Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
دہم جماعت اُردو نوٹس سبق – طوطیٔ ہند۔امیر خسرو
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Ameer Khusro
KSEEB Solutions for Class 17 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
Tags: 10th Urdu Chapter 17 question Answer, 10th Urdu Notes, 10th Urdu Notes Totae Hind Ameer Khusro question answer, 10th Urdu question answer chapter Totae Hind Amir Khusro , KSEEB solutions class 10 Urdu, Totae Hind Amir Khusro notes, Totae Hind Amir Khusro question answer class10, SSLC Urdu question answers, Notes Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Ameer Khusro , طوطیٔ ہند۔امیر خسرو نوٹس, طوطیٔ ہند۔امیر خسرو سوال جواب, دہم جماعت طوطیٔ ہند۔امیر خسرو سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro
Table of Contents
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: طوطیٔ ہند۔امیر خسرو

Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
خلاصہ:
امیر خسرو کا شمار ہندوستان کی تاریخ کی عظیم ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے: شاعر، موسیقار، وطن پرست اور حضرت نظام الدین اولیاء کے جاں نثار مرید۔ ان کا اصل نام ابو الحسن یمین الدین خسرو تھا، اور وہ 1254ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ترک تھے اور دربار شاہی سے وابستہ تھے۔ بچپن ہی میں ان کی ذہانت کے آثار نظر آنے لگے، اور مرد درویش نے ان کی پیشانی پڑھ کر ان کی عظمت کی پیش گوئی کی۔
خسرو نے کم عمری میں خطاطی اور شاعری کے فن میں مہارت حاصل کی اور اپنی شاعری سے دربار کے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ ان کی شاعری کا ابتدائی تخلص “سلطانی” تھا۔ خسرو نے نہ صرف شاعری میں مہارت حاصل کی بلکہ موسیقی میں بھی انقلاب برپا کیا۔
انہوں نے ستار اور قوالی کی موجودہ طرز ایجاد کی اور ہندوستانی و ایرانی موسیقی کے امتزاج سے نئی راہیں نکالیں۔
وہ قومی یکجہتی کے پیامبر تھے اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے خواہاں تھے۔ ان کی شاعری حکمت سے بھرپور تھی، اور انہوں نے اپنی مثنویوں کے ذریعے لوگوں کو اخلاقی و دینی تعلیمات دیں۔ خسرو کا ہندوستان سے محبت کا اظہار ان کے کلام میں جھلکتا ہے، اور وہ خود کو “طوطیٔ ہند” کہتے تھے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
فرہنگ
I (الف) الفاظ و معانی:
طوطی = ایک خوش آواز چھوٹا پرندہ
فتوحات = فتح کی جمع
سرپرستی = حمایت، امداد
پیامبر= قاصد، پیغام پہنچانے والا
پیروی = تقلید، فرمانبرداری
مشترک = شریک ، شرکت کیا ہوا
بیعت = اطاعت کا عہد ، مرید بننا
فلاحی = بھلائی بہتری ، سلامتی
ظہور = انکشاف، اظہار
پذیرائی = منظوری، قبولیت
خانقاه = درویشوں کے رہنے کی جگہ
شیدائی = عاشق، چاہنے والا ، فدا
محظوظ = مسرور، خوش و خرم
حکمت = دانائی، عقل، تدبیر
مرشد = ہدایت کرنے والا، پیر، استاد
إصرار = ہٹ ، ضد، تاکید
ماہر = مہارت رکھنے والا ، کامل فن ، تجربہ کار
شیریں = میٹھا، خوشگوار
شُد بُد = کسی کام میں تھوڑی بہت مہارت رکھنا
خاقانی = ایران کا مشہور قصیدہ گو شاعر
مطیع = اطاعت کرنے والا
نغمه = گیت ، ترانه، راگ
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(ب) مرکبات:
مردِ درویش = پارسا، نیک، ولی
با عفت = عزت والا،
راست گو = سچ بولنے والا
جاں نثار = جان قربان کرنے والا
با کمال = ماہر
روشن خیال = عالی دماغ
فی البدیہہ = بے سوچے سمجھے / برجستہ کہن
بے وقت = بے موقع
ہم وزن = برابروزن کا
عرفان و آگہی = خدا شناسی
نایاب = نہ ملنے والا ، قیمتی
جاه و جلال = شان و شوکت
شیرینی گفتار = گفتگو کا دل پسند ہونا
مصیبت کا پہاڑ = بڑی مصیبت
جنتِ عدن = وہ جنت کا باغ جس میں حضرت آدمؑ کو رکھا گیا تھا۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(ج) اضداد
شیریں ❌ تلخ
نیک مزاج ❌ بدمزاج
خوشگوار ❌ ناخوشگوار
مسرور ❌ مغموم
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(1) محاورات:
پہاڑ ٹوٹنا = مصیبت پڑنا
آگاہ کرنا = واقف کرنا
لطف اندوز ہونا = لطف اُٹھانا
سہرا سر ہونا = کسی کام کی تکمیل کی ذمہ داری / کام کا دارو مدار ہونا
جان چھڑ کنا = دل و جان سے پیار کرنا
پروان چڑھنا = کامیاب ہونا
(ھ) کہاوت:
کسی زبان کا ایسا جملہ، قول یا فقرہ کہاوت کہلاتا ہے جس سے انسانی زندگی کے تجربوں کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ جملے اپنے حقیقی معنی کے بجائے مجازی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔
ہو نہار پروا کے چکنے چکنے پات: (‘بروا’ معنی پودا، مگر اس کہاوت میں بروا کے معنی بچے کے ہیں ) ہو نہاربچے کے آثار پہلے ہی اچھے نظر آتے ہیں۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
II (الف) ایک جملے میں جواب لکھئے۔
(۱) خسرو کے والد کو نسے قبیلے سے تعلق رکھتے تھے؟
جواب: خسرو کے والد تُرک تھے اور ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
(۲) یمین الدین آگے چل کر کس نام سے مشہور ہوئے؟
جواب: یمین الدین آگے چل کر امیر خسرو کے نام سے مشہور ہوئے۔
(۳) مرد درویش نے خسرو کو دیکھ کر کیا کہا ؟
جواب: مرد درویش نے کہا کہ یہ بچہ خاقانی سے دو قدم آگے ہوگا۔
(۴) خسرو نے کم عمری میں کونسا فن سیکھا؟
جواب: خسرو نے کم عمری میں خطاطی کا فن سیکھا۔
(۵) خسرو نے ابتداء میں کیا تخلص اختیار کیا ؟
جواب: خسرو نے ابتدا میں “سلطانی” تخلص اختیار کیا۔
(۶) مبارک شاہ نے مثنوی لکھنے پر خسرو کو انعام میں کیا دینے کا وعدہ کیا تھا ؟
جواب: مبارک شاہ نے مثنوی لکھنے پر خسرو کو ہاتھی کے ہم وزن سونا دینے کا وعدہ کیا تھا۔
(۷) موسیقی کے مقابلے میں خسرو نے کس کو شکست دی ؟
جواب: خسرو نے موسیقی کے مقابلے میں گوپال کو شکست دی۔
(۸) خسرو کے پیرومر شد کا نام کیا تھا ؟
جواب: خسرو کے پیر و مرشد حضرت نظام الدین اولیاءؒ تھے۔
(۹) خسرو کے پسندیدہ پھل کونسے تھے؟
جواب: خسرو کے پسندیدہ پھل آم اور خربوزہ تھے۔
۰۱) خسرو نے جس مثنوی میں سلطان علاء الدین خلجی کو نصیحت کی اس کا نام کیا ہے؟
جواب:خسرو نے مثنوی “ہشت بہشت” میں سلطان علاء الدین خلجی کو نصیحت کی۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(ب) تین چار جملوں میں جواب لکھئے ۔
(۱۱) خسرو کی شعری صلاحیتوں کا کس طرح امتحان لیا گیا ؟
جواب: خسرو کی شعری صلاحیتوں کا امتحان اس وقت لیا گیا جب ان کے استاد خواجہ سعدالدین انہیں مشہور عالم خواجہ عزالدین کی محفل میں لے گئے اور ان سے چند اشعار پڑھنے کو کہا۔ خسرو نے فی البدیہہ شعر کہہ کر خواجہ صاحب کو حیرت میں ڈال دیا۔
(۲۱) خسرو کو ابتدائی زندگی میں مصیبتوں کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
جواب: حضرت امیر خسرو کی شعری صلاحیتیں پروان چڑھ رہی تھیں کہ ان پر پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ان کے والد منگولوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔ والد کی بے وقت موت نے انھیں غمزدہ کر دیا لیکن نا نا عماد الملک نے ان کے شوق کی پذیرائی کی۔ بعد میں ان کے نانا عماد الملک کا بھی انتقال ہو گیا، جس کی وجہ سے وہ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے۔
(۳۱) موسیقی کی دنیا میں خسرو کی ایجادات کیا تھیں؟
جواب: امیر خسرو نے ہندوستانی اور ایرانی موسیقی کے امتزاج سے نئے سر ایجاد کیے۔ انہیں قوالی کی موجودہ طرزان کا موجد بھی کہا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، آلہ موسیقی ستار (سی تار) کی ایجاد کا سہرا بھی ان ہی کے سر ہے۔
(۴۱) امیر خسرو کو قومی یکجہتی کا پیامبر کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب: امیر خسرو کو قومی یکجہتی کا پیامبر اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ وہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں اتحاد اور بھائی چارے کے قائل تھے۔ انہوں نے ہندوستانی زبانوں اور ثقافت کو بڑھاوا دیا اور ہندوستان کو ایک متحد ملک کے طور پر دیکھا۔
(۵۱) امیر خسرو اپنے آپ کو ہندوستانی ترک کیوں کہتے تھے؟
جواب: امیر خسرو اپنے آپ کو ہندوستانی ترک اس لیے کہتے تھے کیونکہ ان کے والد ترک تھے لیکن وہ خود ہندوستان میں پیدا ہوئے اور پڑھے لکھے تھے۔ انہوں نے ہندوستانی ثقافت کو اپنا لیا تھا اور وہ ہندوستان کو اپنا وطن سمجھتے تھے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(ج) چھ سات جملوں میں جواب لکھئے ۔
(۶۱) امیر خسرو کی شاعرانہ اور فنکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
جواب: امیر خسرو ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے جنہیں شاعری اور موسیقی دونوں میں کمال حاصل تھا۔ ان کی شاعری فارسی اور ہندوستانی دونوں زبانوں میں ایک نئی جہت پیش کرتی ہے۔ وہ مثنوی لکھنے کے ماہر تھے، جن میں “لیلیٰ مجنوں”، “شیریں فرہاد”، “آئینہ سکندری”، اور “ہشت بہشت” خاص طور پر مشہور ہیں۔ ان کی شاعری جذباتی گہرائی، نغمگی اور فکری وسعت کی حامل ہے۔ خسرو کی شاعری نہ صرف شاہی درباروں میں مقبول تھی بلکہ عوام میں بھی پسند کی جاتی تھی۔
فن موسیقی میں انہوں نے نئے ساز جیسے ستار ایجاد کیے اور قوالی کو موجودہ شکل دی۔ ان کی موسیقی میں ایرانی اور ہندوستانی سُروں کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ قوالی کی طرز میں ان کا کام آج بھی مقبول ہے، اور ان کا شمار موسیقی کے عظیم موجدوں میں ہوتا ہے۔ امیر خسرو نے اپنی شاعری اور موسیقی کے ذریعے ایک منفرد ثقافتی ورثہ تخلیق کیا جو آج بھی زندہ ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(۷۱) امیر خسرو کو دو عظیم تہذیبوں کے درمیان ایک پل کیوں کہا گیا ؟
جواب: امیر خسرو کو ہندوستانی اور ایرانی تہذیبوں کے درمیان ایک پل کی حیثیت حاصل ہے۔ انہوں نے فارسی ادب اور ہندوستانی ثقافت کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شاعری فارسی زبان میں ہونے کے باوجود ہندوستانی تہذیب کے رنگوں سے مزین تھی۔ انہوں نے سنسکرت اور ہندی زبان کی خوبصورتی کو فارسی زبان کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کیا۔
اسی طرح موسیقی میں بھی انہوں نے ایرانی اور ہندوستانی طرز کے امتزاج سے نئے سُر ایجاد کیے اور ہندوستانی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کروایا۔ ان کی پہیلیاں اور اشعار ہندوستانی عوامی ثقافت کا حصہ بن گئے۔ اس طرح وہ دونوں تہذیبوں کے علوم و فنون کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کامیاب رہے اور ایک منفرد مشترکہ ثقافت کے علمبردار بنے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(۸۱) بحث کیجئے کہ امیر خسرو کی نظر میں شاعری ایک شوق نہیں حکمت کا درجہ رکھتی تھی
جواب: امیر خسرو کے نزدیک شاعری محض شوق یا تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ حکمت اور دانائی کی راہ تھی۔ انہوں نے اپنی مثنویوں میں نصیحتیں اور اخلاقی درس دیے ہیں۔ مثال کے طور پر “ہشت بہشت” میں انہوں نے اپنی بیٹی کو باعفت اور پاکدامن رہنے کی نصیحت کی، جبکہ “آئینہ سکندری” اور دیگر مثنویوں میں حکمرانوں کو عدل، دیانت، اور عوامی خدمت کا درس دیا۔
خسرو کی شاعری میں حکمت عملی اور معاشرتی مسائل کا ذکر نمایاں ہے۔ ان کے اشعار انسان دوستی، قومی یکجہتی، اور روحانی سکون کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان کے نزدیک شاعری ایک ایسا ذریعہ تھا جو دلوں پر اثر ڈال کر انسان کو بہتر اور بااخلاق بنانے میں مددگار ثابت ہو۔ ان کی شاعری نہ صرف فکری گہرائی رکھتی ہے بلکہ عمل کی دعوت بھی دیتی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی شاعری کو حکمت کے درجے پر رکھتے تھے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
III (الف) ان میں سے متعلقہ بیان پر نشان لگائیے۔
(۹۱) امیر خسرو نے فی البدیہہ شعر کہہ کر خواجہ صاحب کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ
(الف) وہ ذہین تھے۔
( ب ) بچپن سے ہی ان میں شعری صلاحیت موجود تھی۔
(ج) وہ نڈر تھے۔
جواب: ( ب ) بچپن سے ہی ان میں شعری صلاحیت موجود تھی۔
(۰۲) آلہ موسیقی ستار کی ایجاد کا سہرا خسرو کے سر ہے کیونکہ
(الف) وہ ستار بجانا سکھاتے تھے۔
(ب) انھوں نے ستار ایجاد کیا۔
(ج) ستار ان کا پسندیدہ آلہ موسیقی تھا۔
جواب: (ب) انھوں نے ستار ایجاد کیا۔
(۱۲) خسرو اپنے آپ کو ہندوستانی تُرک کہتے تھے کیونکہ
(الف) وہ سچے وطن پرست تھے۔
(ب) انھیں ترک ہونے پر ناز تھا۔
(ج) انھیں ہندی مسلمان ہونے کا احساس تھا۔
جواب: (الف) وہ سچے وطن پرست تھے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(ب) ایک لفظ میں جواب دیجئے ۔
1۔ پیغام پہچانے والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: پیغام پہنچانے والا = پیامبر،پیغمبر
2۔ چاہنے والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: چاہنے والا = شیدائی، عاشق
3۔ ہدایت کرنے والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: ہدایت کرنے والا = ہادی ، مرشد
سچ بولنے والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: سچ بولنے والا = صادرق ، راست گو
4۔ جان قربان کرنے والا= ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: جان قربان کرنے والا = جاں نثار
5۔ نہ ملنے والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: نہ ملنے والا = نایاب
6۔ مہارت رکھنے والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: مہارت رکھنے والا = ماہر
7۔ عزت والا = ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: عزت والا = معزز
8۔ اطاعت کرنے والا= ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: اطاعت کرنے والا = مطیع
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(ج) قوسین میں دیئے گئے مصادر کی مدد سے محاورے مکمل کر کے جملوں میں استعمال کیجئے۔
( چھر کنا، چڑھنا، کرنا، ہونا، ٹوٹنا )
(۱) پہاڑ ۔۔۔۔۔۔۔
جواب: پہاڑ ٹوٹنا: زلزلے سے گاؤں والوں پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔
(۲) سہراسر ۔۔۔۔۔۔
جواب: سہرا سر ہونا: اس کامیابی کا سہرا ٹیم کی محنت کے سر ہے۔
(۳) لطف اندوز ۔۔۔۔
جواب: لطف اندوز ہونا: ہم نعت کی محفل میں خوب لطف اندوز ہوئے۔
(۴) پروان۔۔۔۔۔۔
جواب: پروان چڑھنا: بچوں کی اچھی تربیت سے ان کی شخصیت پروان چڑھتی ہے۔
(۵) جان۔۔۔۔۔۔
جواب:جان چھڑکنا: ماں اپنے بچوں پر جان چھڑکتی ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Totae Hind Amir Khusro | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق طوطیٔ ہند۔امیر خسرو | www.notes.studymanzil.com
(د) معنی کے لحاظ سے مناسب کہاوت پر نشان لگائیے ۔
ناظر بچپن سے ہی انتہائی شریر تھا۔ اب تو وہ ایک بگڑا ہوا جوان بن گیا تھا۔ اس کے استاد کو پہلے سے اس بات کا انداز ہ تھا۔
(۱) سانپ کے پاؤں پیٹ میں ہوتے ہیں۔
(۲) پوت کے پاؤں پالنے میں دیکھے جاتے ہیں۔
جواب: پوت کے پاؤں پالنے میں دیکھے جاتے ہیں۔
(ناظر کے بگڑنے کی پیش گوئی بچپن میں ہی ہو گئی تھی۔)
(ھ) مندرجہ ذیل کہاوتیں کس مقصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی نشاندہی کیجئے۔
(۱) گھر کی مرغی دال برابر (قدردانی کے لیے، بے قدری کے لیے)
جواب: گھر کی مرغی دال برابر (بے قدری کے لیے)
(۲) نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی (طنز کے طور پر،تعریف کے طور پر )
جواب: نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی (طنز کے طور پر)
(و) پہلے دو لفظوں کی مناسبت سے تیسرے لفظ کا جوڑ لکھئے:
(1) شاعر انقلاب : جوش ملیح آبادی :: طوطیٔ ہند : ۔۔۔۔۔۔۔
جواب: امیر خسرو
(2) ہدایت کرنے ولا : ہادی :: مہارت رکھنے والا : ۔۔۔۔۔۔۔
جواب: ماہر
(3) پہاڑ ٹوٹنا : محاورہ :: ہونہار بروا کے چکنے چکنے پات: ۔۔۔۔۔۔
جواب: کہاوت
(4) نیک مزاج : بد مزاج :: خوشگوار : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: ناخوشگوار