دہم جماعت اُردو نوٹس – نظم : رشوت
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Rishwat is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق رشوت کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Rishwat
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: رشوت
جوشؔ ملیح آبادی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
II (الف)۔ درج ذیل کے جواب ایک جملے میں لکھئے ۔
1) شاعر کونسی عادت کو خلاف آدمیت کہہ رہا ہے؟
جواب: شاعر رشوت کی عادت کو خلافِ آدمیت کہہ رہا ہے۔
۲) شاعر اپنی بستی کو کن لوگوں کا پاگل خانہ کہہ رہا ہے؟
جواب: شاعر اپنی بستی کو نصیحت کرنے والے لوگوں کا پاگل خانہ کہہ رہا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
۳) شاعر کی نظر میں رشوت نہ لینے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟
جواب: شاعر کی نظر میں رشوت نہ لینے سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ وہ اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
(ب) تفصیلی جوابات لکھے ۔
۴) شاعر کے نزد یک رشوت کو چھوڑ نا کس لئے محال ہے؟
جواب:کیونکہ شاعر سمجھتا ہے کہ اگر رشوت لینا چھوڑ دے گا تو وہ اپنی ضرورتوں کو مکمل نہیں کر سکے گا۔اس سلسلے میں اگر انہیں قید بھی کردے تو بھی اس راہ سے واپسی کی طرف کوئی نہیں لاسکتا تھا۔ اس مہنگائی کے زمانے میں رشوت ہی ان کا سہارا تھا، اور وہ جنون عشق کی طرح ہے جو کہیں بھی چھپ نہیں سکے گا، سب یہاں خیریت سے ہیں مگر شاعر کہتے ہیں کہ ملک بھر میں رشوت لینا عام ہورہا ہے۔اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے شاعر کے نزدیک رشوت کو چھوڑنا محال ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
۵) رشوت ستانی کو مٹانے کے لئے کونسے اقدامات کرنے چاہئے؟
جواب:رشوت ستانی کو مٹانے کے لیے سب سے پہلے دنیا میں رشوت سے ہونے والے ظلم و ستم کو روکنا چاہیے۔ دن رات بڑھ رہی چیزوں کی مہنگائی کو روکنا چاہیے، تنخواہوں کو زیادہ کرنا چاہیے، کیونکہ انسان اپنی ضرورتوں کو مکمل کرنے کے لیے رشوت کا سہارا لے رہا ہے۔ سرکار کو چاہیے کہ مہنگائی کو روکنے کے لیے مناسب پالیسیاں بنائیں۔ اور ان کو عمل میں لانے کی پوری کوشش کرے۔ اس طرح رشوت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
(ج) اس نظم کا خلاصہ لکھئے ۔
جواب: نظم رشوت میں جوش ؔ ملیح آبادی نے سماج کے ایک اہم مسئلہ کا ذکر کیا ہے۔
شاعر کہتے ہیں کے انہیں ہر روز کہا جاتا ہے کہ رشوت کی عادت چھوڑئے، یہ آدمیت کے خلاف ہے، اس سے بدتر کوئی لت نہیں ہے، روز اخباروں میں رشوت سے متعلق مضامین شائع ہوتے ہیں۔ مگر یہ قول مجنونہ ہے۔ گویا ان کی بستی نصیحت کرنے والے لوگوں کا پاگل خانہ ہے۔
شاعر کہتے ہیں کہ اگر ہم رشوت کی تجارت کو چھوڑ گے تو ہم کھائیں کیا، اپنی ضرورتوں کو کیسے پورا کریں اگر انہیں اس سلسلہ میں قید کردیں تو انہیں سیدھی راہ پر کون لائے گا، یہ تو ایسا جنون عشق ہے جو کہی بھی رُکا نہیں، رشوت لینا زمانے میں عام ہے۔ملک بھر کو اگر قید کریں تو بھی یہ عادت نہیں چھُڑا نہیں سکتے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
شاعر کہتے ہیں کہ زمانے میں مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر طرف چور بازاری، لوٹ مار، اور قتل و غارت مچی ہوئی ہے۔مہنگائی سے ہر شخص کوئی پریشان ہے۔خاص کر وہ لوگ جن کی آمدنی یا تنخواہ کم ہے اور مسائل زیادہ ہیں۔ اس مہنگائی پر کسے غصہ نہیں آتا اور وہ کہتے ہیں کہ ریت میں کشتی کو چلائے، اس لئے رشوت کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔
آخری بند میں شاعر کہتے ہیں کہ اگر رشوت کا خاتمہ کرنا ہے تو پہلے زمانے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکے، نئے منصوبے بنائیں، تنخواہوں میں اضافہ کریں، ہر جگہ لالچ کو کم کرکے انصاف کو قائم کریں۔ اگر یہ کام ہوجائے تو رشوت کا خاتمہ خود بہ خود ہوجا ئےگی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
III (الف) ۔ درج ذیل بند کو غور سے پڑھ کر اس میں لکھے گئے غلط الفاظ کی جگہ صحیح الفاظ درج کیجئے۔
لوگ ہم سے روز کہتے ہیں یہ لعنت چھوڑئے
یہ شرارت ہے خلاف آدمیت چھوڑئے
اس سے بہتر لت نہیں کوئی ، یہ لت چھوڑئے
روز خبروں میں چھپتا ہے کہ رشوت چھوڑئے
احمقانہ ہر عمل ہر بول مجنونانہ ہے
اپنی بستی کاہلوں کا ایک پاگل خانہ ہے
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
جواب:
لوگ ہم سے روز کہتے ہیں یہ لعنت چھوڑئے (صحیح جواب – عادت)
یہ شرارت ہے خلاف آدمیت چھوڑئے (صحیح جواب – تجارت)
اس سے بہتر لت نہیں کوئی ، یہ لت چھوڑئے (صحیح جواب – بدتر)
روز خبروں میں چھپتا ہے کہ رشوت چھوڑئے۔(صحیح جواب – اخباروں)
احمقانہ ہر عمل ہر بول مجنونانہ ہے (صحیح جواب – قول)
اپنی بستی کاہلوں کا ایک پاگل خانہ ہے (صحیح جواب – ناصحوں)
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
(ب) پہلے دو لفظوں میں جو تعلق ہے اس کی مناسبت سے اگلا لفظ لکھئے ۔
۶) رشوت : جوشؔ :: آمد بهار : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: شوق قدوائی
۷) احمق : احمقانہ :: ناصح : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: ناصحوں
۸) فنا : بقا :: قید : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: رہا
۹) عادت : لت :: ہوس : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: لالچ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
(ج) صحیح جواب کی نشاندہی کیجئے۔
۰۱) یہ تجارت ہے خلاف آدمیت چھوڑ ئے
یہ تجارت سے مراد : سود، رشوت، قرض
جواب: رشوت،
۱۱) رائی کی قیمت ہو جب پر بت تو کیوں آئے نہ تاؤ
تاؤ میں آنے کی وجہ: چھوٹی سی چھوٹی چیز کی مہنگائی
رائی کی قیمت میں اضافہ
پہاڑ جیسا نقصان
جواب: چھوٹی سی چھوٹی چیز کی مہنگائی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
۲۱) ریت میں کھیتے ہیں وہ کشتی چلانے کے لئے۔
اس کا مطلب ہے: حالات سے نباہ کرنا
ناممکن کو ممکن سمجھنا
مستقبل کے حسین خواب دیکھنا
جواب: ناممکن کو ممکن سمجھنا
۳۱) اپنی بستی ناصحوں کا ایک پاگل خانہ ہے
اس مصرعہ کا لہجہ : مزاحیہ ، سنجیده ، طنزیہ
جواب: مزاحیہ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com
(د) درج ذیل الفاظ سے قوافی کی جوڑیاں بنائیے۔
رشوت، مجنونانہ، بھاؤ، قیمت، فنا، تاؤ، پاگل خانہ، بقا
جواب:
رشوت = قیمت
مجنونانہ = پاگل خانہ
بھاؤ = تاؤ
فنا = بقا
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rishwat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رشوت | www.notes.studymanzil.com