Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal | نہم جماعت اُردو نوٹس نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ)

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal | نہم جماعت اُردو نوٹس نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ)

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa)

KSEEB Notes for Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) is provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Tags: 9th Urdu Chapter 3 question Answer, 9th Urdu Notes, 9th Urdu Notes Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) question answer, 9th Urdu question answer chapter Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa), KSEEB solutions class 9 Urdu, Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa)notes, Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa)question answer class9, ninth Urdu question answers, Notes Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa), نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ)نوٹس, نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ)سوال جواب, نہم جماعت نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ)سوال جواب

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.

Notes Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa)

نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ)

علامہ اقبالؔ

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

۱) صفحۂ دہر سے باطل کو کس نے مٹایا؟
جواب: صفحۂ دہر سے باطل کو ہمارے آباوجداد نے مٹایا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

۲) ہم نے سینوں سے کس کو لگایا؟
جواب: ہم نے سینوں سے قرآن کو لگایا۔

۳) اللّٰہ تعالیٰ ہم سے کس بات کا گلا کر رہا ہے؟
جواب: اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اس بات کا گلا کر رہا ہے کہ ہم وفادار نہیں، بے علم و عمل ہیں اور ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہیں۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

۴) ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا کون ہیں؟
جواب: دور حاضر کے مسلمان ہاتھ پر ہاتھ دھرے منتظر فردا ہیں۔

۵) عین لڑائی میں اگر وقت نماز ا ٓجاتا تو قوم حجاز کیا کرتی؟
جواب: عین لڑائی میں اگر وقت نماز ا ٓجاتا تو قوم حجاز قبلہ رُخ ہو کر سجدہ ریز ہو جاتی۔

۶) محفل انجم کا راز کس بات میں پوشیدہ ہے؟
جواب: محفل انجم کا راز مذہب کی پابندی اور اتحاد میں پوشیدہ ہے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

۷) آج کل قوم پر بیداری صبح اور قید رمضان کیوں بھاری ہے؟
جواب: خدا کے محبت سے غفلت اور اپنے نفس سے محبت کے سبب، قوم کے لیے صبح کی بیداری اور رمضان کی پابندیاں مشکل معلوم ہوتی ہیں۔

۸) کعبے کو جبینوں سے بسانے کے کیا معنے ہیں؟
جواب: کعبے کو جبینوں سے بسانے کا مطلب اللّٰہ کے احکام کی پابندی اور اس کے آگے سجدہ ریزی ہے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

۱) صفحۂ دہر سے باطل کو مٹایا کس نے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: صفحۂ دہر سے باطل کو مٹایا کس نے؟ نوعِ انساں کو غلامی سے چھڑایا کس نے؟

۲) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم سے کب پیار ہے؟ ہاں نیند تمہیں پیاری ہے
جواب: کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے! ہم سے کب پیار ہے؟ ہاں نیند تمہیں پیاری ہے

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

۳) میرے کعبے کو جبینوں سے بسایا کس نے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: میرے کعبے کو جبینوں سے بسایا کس نے؟ میرے قرآن کو سینوں سے لگایا کس نے؟

۴) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تمہیں کہہ دو یہی آئینِ وفاداری ہے؟
جواب: طبعِ آزاد پہ قیدِ رمضاں بھاری ہے تمہیں کہہ دو یہی آئینِ وفاداری ہے؟

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

پہلے شعر میں شاعر اقبالؔ نے فرمایا ہے کہ اس دنیا میں ہم سے پہلے کفر کا راج تھا۔ اے اللّٰہ ہر جانب تیری ذات کے ساتھ زمینی خداؤں کو شریک ٹھہرانے کا رواج تھا۔ ہر طرف حقوق کی پامالی کا شور تھا۔ انسانی زندگی کی کوئی اہمیت نہ تھی۔ قتل و غارت گری عام تھی۔ حضورﷺ کی آمد کے بعد ان کے اُمتیوں نے یعنی ہم نے اس دنیا سے باطل کو مٹایا اور حقوق کی پامالی میں پسنے والے انسانوں کو نجات دلاتے ہوئے انہیں بتایا کہ وہ اس دنیا میں اللّٰہ کے نائب ہیں۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

دوسرے شعر میں شاعر اقبالؔ نے فرمایا ہے کہ تیرے کعبے کو ہم مسلمانوں نے اپنی جبینوں سے سجا دیا۔ وہ کعبہ جسے مشرکین نے بت پرستی کی آماجگاہ بنا رکھا تھا۔ اُن سب کو مٹا کر تیرے آگے سجدہ ریز ہوئے، اور قرآن پاک جو ہمارے لیے مشعل راہ و ضابطۂ حیات ہے ہم نے اسے اپنے سینوں سے لگایا اور تیرے پیغام کو عام کیا۔

بند کے آخری شعر میں شاعر اقبالؔ فرماتے ہیں کہ یہ سب کر لینے کے باوجود اے اللّٰہ تجھے ہم سے شکایت ہے کہ ہم نے تجھ سے بے وفائی کی۔ اگر ہم پر بے وفائی کا الزام ہے تو تُو نےبھی ہم پر سے اپنی رحمت کا سایہ اٹھا لیا ہے۔ اے اللّٰہ تو ہی بتا کہ کیا یہ انصاف ہے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

دوسرے بند میں شاعر اقبالؔ نے اللّٰہ کی جانب سے انسان کے شکوؤں کا جواب کچھ یوں بیان کیا ہے کہ دنیا میں باطل سے لے کر مشرک قوتوں تک سب کو ختم کرنے میں مسلمانوں کا ہاتھ تھا۔ لیکن کیا وہ تم تھے؟ وہ کون تھے جنہوں نے انسانوں کو غلامی سے آزاد کروایا؟ کیا وہ تم تھے؟ میرے کعبے کو سجدوں سے سجانے والے کون تھے؟ کیا وہ تم تھے؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قرآن کے پیغام کو عام کیا اور میرے پیغام کو پھیلانے کے لیے اپنی جانیں تک قربان کر دیں؟ کیا وہ تم تھے؟
آخری شعر میں شاعر اقبالؔ نے بیان کیا ہے کہ یہ تمام کام سرانجام دینے والے تم نہیں بلکہ تمہارے آباو اجداد تھے۔ تم تو ہاتھ پر ہاتھ رکھے مستقبل میں کسی کرشمہ و معجزے کے انتظار میں ہو کہ تمہاری مدد ہو جائے گی۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

نظم کے اگلے بند میں شاعر اقبالؔ اللّٰہ کی بارگاہ میں عرض کر رہے ہیں کہ ہم نے جنگوں کے دوران بھی کبھی نماز ترک نہیں کی۔ ہم سب جنگ کے دوران باوقتِ نماز قبلہ رو ہو کر تیری بارگاہ میں سجدہ ریز ہوئے اور تجھ ہی سے مدد طلب کی۔ دوسرے شعر میں شاعر اقبالؔ نے مسلم قوم کے حکمران سے لے کر عام عوام میں پائی جانے والی مساوات اور برابری کا ذکر کیا ہے۔ یعنی جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو عالم یہ ہوتا ہے کہ محمود و ایاز سب برابر ہو جاتے ہیں۔ یعنی خواہ وہ سلطان محمود غزنوی جیسا بادشاہ ہو یا ایاز جیسا غلام تیرے سامنے سب برابر ہیں۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

اگلے بند میں شاعر اقبالؔ نے اللّٰہ کی جانب سے جواب دیا ہے کہ صبح فجر کے وقت جاگنا تمہارے لیے نہایت دشوار بن چکا ہے۔ رب کے سامنے فجر میں سر با سجدہ ہونا تمہارے لیے زحمت ہے۔ اپنے رب کی عبادت سے زیادہ نیند کو تم فوقیت دیتے ہو۔ کیا اسی کو اپنے خدا سے محبت کا اظہار کہتے ہو؟ اگلے شعر میں شاعر نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو مزاج کے لحاظ سے آزاد ہو چکے ہیں۔ اسلام کے بتائے ہوئے اُصول کے مطابق رمضان کا مہینہ گزارنا تمہارے لیے مشکل ہو چکا ہے۔ کیا یہی وفاداری کے اُصول ہیں؟ اس بند کے آخری شعر میں اسلام کے ماننے والوں کو ایک قوم کہا گیا ہے۔ قران میں بیان کیے گئے اُصول کو اپنا کر ہی مسلمان ایک قوم بن سکتی ہے۔ اس کے دوسرے مصرے میں لفظ جذب باہم استعمال کیا گیا ہے۔ جس کا مطلب اپسی محبت ہے۔ اس سے آگے محفل انجم لفظ کا استعمال کیا گیا ہے جس کا مطلب ستارے ہیں۔ آسماں پر موجود ستارے ایک نظام کشش کی بدولت ٹکے ہوئے ہیں۔ اگر ان کے درمیان سے یہ قوت ہٹا لی جائے تو ایک بھی ستارہ باقی نہ رہے گا۔ اگر مضبوط قوم بننا ہے تو آپس میں بھائی چار گی سے رہنا ضروری ہے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

نظم اقبالؔ کہ پہلے بند شکوہ میں شاعر اقبالؔ نے فرمایا ہے کہ اے اللّٰہ ،اس دنیا سے باطل کو ہم نے مٹایا، تیری عبادت کی، قرآن کے پیغام کو عام کیا، پھر بھی اے اللّٰہ تو ہم پر بے وفائی کا الزام لگا رہا ہے۔ اگر ہم بے وفا ہیں تو تُو نے بھی ہم پر سے اپنی رحمت کا سایہ اٹھا لیا ہے۔

نظم کے دوسرے بند جواب شکوہ میں شاعر اقبالؔ نےفرمایا ہے جو کہ اللّٰہ کی جانب سے مسلمانوں کو جواب ہے۔ اس دنیا سے باطل کو مٹانا، میری عبادت کرنا، میرے قرآن کے پیغام کو عام کرنا، یہ سب تم نے نہیں بلکہ تمہارے آبا و اجداد نے کیا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

نظم شکوہ کے دوسرے بند میں اقبالؔ فرماتے ہیں کہ اے اللّٰہ عین لڑائی میں اگر وقت نماز ا ٓجاتا تو قوم حجاز قبلہ رُخ ہو کر سجدہ ریز ہو جاتی۔یعنی ہم نے نمازوں کو ترک نہیں کیا۔جب ہم نماز پڑھتے ہیں تو عالم یہ ہوتا ہے کہ محمود و ایاز سب برابر ہو جاتے ہیں۔ مزید کہتے ہیں کہ خواہ وہ سلطان محمود غزنوی جیسا بادشاہ ہو یا ایاز جیسا غلام تیرے سامنے سب برابرصف باندھے ٹھہر جاتے ہیں۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

نظم کے اگلے بند جواب شکوہ میں شاعر اقبالؔ نے اللّٰہ کی جانب سے جواب دیا ہے کہ صبح فجر کے وقت جاگنا تمہارے لیے نہایت دشوار بن چکا ہے۔ رب کے سامنے فجر میں سر با سجدہ ہونا تمہارے لیے زحمت ہے۔ اپنے رب کی عبادت سے زیادہ نیند کو تم فوقیت دیتے ہو۔ اسلام کے بتائے ہوئے اُصول کے مطابق رمضان کا مہینہ گزارنا تمہارے لیے مشکل ہو چکا ہے۔ کیا یہی وفاداری کے اُصول ہیں؟ اس بند کے آخری شعر میں اسلام کے ماننے والوں کو ایک قوم کہا گیا ہے۔ قران میں بیان کیے گئے اُصول کو اپنا کر ہی مسلمان ایک قوم بن سکتی ہے۔ آسماں پر موجود ستارے ایک نظام کشش کی بدولت ٹکے ہوئے ہیں۔ اگر ان کے درمیان سے یہ قوت ہٹا لی جائے تو ایک بھی ستارہ باقی نہ رہے گا۔ اگر مضبوط قوم بننا ہے تو آپس میں بھائی چار گی سے رہنا ضروری ہے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Nazme Iqbal (Shikwa, Jawab e Shikwa) | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق نظمِ اقبال ( شکوہ ، جوابِ شکوہ) | www.notes.studymanzil.com

error: Content is protected !!
Scroll to Top