Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ

نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق : بہترین فیصلہ

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla

KSEEB Notes for Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla is provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق بہترین فیصلہ کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.

Notes Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla

نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: بہترین فیصلہ

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۱) ایک بار مکّہ میں کیا آیا؟
جواب: ایک بار مکّہ میں سیلاب آیا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۲) عرب والے خانہ کعبہ کی دیواروں کی مرمت کیوں کرنا چاہتے تھے؟
جواب: سیلاب کی وجہ سے خانۂ کعبہ کی دیواریں گر گئی تھی۔عرب والے کعبہ کی بہت عزت کرتے تھے اس لئے عرب والے خانہ کعبہ کی دیواروں کی مرمت کرنا چاہتے تھے۔

۳) کعبہ کی تعمیر نو میں انحضور ﷺ نے کیا عمل کیا؟
جواب: کعبہ کی تعمیر نو میں حضرت محمد ﷺ نے بھی حصہ لیا۔ آپ پتھر ڈھو ڈھو کر لاتے اور دیگر مزدوروں کا ہاتھ بٹایا کرتے تھے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۴) کس مسئلے پر عرب والوں میں اختلاف پیدا ہوا؟
جواب: حجر اسود کی تنصیب کے مسئلے پر عرب والوں میں اختلاف پیدا ہوا۔

۵) حر ب فُجّار سے کیا مراد ہے؟
جواب: حرب فُجّار سے مراد دورِ جاہلیت کی مشہور جنگ ہے۔

۶) ابو اُمیہ بن مغیرہ کون تھے؟
جواب: ابو اُمیہ بن مغیرہ عرب کے مشہور قبیلۂ قریش کے معمّر شخص تھے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۷) حضور اکرمﷺ نے فرش پر چادر کیوں بچھائی؟
جواب: حضور اکرمﷺ نے فرش پر چادر مبارک اس لیے بچھائی تاکہ حجر اسود کی تنصیب کا شرف سب کو حاصل ہو۔

۸) حجر اسود کونصب کرنے کی تجویز کیا تھی؟
جواب: حجر اسود کو نصب کرنے کی تجویز یہ تھی کہ تمام قبائل کے لوگ چادر کو تھام کر خانہ کعبہ میں حجر اسود نصب کریں۔

۹) حجر اسود کس نے نصب کیا؟
جواب: تمام قبیلوں کے لوگوں نے مل جل کر خانہ کعبہ میں حجرِ اسود نصب کیا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۱) مکہ میں آئے سیلاب کے اثرات کیا تھے؟
جواب: مکہ میں جب سیلاب آیا تو گلیوں میں نہروں کی طرح پانی بہنے لگا۔ بہت سارے مکانات گر گئے۔ خانہ کعبہ بھی اس کی زد میں آگیا، اور حجرِاسود بھی اپنی جگہ سے نکل کر زمین پر گر پڑا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۲) کیوں عرب والے آپس میں جھگڑنے لگے؟
جواب: عرب والے اس لیے آپس میں جھگڑنے لگے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے حجرِ اسود اپنی جگہ سے گر پڑا تھا۔ عرب کے ہر شخص کی یہ آرزو اور تمنا تھی کہ اس مقدس پتھر کو خانہ کعبہ میں لگانے کا شرف حاصل ہو۔ اس لیے ہر قبیلے کا فرد اپنی بہادری کی داستانیں چھیڑنے لگا۔ اس بات پر لوگ آپس میں جھگڑنے لگے۔

۳) مکے والوں نے کیسے ایک دوسرے پر فخر جتایا؟
جواب: مکے والوں نے ایک دوسرے پر فخر جتانے کے لئے آپس میں یوں بحث کی۔ایک نے کہا” ابرہہ نے جب کعبہ پر ہاتھیوں کے لشکر سے چڑھائی کی تھی تو میں اور میرا باپ کعبہ کی حفاظت مین سب سے پیش پیش تھے۔اس لئے حجر اسود نصب کرنے کا حق ہمیں پہنچتا ہے۔ دوسرے نے کہا حربِ فجار میں میں اور میرے قبیلے کے لوگوں نے جان کی نہ لگائی ہوتی تو قریش کو ایسی شکست ہوتی کہ ان کی عزت و عظمت خاک میں مل جاتی”۔ اس طرح مکہ والوں نے ایک دوسرے پر فخر جتایا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۴) حجر اسود کی تنصیب کا مسئلہ کیوں کر حل ہوا؟
جواب: حجر اسود کی تنصیب کا مسئلہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔ جسے حضورﷺ نے نہایت دانشمندانہ طریقے سے اس طرح حل کیا۔” آپ ﷺ نے فرش پر اپنی چادر مبارک بچھائی اور اپنے مبارک ہاتھوں سے حجر اسود اس چادر پر رکھا، اورآپﷺ نے فرمایا کہ ہر قبیلے کا ایک ایک فرد اس چادر کو تھام لے، تاکہ تمام قبائل کو حجر اسود کو نصب کرنے کا شرف حاصل ہو۔ چنانچہ ہر قبیلے کا ایک ایک ادمی آگے بڑھا اور خوشی خوشی چادر کو تھاما۔ سب نے مل کر خانہ کعبہ میں حجر اسود کو نصب کیا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۱) “حجراسود نصب کرنے کا حق صرف ہمیں پہنچتا ہے”
جواب: یہ جملہ سبق ” بہترین فیصلہ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ مجمع میں سے کسی ایک شخص نے اس وقت کہا جب حجر اسود کو نصب کرنے کا معاملہ درپیش ہوا۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

۲) ” اب اس بات کا فیصلہ تلوار کرے گی”
جواب: یہ جملہ سبق ” بہترین فیصلہ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ حجر اسود کی تنصیب کے وقت مجمع میں سے ایک من چلے شخص نے اس وقت کہا تھا، جب حجر اسود کو نصب کرنے کا معاملہ درپیش ہوا۔

۳) ” ہر بات اور ہر مسئلے کا حل تلوار ہی سے نہیں ہوا کرتا”
جواب: یہ جملہ سبق ” بہترین فیصلہ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ قبیلۂ قریش کے معّمر شخص ابو اُمیہ بن مُغیرہ نے اس وقت کہا تھا، جب حجر اسود کو نصب کرنے کے معاملے میں تُو تُو مَیں مَیں ہونے لگی۔

۴) ” جو شخص کل صبح سب سے پہلے داخل ہو اسی کو حَکم مان لیا جائے”
جواب: یہ جملہ سبق ” بہترین فیصلہ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ قبیلۂ قریش کے معّمر شخص ابو اُمیہ بن مُغیرہ نے اس وقت کہا تھا، جب حجر اسود کو نصب کرنے کے معاملے میں ان سے تدبیر دریافت کی گئی۔

۵) “آپ ہی ہمارے مسئلے کو حل فرمائیں”
جواب: یہ جملہ سبق ” بہترین فیصلہ” سے لیا گیا ہے۔ یہ جملہ حجر اسود کی تنصیب کے وقت مجمع کے لوگوں نے حضور ﷺ سے اس وقت کہا، جب چھٹے دن سب سے پہلے خانہ کعبہ میں حضورﷺ تشریف لے آئے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

تعمیر ❌ تخریب
بت پرستی ❌ خدا پرستی
کار خیر ❌ کار شر
سیاہ ❌ سفید
دانش مندی❌ بے وقوفی

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

جواب:
محاورہ: خاک میں ملنا
معنی: ذلت اور رسوائی ہونا، تباہ ہو جانا
جملہ: غرور انسان کو خاک میں ملا دیتا ہے۔

محاورہ: پیش پیش رہنا
معنی: دوسروں سے آگے رہنا، تیار رہنا
جملہ: ہمیں والدین کی خدمت میں پیش پیش رہنا چاہیے۔

محاورہ: تو تو میں میں ہونا
معنی: ایک دوسرے سے بحث و تکرار کرنا، جھگڑا کرنا
جملہ: اکثر بہن بھائیوں میں تو تو میں میں رہتی ہے۔

محاورہ: چوں و چرا کرنا
معنی: اعتراض کرنا، سوال کرنا
جملہ: اچھی اور صحیح بات کو بغیر چوں و چرا کے مان لینا چاہیے۔

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

VII۔ ان کی جمع اور واحد لکھئے۔

بت ➕ بت
تعمیر ➕ تعمیرات
انگلیاں ➕ انگلی
پانسے ➕ پانسہ
جاہل ➕ جاہل،جاہلوں

Notes For Class 9 Urdu Lesson Behtaren Faisla | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق بہترین فیصلہ | www.notes.studymanzil.com

error: Content is protected !!
Scroll to Top