Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: دنیا کے اہم واقعات
Notes By : SYED RASOOL
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat
KSEEB Solutions for Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat is provided below to help Class 7 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 7 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 7 Social Science syllabus in Urdu.
Tags: 7th Social Chapter 1 question Answer, 7th Social Science Notes, 7th Social Notes Dunia k Aham Waqiyat question answer, 7th Social question answer chapter Dunia k Aham Waqiyat, KSEEB solutions class 7 Social Science, Dunia k Aham Waqiyat notes, Dunia k Aham Waqiyat question answer class 7, seventh Social question answers, Notes Class7 Social Science Lesson Dunia k Aham Waqiyat , دنیا کے اہم واقعات نوٹس, دنیا کے اہم واقعات سوال جواب, ہفتم جماعت دنیا کے اہم واقعات سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبق دنیا کے اہم واقعات کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 7 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 7 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ہفتم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
The Class 7 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 7 Social Science Lesson Dunia k Aham Waqiyat offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 7 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 7 Social Science studies.
Notes Class 7 Social Science Lesson Dunia k Aham Waqiyat
ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق:دنیا کے اہم واقعات
Table of Contents
📘 سبق دنیا کے اہم واقعات کا خلاصہ
سبق: دنیا کے اہم واقعات
یہ سبق دنیا کے چند اہم تاریخی واقعات، مذاہب کے عروج، فتوحات، اور چند مشہور سلطنتوں کی جھلک پیش کرتا ہے۔
🔹 تاریخ کی تعریف
تاریخ ماضی کے واقعات کو ترتیب سے بیان کرتی ہے۔ واقعات کو سمجھنے کے لیے تین عناصر اہم ہوتے ہیں:
کب؟ کہاں؟ اور کون؟
🔹 عیسائیت
- بانی: حضرت عیسیٰ علیہ السلام
- مقدس کتاب: انجیل
- تعلیمات:
- سب انسان خدا کے بندے ہیں
- گناہوں سے بچنا
- انسانیت کی خدمت
- روم سلطنت میں پھیلاؤ، پوپ مذہبی رہنما بنا، روم مرکز بن گیا۔
- رومن کیتھولک چرچ ایک مضبوط ادارہ بن کر ابھرا۔
🔹 اسلام
- بانی: حضرت محمد صلی ﷲعلیہ وسلم
- مقدس کتاب: قرآن مجید
- تعلیمات:
- ﷲایک ہے
- سچائی، ایمانداری
- سود، شراب، جوا اور جھوٹ سے بچنا
- ﷲایک ہے
- اسلام کے پانچ ستون: ایمان، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج
- ہجرت کے بعد مدینہ میں اسلامی حکومت کی بنیاد
- خلافت کے ذریعے اسلام پھیلا، عربوں نے سندھ پر حملہ کیا۔
🔹 عربوں کی خدمات
- علم و ادب، سائنس، طب، ریاضی، تعمیرات میں نمایاں خدمات
- بغداد علمی مرکز بنا
- فارسی ادب کی اہم کتابیں: الف لیلیٰ، شاہنامہ، رباعیات
🔹 صلیبی جنگیں
- عیسائیوں اور مسلمانوں کے درمیان یروشلم کے لیے 9 جنگیں
- وجہ: زیارت پر پابندیاں
- نتائج: عیسائی ناکام رہے، مگر یورپ اور ایشیا کے تعلقات بڑھے۔
🔹 منگول اور چنگیز خان
- چنگیز خان: ایشیا کا ظالم حکمران
- قبلائی خان (پوتا): رحم دل اور عوام دوست
- تیمور: ظالم حکمران، کئی علاقے فتح کیے، بابر کا جد امجد
🔹 عثمانی ترک
- ترک وسط ایشیا سے تعلق رکھتے تھے
- قبلائی خان کے بعد انہوں نے سلطنت عثمانیہ بنائی
- اسلامی عقائد اپنائے، ہندوستان پر حملے کیے۔
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
📝 مشقوں کے جوابات
❑ خالی جگہوں کو مناسب لفظ سے پر کریں :۔
❑ خالی جگہوں کو مناسب لفظ سے پر کریں :۔
1۔عیسائیوں کی مقدس کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : انجیل
2۔محمد صلی ﷲ علیہ وسلم کی پیدائش کا مقام ۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : مکہ
3۔ قبلائی خان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا پوتا تھا۔
جواب : چنگیز خان
4- ترکوں کا تعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب : ترکستان کے کمانستان
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
❑II- گروہوں میں بحث کر کے جواب دیجئے :۔
❑II- گروہوں میں بحث کر کے جواب دیجئے :۔
1. عیسیٰ علیہ السلام کہاں پیدا ہوئے؟ ان کی والدہ کون تھیں؟
جواب : حضرت عیسیٰ علیہ السلام بیت اللحم (اسرائیل) کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ کا نام بی بی مریم تھا۔
2۔عیسیٰ علیہ السلام کی اہم تعلیمات کیا ہیں؟
جواب :
سب انسان خدا کے بندے اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔
بغیر گناہ کے زندگی گزارنا۔
دوسروں کے ساتھ محبت، رحم، اور انسانیت کی خدمت کرنا۔
3۔صلیبی جنگوں کی اہم وجوہات کیا ہیں؟
جواب :صلیبی جنگوں کی بڑی وجہ ترکوں کا یروشلم کے زائرین پر وہاں مستقل بسنے پر پابندی تھی۔
4۔حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کی اہم تعلیمات کیا ہیں؟
جواب :حضور صلی ﷲ علیہ وسلم کی اہم تعلیمات:
ﷲ ایک ہے
ایمانداری اور سچائی
سود، جھوٹ، شراب، جوا، اور بچوں کے قتل سے اجتناب
نماز، روزہ، زکوٰۃ، اور حج کی پابندی
5۔عربوں کی کوئی دو خدمات کو بتلائیے۔
جواب :
علم فلکیات، الجبرا، اور طب میں اہم کردار
خوبصورت مساجد، کتب خانے اور ہسپتال تعمیر کیے
6۔عثمانی ترکوں کے متعلق ایک نوٹ لکھئے۔
جواب : عثمانی ترک وسطی ایشیا کے خانہ بدوش لوگ تھے جنہوں نے اسلامی عقائد کو اپنایا۔ انہوں نے سلطنت عثمانیہ قائم کی، جو ایک طاقتور اسلامی فوجی حکومت تھی۔ ان کا اثر ہندوستان تک پہنچا۔
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
📝 سرگرمی 1:
📝 سرگرمی 1:
سوال:
امن کے حامی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانا ایک گناہ عظیم تھا۔ اپنے دوستوں سے بحث کیجئے اور اپنے مشوروں کو لکھیئے۔
جواب :
حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کی تعلیم دی۔ ان جیسی پرامن شخصیت کو صلیب پر چڑھانا ظلم تھا۔
ہماری رائے میں:
- اختلافات کو محبت سے حل کرنا چاہیئے۔
- مذہبی رہنماؤں کو سچائی کا ساتھ دینا چاہیئے۔
- نفرت پھیلانے والے اقدامات کی مذمت ہونی چاہیے۔
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
📝 سرگرمی 2:

Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com
📝 سرگرمی 3:
📝 سرگرمی 3:
سوال:
عربوں نے ہندوستانی علم ریاضی کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا۔ اس پر بحث کرتے ہوئے مختصر مضمون لکھئے۔
جواب :
عربوں نے ہندوستان کے ریاضی دانوں سے صفر اور ہندسوں کا علم سیکھا اور اسے عربی زبان میں منتقل کیا۔ انہوں نے الجبراء اور ریاضی کو ترقی دی، جس سے یورپ اور دنیا کے دیگر حصے مستفید ہوئے۔ عربوں کی کوششوں سے ریاضی دنیا میں عام ہوا، اور جدید سائنسی ترقی کی بنیاد پڑی۔
Notes For Class 7 Social Lesson Dunia k Aham Waqiyat | ہفتم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق دنیا کے اہم واقعات | www.notes.studymanzil.com