KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

7th Urdu Naat Notes by Study Manzil

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Lesson Naat is provided below to help Class 7 students to understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 First language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 7 first language Urdu.

Tags: 7th Urdu Chapter 11 question Answer, 7th Urdu Notes, 7th Urdu Notes Naat question answer, 7th Urdu question answer chapter Naat , KSEEB solutions class 7 Urdu, Naat notes, Naat question answer class7, seventhUrdu question answers, Notes Class 7 Urdu Lesson Naat, نعت نوٹس, نعت سوال جواب, ہفتم جماعت نعت سوال جواب

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہفتم جماعت زبانِ اوّل اُردو نظم نعت کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

The Class 7 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat offered here serve as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Urdu studies.

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: نعت

‎‏ ا۔ (ج) ان الفاظ کی واحد جمع لکھئے۔

‏نبی ‏ + ‏ انبیاء
پتھروں ‏ + ‏ پتھر
نسبت ‏ + ‏ نسبتیں
ائمہ ‏ + ‏ امام
جنگل ‏ + ‏ جنگلات
کرم ‏ ‏ ‏ + ‏ اکرام
نعمت ‏ ‏ ‏ + ‏ نعمتیں
غُلام ‏ + ‏ غُلاموں

‎‏ (د) ان الفاظ کی ضد لکھئے۔‏

حرام ‏ ‏x‏ ‏ حلال
اعلیٰ ‏ ‏x‏ ‏ ادنیٰ

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

‎‏ (الف) ان سوالوں کے جوب ایک یا دو جملوں میں لکھئے۔

سوال 1: نبیوں کے امام کون ہیں؟ ‏
جواب:‏ نبیوں کے امام حضرت محمد ﷺ ہیں۔

سوال 2: مکّہ کی سر زمین پر کونسی چیز بنتی تھی؟ ‏
جواب:‏ مکّہ کی سرزمین پر شراب بنتی تھی۔

سوال 3: شراب کا پینا کب حرام ہوا؟ ‏
جواب:‏ حضور ﷺ کی آمد کے بعد شراب کا پینا حرام ہوا۔

سوال 4: پتھروں کا نصیبہ کس لئے چمک اُٹھا؟
جواب:‏ حضورﷺ کی نسبت سے پتھروں کا نصیبہ چمک اٹھا۔

سوال 5: حضورﷺ کی آمد سے پہلے کس کا راج تھا؟ ‏
جواب:‏ حضورﷺ کی آمد سے پہلے جنگل کا راج تھا۔

سوال 6: اُمتِ مسلمہ کو نعمتیں کب ملیں؟ ‏
جواب:‏ حضورﷺ کی آمد کے بعد اللہ کے کرم سے اُمتِ ‏مسلمہ کو نعمتیں ملیں۔

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

‎‏ اا ۔ (ب) ان سوالوں کے جوب تین یا چار جملوں میں لکھئے۔

سوال 1: شاعر نے حضورﷺکے کن اوصاف کا ذکر کیا ‏ہے؟ ‏
جواب:‏ شاعر نے حضورﷺ کی درجِ ذیل اوصاف کا ذکر کیا ‏ہے۔
حضور ﷺ نبیوں کے امام ہیں۔ آپ کی نسبت سے ‏پتھروں کا بھی نصیب چمک اٹھا۔ ‏ آپ ﷺ کو دیکھنے کے ‏بعد آقا بھی آپ ﷺ کے غلام بن گئے۔ حضور ﷺ کی ‏ وجہ سے اُمتِ مسلمہ کو تمام نعمتیں ملیں۔

‎سوال2: حضورﷺ کی آمد سے کونسی تبدیلیاں رونما ‏ہوئیں؟‏
جواب:‏ حضورﷺ کی آمد سے شراب کا پینا حرام ہوا۔ مکّہ میں ‏جنگل کا راج تھا، یعنی لوگوں میں کوئی تہذیب نہیں ‏‎ ‎‏ تھی، ‏ظلم عام تھا، غلاموں کی حالت بد سے بدتر تھی، ظالموں کا ‏راج تھا۔ لیکن حضور ﷺکی آمد کے بعد یہ جنگل کا ‏راج ختم ہوا۔آپ ﷺ کی وجہ سے اُمتِ مسلمہ کو بے ‏شمار نعمتیں عطا ہوئے۔ ‏

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

‎‏ (ج) ‏ خانہ پری کیجئے۔

‏1.‏ _______ کی سرزمین پہ بنتی رہی شراب
‏2.‏ اعلیٰ ملا ________ تمہیں دیکھنے کے بعد‏
‏3.‏ آمد سے پہلے آپ ﷺ کی جنگل کا ___________ تھا
‏4.‏ دامن سے _________ کے لپٹنے کا یہ مقام
‏5.‏ ‏ _________ ملی تمام تمہیں دیکھنے کے بعد‏

جوابات

‏1.‏ مکّہ کی سرزمین پہ بنتی رہی شراب
‏2.‏ اعلیٰ ملا مقام تمہیں دیکھنے کے بعد‏
‏3.‏ آمد سے پہلے آپ ﷺ کی جنگل کا راج تھا
‏4.‏ دامن سے مصطفیٰ ﷺکے لپٹنے کا یہ مقام
‏5.‏ ‏ نعمت ملی تمام تمہیں دیکھنے کے بعد‏

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

‏ (د) ‏ ان اشعار کا مطلب لکھئے۔
‏1.‏ ‏ ‏ نسبت سے پتھروں کا نصیبہ چمک اُٹھا
اعلیٰ ملا مقام تمہیں دیکھنے کے بعد
تشریح:‏
اس شعر میں شاعر یہ کہہ رہےہیں کہ، حضور ﷺ کی ‏نسبت سے پتھروں کا نصیب بھی چمک اُٹھا۔ یعنی ‏حضورﷺ کے دیدار کی دولت سے پتھروں کو بھی اعلیٰ ‏مقام مل گیا۔

‏2.‏ ‏ ‏ دامن سے مصطفیٰ ؐ کے لپٹنے کا یہ مقام
آقا ہوئے غلام تمہیں ؐ دیکھنے کے بعد ‏
تشریح:

‏ اس شعر میں شاعر یہ کہہ رہےہیں کہ ، دامن سے ‏مصطفیٰ ؐ کے لپٹ کر یعنی حضور ﷺ کی تعلیمات اور ‏اخلاق سے متاثر ہوکر آقا بھی آپ کے غلام بن گئے۔

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

‏ ‏‎‎لسانی سرگرمیاں – III

الف:‏ ہر خانہ سے پہلے مختلیف الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ان الفاظ کے پہلے حرف کو مناسب ترتیب دے کر بامعنی لفظ لکھئے۔‏

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Naat

جوابات

11.1 - Study Manzil Notes

ب : ‏ مثال کے مطابق دو دو مرکبات لکھئے۔‏

11.1.2 1 - Study Manzil Notes


ج : ‏ جدول میں چند الفاظ اور ان کے مترادف دئے گئے ہیں انہیں تلاش کر کے فہرست ‏بنائیں۔
مثال : جنّت = بہشت

11.2 - Study Manzil Notes

جوابات

قلب ‎=‎ دل
زمین ‎=‎ فرش
مکان ‎=‎ گھر
سحر ‎=‎ صبح
آفتاب ‎=‎ شمس
شب ‎=‎ رات
صبا ‎=‎ ہوا
جنگل ‎=‎ دشت
گال ‎=‎ رُخسار
حیات ‎=‎ زندگی
چاند ‎=‎ قمر

د : ‏ قوسین میں دئیے مناسب الفاظ کی مدد سے درج ذیل جملوں ‏کو مکمل کیجئے۔

11.4 - Study Manzil Notes

11.5 - Study Manzil Notes

ھ : ‏ قوسین سے مناسب الفاظ چن کر مرکب الفاظ بنائیے ‏اور جملے مکمل کیجئے: ‏

      حضرت محمد ﷺ رحمتِ   ____  بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ آپ ؐ کی زندگی قرآنِ ____  کا عملی نمونہ ہے۔ آپؐ حُسنِ ____  کے بڑے رُتبے پر فائز ہیں۔ آپ کو  محسنِ ____  کہا گیا۔ آپ ؐ  بیماروں کی مزاج پُرسی کیا کرتے ۔ خادموں کے ساتھ مہربانی سے پیش آتے۔ آپ ؐ نے یتیموں  کی سر پرستی  کی۔ دشمنوں کو معاف کیا۔ آپ ﷺ کے  مزاج ____  میں سادگی بہت تھی۔ رسولؐ  ____  گھر کے ہر کام کیا کرتے تھے۔ آپ ؐ پر غارِ ____  میں وحی نازل ہوئی۔ شمس و ____  میں آپ ؐ کا نور موجود ہے۔ آپؐ ساقیٔ ____  ہیں۔ آپ کو اپنی نور ____  حضرت فاطمہؓ  زہرا سے بے حد محبت تھی۔ صحابۂ کرام عشقِ ____  میں زندگی گزارتے تھے۔ کبھی حضرت  فاطمہؓ نے آپؐ سے کسی لونڈی کی فرمائش کی تو آپؐ نے فرمایا  جانِ ____  بدر کے یتیم اور صفا کے مسافر تم سے زیادہ حقدار ہیں۔

         ( حِرا، انسانیت، پدر، نظر، کوثر، نبیؐ، عالم، اخلاق، پاک ، خدا، مُبارک، قمر ، اپنے)

جواب:‏
حضرت محمد ﷺ رحمتِ عالم بنا کر بھیجے گئے ہیں۔ آپ ؐ کی ‏زندگی قرآنِ پاک کا عملی نمونہ ہے۔ آپؐ حُسنِ اخلاق کے بڑے ‏رُتبے پر فائز ہیں۔ آپ کو محسنِ انسانیت کہا گیا۔ آپ ؐ بیماروں کی ‏مزاج پُرسی کیاکرتے ۔ خادموں کے ساتھ مہربانی سے پیش ‏آتے۔آپ ؐ نے یتیموں کی سر پرستی کی۔‎ ‎‏

۔‎ ‎دشمنوں کو معاف کیا۔ آپ ﷺ کے مزاج مبارک میں ‏سادگی بہت تھی۔‏

رسولؐ خدا ‏گھر کے ہر کام کیا کرتے تھے۔ آپ ؐ پر غارِ حِرا میں وحی نازل ہوئی۔ ‏شمس و قمر میں آپ ؐ کا نور موجود ہے۔ آپؐ ساقیٔ کوثر ہیں۔ آپ کو ‏اپنی نور نظر حضرت فاطمہؓ زہرا سے بے حد محبت تھی۔ صحابۂ ‏کرام عشقِ نبیؐ میں زندگی گزارتے تھے۔ کبھی حضرت فاطمہؓ نے ‏آپؐ سے کسی لونڈی کی فرمائش کی تو آپؐ نے فرمایا جانِ پدر بدر ‏کے یتیم اور صفا کے مسافر تم سے زیادہ حقدار ہیں۔

error: Content is protected !!
Scroll to Top