے
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
V۔ ان بے ترتیب مصرعوں کو ترتیب سے لکھیے :
کڑی دھوپ کو یا لپٹ ہے آگ کی
جواب: لپٹ ہے آگ کی گویا کڑی دھوپ
مکان کے غریبوں کی کچھ نہ پوچھو
جواب: نہ پوچھو کچھ غریبوں کے مکاں کی
اللّٰہ بیلی غریبوں کا بھی ہے
جواب: غریبوں کا بھی ہے اللّٰہ بیلی
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
IV۔ ان مصرعوں کو مکمل کیجیے:
درودیوار ہیں۔۔۔۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بنی۔۔۔۔ہیں۔۔۔۔۔سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔ چھپ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ میں
مگر ڈوبے ۔۔۔۔۔۔۔ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں
جواب:
در و دیوار ہیں گرمی سے تپتے
بنی آدم ہیں مچھلی سے تڑپتے
درندے چھپ گئے ہیں جھاڑیوں میں
مگر ڈوبے پڑے ہیں کھاڑیوں میں
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
IIV۔ مذکر اور مونث الفاظ الگ کیجئے:
پوشیده ۔ مذکر
لُو ۔ مونث
ہوا ۔ مونث
مکان ۔ مذکر
محنت ۔ مونث
ٹٹی ۔ مونث
مچھلی ۔ مونث
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com
IIIV۔ دونوں خالی جگہوں کو ایک ہی مناسب لفظ سے پُر کر کے بامعنی جملے بنائیے:
(1) باسی ۔۔۔۔۔۔۔ میں جیسے ابال آگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔ دھوپ کی مسافت جان لیوا ہوتی ہے۔
جواب: باسی کڑی میں جیسے ابال آگیا۔
کڑی دھوپ کی مسافت جان لیوا ہوتی ہے۔
(۲) ایک ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں کپڑا پھٹ گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ کی تپش سے زمین تو ے جیسی گرم ہو جاتی ہے۔
جواب: ایک ہی دھوپ میں کپڑا پھٹ گیا۔
دھوپ کی تپش سے زمین تو ے جیسی گرم ہو جاتی ہے۔
Notes For Class 8 Urdu Lesson Garmi Ka Mausam | ہشتم جماعت اُردو نوٹس سبق گرمی کا موسم | www.notes.studymanzil.com