ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: حاتم کی سخاوت
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat
KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Lesson Hatim Ki Sakhavat is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 7 First Language Urdu.
Tags: 7th Urdu Chapter 8 question Answer, 7th Urdu Notes, 7th Urdu Notes Hatim Ki Sakhavat question answer, 7th Urdu question answer chapter Hatim Ki Sakhavat , KSEEB solutions class 7 Urdu, Hatim Ki Sakhavat notes, Hatim Ki Sakhavat question answer class7, seventhUrdu question answers, Notes Class 7 Urdu Lesson Hatim Ki Sakhavat, حاتم کی سخاوت نوٹس, حاتم کی سخاوت سوال جواب, ہفتم جماعت حاتم کی سخاوت سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہفتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق حاتم کی سخاوت کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
The Class 7 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Hatim Ki Sakhavat offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Urdu studies.
Notes Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat
ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: حاتم کی سخاوت
میرا من دہلوی
Table of Contents
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
II۔( الف ) ان سوالوں کے جواب ایک ایک جملے میں لکھیے۔
۱۔ عرب کے بادشاہ کا کیا نام تھا؟
جواب: عرب کے بادشاہ کا نام نوفل تھا۔
۲۔ حاتم غار میں کیوں چھپ گیا؟
جواب: حاتم نے سوچا کہ اگر میں جنگ کی تیاری کروں تو خدا کے بندے مارے جائیں گے اور اس کا عذاب میرے نام لکھا جائے گا یہ سوچ کر حاتم غار میں چھپ گیا۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۳۔ نو فل بادشاہ نے کیا منا دی کروائی؟
جواب: نو فل بادشاہ نے یہ منا دی کروائی کے جو کوئی حاتم کو ڈھونڈ کر پکڑ لائے گا اسے بادشاہ کی طرف سے پانچ سواشرفی انعام دیا جائے گا۔
۴۔ غار کے پاس پہنچ کر بڑھیا اچانک کیا بول پڑی؟
جواب: غار کے پاس پہنچ کر بڑھیا بولی کے” اگر ہمارے دن کچھ بھلے آتے تو حاتم کو کہیں دیکھ پاتے اور اس کو پکڑ کر نوفل کے پاس لے جاتے تو وہ پانچ سو اشرفی دیتا، ہم آرام سے کھاتے، اس دکھ دھند سے چھوٹ جاتے”۔
۵۔ بوڑھے نے بڑھیا سے کیا کہا؟
جواب: بوڑھے نے کہا کیا بڑ کرتی ہے؟ ہمارے طالع میں یہی لکھا ہے کہ روز لکڑیاں توڑے اور سر پر دھر کر بازار میں بیچیں تب روٹی میسر آوے یا ایک روز جنگل سے باگھ لے جاوے ۔لے اپنا کام کر۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۶۔ انسان کے تعلق سے کیا کہا گیا ہے؟
جواب: اس سبق میں انسان کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ اگر آدمی میں رحم نہیں تو وہ انسان نہیں اور جس کے جی میں ڈر نہیں وہ قصائی ہے۔
۷ ۔ بوڑھے کے کسی طرح بھی راضی نہ ہونے پر حاتم نے کیا کہا؟
جواب: حاتم نے کہا کہ ” اگر تو مجھے یوں نہیں لے جاتا تو میں آپ سے آپ بادشاہ کے پاس جا کر کہتا ہوں کہ اس بوڑھے نے مجھے جنگل میں ایک پہاڑ کی کھو میں چھپا رکھا تھا۔”
۸۔ نوفل نے جب بوڑھے کے منہ سے حاتم کے آنے کی حقیقت جانی تو اس نے کیا کیا؟
جواب: نوفل نے حقیقت جانی تو تمام جھوٹ بولنے والوں کو سزا دی، اور حاتم کا ملک و املاک واپس کر دیا اور بوڑھے کو پانچ سواشرفیاں اپنے خزانے سے دلوا دیں۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
( ب ) ان سوالوں کے جواب تین یا چار جملوں میں لکھیے۔
۱۔ حاتم کو پہاڑ کی کھوہ میں کیوں چھپنا پڑا؟
جواب: حاتم کے وقت میں ایک بادشاہ عرب کاجس کا نام نوفل تھا۔ اس کو حاتم کے ساتھ با سبب نام آوری کے دشمنی کامل ہوئی۔ حاتم خدا ترس اور نیک مرد تھا۔اس نے سوچا کہ اگر میں جنگ کی تیاری کروں تو خدا کے بندے مارے جائیں گے اور اس کا عذاب میرے نام لکھا جائے گا یہ سوچ کر حاتم پہاڑ کی کھوہ میں چھپ گیا۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۲۔ بوڑھے اور بڑھیا کی گفتگو کو اپنے الفاظ میں لکھیے؟
جواب: بڑھیا غار کے پاس پہنچ کر کہتی ہے کہ اگر ہمیں کہیں حاتم نظر آجائے تو ہم اسے پکڑ کر نوفل کے پاس لے جائیں گے اور پانچ سو اشرفیاں انعام حاصل کریں گے، اور ہمارے سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے۔ یہ سن کر بوڑھا کہتا ہے کہ کیا بڑ بڑکرتی ہے؟ ہماری قسمت میں صرف لکڑیاں توڑنا، بازار لے جانا، اور اسے بیچ کر روٹی کمانا لکھا ہوا ہے۔ یا پھر ایک روز جنگل سے باگھ ہمیں لے جائے گا ،لے اپنا کام کر۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۳۔ نوفل نے حاتم کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب: نو فل کو جب حقیقت معلوم ہوتی ہے تو وہ حاتم کی سخاوت سے بہت متاثر ہوتا ہے۔ حاتم کا ہاتھ بڑی دوستی اور گرم جوشی سے پکڑ کر بڑی عزت و احترام سے اپنے پاس بٹھاتا ہے ۔ حاتم کا ملک و املاک اور مال و اسباب جو کچھ ضبط کیا تھا وہ سب واپس لوٹا دیتا ہے۔ اور حاتم کو دوبارہ قبیلے کی سرداری عطا کرتا ہے۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۴۔ نو فل جیسی بڑی طاقت کو حاتم جیسے اکیلے شخص کے سامنے کیوں جھکنا پڑا؟
جواب: حاتم ایک نیک اور خدا ترس انسان تھا۔ اس نے خدا سے ڈر کر حکومت کی۔ وہ ایک سخی انسان تھا۔ دوسروں کی مدد کے لیے اپنی جان کی بھی پرواہ نہیں کرتا تھا۔ سچ ہے جو بھی انسان اللّٰہ کی رضامندی کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کے اگے بڑی سے بڑی طاقت کو بھی جھکنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نوفل جیسی بڑی طاقت کو حاتم جیسے اکیلے شخص کے سامنے جھکنا پڑا۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
( ج ) کس نے کہا، کس سے کہا، کیوں کہا لکھیے۔
۱۔ “اس کا عذاب میرے نام لکھا جائے گا۔”
جواب: یہ جملہ حاتم نے خود سے کہا۔ کیونکہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا، وہ سمجھتا تھا کہ جنگ سے خدا کے بندے مارے جائیں گے۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۲۔ ” جو کوئی حاتم کو ڈھونڈ ڈھانڈ کر پکڑ لاوے پانچ سو اشرفی بادشاہ کی سرکار سے انعام پاوے”
جواب: یہ جملہ نو فل نے تمام لوگوں سے منادی کروانے کے لیے کہا تھا۔ کیونکہ وہ حاتم کو پکڑنا چاہتا تھا۔
۳۔ ” ہمارےطالع میں یہی لکھا ہے کہ روز لکڑی توڑیں اور سر پر دھرے بازار میں بیچیں۔”
جواب: یہ جملہ بوڑھے نے بڑھیا سے کہا۔ کیونکہ بڑھیا حاتم کو ڈھونڈ کر نوفل سے پانچ سو اشرفی انعام حاصل کرنا چاہتی تھی۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۴۔ ” اگر ہمارے بھی دن کچھ بھلے آتے تو حاتم کو کہیں پاتے۔”
جواب: یہ جملہ بڑھیا نے بوڑھے سے کہا۔ کیونکہ تمام لوگوں کی طرح وہ بھی حاتم کو پکڑ کر انعام حاصل کرنا چاہتی تھی۔
۵۔ ” سچ ہے کہ اس صورت میں بھلائی اور بہبودی میری البتہ ہے۔”
جواب: یہ جملہ بوڑھے نے حاتم سے کہا۔ کیونکہ وہ حاتم کو نوفل کے پاس نہیں لے جانا چاہتا تھا۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
۶۔ ” اگر مار ڈالے تو میں کیا کروں؟ یہ مجھ سے ہرگز نہ ہو سکے گا۔”
جواب: یہ جملہ بوڑھے نے حاتم سے کہا۔ کیونکہ وہ حاتم کو نوفل کے پاس نہیں لے جانا چاہتا تھا۔اور ڈرتا تھا کہ اگر کہیں نو فل حاتم کو قتل نہ کردے۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
( د ) مناسب الفاظ سے ان جملوں کی خالی جگہیں پُر کیجیے۔
۱۔ بہت سی ……….. جمع کر ……….. خاطر چڑھ آیا۔
۲۔ تن تنہا اپنی ……….. لے کر ایک پہاڑ کی ……….. میں جا چھپا۔
۳۔ اس کو پکڑ کر ……….. کے پاس لے جاتے تو وہ پانچ سو ……….. دیتا اور ہم آرام سے کھاتے۔
۴۔ درد ……….. کے واسطے ……….. کیا انسان کو۔
۵۔ ائے عزیز ……….. میں ہی ہوں۔
۶۔ حاتم میری ……….. آپ ہی آپ چلا آیا ہے۔
۷۔ واہ رے تیری ………..! اپنی ……….. کا بھی ……….. نہ کیا۔
۸۔ بہت آدمی جھوٹ موٹھ بکے جاتے ہیں لیکن ……….. کے وقت سزا پاتے ہیں۔
۹۔ حاتم کا ہاتھ بڑی دوستی اور ……….. سے پکڑ لیا۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
جواب:
۱۔ بہت سی فوج جمع کر لڑائی کی خاطر چڑھ آیا۔
۲۔ تن تنہا اپنی جان لے کر ایک پہاڑ کی کھوہ میں جا چھپا۔
۳۔ اس کو پکڑ کر نوفل کے پاس لے جاتے تو وہ پانچ سو اشرفی دیتا اور ہم آرام سے کھاتے۔
۴۔ درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔
۵۔ ائے عزیز حاتم میں ہی ہوں۔
۶۔ حاتم میری خاطر آپ ہی آپ چلا آیا ہے۔
۷۔ واہ رے تیری سخاوت! اپنی جان کا بھی خطرہ نہ کیا۔
۸۔ بہت آدمی جھوٹ موٹھ بکے جاتے ہیں لیکن آزمائش کے وقت سزا پاتے ہیں۔
۹۔ حاتم کا ہاتھ بڑی دوستی اور گرم جوشی سے پکڑ لیا۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
( و ) مناسب جوڑ لگائیے۔
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com
جواب:ـ
Notes For Class 7 Urdu Hatim Ki Sakhavat | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق حاتم کی سخاوت | www.notes.studymanzil.com