نہم جماعت اُردو نوٹس – غزل شہر یاؔر
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar
KSEEB Notes for Class 9 Urdu Gazal Sheheryar are provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو غزل شہر یاؔر کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Tags: 9th Urdu Chapter 21 question Answer, 9th Urdu Notes, 9th Urdu Notes Gazal Sheheryar question answer, 9th Urdu question answer chapter Gazal Sheheryar, KSEEB solutions class 9 Urdu, Gazal Sheheryar notes, Gazal Sheheryar question answer class9, ninth Urdu question answers, Notes Class 9 Urdu Lesson Gazal Sheheryar, غزل شہر یاؔر نوٹس, غزل شہر یاؔر سوال جواب, نہم جماعت غزل شہر یاؔر سوال جواب
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar offered here is a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can achieve commendable marks and reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.
Notes Class 9 Urdu Gazal Sheheryar
نہم جماعت اُردو نوٹس – غزل شہر یاؔر
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
I ۔ لفظ و معانی:
توقع = امید
تصور = تخیل
احساس = جذبه
نقشه= پلان منصوبہ
بچھڑا = جدا
گھڑی= پل
شغف= دلچسپی
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
II۔ ایک جملے میں جواب لکھئے۔
۱) شاعر کو ہر گھڑی کیا احساس ہو رہا ہے؟
جواب: شاعر کو ہر گھڑی زندگی میں کسی کمی کا احساس ہو رہا ہے۔
۲) گھر کی تعمیر اپنے نقشے کے مطابق کیسے ہو سکتی ہے؟
جواب: گھر کی تعمیر اپنے نقشے کے مطابق تصورات میں ہی ہو سکتی ہے ۔
۳) کیا شاعر کو بچھڑے لوگوں سے ملاقات کی امید باقی ہے؟
جواب: شاعر کے دل میں بچھڑے لوگوں سے ملاقات کی امید تو ہے مگر یقین کم ہے۔
۴) شاعر کی اداسی کا سبب کیا ہے؟
جواب: شاعر کی اداسی کا سبب محبوب کی دوری ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
III۔ ان اشعار کی تشریح کیجئے :۔
۱) ہم جدھر دیکھتے ہیں لگتا ہے کہ اس دنیا میں
کہیں کچھ زیادہ ہے اور کہیں کچھ کم ہے
جواب: اس شعر میں شاعر دنیا کی عدم توازن اور ناہمواری کی عکاسی کر رہا ہے۔شاعر کہتا ہے کہ وہ دنیا میں جس طرف بھی دیکھتا ہے اسے کچھ نہ کچھ کم یا زیادہ نظر آتا ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ زندگی میں توازن نہیں ہے۔
۲) آج بھی ہے تری دوری ہی اداسی کا سبب
یہ الگ بات ہے کہ پہلی سی نہیں کچھ کم ہے
جواب: اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ آج بھی اس کی اداسی کا سبب محبوب کی دوری ہی ہے۔ یہاں شاعر یہ بھی کہنا چاہتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ دوری کا اثر کم ہو گیا ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی محبوبہ کو یاد کرتا ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
IV۔ اضداد لکھئے :
زندگی ❌ موت
زمین ❌ آسمان
یقیں ❌ شک
دوری ❌ قربت
اداسی ❌ خوشی
V۔ واحد جمع لکھئے :
توقع ➕ توقعات
احساس ➕ احساسات
تصور ➕ تصورات
نقش ➕ نقوش
امید ➕ امیدیں
VI۔ خانہ پری کیجئے:
لوگوں سے ۔۔۔۔۔۔۔کبھی پھر ہوگی
جواب: لوگوں سے ملاقات کبھی پھر ہوگی۔
دل میں ۔۔۔۔۔ تو کافی ہے ۔۔۔۔۔کچھ کم ہے
جواب: دل میں امید تو کافی ہے یقین کچھ کم ہے
آج بھی ہے تری ۔۔۔۔۔ہی ۔۔۔۔۔کا سبب
جواب: آج بھی ہے تیری دوری ہی اداسی کا سبب
یہ الگ ۔۔۔۔۔ ہے کہ ۔۔۔۔ سی نہیں کم ہے
جواب: یہ الگ بات ہے کہ پہلی سی نہیں کچھ کم ہے
۔۔۔۔۔ کی تعمیر ۔۔۔۔۔ ہی میں ہو سکتی ہے
جواب: گھر کی تعمیر تصور ہی میں ہو سکتی ہے
اپنے۔۔۔۔مطابق ۔۔۔۔۔ کچھ کم ہے
جواب: اپنے نقشے کے مطابق یہ زمین کچھ کم ہے