Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی www.notes.studymanzil.com

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

Notes By : SYED RASOOL

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi

KSEEB Solutions for Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 7 Social Science syllabus in Urdu.

Tags: 7th Social Chapter 17 question Answer, 7th Social Science Notes, 7th Social Notes Tehrek e Azadi question answer, 7th Social question answer chapter Tehrek e Azadi , KSEEB solutions class 7 Social Science, Tehrek e Azadi notes, Tehrek e Azadi question answer class 7, seventh Social question answers, Notes Class7 Social Science Lesson Tehrek e Azadi , تحریک آزادی نوٹس, تحریک آزادی سوال جواب, ہفتم جماعت تحریک آزادی سوال جواب

اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبق تحریک آزادی کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

The Class 7 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 7 Social Science Lesson Tehrek e Azadi offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Social Science studies.

Notes Class 7 Social Science Lesson Tehrek e Azadi

ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق:تحریک آزادی

📚 سبق: 17 تحریک آزادی (1885 – 1919 ع. ع.)

19ویں صدی کے آخر میں انگریزوں کی ظالمانہ پالیسیوں نے ہندوستانیوں میں قوم پرستی کو جنم دیا۔
 اسی دور میں انڈین نیشنل کانگریس بنی، اعتدال پسند اور انتہا پسند سامنے آئے،
 بنگال کی تقسیم، مسلم لیگ کا قیام، راولٹ ایکٹ، جلیان والا باغ, اور انقلابیوں کی سرگرمیوں نے آزادی کی تحریک کو تیز کردیا۔ آخرکار 1919ء کے بعد گاندھی دور کا آغاز ہوا۔

1) قوم پرستی کی ترقی کے اسباب

1. مغربی تعلیم اور یورپی نظریات

  • انگریزی تعلیم نے ہندوستانیوں کو آزادی، مساوات، بھائی چارہ کے نظریات سے آگاہ کیا۔
  • پڑھے لکھے لوگوں نے انگریزوں کے اصل عزائم کو پہچانا۔

2. یکساں نظامِ حکومت

  • پورے ملک میں ایک جیسے قوانین سے ہندوستانیوں میں ’’ہم سب ایک ہیں‘‘ کا احساس پیدا ہوا۔

3. معاشی استحصال

  • انگریزوں نے تجارت، صنعت، زراعت کو تباہ کیا۔
  • دادا بھائی نوروجی کے DRAIN THEORY نے ثابت کیا کہ انگریز ہندوستان کی دولت لوٹ رہے ہیں۔

4. ورثے کا شعور

  • ولیم جونس، میکس مولر جیسے اسکالروں نے ثابت کیا کہ ہندوستانی تہذیب دنیا سے کم نہیں۔
  • اس سے قومی فخر میں اضافہ ہوا۔

5. سماجی و مذہبی اصلاحی تحریکیں

  • راجہ رام موہن رائے، ویویکانند، دیانند سرسوتی نے سماج کو بیدار کیا۔
  • اصلاحات نے قوم پرستی کو مضبوط کیا۔

6. 1857 کی جنگِ آزادی کا اثر

  • اگرچہ جنگ ناکام ہوئی، مگر اس نے ’’قوم بن کر لڑنے‘‘ کی سوچ پیدا کی۔

7. نسلی برتری کی پالیسی

  • انگریز خود کو برتر سمجھتے تھے۔
  • اعلیٰ عہدے صرف انگریزوں کو دیے جاتے تھے۔
  • اس امتیاز نے ہندوستانیوں کو متحد کیا۔

2) انڈین نیشنل کانگریس (1885)

  • بانی: A.O. Hume
  • پہلا اجلاس: بمبئی (72 مندوبین)
  • پہلا صدر: اومیش چندر بنرجی
class 7 social chapter 17 tehreek e azadi 2 - Study Manzil Notes
class 7 social chapter 17 tehreek e azadi 3 - Study Manzil Notes

مقاصد:

  • سیاسی کارکنوں کو متحد کرنا
  • قومی اتحاد پیدا کرنا
  • عوامی مسائل حکومت تک پہنچانا
  • صوبائی تعصب ختم کرنا

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

3) اعتدال پسندوں کا دور (1885–1905)

اہم رہنما:

دادا بھائی نوروجی، گوکھلے، راناڈے، سریندر ناتھ بنرجی۔

class 7 social chapter 17 tehreek e azadi 4 - Study Manzil Notes

حکمت عملی:

  • آئینی طریقہ
  • درخواستیں، مذاکرات
  • انگریزوں کو اصلاحات پر آمادہ کرنا

اہم مطالبات:

  • تقریر و تحریر کی آزادی
  • عدلیہ کی انتظامیہ سے علیحدگی
  • تعلیم کا فروغ
  • ICS امتحان ہندوستان میں
  • ہندوستانیوں کو اعلیٰ عہدے
  • نمک ٹیکس ختم کرنا
  • فوجی اخراجات کم کرنا

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

4) انتہا پسندوں کا دور (1905–1919)

اہم رہنما (لال-بال-پال):

  • لالا لاجپت رائے
  • بال گنگا دھر تلک
  • بپن چندر پال
Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

ان کا نعرہ:

“سوراج میرا پیدائشی حق ہے اور میں اسے لے کر رہوں گا” — تلک

انتہا پسندی کے عروج کے اسباب:

  1. اعتدال پسندوں کی کمزور حکمت عملی
  2. بنگال کی تقسیم
  3. جاپان کا روس پر غلبہ (1905)
  4. دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں کا اثر

ان کے طریقے:

  • بائیکاٹ
  • سودیشی
  • جلوس
  • عوامی تحریک

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

5) بنگال کی تقسیم (1905)

  • لارڈ کرزن نے ہندو مسلم بنیاد پر بنگال کو تقسیم کیا۔
  • شدید احتجاج ہوا۔
  • 16 اکتوبر 1905: یوم سوگ
  • رکشا بندھن کے ذریعے ہندو مسلم اتحاد ظاہر کیا گیا۔
  • 1911 میں انگریزوں نے تقسیم واپس لے لی۔
class 7 social chapter 17 tehreek e azadi 6 - Study Manzil Notes

6) مسلم لیگ کا قیام (1906)

  • انگریزوں کی ’’پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو‘‘ پالیسی کا نتیجہ۔
  • ڈھاکہ میں سر آغا خان اور نواب سلیم اللہ نے مسلم لیگ قائم کی۔

7) سورت تقسیم (1907)

  • اعتدال پسند و انتہا پسند اختلافات کی وجہ سے کانگریس دو حصوں میں بٹ گئی۔

8) منٹو مارلے اصلاحات (1909)

  • مسلمانوں کے لیے الگ انتخابی حلقے
  • انگریزوں کی تقسیم کی سیاست
  • کانگریس کو مزید نقصان

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

9) راولٹ ایکٹ (1919)

  • بغیر مقدمہ گرفتاریاں
  • بغیر وارنٹ تلاشی
  • وکیل کا حق ختم
  • گاندھی جی نے اسے کالا قانون کہا اور ستیہ گرہ شروع کیا۔

10) جلیان والا باغ قتل عام (1919)

  • جنرل ڈائر نے بھری میٹنگ پر بند دروازے کے سامنے گولیاں چلوا دیں۔
  • سرکاری تعداد: 379
  • اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ
  • پورے ہندوستان میں غم و غصہ پھیل گیا۔

11) انقلابی قوم پرست

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

اہم انقلابی:

  • وینائک دامودر ساورکر
  • خودی رام بوس (19 سال کی عمر میں شہید)
  • چندر شیکھر آزاد
  • بھگت سنگھ، راج گرو، سکھ دیو
Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

کاکوری سازش:

  • انگریزی خزانہ لوٹنے کی انقلابی کوشش (گھر کا ہوم ورک)

12) گاندھی جی کا ابتدائی دور (1919 کے بعد)

class 7 social chapter 17 tehreek e azadi 8 - Study Manzil Notes

گاندھی کو ’’مہاتما‘‘ اور ’’باپو‘‘ کہا جاتا ہے۔

1915 میں ہندوستان واپسی

1916 میں سابرمتی آشرم

عدم تشدد + ستیہ گرہ

جنوبی افریقہ میں ان کے تجربات نے انہیں مضبوط بنایا

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

I- مناسب الفاظ سے خالی جگہ پر کریں۔

‏1-‏ ‏ 1938 ع. ع. میں یشودھار مانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں شرکت ‏کی ۔
جواب:‏ شیو پور جھنڈا ستیہ گرہ

‏2 -‏ سودیشی ورتہ ڈرامہ کے مصنف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں۔
جواب:‏ اما بائی کنداپور

‏3 -‏ گاندھی جی کے سیاسی گرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہیں۔
جواب:‏ گوپال کرشنا گوکھلے

‏4-‏ چوری چورا کا واقعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں پیش آیا۔
جواب:‏ ‏1922‏

‏5-‏ ‏ مکمل سوراجیہ کی قرارداد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں منظور کی گئی۔
جواب:‏ لاہور اجلاس 1929‏

‏6-‏ ‏ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھے۔
جواب:‏ جواہر لال نہرو

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏7 -‏ انڈین نیشنل کانگریس کی بنیاد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں رکھی ۔
جواب:‏ ‏1885‏

‏8-‏ ہوم رول تحریک کی شرعات کرنے والے۔۔۔۔۔۔۔۔۔‏ تھے۔
جواب:‏ اینی بیسنٹ

‏9 -‏ انڈین نیشنل آرمی (‏INA‏) کی قیادت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے کی تھی۔‏
جواب:‏ سبھاش چندر بوس

‏10۔ ‏ آئین ساز اسمبلی کے صدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھے۔
جواب:‏ ڈاکٹر راجندر پرساد

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

II-  ایک لفظ یا جملے میں جواب دیں۔

‏11۔ “سوراج میرا پیدائشی حق ہے، میں اس کو حاصل کر کے ہی رہوں گا “یہ ‏قول کس نے کہا ؟
جواب:‏ سوراج میرا پیدائشی حق ہے، میں اس کو حاصل کر کے‏ ہی رہوں گا “یہ قول بال گنگا دھر تلک نے کہا.‏

‏12۔ جدوجہد آزادی میں گاندھی دور کب شروع ہوا ؟
جواب:‏ ‏1919 سے (راولٹ ایکٹ اور جلیان والا باغ کے بعد)‏

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏13۔ “فارورڈ بلاک ” کس نے شروع کیا ؟
جواب:‏ ‏”فارورڈ بلاک ” سبھاش چندر بوس نے شروع کیا.‏

‏14۔” تم مجھے خون دو گے تو میں تمہیں آزادی دوں گا“ کا نعرہ کس نے دیا؟
جواب:‏ ‏” تم مجھے خون دو گے تو میں تمہیں آزادی دوں گا“ س کا نعرہ‏‎ ‎‏ سبھاش ‏چندر بوس‎ ‎نے دیا.‏

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏15۔ آئین کی مسودہ سازی کمیٹی کے چیئر مین کون تھے؟
جواب:‏ ‏ آئین کی مسودہ سازی کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر بی. آر. امبیڈکر تھے.‏

‏16۔ ہندوستان کے مرد آہن کے نام سے کون جانے جاتے ہیں؟
جواب:‏ ہندوستان کے مرد آہن کے نام سے سردار ولبھ بھائی پٹیل جانے ‏جاتے ہیں

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

III. دو تین جملوں میں جواب دیں۔

‏17۔ الال کے دفاع میں پرتگالیوں کے خلاف رانی ابکا دیوی کی جدو جہد کی ‏وضاحت کریں۔
جواب:‏ رانی ابکا دیوی نے ساحلی علاقے ’’الّال‘‘ پر پرتگالی قبضے کی کوششوں ‏کے خلاف دلیرانہ مزاحمت کی۔
وہ سمندری حملوں کا مقابلہ کرتی رہیں اور پرتگالی افواج کو کئی بار شکست دی۔‏
انہیں کرناٹک کی ’’نڈر شیرنی‘‘ کہا جاتا ہے۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏18۔ “ہمہ گیر مہارت رکھنے والی کملا دیوی چٹوپادھیائے کرنا ٹک کا فخر ہیں“ کا جواز ‏پیش کریں۔
جواب:‏ کملا دیوی ایک ہمہ گیر شخصیت تھیں—وہ ایک سماجی کارکن، ‏آزادی کی علمبردار (آزادی جیوتی)، خواتین کی رہنما، آرٹسٹ اور تھیٹر ‏آرگنائزر تھیں۔
وہ کرناٹک (اس وقت کے منگلورو) سے تعلق رکھتی تھیں اور انھوں نے ‏نمائشوں، ہندوستانی دستکاریوں اور خواتین کی تعلیم و ترقی میں تاریخی کردار ادا ‏کیا۔ انہوں نے آل انڈیا ویمنز کانفرنس اور فارورڈ بلاک جیسی تنظیموں کی بنیاد ‏رکھی اور ہزاروں فنکاروں کو دوبارہ زندہ کیا۔
یہی وجہ ہے کہ وہ کرناٹک (جہاں ان کی پیدائش ہوئی) اور پورے ہندوستان کے ‏لیے فخر کا باعث ہیں۔

‏19- جدو جہد آزادی میں اُما دیوی کنداپور کے دین کی فہرست بنائیں ۔
جواب:‏ اما بائی کنداپور کے کارنامے:‏
🌟 سودیشی ڈرامہ “سودیشی ورتہ” لکھا
🌟 تلک اسکول چلایا
🌟 نمک ستیہ گرہ میں جیل گئے
🌟 روپوش کارکنوں کو پناہ دی
🌟 انہوں نے کرناٹک میں خلافت اور عدم تعاون تحریک میں بڑھ چڑھ کر ‏حصہ لیا۔

‏20 انڈین نیشنل کانگریس کے کوئی دو مقاصد لکھیں۔
جواب:‏ انڈین نیشنل کانگریس کے دو مقاصد:‏
🌟 قومی اتحاد کو فروغ دینا
🌟 عوامی مطالبات حکومت کے سامنے پیش کرنا

‏21۔ لال، بال اور پال“ کے نام سے مشہور قومی رہنما کون تھے؟
جواب:‏ لال = لالہ لاجپت رائے
بال = بال گنگا دھر تلک
پال = بپن چندر پال
‏ یہ تینوں انتہا پسند لیڈر تھے۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏22- جلیان والا باغ کا قتل عام کب ہوا ؟ اس واقعہ کا ذمہ دار برطانوی پولیس افسر ‏کون ہے؟
جواب:‏ جلیان والا باغ کا قتل عام 1919 ء میں ہوا ۔ اس واقعہ کا ذمہ دار ‏برطانوی پولیس افسر جنرل ڈائر تھا۔ ‏

‏23 – گاندھی جی کی ڈانڈی یا ترا کی کیا اہمیت ہے؟
جواب:‏ گاندھی جی نے 1930 میں برطانوی حکومت کے نمک قانون کو ‏توڑنے کے لیے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی تک تاریخی پیدل مارچ ‏
کیا . اس علامتی احتجاج نے ہندوستانیوں کی بنیادی ضروریات پر ٹیکس کے خلاف ‏آواز اٹھائی اور ملک بھر میں عدم تشدد پر مبنی سول نافرمان کی تحریک کو ہوا دی۔ ‏اس اقدام نے جدوجہد آزادی کو ایک نئی سمت دی اور اسے عالمی سطح پر توجہ ‏دلائی۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏24۔ ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے بارے میں لکھیں۔
جواب:‏ ہندوستان چھوڑ دو تحریک کا آغاز اگست 1942 میں گاندھی جی کی ‏قیادت میں ہوا، جس کا مقصد برطانوی حکمرانی سے فوری اور مکمل آزادی حاصل ‏کرنا تھا۔ اس عوامی تحریک کا بنیادی نعرہ “کرو یا مرو” تھا، جس نے ملک بھر میں ‏بڑے پیمانے پر بغاوتوں کو جنم دیا۔ برطانوی حکومت نے اگرچہ اس تحریک کو سختی ‏سے کچل دیا اور تمام بڑے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا، لیکن اس نے آزادی کے لیے ‏حتمی سیاسی دباؤ بڑھا کر ہندوستان کی آزادی کا راستہ واضح کر دیا۔

‏25 – اہم قبائلی اور کسان تحریکوں کے نام بتائیں۔
جواب:‏ اہم قبائلی اور کسان تحریکوں کے نام : چمپارن ، کھیڑا اور ماپلائی بغاوت ‏وغیرہ تھے۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

IV دو تین جملوں میں جواب دیں۔

‏26۔ ہندوستانی قوم پرستی کے فروغ کے ذمہ دار عوامل ۔
جواب:‏ ہندوستانی قوم پرستی کے فروغ کے ذمہ دار عوامل ۔
‏1۔ مغربی تعلیم اور جدید سائنس اور علم کا تعارف ‏
‏2 ۔ یکساں نظام انتظامیہ:‏
‏3- معاشی استحصال
‏4۔ ورثے کا تعارف
‏5۔ سماجی مذہبی و اصلاحی تحریکیں ‏
‏6۔ ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی کے لئے تحریک
‏7۔ نسلی امتیاز

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏27۔ راولٹ ایکٹ ۔
جواب:‏ جسٹس راولٹ کی رہنمائی میں یہ ایکٹ فروری 1919ء میں انقلابی ‏سرگرمیوں کو دبانے کے مقصد سے نافذ کیا گیا۔ اس کالے قانون نے حکومت کو ‏یہ اختیار دیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کو بغیر کسی وارنٹ یا وجہ بتائے گرفتار کر ‏سکتی ہے، اور گرفتار شخص کو وکیل رکھنے کا بھی حق حاصل نہیں تھا۔ ہندوستانیوں ‏نے اس ایکٹ کی شدید مخالفت کی، جس سے پورے ملک میں غصے کی لہر دوڑ گئی اور ‏گاندھی جی نے اس کے خلاف ستیہ گرہ کا آغاز کیا۔

‏28۔ سبھاش چندر بوس ۔
جواب:‏ ‏✨ سبھاش چندر بوس
🌟 سبھاش چندر بوس نے آزادی کی جدو جہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔
🌟 وہ کلکتہ یونیورسٹی کے ذہین طالب علم تھے اور لندن میں ‏I.C.S‎‏ امتحان میں ‏چوتھا نمبر حاصل کیا۔
🌟 انہوں نے گاندھی جی کی سیاست کا احترام کیا مگر فلسفیانہ اختلاف کی وجہ ‏سے 1939 میں کانگریس سے استعفیٰ دے کر ‘فارورڈ بلاک’ قائم کیا۔
🌟 دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمنی اور جاپان کی مدد سے انڈین نیشنل ‏آرمی (‏I.N.A‏) کی قیادت کی اور آزادی کی تحریک کو تقویت دی۔‏
🌟 ‘نیتا جی’ کہلاتے تھے اور سنگاپور میں آزاد ہندوستان کی عارضی حکومت قائم ‏کی، وہ ایک بے خوف قوم پرست رہنما تھے۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

‏29۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر۔
جواب:‏ ‏✨ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر
🌟 ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے دلتوں اور مظلوم طبقات کے حقوق کے لئے سخت ‏جدوجہد کی۔
🌟 انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس اور کولمبیا یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم ‏حاصل کی۔
🌟 سماجی عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے آئینی اصلاحات کی راہ اپنائی اور ‏مہاڈ ستیہ گرہ اور دیگر تحریکوں کی قیادت کی۔
🌟 آزاد ہندوستان کے آئین ساز اسمبلی کے صدر تھے اور دستور کے معمار ‏کہلائے۔
🌟 انہوں نے ساری زندگی مظلوم طبقات کے حق میں جدوجہد کی اور 1956 ‏میں بدھ مت قبول کیا۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

سرگرمیوں کے جدول کو اندراج کریں۔

  • دادا بھائی نوروجی اور بال گنگا دھر تلک کی سوانح عمری پڑھیں۔
  • معلومات کے ساتھ انقلابیوں کے تصاویر جمع کریں اور البم بنائیں۔
  • درج ذیل انقلابیوں کی سوانح عمری پڑھیں۔ ایک مضمون لکھیں اور اسے اسکول کے بلیٹن بورڈ پر شائع کریں۔
  • واسود یو بلونت پھڑ کے، خودی رام بوس، چندر شیکھر آزاد، بھگت سنگھ، میڈم کا ما۔
  • آزادی کی جدو جہد میں گاندھی جی کے کردار پر بحث کا اہتمام کریں۔
  • ہندوستان کے صدر اور نائب صدر کے نام جمع کریں۔
  • ان خواتین کی سوانح عمری پڑھیں جنہوں نے جدو جہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔
  • آزادی کے بعد کرناٹک کی ترقی میں خواتین کے کردار پر تقریری مقابلہ کا انعقاد کریں۔

Notes For Class 7 Social Lesson Tehrek e Azadi | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تحریک آزادی| www.notes.studymanzil.com

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top