ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: اعتبار
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar
Tags: 7th Urdu Chapter 17 question Answer, 7th Urdu Notes, 7th Urdu Notes Aitbar question answer, 7th Urdu question answer chapter Aitbar , KSEEB solutions class 7 Urdu, Aitbar notes, Aitbar question answer class7, seventhUrdu question answers, Notes Class 7 Urdu Lesson Aitbar , اعتبار نوٹس, اعتبار سوال جواب, ہفتم جماعت اعتبار سوال جواب
KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Lesson Aitbar is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 7 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ہفتم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق اعتبارکی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 7 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 7 Urdu Lesson Aitbar
ہفتم جماعت اُردو نوٹس – سبق: اعتبار
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار
II : (الف) ان سوالوں کے جوب ایک یا دو جملوں میں لکھئے۔
سوال 1: با با بھارتی اپنا گھوڑا دیکھ کر کیوں خوش ہوتے تھے؟
جواب: کیونکہ بابا بھارتی کا گھوڑا بہت خوبصورت تھا۔ اس کے مقابلہ کا گھوڑا سارے علاقے میں نہ تھا۔بابا بھارتی اس کی چال پر فریفتہ تھے ۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
سوال 2: بابا بھارتی کے گھوڑے کی چال کیسی تھی؟
جواب: بابا بھارتی کے گھوڑے کی چال ایسے تھی جیسے طاؤس اودی اودی گھٹاؤں کو دیکھ کر ناچ رہا ہو۔
سوال 3: بابا بھارتی نے کلہن سے کیا درخواست کی؟
جواب: بابا بھارتی نے کلہن سے یہ درخواست کی کہ اس واقعہ کا ذکر کسی سے نہ کرے۔
سوال 4: بابا بھارتی نے کلہن سے کیوں کہا کہ اس واقعہ کا ذکر کسی سے نہ کرنا؟
جواب: کیونکہ بابا بھارتی کو قوف تھا کہ اگر لوگوں کو اس واقعہ کا علم ہوگیا ہو تو وہ کسی غریب پر اعتبار نہ کریں گے ۔
سوال 5: اپاہج بن کر بابا بھارتی سے کس نے مدد مانگی؟
جواب: اپاہج بن کر بابا بھارتی سے کلہن ڈاکو نے مدد مانگی۔
سوال 6: اپنے گھوڑے کو واپس پاکر بابا بھارتی نے کیا کہا؟
جواب: اپنے گھوڑے کو واپس پا کر با با بھارتی نے کہا کہ “اب کوئی غریبوں کی مدد کرنے سے انکار نہ کرے گا “۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
(ب) ان سوالوں کے جواب تین یا چار جملوں میں لکھئے۔
سوال 1: کلہن کون تھا اور بابا اس سے خوف زدہ کیوں رہتے تھے؟
جواب: کلہن ایک مشہور ڈاکو تھا۔لوگ اُس کا نام سن کر تھراتے تھے۔ جب کلہن نے بابا کا گھوڑا دیکھا تو وہ حیرت میں پڑگیا اور کہنے لگاکہ “با با صاحب ! اس گھوڑے کو تو میرے پاس ہونا چاہئیے تھا”۔ کلہن کی اس بات سے بابا خوف زدہ رہتے تھے کہ کہیں کلہن ان کا گھوڑا چوری نا کر لے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
سوال 2: بابا بھارتی کا گھوڑا دیکھ کر کلہن کے سینے پر سانپ کیوں لوٹ گیا؟
جواب: کلہن بابا بھارتی کا گھوڑا دیکھ کر حیران ہوگیا۔ اس نے ہزاروں گھوڑے دیکھے تھے ، لیکن ایسا بانکا گھوڑا اس کی نگاہ سے آج تک نہ گزرا تھا۔ سوچنے لگا قسمت کی بات ہے۔ ایسا گھوڑا تو میرے پاس ہونا چاہئے تھا۔ اس کی چال دیکھ کر کلہن کے سینے پر سانپ لوٹ گیا۔
سوال 3 : کلہن نے بابا بھارتی کا گھوڑا کیوں واپس کردیا؟
جواب: جب کلہن نے دھوکے سے بابا بھارتی کا گھوڑا لے لیا تو بابا بھارتی نے کلہن سے درخواست کی کہ اس واقعہ کا ذکر کسی سے نہ کرے۔ کلہن نے حیرت سے بابا سے اس کی وجہ دریافت کی۔ بابا نے کہا کہ اگر لوگوں کو اس واقعے کا علم ہوگیا تو وہ کسی غریب پر اعتبار نہ کریں گے۔ بابا کا یہ فقرہ کلہن کے دل پر اثر کر گیا۔ اور اس نے رات کی تاریکی میں بابا کا گھوڑا واپس کردیا۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
II : (ج) صحیح جملوں پر(صحیح) اور غلط جملوں پر (غلط) کا نشان لگائیے۔
1) کلہن اپنے علاقے کا ایک شریف انسان تھا۔ ( )
2) جو بھی بابا کے گھوڑے کو ایک بار دیکھ لیتا اس کے دل پر اس کی صورت نقش ہو جاتی تھی۔ ( )
3) بابا بھارتی کا گھوڑا اس طرح چلتا تھا جیسے طاؤس اودی اودی گھٹاؤں کو دیکھ کر ناچ رہا ہو۔ ( )
4) ایک اپاہج درخت کے سائے تلے پڑا آرام کر رہا تھا۔ ( )
5) لوگوں کو اگر اس واقعے کا علم ہوگیا تو وہ ہر غریب پر اعتبار کرنے لگیں گے۔ ( )
6) بابا بھارتی کو ہر وقت کلہن کا خطرہ لگا رہتا تھا۔ ( )
7) گھوڑے نے اپنے مالک کے قدموں کی چاپ کو نہیں پہچانا۔ ( )
جوابات:
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
1) کلہن اپنے علاقے کا ایک شریف انسان تھا۔ (غلط)
2) جو بھی بابا کے گھوڑے کو ایک بار دیکھ لیتا اس کے دل پر اس کی صورت نقش ہو جاتی تھی۔ (صحیح)
3) بابا بھارتی کا گھوڑا اس طرح چلتا تھا جیسے طاؤس اودی اودی گھٹاؤں کو دیکھ کر ناچ رہا ہو۔ (صحیح)
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
4) ایک اپاہج درخت کے سائے تلے پڑا آرام کر رہا تھا۔ (غلط)
5) لوگوں کو اگر اس واقعے کا علم ہوگیا تو وہ ہر غریب پر اعتبار کرنے لگیں گے۔ (غلط)
6) بابا بھارتی کو ہر وقت کلہن کا خطرہ لگا رہتا تھا۔ (صحیح)
7) گھوڑے نے اپنے مالک کے قدموں کی چاپ کو نہیں پہچانا۔ (غلط)
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
II : (د) نیچے دئیے گئے الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجئے:
لہلہانا : کھیتوں میں فصل کا لہلہانا کسان کے لئے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔
فریفتہ : والدین بچوں پر فریفتہ ہوتے ہیں۔
خوف : ہمارے دل میں صرف اللہ کا خوف ہونا چاہیئے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
مہربانی : اللہ بہت ہی مہربان ہے اور مہربانی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
قسمت : مشہور قول ہے کہ وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ کچھ نہیں ملتا۔
مدت : اللہ نے ہمیں ایک مخصوص مدت کے لئے دنیا میں بھیجا ہے۔
بے پروا : ہمیں علم سیکھنے کے معاملے میں بے پروا نہیں ہونا چاہیے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com
درخواست: ہمیں چاہیے کہ اپنی دعاؤں میں اپنے دوست احباب کے لئے اللہ سے مغفرت کی درخواست کریں ۔
قوت : ہمیں اپنی قوت کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
احتیاط : ہمیں صحت کے معاملے میں احتیاط برتنا چاہیے۔
KSEEB Solutions For Class 7 Urdu Lesson Aitbar | ہفتم جماعت اُردو نوٹس سبق اعتبار | www.notes.studymanzil.com