دہم جماعت اُردو نوٹس – نظم : نعت
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Naat is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق نعت کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Naat
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: نعت
ماہر لاقادری
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
نعت کا خلاصہ:
شاعر ماہر القادری پہلے شعر میں حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل عرب کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کفار نے فتنے پھیلائے اور ظلم و تشدد کو عام کیا اس کی وجہ سے انسان ایک دوسرے سے لڑنے جھگڑنے لگے۔
دوسرے شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ کمزوروں پر طاقت والوں نے ظلم و ستم ڈھائے اور ان لوگوں کو تباہ و برباد کیا۔ ان حالات میں ظلم و ستم کو دور کرنے کے لیے حضورﷺ تشریف لے آئے۔
تیسرے شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ حضورﷺ کی آمد سے ہر طرف رحمت کی گھٹائیں لہرائیں، اس جہاں میں لوگوں کی امیدیں بر آئیں ہر طرف اخلاق کے موتی برسانے لگے اور اکرام و عطا کی بارش ہوئی، جانی دشمن بھی ایک دوسرے کے دوست ہوئے۔
چوتھے شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ اونٹوں کو چَرانے والے آپؐ نے لوگوں کو تہذیب سکھایا۔جہالت کو دور کرکے لوگوں کو مہذب بنایا۔ کانٹوں کو گلوں کی قیمت دی ،کمزوروں کے حقوق مقرر فرما کر ان کی تقدیر سنواری۔
پانچویں شعر میں شاعر ماہر القادری کہتے ہیں کہ حضورﷺ کی آمد سے انسان اور اللّٰہ تعالیٰ کے
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
درمیان جو خلا تھی اسے پُر کیا گیا، توحید اور رسالت کا ہر طرف نعرہ گونج اٹھا، دنیا سے جھوٹ دور ہوا، کفر و ضلالت کی طوفانی اندھیوں میں اُمید کی کشتی تیرنے لگی۔
چھٹویں شعر میں شاعر ماہرالقادری کہتے ہیں کہ آپﷺ نےایک طرف تلوار کے ذریعے اپنی دفاع اور حقوق کی حفاظت کرنا سکھایا۔تو دوسری طرف علم و حکمت سکھائی، لوگوں کی ہدایت کے لیے قرآن کی تعلیم دی۔ آپؐ نے جینے ، مرنے کے دستور کو تبدیل کر دیا۔ اور مرنے کو شہادت فرمایا۔ بے چین اور پریشان لوگوں کی مدد فرمائی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
ساتویں شعر میں شاعر ماہرالقادری کہتے ہیں کہ آپؐ نے اسلامی تعلیمات کے ذریعے عورت کو شرم و حیا کی چادر دی۔ جاہلیت میں عورتیں بے پردہ اور ذلیل و خوار تھیں۔آپؐ نےاس سے عورتوں کو بچایا۔ عورتوں کے کردار میں خوبی عطا کی اور ان کی عظمت بڑھائی۔
آٹھویں شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ حضورﷺ کی آمد سے توحید کا دھارا رک نہ سکا اور ہر طرف اسلام کا جھنڈا لہرانے لگا، کفار کو شکست حاصل ہوئی اور اسلام کا بول بالا ہوا جس سے شیطان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
آخری شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ۔ یا اللّٰہ جب میں میرے آقا! کا نام سنتا ہوں تو میرے لبوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے اور خوشی کے مارے میری آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں کیونکہ ماہرؔ کے لیے تو ہی سب کچھ ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
II(الف) ۔ مندرجہ ذیل سوالات کے ایک جملے میں جواب لکھئے ۔
(1) سینے میں نفرت کے بھڑکنے کا انجام کیا ہوتا ہے؟
جواب: سینوں میں نفرت کے بھڑکنے سے انسان ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے جھگڑنے لگتے ہیں اور فسادات برپا ہو جاتے ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(۲) طاقت والوں نے کمزوروں کے ساتھ کیا سلوک کیا ؟
جواب: طاقت والوں نے کمزوروں پر ظلم و ستم ڈھائے اور ان کو تباہ و برباد کر دیا۔
(۳) اونٹوں کو چرانے والے سے مراد کون ہیں؟
جواب: اونٹوں کو چرانے والے سے مراد حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔
(۴) حضورؐ کی آمد سے عورتوں کی حالت میں کیا تبدیلی آئی ؟
جواب: حضورؐ کی آمد سے عورتوں میں حیا و غیرت مندی پیدا ہوئی، اور ان میں نزاکت اور کردار کے جوہر کو چمک ملی۔اور عورتوں کو عزت کا مقام حاصل ہوا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(۵) شیطان کے بل کھانے کی کیا وجہ تھی ؟
جواب: شیطان کے بل کھانے کی وجہ یہ تھی کہ حضورﷺ نے سارے عالم میں توحید و رسالت کا پرچم لہرا دیا تھا۔
(۶) حضورؐ نے ”مرنے“ سے متعلق کیا فرمایا ؟
جواب: حضورؐ نے ”مرنے“ کو شہادت فرمایا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(۸) اخلاق کے موتی کس نے برسائے؟
جواب: اخلاق کے موتی حضور ﷺ نے برسائے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(ب) درج ذیل سوالات کے جوابات تین یا چار جملوں میں لکھئے۔
(۸) آپؐ کی آمد سے قبل دنیا کا کیا عالم تھا؟
جواب: آپؐ کی آمد سے قبل دنیا میں کفر اور فتنے پھیلے ہوئے تھے۔ ایک انسان دوسرے انسان کا دشمن تھا۔ ظلم و ستم حد سے بڑھ گئے تھے۔ طاقت والوں نے کمزوروں کو پامال و برباد کردیا۔ دنیا میں امن و امان ختم ہو چکا تھا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(۹) ہم پر حضورؐ کی کیا کیا عطا ہے؟
جواب: ہم پر حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بے شمار احسانات ہیں۔ آپؐ کی آمد سے رحمت کے بادل، اخلاق کے موتی، اکرام و عطا کی بارش، تہذیب کی شمعیں، قرآن اور عورت کو حیا وغیرہ عطا ہوئے۔ دنیا میں ہر ایک خاص و عام کی امیدیں جاگ اٹھیں اور ذرے ذرے کا مقدر چمکنے لگا۔
(۰۱) حضورؐ کا نام آتے ہی شاعر کیسا محسوس کرتا ہے؟
جواب: حضورﷺ کا نام شاعر کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔ یہ نام قدرت کی ہر چیز سے افضل ہے۔آپؐ کی محبت سے شاعر کی جذباتی کیفیت کا یہ حال ہے کہ کبھی ہونٹوں پر مسکراہٹ آتی ہے تو کبھی آنکھوں میں آنسو ا ٓجاتے ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
III(الف)۔ اشعار کی تشریح کیجئے۔
(۱۱) تہذیب کی شمعیں روشن کیں، اونٹوں کے چرانے والے نے
کانٹوں کو گلوں کی قیمت دی، ذروں کے مقدر چمکائے
جواب: یہ شعر شاعر ماہر القادری کی لکھی ہوئی نعت سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں شاعر ماہرالقادری کہتے ہیں کہ اونٹوں کو چَرانے والے آپؐ نے لوگوں کو تہذیب سکھایا۔جہالت کو دور کرکے لوگوں کو مہذب بنایا۔ کانٹوں کو گلوں کی قیمت دی ،کمزوروں کے حقوق مقرر فرما کر ان کی تقدیر سنواری۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(۲۱) تلوار بھی دی قرآن بھی دیا، دنیا بھی عطا کی عقبٰی بھی
مرنے کو شہادت فرمایا، بے چین دلوں کے کام آئے
جواب: یہ شعر شاعر ماہر القادری کی لکھی ہوئی نعت سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں شاعر ماہرالقادری کہتے ہیں کہ آپﷺ نےایک طرف تلوار کے ذریعے اپنی دفاع اور حقوق کی حفاظت کرنا سکھایا۔تو دوسری طرف علم و حکمت سکھائی، لوگوں کی ہدایت کے لیے قرآن کی تعلیم دی۔ آپؐ نے جینے ، مرنے کے دستور کو تبدیل کر دیا۔ اور مرنے کو شہادت فرمایا۔ بے چین اور پریشان لوگوں کی مدد فرمائی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(۳۱) عورت کو حیا کی چادر دی، اور غیرت کا غازہ بخشا
شیشوں میں نزاکت پیدا کی، کردار کے جو ہر چمکائ
جواب: یہ شعر شاعر ماہر القادری کی لکھی ہوئی نعت سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں شاعر ماہرالقادری کہتے ہیں کہ آپؐ نے اسلامی تعلیمات کے ذریعے عورت کو شرم و حیا کی چادر دی۔ جاہلیت میں عورتیں بے پردہ اور ذلیل و خوار تھیں۔آپؐ نےاس سے عورتوں کو بچایا۔ عورتوں کے کردار میں خوبی عطا کی اور ان کی عظمت بڑھائی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(ب) جمع بنائے۔
عِلم ➕ علوم
کافر ➕ کفّار
کرم ➕ اکرام
ظلم ➕ مظالم
جوہر ➕ جواہر
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(ج) ان تراکیب کو نعت کے حوالے سے مکمل کیجئے ۔
رحمت کی ۔۔۔۔۔۔، اکرام وعطا کی ۔۔۔۔۔۔ ، اخلاق کے ۔۔۔۔۔۔،
جواب: رحمت کی گھٹائیں، اکرام و عطا کی بارش، اخلاق کے موتی
تہذیب کی ۔۔۔۔۔۔، وقت کا ۔۔۔۔۔۔، حیا کی ۔۔۔۔۔۔،
جواب: تہذیب کی شمعیں، وقت کا دھارا، حیا کی چادر
غیرت کا ۔۔۔۔۔۔، کردار کے ۔۔۔۔۔۔، توحید کا ۔۔۔۔۔۔،
جواب: غیرت کا غازہ، کردار کے جوہر، توحید کا دھارا
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com
(د) مصرعوں کے خط کشیدہ الفاظ کے مترادفات لکھئے ۔
(۴۱) سینوں میں عداوت جاگ اٹھی ، انسان سے انساں ٹکرائے
جواب: عداوت = دشمنی، بغض، نفرت
(۵۱) رحمت کی گھٹائیں لہرائیں، دنیا کی امیدیں بر آئیں
جواب: گھٹائیں = بادل، دنیا = جہاں
(۶۱) جو وقت کے دھارے کو موڑا ، طوفاں میں سفینے تیرائے
جواب: سفینے = کشتیاں
(۷۱) توحید کا دھارا رُک نہ سکا، اسلام کا پرچم جھک نہ سکا
جواب: پرچم = جھنڈا
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Naat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق نعت | www.notes.studymanzil.com