نہم جماعت اُردو نوٹس – رباعیات راہیؔ قریشی
Notes For Class 9 Urdu Rubaiyat
KSEEB Notes for Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi is provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو رباعیات راہیؔ قریشی کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Tags: 9th Urdu Chapter 18 question Answer, 9th Urdu Notes, 9th Urdu Notes Rubaiyat Rahi Qureshi question answer, 9th Urdu question answer chapter Rubaiyat, KSEEB solutions class 9 Urdu, Rubaiyat notes, Rubaiyat question answer class9, ninth Urdu question answers, Notes Class 9 Urdu Lesson Rubaiyat, رباعیات راہیؔ قریشی نوٹس, رباعیات سوال جواب, نہم جماعت رباعیات سوال جواب
Notes For Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi | نہم جماعت اُردو نوٹس رباعیات راہیؔ قریشی | www.notes.studymanzil.com
The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Lesson Rubaiyat Rahi Qureshi offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can achieve commendable marks and reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.
Notes Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi
نہم جماعت اُردو نوٹس – رباعیات راہیؔ قریشی
Notes For Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi | نہم جماعت اُردو نوٹس رباعیات راہیؔ قریشی | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
Notes For Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi | نہم جماعت اُردو نوٹس رباعیات راہیؔ قریشی | www.notes.studymanzil.com
رباعیوں کا خلاصہ
رباعیوں کا خلاصہ
پہلی رباعی میں شاعر راہی قریشی نے اپنی ساری عمر گناہوں میں گزارنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور اپنی زندگی میں برکت کی دعا کی ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ سے اپنی عظمت اور رحمت کا مظاہرہ کرنے کو کہہ رہا ہے۔
دوسری رباعی میں وہ سچائی کے بارے میں اپنی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے کہ سچ بولنے والے کو دنیا میں سزا اور جھوٹ بولنے والے کو دعا ملتی ہے۔ شاعر دنیا کی بے انصافی اور جفا کو بیان کرتے ہوئے سچائی کے راستے پر چلنے کی تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے۔
ان دونوں رباعیوں میں شاعر نے انسانی زندگی کے دو اہم پہلوؤں کو بیان کیا ہے۔ ایک طرف تو انسان گناہ کرتا ہے اور پھر اللہ تعالیٰ سے مغفرت مانگتا ہے، دوسری طرف دنیا میں سچ اور جھوٹ کا مقابلہ ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi | نہم جماعت اُردو نوٹس رباعیات راہیؔ قریشی | www.notes.studymanzil.com
اضافی تجزیہ
پہلی رباعی: اس رباعی میں شاعر نے انسان کی کمزوری اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کو پیش کیا ہے۔ شاعر نے اپنی ساری عمر گناہوں میں گزارنے کے بعد بھی اللہ تعالیٰ سے امید نہیں چھوڑی۔
دوسری رباعی: اس رباعی میں شاعر نے دنیا کی بے انصافی اور ظلم پر روشنی ڈالی ہے۔ شاعر نے کہا ہے کہ دنیا میں سچ بولنے والوں کو ہمیشہ تکلیف پہنچائی جاتی ہے۔
I ۔الفاظ و معنی:
عظمت = بڑائی
رفعت = بلندی
عاصی = گنہ گار
عنایت = مہربانی
جفا = ظلم
صداقت = سچائی
معصوم = بے گناہ
اعمال = عمل کی جمع (کام)
برکت = فائده
Notes For Class 9 Urdu Rubaiyat Rahi Qureshi | نہم جماعت اُردو نوٹس رباعیات راہیؔ قریشی | www.notes.studymanzil.com
II۔ مرکبات۔
درس صداقت = سچائی کا سبق
سوال : رباعی کسے کہتے ہیں؟
رباعی: رباعی لفظ ربع سے مشتق ہے، جس کے معنی چار کے ہیں۔ اصطلاح میں رباعی اس نظم کو کہتے ہیں جو چار مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ رباعی کا پہلا ، دوسرا اور چوتھا مصرعہ ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتا ہے، جبکہ تیسرا مصرع ردیف و قافیہ کا پابند نہیں ہوتا ۔ رباعی میں چوتھا مصرع حاصل کلام ہوتا ہے۔ اس میں عام طور سے اخلاقی ، اصلاحی ، مذہبی اور فلسفیانہ مضامین بیان کئے جاتے ہیں۔ رباعی کا وزن مقرر ہے۔ لاحول ولا قوۃ الا باللہ
III۔ سوالات کے جواب ایک جملے میں لکھئے۔
۱) راہی قریشی نے رباعی میں اللّٰہ تعالیٰ سے کیا مانگ رہا ہے؟
جواب: راہی قریشی نے رباعی میں اللہ تعالیٰ سے اپنی گناہوں کی مغفرت اور اپنی زندگی کے اعمال میں برکت کی دعا مانگی ہے۔
۲) معصوم کو دنیا میں کیا ملتا ہے؟
جواب: معصوم کو دنیا میں جفا (ظلم) ملتی ہے۔
۳) سب لوگ کس بات کا درس دیتے ہیں ؟
جواب: سب لوگ صداقت (سچائی) کا درس دیتے ہیں۔
۴) راہیؔ قریشی کے نزدیک سچ کیا ہے؟
جواب:راہی قریشی کے نزدیک سچ ایک ایسی چیز ہے جس پر ظلم کیا جاتا ہے۔
۵) راہیؔ قریشی نے اپنی عمر کس طرح بسر کی ہے؟
جواب: راہی قریشی نے اپنی عمر گناہوں میں بسر کی ہے۔
IV۔ ان الفاظ کی اضداد لکھئے :
گناه ❌ ثواب
سزاء ❌ جزا، انعام
رفعت ❌ پستی ، ذلت
جفا ❌ وفا
V۔ واحد کی جمع لکھئے :
گناه ➕ گناہوں
عمل ➕ اعمال
عنایت ➕ عنایات
برکت ➕ برکات ، برکتیں
VI۔ مناسب الفاظ کی مدد سے درج ذیل رباعی کو مکمل کے کیجئے :
سچ یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔کو ۔۔۔۔۔۔۔ ملتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔ کو دنیا میں ۔۔۔۔۔۔۔ ملتی ہے
دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن
یہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملتی ہے
جواب:
سچ یہ ہے کہ جھوٹے کو دعا ملتی ہے
معصوم کو دنیا میں جفا ملتی ہے
دیتے ہیں سبھی درس صداقت لیکن
یہ کیا! کہ صداقت پر سزا ملتی ہے؟