دہم جماعت اُردو نوٹس – نظم : جگنو
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Jugnu is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق جگنو کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Jugnu
Table of Contents
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: جگنو
فراقؔ گورکھپوری
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
II (الف) ایک جملے میں جواب تحریر کیجئے۔
(1) شاعر نے کس عمر میں نظم لکھی؟
جواب: شاعر نے بیس برس کی عمر میں نظم لکھی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
(۲) شاعر کو کس نے پالا تھا؟
جواب: شاعر کو کھلائیوں اور دائیوں نے پالا تھا۔
(۳) دائی کس طرح بہلایا کرتی تھی ؟
جواب: موسم برسات میں شام کے وقت جب جگنو اڑا کرتے تھے تو دائی یہ کہہ کر بہلایا کرتی تھی کہ یہ جگنو بھٹکی ہوئی روحوں کو راہ دکھاتے ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
(۴) دائی کی بات سن کر شاعر کے دل میں کیا خیال پیدا ہوا؟
جواب: دائی کی بات سُن کر شاعر کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ کاش یہ شام مجھ کو ایک جگنو بنا دیتی، تو میں اپنی ماں کی بھٹکی ہوئی روح کو راہ دکھاتا۔
(۵) شاعر کی خواہش کیا تھی؟
جواب:شاعر کی خواہش جگنو بن کر ماں کے پاس پہنچنے کی تھی۔
(۶) جگنوؤں کی صفوں پر کس بات کا گمان ہوتا تھا ؟
جواب: جگنوں کی صفوں پر اس بات کا گمان ہوتا ہے کہ اندھیری راتوں کے فضاؤں میں قندیلیں اڑتی پھر رہی ہیں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
(ب) مختصر جواب لکھئے ۔
۷) شاعر بچپن کے بہلاوے کی باتوں کو حسین جھوٹ کیوں کہتا ہے؟
جواب: شاعر کو بچپن کے بہلاوے کی باتوں کی وجہ سے یہ خواہش ہوتی تھی کہ کاش وہ جگنو بن جائے اور ماں کی بھٹکی ہوئی روح کو راہ دکھاتے ہوئے گھر لے آئے۔ شاعر بڑا ہو کر یہ جان چکا ہے کہ جگنو کسی کی روح کو راستہ نہیں دکھاتے۔ لیکن اس جھوٹ ہی کی وجہ سے شاعر کے دل میں ماں کو گھر لانے اور ملنے کی خواہش ہوتی تھی، اس لیے شاعر بچپن کے بہلاوے کی باتوں کو حسین جھوٹ کہتا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
۸) اس نظم میں یتیم بچے کی بے چینی کا اظہار کس طرح کیا گیا ہے؟
جواب: اس نظم میں یتیم بچے کی بے چینی کا اظہار بہت ہی اچھے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ شاعر کہتے ہیں کہ، یتیم بچے کو دائی یہ کہہ کر بہلایا کرتی تھی کہ جگنو بھٹکی ہوئی روحوں کو راستہ دکھاتے ہیں، تو یتیم بچے کو خیال آتا کہ کاش وہ جگنو بن جاتا اور ماں کو راہ دکھاتے ہوئے گھر واپس لاتا لیکن جگنو بننا اس کے لیے ناممکن تھا۔ اس احساس کے ساتھ اس کی بے چینی بڑھ جاتی ہے آنکھوں میں آنسو آنے لگتے ہیں اور وہ مایوس ہو جاتا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
(ج) تفصیلی جواب لکھئے ۔
۹) اس نظم کا خلاصہ لکھئے ۔
نظم کا خلاصہ: نظم جگنو فراقؔ گورکھپوری کی لکھی ہوئی ایک تاثراتی نظم ہے۔ اس نظم میں ایک یتیم بچے کا درد سمایا ہوا ہے۔بیس برس کے اس نوجوان کے جذبات قلم بند ہیں جس کی پہلی سانس ہی ماں کی موت کا سبب بنی۔
ایک بیس سالہ نوجوان لڑکا اپنی ماں کو یا د کرتے ہوئے کہتا ہے۔اے ماں میں کتنا بد نصیب ہوں نا میں تجھے دیکھ سکا اور نا تو مجھے دیکھ پائی۔مجھے معلوم نہیں کہ ماں کیا ہوتی ہے، کیونکے مجھے دائیوں نے پالا ہے۔ برسات کے موسم میں رات کے وقت جب جگنو دکھائی دیتے ، تو میرا دل بہلانے کے لئے کہتی تھیں کہ یہ جگنو بھٹکی ہوئی روحوں کو راستہ دکھاتے ہیں۔ یہ سُن کر بچے کے دل میں خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کا ش میں بھی ایک جگنو بن کر اپنی ماں کی بھولی بھٹکی روح کے پاس جاتا اور اسے گھر کا راستہ دکھاتے ہوئے گھر لے آتا۔ لیکن اپنی بے بسی پر اس بچے کی ہچکیاں بندھ جاتیں تھیں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
نظم میں اگلے حصے میں اُس یتیم بچے نے اپنی جوانی کی عمر کا ذکر کیا ہے ۔ اور خود سے کہتا ہے ، اب بھی ہمارے شہر میں برساتیں ہوتی ہیں، گھٹائیں چھاتی ہیں اور ان فضاؤں میں جگنوؤں کی صفیں نور بن کر اُڑتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ لیکن میں جان چکا ہوں کہ جگنو کسی روح کو راستہ نہیں دکھاتے، وہ تو جھوٹ تھا جو دائیاں میرا دل بہلانے کے لئے کہتی تھیں، جھوٹ ہی سہی لیکن وہ جھوٹ بہت حسین تھا جس نے میرے اندر ماں سے ملنے کی اُمید جگا رکھی تھی اور دل کو تسکین ملتا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
III (الف) ان الفاظ کی ضد لکھئے۔
حیات ❌ موت
آسمان ❌ زمین
حسین ❌ قبیح
جھوٹ ❌ سچ
نور ❌ تاریک
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
(ب) مصرعے مکمل کیجئے۔
(۰۱) میں وہ۔۔۔۔۔۔۔ ہوں جو سمجھا نہیں کہ ماں کیا ہے
جواب: پسر
(۱۱) یہ شام مجھ کو بنا دیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک جگنو
جواب: کاش
(۲۱) خطوط ۔۔۔۔۔۔۔ بناتی ہیں جگنوؤں کی صفیں
جواب: نور
(۳۱) وہ جھوٹ ہی سہی کتنا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جھوٹ تھا وہ
جواب: حسین
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com
(ج) غیر متعلق الفاظ کی نشاندہی کیجئے۔
(۴۱) جگنو ، قندیل ، چراغ
جواب: جگنو
(۵۱) برسات ، گھٹا ، زمین
جواب: زمین
(۶۱) راه، منزل ، جنگل
جواب: جنگل
(۷۱) سرمی ، تاریک ، سرخ
جواب: تاریک
(۸۱) موت ، جوانی ، بچپن
جواب: موت
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jugnu | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جگنو | www.notes.studymanzil.com