نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق : اور آنا گھر میں مرغیوں کا
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka
KSEEB Notes for Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka is provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Tags: 9th Urdu Chapter 9 question Answer, 9th Urdu Notes, 9th Urdu Notes Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka question answer, 9th Urdu question answer chapter Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka , KSEEB solutions class 9 Urdu, Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka notes, Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka question answer class9, ninth Urdu question answers, Notes Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyon Ka , اور آنا گھر میں مرغیوں کا نوٹس, اور آنا گھر میں مرغیوں کا سوال جواب, نہم جماعت اور آنا گھر میں مرغیوں کا سوال جواب
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.
Notes Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyon Ka
نہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: اور آنا گھر میں مرغیوں کا
مشتاق احمد یوسفی
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
II۔ ایک جملے میں جواب لکھیے۔
۱) اعلیٰ نسل کی مرغی سال میں اوسطاً کتنے انڈے دیتی ہے؟
جواب: اعلیٰ نسل کی مرغی سال میں اوسطاً دو سو سے ڈھائی سو تک انڈے دیتی ہے۔
۲) مرغی کس طرح اپنا پیٹ بھر لیتی ہے؟
جواب: مرغی دانہ دنکا، کیڑے مکوڑے، کنکر پتھر چگ کر اپنا پیٹ بھر لیتی ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۳) کس کے رزق کی فکر اللّٰہ کو بھی نہیں ہوتی؟
جواب: مرغ اور ملّا کے رزق کی فکر اللّٰہ کو بھی نہیں ہوتی۔
۴) سانپ کس سے ہِل مل جاتا ہے؟
جواب: سانپ سپیرے سے ہِل مل جاتا ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۵) بچوں نے کیرم بورڈ کس کام کے لیے استعمال کیا؟
جواب: بچوں نے کیرم بورڈ لنگڑے مرغ کا جنازہ نکالنے کے لیے استعمال کیا۔
۶) کن لوگوں میں شیرینی نے تقسیم ہو رہی تھی؟
جواب: ہمسایوں میں شیرین تقسیم ہو رہی تھی۔
۷) شیرینی کیوں تقسیم کی گئی؟
جواب: شہ رخ (چت کبر امرغ) نے پہلی بار اذان دی تھی اس لیے شیرینی تقسیم کی گئی۔
۸) کس کا جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکل رہا تھا؟
جواب: لنگڑے مرغ کا جنازہ بڑے دھوم دھام سے نکل رہا تھا۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
III۔ مندرجہ ذیل سوالات کے جواب دو یا تین جملوں میں لکھئے۔
۱) مصنف کے دوست نے مرغ بانی کو کس طرح مفید بتایا؟
جواب: مصنف کے دوست نے مرغیوں کو پالنے کا بہت فائدہ بتایا، انہوں نے کہا کہ اگر دو مرغیوں سے مرغ بانی شروع کی جائے تو مرغیوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے تین سال میں تین کروڑ سینتیس لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ جائے گی۔
۲) مرغیاں پالنے والے کو ان کے رزق کی فکر کیوں نہیں ہوتی؟
جواب: کیونکہ مرغیوں کی خوبی یہی ہے کہ وہ اپنا رزق خود تلاش کرتی ہیں۔ دانہ دنکا، کیڑے مکوڑے، کنکر پتھر چگ کر اپنا پیٹ بھر لیتی ہیں۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۳) مصنف کے دوست نے کس وجہ اپنی مرغیاں ان کے پاس بھیجیں؟
جواب: مصنف کے دوست کے گھر ان کے کچھ سسرالی رشتہ دار انے والے تھےاور انکا مکان بہت چھوٹا تھا۔ اس لیے انہوں نےاپنی مرغیاں مصنف کے پاس بھیجیں۔
۴) بچوں نے مرغیوں کے نام کن لوگوں کے نام پر رکھے تھے؟
جواب: بچوں نے ہر ایک مرغ کا علیٰحدہ نام رکھ چھوڑا تھا۔ اکثر کے نام سابق لیڈروں اور گھر کے بزرگوں پر رکھے تھے۔
۵) مصنف نے موسلا دھار بارش میں گھر آ کر کیا دیکھا؟
جواب: مصنف نے موسلا دھار بارش میں آ کر دیکھا کہ تین مرغ مصنف کے پلنگ پر باجماعت اذان دے رہے ہیں۔ سفید چادر پر جا بجا پنجوں کے نشان تھے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۶) تقریب کے لیے پیسہ کہاں سے آیا؟
جواب: مصنف کے گھر سے خالی بوتلیں، اُن کے پہلے ناول کا مسودہ، اور مصنف کے کچھ اسناد کا پلندہ بیچ کر تقریب منائی جا رہی تھی۔
۷) مضمون نگار کا مکان کس وجہ سے مشہور ہو گیا تھا؟
جواب: مضمون نگار کا مکان مرغیوں کی وجہ سے مشہور ہو گیا تھا۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۸) مصنف کا تعارف محلے والوں سے کس وجہ سے ہوا؟
جواب: مصنف کو محلے میں کوئی نہیں جانتا تھا، مرغیوں کی وجہ سے مصنف کا محلے میں تعارف ہوا۔
۹) مصنف خلیل منزل کیوں گئے تھے؟
جواب: کیونکہ خلیل منزل والے قوی ہیکل مرغ نے مصنف کے بکاولی کی آنکھ پھوڑ دی تھی۔
۱۰) رانی کھیت سے زیادہ جان لیوا کیا ثابت ہوا؟
جواب: آئے دن کی رقابتیں اور رنجشیں رانی کھیت سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئیں۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۱۱) آخر میں مرغیوں کا کیا حشر ہوا؟
جواب: آخر میں مرغیاں تو پڑوسیوں کے کتے کھا گئے اور ان سے جو بچ گئے ان کو پڑوسی کھا گئے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
IV۔ تین یا چار جملوں میں جواب لکھئے۔
۱) مصنف کے دوست نے مرغیوں کی تعریف میں کیا تقریر کی؟
جواب: مصنف کے دوست نے مرغیوں کی تعریف میں کیا تقریر کی کہ” یہ نسل مٹائیں نہیں مٹتی۔ جہاں تک اس جنس کا تعلق ہے دو اور دو چار نہیں چالیس ہوتے ہیں۔ فرض کیجئے کہ اپ 10 مرغیوں سے مرغ بانی کی ابتدا کرتے ہیں، تو ایک اعلیٰ نسل کی مرغی ایک سال میں اوسطاً دو سوسےڈھائی سو تک انڈے دیتی ہے۔ اس حساب سے پہلے سال میں ڈیڑھ ہزار انڈے ہوں گے اور دوسرے سال ان انڈوں سے جو مرغیاں نکلیں گی وہ دو لاکھ پچیس ہزار انڈے دیں گی جس سے تیسرے سال ایک محتاط اندازے کے مطابق تین کروڑسیتیس لاکھ پچاس ہزار چوزے نکلیں گے۔ بالکل سیدھا حساب ہے۔ـ”
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۲) مرغیوں اور دوسرے پالتو جانوروں میں کیا فرق ہے؟
جواب: پالتو جانور اکثر اس لیے پالے جاتے ہیں کہ اپنے مالک کو پہچانتے اور اس کا حکم بجا لاتے ہیں۔ گھوڑا اپنے سوار کا آسن اور ہاتھی اپنے مہاوت کی آنکس پہچانتا ہے، کتا اپنے مالک کو دیکھتے ہی دم ہلانے لگتا ہے، سانپ بھی سپیرے سے ہل مل جاتا ہے۔ لیکن اکثر مرغیاں اپنے مالک سے مانوس نہیں ہوتی۔
۳) بچوں نے مرغ کا جنازہ کس طرح نکالا؟
جواب: بچوں نے نئے کیرم بورڈ پر لنگڑے مرغ کا جنازہ بڑے دھوم دھام سے نکالا۔ سب بچے اپنے قد کے مطابق چار چار کی ٹولیوں میں بٹ گئے اور باری باری کندھا دے رہے تھے۔ جلوس کے آخر میں کچھ ایسے شرکاء بھی تھے جو گھٹنوں کے بل چل رہے تھے اور اس بات پر دھاڑے مار مار کر رو رہے تھے کہ انہیں کندھا دینے کا موقع کیوں نہیں دیا جاتا۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
۴) مصنف کی ہمسائیوں سے دشمنی کیوں بڑھ گئی؟ کوئی واقعہ بیان کیجیے؟
جواب: مرغیوں کی وجہ سے مصنف کی ہمسائیوں سے دشمنی بڑھ گئی۔ شمعون صاحب سے اس لیے عداوت ہوئی کہ مصنف کی مرغی ان کے گلاب کا پودا کھا گئی۔ ہارون صاحب سے اس لیے بگاڑ پیدا ہوا کہ ان کا کتا اس مرغی کو کھا گیا۔ دونوں مصنف سے خفا تھے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
V۔ متن کے حوالے سے وضاحت کیجئے۔
۱) ـ”مرغ اور ملّا کے رزق کی فکر اللّٰہ کو بھی نہیں ہوتی۔”
جواب: یہ جملہ مشتاق احمد یوسفی کے لکھے ہوئے مزاحیہ مضمون” اورآنا گھر میں مرغیوں کا” سے لیا گیا ہے۔ اس جملے کو مصنف کے دوست نے مصنف سے اس وقت کہا جب مصنف نے مرغیوں کی غذا کے بارے میں پوچھا۔
۲) “دو اور دو چار نہیں چا لیس ہوتے ہیں۔”
جواب: یہ جملہ مشتاق احمد یوسفی کے لکھے ہوئے مزاحیہ مضمون” اورآنا گھر میں مرغیوں کا” سے لیا گیا ہے۔ اس جملے کو مصنف نے اپنے دوست سے مرغیاں نہیں پالنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا۔
۳) ” آپ کی مرغی دوغلی ہے۔”
جواب: یہ جملہ مشتاق احمد یوسفی کے لکھے ہوئے مزاحیہ مضمون” اورآنا گھر میں مرغیوں کا” سے لیا گیا ہے۔ اس جملے کوخلیل منزل والے خلیل میاں نے مصنف سے اس وقت کہا جب انہیں یاد نہیں تھا کہ ان کے مرغ نے مصنف کی مرغی کی کون سی آنکھ پھوڑی ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
VI۔ ان الفاظ کو استعمال کر کے جملے بنائیے۔
محتاط : وہ ایک محتاط ڈرائیور تھا اور ہمیشہ سڑک کے قواعد پر عمل کرتا تھا۔
محبت کا بھوکا: انسان محبت کا بھوکا ہوتا ہے۔
مانوس : کتا اور بلی ایسے پالتو جانور ہیں جو اپنے مالک سے جلد مانوس ہو جاتے ہیں۔
غلط فہمی : غلط فہمی سے رشتوں میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔
چشم حیراں: چشم حیراں سے خبر پڑھی کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر شروع ہو گئی ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
VII۔ ان لفظوں کی اضداد لکھیے۔
خوبی ❌ خامی
مختصر ❌ طویل/ تفصیل
تازہ ❌ باسی
نزدیک ❌ دُور
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com
VIII۔ ان لفظوں کی جمع بنائیے ۔
تقریر ➕ تقاریر
بزرگ ➕ بزرگان/بزرگ
رحمت ➕ رحمتیں
پلندہ ➕ پلندے
رقابت ➕ رقابتیں
رنجش ➕ رنجشیں
Notes For Class 9 Urdu Lesson Aur Ana Ghar Me Murghiyun Ka | نہم جماعت اُردو نوٹس سبق اور آنا گھر میں مرغیوں کا | www.notes.studymanzil.com