Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا
Notes By : SYED RASOOL
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka
KSEEB Solutions for Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 7 Social Science syllabus in Urdu.
Tags: 7th Social Chapter 7 question Answer, 7th Social Science Notes, 7th Social Notes Keladi Chitradurga Aur Elhanka question answer, 7th Social question answer chapter Keladi Chitradurga Aur Elhanka , KSEEB solutions class 7 Social Science, Keladi Chitradurga Aur Elhanka notes, Keladi Chitradurga Aur Elhanka question answer class 7, seventh Social question answers, Notes Class7 Social Science Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka , کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا نوٹس, کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا سوال جواب, ہفتم جماعت کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
The Class 7 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 7 Social Science Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Social Science studies.
Notes Class 7 Social Science Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka
ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا
Table of Contents
📘 سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا کا خلاصہ
سبق: کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا
جب مغل سلطنت کمزور ہوئی تو جنوبی ہندوستان کے کئی علاقوں نے آزادی کے ساتھ اپنی حکمرانی قائم کی۔ ان میں کچھ اہم مقامات یہ ہیں:
✅ 7.2 – کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا:
کیلادی نائیک: وجیا نگر سلطنت کے زوال کے بعد، کیلادی نائیک خاندان نے طاقت حاصل کی۔ انہوں نے پرتگالیوں سے جنگ کی، مذہب، فن، تجارت اور تعلیم کو فروغ دیا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
رانی چنما: ایک بہادر خاتون حکمران تھیں، جنہوں نے انگریزوں سے لڑائی کی۔ ان کا وفادار سپاہی سنگولی رائینا بھی مشہور ہے۔

چتر درگہ نائیک: مدیکری نائیک جیسے حکمرانوں نے بہادری سے مغلوں اور حیدر علی سے لڑائی کی۔
یلہنکا نائیک: بنگلور شہر کی بنیاد کیمپے گوڈا اول نے رکھی۔ ان کے بیٹے نے شہر کی سرحدیں طے کیں اور منادر تعمیر کرائے۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
✅ 7.3 – کوڈاگو، کتور، تلو ناڈو اور حیدرآباد کرناٹک:
کوڈاگو: یہاں کے حکمرانوں نے میسور کی حکومت سے لڑائی کی اور آخرکار انگریزوں نے قبضہ کر لیا۔
کتور کی رانی چنما: انگریزوں کے خلاف لڑیں کیونکہ انہوں نے گود لیے گئے بچے کو حکمران ماننے سے انکار کیا۔
تلو ناڈو: آلوپا خاندان، اونکے او بوا، ابگا رانی، اور بیڑا نائکوں نے یہاں آزادی کی جدوجہد کی۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
حیدرآباد کرناٹک: اس علاقے میں بہت سے مجاہدینِ آزادی نے قربانیاں دیں جیسے سندھور لکشمن، شرن گوڑا انعام دار، سوامی رامانند وغیرہ۔
📌 مرکزی پیغام:
ان تمام علاقوں نے انگریزوں کے خلاف جدوجہد کی، اپنی تہذیب، ثقافت، اور آزادی کی حفاظت کے لئے بڑی قربانیاں دیں۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
📝 مشقوں کے جوابات
I۔ خالی جگہوں کو مناسب الفاظ کی مدد سے پر کیجئے۔
I۔ خالی جگہوں کو مناسب الفاظ کی مدد سے پر کیجئے۔
1۔ کوڈ گو پر حکومت کرنے والا اہم خاندان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:ہالیری خاندان تھا۔
2۔ چنما کا وفادار نوکر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:سنگولی رائینا
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
3۔ تلوناڈو پر طویل عرصے تک حکومت کرنے والا خاندان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:آلوپا خاندان
4۔ الّال کی رانی ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:ابکا
5۔ کنڑا کی پہلی لغت مرتب کرنے والا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:فرڈیننڈ کیٹل
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
6۔ ہزاروں ستونوں والا خانقاہ ( بسدی) کے لئے مشہور شہر ۔۔۔۔۔۔۔
جواب:موڈ بدری
7۔ سر پور سلطنت کا بانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب:گڈی پڈا نائیک
8۔ ہلگلی بغاوت میں انگریزوں کے خلاف لڑنے والی بہادر خاتون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: رامی
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
9۔ کرناٹک کے گاندھی کے نام سے مشہور ہونے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : ہرڈیکر منجپا
10۔ وندے ماترم تحریک کا بہادر نائیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: رام چندر راؤ
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
II۔دیئے گئے سوالات کے جواب لکھئے ۔
II۔دیئے گئے سوالات کے جواب لکھئے ۔
11۔ چک دیوراج و ڈئیر کی عوامی خدمات کیا ہیں؟ لکھئے ؟
جواب: چکا دیوراج وڈیر نے اٹھارہ کچہری (اٹھارہ شاخوں والے دفاتر) قائم کیے، وزن اور پیمائش کو منظم کیا تاکہ لوگوں کو دھوکہ نہ دیا جائے، اور انتظامیہ میں بدعنوانی ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ انہوں نے سری رنگا پٹن کے قریب کاویری ندی پر بندھ باندھ کر کاشتکاری کے لیے پانی کی سہولیات فراہم کیں اور ڈاک (انچے) کا نظام قائم کیا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
12۔ میسور کی تیسری جنگ کے نتائج کیا ہیں؟
جواب: میسور کی تیسری جنگ کے نتیجے میں انگریزوں نے سری رنگا پٹن کا محاصرہ کر لیا۔ ٹیپو سلطان کو انگریزوں کے ساتھ امن معاہدہ کرنا پڑا، جس کے تحت انہیں اپنی ریاست کا آدھا حصہ اور جنگی نقصان کے طور پر بھاری رقم انگریزوں کو دینی پڑی۔ رقم کی ادائیگی تک ٹیپو سلطان کو اپنے دو بیٹوں کو ضمانت کے طور پر انگریزوں کے پاس رکھنا پڑا
13۔ ہیر یا وینکیا نائیک کے کارنامے کیا ہیں؟
جواب:ہیریا وینکٹاپا نائیک نے کیلا دی حکومت کو مکمل آزاد بنایا۔ انہوں نے ساحلی علاقوں میں چندرگری تک فتح حاصل کی، الال کی رانی ابکا کی مدد سے پرتگالیوں کو منگلور میں شکست دی، اور ہانگل میں وجئے استمبھ قائم کیا۔ انہوں نے تمام مذاہب کی حوصلہ افزائی کی۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
14۔ سستو سے کیا مراد ہے؟
جواب:سستو شیوپا نائیک کے مقرر کردہ محصول کا نظام تھا، جس میں زمین کی زرخیزی و آبپاشی کے مطابق 1/3 حصہ ٹیکس کے طور پر لیا جاتا تھا۔
15۔ کیلادی کے نائیکوں کے اہم کارنامے کیا ہیں؟
جواب:کیلادی کے نائیکوں نے وجئے نگر کی روایات کو جاری رکھا۔ انہوں نے پرتگالیوں کے خلاف جنگیں لڑیں، مضبوط قلعے تعمیر کروائے، اور منظم محصولاتی نظام (سستو) رائج کیا۔ انہوں نے تمام مذاہب کا احترام کیا، منادر، اگریہار اور مٹھ قائم کیے، اور فنون و ثقافت کو فروغ دیا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
16۔ مدیکری نائیک پر مختصر نوٹ لکھئے۔
جواب: مدیکری نائیک چتر درگہ کے مشہور نائیک تھے، 12 سال کی عمر میں راجہ بنے، حیدر علی سے جنگ کی، آخرکار شکست کھائی اور قتل کر دیے گئے۔
17۔ اونکے او بوا کو آج بھی کس لئے یاد کیا جاتا ہے؟
جواب:ونکے او بوا کو آج بھی ان کی بہادری کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ جب حیدر علی کی فوج چتر درگہ کے قلعے میں ایک خفیہ سرنگ سے داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی، تو او بوا نے پہرے دار کی غیر موجودگی میں ایک مسل (دستہ) سے کئی دشمن فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ چتر درگہ کے قلعے کے مغرب میں ان کا ‘اوبوّا کنڈی’ آج بھی موجود ہے۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
18۔ کیمپے گوڈا اول کے دو اہم کارنامے کیا ہیں؟
جواب:کیمپے گوڈا اول کو بنگلور شہر کا بانی کہا جاتا ہے۔ ان کے دو اہم کارنامے یہ ہیں: انہوں نے بنگلور میں قلعہ تعمیر کروایا اور وہاں سے حکومت کرنے لگے۔ انہوں نے بنگلور میں کئی تالابوں اور منادر (بسوا مندر،سومیشور مندر) تعمیر کروائے۔
19۔ کیمپے گوڈا دوم پر مختصر نوٹ لکھئے۔
جواب: کیمپے گوڈا دوم، کیمپے گوڈا اول کے بیٹے تھے۔ انہوں نے بنگلور کے حدود مقرر کر کے چار چوکیدار گنبد (watch tower) بنوائے۔ ان کے دور میں بنگلور جولاہوں کا ایک بڑا مرکز بنا۔ انہوں نے اپنے باپ کی طرح نئے دیہات، منادر اور تالابوں کی تعمیر بھی کروائی۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
20۔ امرسولیہ تحریک کس لئے مشہور ہوئی ؟
جواب:امرسولیہ تحریک 1837 عیسوی میں انگریزوں کے بڑھائے ہوئے زمینی محصول کے خلاف کورگ کے کسانوں کی بغاوت کے لیے مشہور ہوئی۔ اس جدوجہد میں باغیوں نے سولیا، پتور، کاسرگوڈ اور منگلور کو 13 دن تک قبضے میں رکھا، اگرچہ انگریزوں نے اسے کچل دیا۔
21۔ کتور کی رانی چنما انگریزوں کے خلاف کیوں آگ بگولہ ہو گئی ؟
جواب:کیونکہ انگریزوں نے گود لینے کو غیر قانونی کہہ کر حکومت چھیننے کی کوشش کی، چنما نے آزادی کی جنگ شروع کی۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
22۔ کارناڑسداشیور اؤ کو ہم کیوں یاد کرتے ہیں؟
جواب:کارناڈو سداشیوراؤ کو ان کی حب الوطنی اور ہریجنوں (پچھڑے طبقوں) کے لیے کی گئی خدمات کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ پچھڑے طبقے کے کئی بچوں کو اپنے گھر میں کھانا کھلاتے تھے اور آزادی کی جدوجہد میں ان کی قربانیاں بہت عظیم ہیں۔
23۔ کُدمل رنگا راؤ نے دلتوں کی ترقی کے لئے کیا خدمات کئے؟
جواب:کُدمل رنگا راؤ نے دلتوں کی ترقی کے لیے چھوت چھات کے خلاف تحریک چلائی اور پچھڑے طبقے کی لڑکیوں کی تعلیم جیسی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔ مہاتما گاندھی جی نے بھی منگلور آنے پر ان کے کاموں کو سراہا تھا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
24۔ بیڑا نا ئیکوں کی بغاوتوں کے اسباب کیا ہیں؟
جواب:بیڑا نائیکوں کی بغاوتوں کے اسباب میں مقامی زمینداروں کا ظلم، انگریزوں کی قابض پالیسیاں، انگریزوں کے جاری کردہ جنگلات اور اسلحہ کے سخت قوانین، اور زبردستی جیسے جارحانہ امور شامل تھے۔ یہ سب چیزیں مقامی حکمرانوں اور پالیگاروں کو جدوجہد پر مجبور کر رہی تھیں۔
25۔ سندھور لکشمن کون ہیں؟
جواب:سندھور لکشمن انگریزوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے ایک بہادر مجاہد تھے۔ وہ امیروں اور مالداروں کے خزانے لوٹ کر غریبوں میں بانٹ دیتے تھے، اور سماجی رہنما بن کر مظلوموں کی خدمت کرتے تھے۔ انہیں انگریزوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
26۔ وینکٹپّا نائیک چہارم کے کارناموں سے متعلق مختصر نوٹ لکھئے۔
جواب:وینکٹپّا نائیک چہارم سر پور کے حکمران تھے جنہوں نے 1857 کی جنگ آزادی کے دوران جنوبی ہندوستان کے تمام راجاؤں کو اکٹھا کر کے انگریزوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے عرب اور روہیلا فوجیوں کو بھرتی کیا اور انہیں جنگی تربیت دی، لیکن انگریزوں نے سر پور پر حملہ کر کے انہیں شکست دی۔ انہیں بعد میں گرفتار کر کے قتل کر دیا گیا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
27۔ سوامی را مانند کون تھا ؟
جواب:سوامی رامانند تیرتھ حیدر آباد کی آزادی کی جدوجہد کے ایک مشہور رہنما تھے۔ انہوں نے حیدر آباد حکومت کی بدعنوانیوں کا پرچار کیا، اہنسا اور ستیہ گرہ کو فروغ دیا
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com
28۔ حیدر آباد کی آزادی تحریک میں شرن گوڑا انعام دار نے کیا رول ادا کیا ؟
جواب:حیدر آباد کی آزادی تحریک میں شرن گوڑا انعام دار نے ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے نوجوانوں کا ایک گروہ منظم کیا جس نے نظام کے پشت پناہ رضا کاروں کے ظلم کا مقابلہ کیا۔ ان کی کارروائیوں کی وجہ سے کئی گاؤں رضا کاروں کے ظلم سے بچ گئے اور انہیں لوگوں نے ‘سردار’ کے نام سے پکارا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Keladi Chitradurga Aur Elhanka | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق کیلادی، چتر درگہ اور یلہنکا | www.notes.studymanzil.com