ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: کبوتر
Notes For Class 7 Urdu Lesson Kabutar
KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Lesson Kabutar is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 7 First Language Urdu.
Tags: 7th Urdu Chapter 7 question Answer, 7th Urdu Notes, 7th Urdu Notes Kabutar question answer, 7th Urdu question answer chapter Kabutar, KSEEB solutions class 7 Urdu, Kabutar notes, Kabutar question answer class7, seventhUrdu question answers, Notes Class 7 Urdu Lesson Kabutar, کبوترنوٹس, کبوتر سوال جواب, ہفتم جماعت کبوترسوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہفتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق کبوتر کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 7 Urdu Lesson Kabutar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق کبوتر | www.notes.studymanzil.com
The Class 7 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Kabutar offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Urdu studies.
Notes Class 7 Urdu Lesson Kabutar
ہفتم جماعت اُردو نوٹس – نظم: کبوتر
محمد غوث خطیبؔ
Table of Contents
( ب ) مندر جہ ذیل جملوں میں اضداد تلاش کیجیے اور لکھیے۔
مثال: کبوتر کی اڑان اونچی ہوتی ہے تو کوے کی اڑان نیچی ہے۔
اونچی ❌ نیچی
۱۔ کبوتر سفید اور سیاہ رنگ کے ہوتے ہیں۔
جواب: سفید ❌ سیاہ
۲۔ کبوتر دوست کا پیغام لے جاتے ہیں تو دشمن کی جاسوسی بھی کرتے ہیں۔
جواب: دوست ❌ دشمن
۳۔ کبوتر کے لہو سے اکثر بیمار صحت مند ہوتے ہیں۔
جواب: بیمار ❌ صحت مند
۴۔ کبوتر کا ٹھکانہ میناروں کے اندر اور باہر ہوا کرتا ہے۔
جواب: اندر ❌ باہر
۵۔ کبوتر عاشق کا لفافہ معشوق کو پہنچاتا ہے۔
جواب: عاشق ❌ معشوق
Notes For Class 7 Urdu Lesson Kabutar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق کبوتر | www.notes.studymanzil.com
( ج ) ان اشعار کو مکمل کیجئے:
ننھےسے یہ پرندے ……………………
رنگت سفید ان کی ……………………
گزرے ہوئے عہد میں ……………………
انسان دوستی کی ……………………
شاہوں کے معرکوں ……………………
جواب:
ننھےسے یہ پرندے ان کی ادا نرالی
رنگت سفید ان کی اور کچھ کی کالی کالی
گزرے ہوئے عہد میں ذیشان تھا کبوتر
انسان دوستی کی پہچان تھا کبوتر
شاہوں کے معرکوں میں ہوتے تھے نامہ بر یہ
( د ) ان اشعار کو صحیح ترتیب میں لکھیے۔
جواب:ـ
( د ) ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجئے۔
۱۔ نازک : نازک حالات میں صبر اور تحمل سے کام لینا چاہیے۔
۲۔ اونچی : اونچے مقامات سے نظارہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔
۳۔ نامہ بر : نامہ بر نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور خط دیا۔
۴۔ قدرت : قدرت نے انسان کو ہر چیز عطا کی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔
۵۔ پیام : پیام رسانی انسان کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔
Notes For Class 7 Urdu Lesson Kabutar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق کبوتر | www.notes.studymanzil.com
II۔( الف ) درجہ ذیل سوالوں کے جواب ایک جملے میں لکھیے۔
۱۔ کبوتر کی جان کیسی ہوتی ہے؟
جواب: کبوتر کی جان نازک ہوتی ہے۔
۲۔ کبوتر کی ادا کیسی ہوتی ہے؟
جواب: کبوتر کی ادا نرالی ہوتی ہے۔
۳۔ کبوتر کا ٹھکانہ کہاں کہاں ہوتا ہے؟
جواب: کبوتر کا ٹھکانہ اکثر مینار اور مسجدوں پر ہوتا ہے۔
۴۔ کبوتر کس کا پیام لے کر جاتے ہیں؟
جواب: کبوتر بادشاہوں کا شاہی پیام لے کر جاتے تھے۔
۵۔ کبوتر کا لہو کہاں استعمال ہوتا ہے؟
جواب: کبوتر کا لہو اکثر بیمار کی شفا میں استعمال ہوتا ہے۔
۶۔ کبوتر کی فطرت کے شیدا کون ہیں؟
جواب: ہر شکاری کبوتر کے فطرت کے شیدا ہوتے ہیں۔
( ب ) مندرجہ ذیل سوالات کے جواب تین یا چار جملوں میں لکھیے۔
۱۔ کبوتر کی ادا اور ٹھکانوں کے متعلق بتائیے۔
جواب: کبوتر کی ادا بہت ہی نرالی ہوتی ہے۔ یہ دیکھنے میں بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ ان کا ٹھکانہ اکثر مینار و مسجدوں پر ہوتا ہے۔ یا اونچی عمارتوں پر پائے جاتے ہیں۔
۲۔ کبوتر سے کون کون سے کام لیے جاتے ہیں؟
جواب: کبوتر کو شاہی پیام لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ عاشق کا پیغام معشوق کے نام لے جانے اور بادشاہوں کے زمانے میں قاصد کی طرح کبوتر استعمال ہوتے تھے۔
۳۔ کبوتر کو خدا کی نعمت کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب: کبوتر کو خدا کی ایک نعمت کہا جاتا ہے کیونکہ کبوتر کے خون میں اکثر بیمار کی شفا ہے۔
( ج ) مندرجہ ذیل اشعار کا مطلب اپنی زبان میں لکھیے۔
۱۔
شاہوں کے معرکوں میں ہوتے تھے نامہ بر یہ
خود اپنے ہی لہو میں ہوتے تھے تر بتر یہ
جواب: اس شعر میں شاعر یہ کہہ رہے ہیں کہ بادشاہوں کے زمانے میں کبوتر قاصد کی طرح ایک جگہ سے دوسری جگہ پیغام لے کر جاتے تھے اور اس دوران اکثر تیروں کا شکار ہو کر اپنے لہو میں تر بتر ہوتے تھے۔
۲۔
اس کے لہو میں اکثر بیمار کی شفا ہے
چھوٹا سا یہ پرندہ ایک نعمت خدا ہے
جواب: اس شعر میں شاعر یہ کہہ رہے ہیں کہ کبوتر کے خون میں کئی بیماریوں کی شفا ہے اس لیے یہ چھوٹا سا پرندہ خدا کی ایک نعمت ہے۔
( د ) مندرجہ ذیل الفاظ کے ہم قافیہ الفاظ لکھیے۔
مثال، نرالی ۔ کالی
۱۔ جان ۔ اُڑان
۲۔ شکاری۔ پیاری
۳۔ خدا ۔ شفا
۴۔ پَر ۔ بھر
۵۔ سہانا ۔ ٹھکانا
۶۔ ذیشان۔ پہچان