ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: تعلیمی سیر
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair
KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 7 First Language Urdu.
Tags: 7th Urdu Chapter 12 question Answer, 7th Urdu Notes, 7th Urdu Notes Talimi Sair question answer, 7th Urdu question answer chapter Talimi Sair, KSEEB solutions class 7 Urdu, Talimi Sair notes, Talimi Sair question answer class7, seventhUrdu question answers, Notes Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair, تعلیمی سیرنوٹس, تعلیمی سیر سوال جواب, ہفتم جماعت تعلیمی سیرسوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہفتم جماعت زبانِ اوّل اُردو نظم تعلیمی سیر کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 7 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Urdu studies.
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: تعلیمی سیر
ا۔ (ب) ان الفاظ کے واحد لکھئے۔
جنگلات + جنگل
چٹانیں + چٹان
مقامات + مقام
مناظر + منظر
خصوصیات + خصوصیت
(ج) ان الفاظ کی ضد لکھئے۔
خوشنما x بد نما
غلط x صحیح
دائیں x بائیں
سوال x جواب
راجہ x رانی
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair
اا۔ (الف) ان سوالوں کے جوب ایک یا دو جملوں میں لکھئے۔
سوال 1: تعلیمی سفر کا آغاز کہاں سے ہوا؟
جواب: تعلیمی سفر کا آغاز شہر منڈیا سے ہوا۔
سوال 2: جوگ فالس شہر شیواموگا سے کتنی دوری پر ہے؟
جواب: جوگ فالس شہر شیواموگا سے سو کلو میٹر کی دوری پر ہے
سوال 3: جنگلات میں کو کونسے درخت پائے جاتے ہیں؟
جواب: جنگلات میں ساگوان، صندل ، شیشم، مہوگنی ، اکاشا وغیرہ کے درخت پائے جاتے ہیں۔
سوال 4: شراوتی ندی کہاں پیدا ہوتی ہے؟
جواب: شراوتی ندی تیرتہلّی کے ” امبو تیرتھا” مقام پر پیدا ہوتی ہے۔
سوال 5: جوگ فالس کے بجلی گھر کا نام کیا ہے؟
جواب: جوگ فالس کے بجلی گھر کا نام “کے-آر بجلی گھر” ہے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair
اا ۔ (الف) ان سوالوں کے جواب تین یا چار جملوں میں لکھئے۔
سوال 1: جنگلات کے کٹنے سے اس کا اثر ماحول پر کس طرح پڑتا ہے؟
جواب: جنگلات کے کٹنے سے ماحول پر بہت برا اثر ہوتا ہے۔ برسات کم ہوجاتی ہے۔ جنگلی جانور جنگل میں غذا نہ ہونے کی وجہ سے آبادی والے علاقے کی طرف چل پڑتے ہیں۔ مٹی کا کٹاؤ ہوتا ہے۔
سوال2: شراوتی ندی کہاں پیدا ہوتی ہے اور کہاں آبشار بناتی ہے؟
جواب: شراوتی ندی تیرتہلّی کے ” امبو تیرتھا” مقام پر پیدا ہوتی ہے۔ اور جوگ فالس میں آبشار بناتی ہے۔
سوال3: راجہ ، رورر، راکٹ اور رانی ان ناموں کے خصوصیات کیا ہیں؟
جواب: جوگ فالس کے چار آبشار کو چار الگ الگ ناموں سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ ان میں ایک آبشار کثیر مقدار میں پانی 960 فیٹ کی اونچائی سے زمین پر گرنے کی وجہ سے راجہ کہلاتا ہے ۔ دوسرا بڑے شور و غل کے ساتھ چٹانوں سے گرنے کی وجہ سے رورر کہلاتا ہے۔ تیسرا راکٹ کی طرح دھماکہ دار آواز کے سات گرنے کی وجہ سے اُسے راکٹ کہتے ہیں۔ چوتھا آبشار اوپر سے نیچے تک چٹانوں سے مس کرتا ہوا خاموشی کے ساتھ گرنے کی وجہ سے رانی کہلاتا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair
(ج) مندرجہ ذیل الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجئے۔
1. راکٹ : راکٹ کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔
2. رانی : جھانسی کی رانی لکشمی بائی ایک بہادر خاتون تھیں۔
3. بجلی : بہتے پانی سے بجلی تیار کرسکتے ہیں۔
4. دلکش : قدرتی مناظر بہت دلکش ہوتے ہیں۔
5. سلسہ : پہاڑی سلسلہ بہت خوبصورت نظر آتا ہے۔
: II (د) متن کے حوالے سے ان جملوں کی وضاحت کیجئے:
( کس نے کس سے کہا)
1. ”جناب ہم تو جوگ فالس دیکھنے جارہے ہیں، مگر یہاں تو صرف جنگل اور پہاڑہی پہاڑ نظر آرہے ہیں”۔
جواب: یہ جملہ شعیب نے جناب سے کہا۔
2. ”ٹھیک نہیں درخت نہیں کاٹنا چاہئے”
جواب: یہ جملہ دلبر نے عاصم سے کہا۔
3. ”جناب! یہ کونسی ندی ہے کہاں سے آرہی ہے؟”
جواب: یہ جملہ نویدہ نے اُستاد سے کہا۔
4. ”جناب ! وہ بڑے بڑے پائپز کیا ہیں؟”
جواب: یہ جملہ شہباز نے اُستاد سے کہا۔
II (ھ) ذیل کی خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پُر کیجئے۔
1. جوگ فالس شہر شواموگا سے _________ کی دوری پر ہے۔
2. بڑی بڑی چٹانوں سے گرتے ہوئے قدرتی پانی کو _______ کہتے ہیں۔
3. لِنگانا مکی ڈیم ______ میں تعمیر کیا گیا۔
4. مہاتما گاندھی ہائیڈرو پاور پروجکٹ میں ________میگا ویاٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔
جوابات
1. جوگ فالس شہر شواموگا سے سو کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
2. بڑی بڑی چٹانوں سے گرتے ہوئے قدرتی پانی کو آبشار کہتے ہیں۔
3. لِنگانا مکی ڈیم 1960 میں تعمیر کیا گیا۔
4. مہاتما گاندھی ہائیڈرو پاور پروجکٹ میں تقریباً 20 میگا ویاٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair
لسانی سرگرمیاں – III
مندرجہ ذیل دائروں میں درج شدہ الفاظ کے مترادفات دئے گئے ہیں انہیں ڈھونڈ کر خالی دائروں میں لکھئے۔

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Talimi Sair
جوابات
