KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق: تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج
Notes By : SYED RASOOL – SIRSI
Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj
KSEEB Solutions for Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj is provided below to help Class 6 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 6 Social Science are prepared by subject teachers according to the new KSEEB Class 6 Social Science syllabus in Urdu.
Tags: 6th Social Chapter 1 question Answer, 6th Social Science Notes, 6th Social Notes Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj question answer, 6th Social question answer chapter Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj , KSEEB solutions class 6 Social Science, Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj notes, Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj question answer class 6, sixth Social question answers, Notes Class6 Social Science Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj, ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج نوٹس, تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج سوال جواب, ششم جماعت تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے ششم جماعت سماجی سائنس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 6 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 6 سماجی سائنس کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ ششم جماعت سماجی سائنس کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com
The Class 6 Social Science (in Urdu), KSEEB Solutions For Class 6 Social Science Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 6 Social Science Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 6 Social Science studies.
Notes Class 6 Social Science Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj
ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس – سبق:تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج
Table of Contents
KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com
📝سبق کے اہم نکات (Notes)
📝سبق کے اہم نکات (Notes)
یہ سبق تاریخ کے معنی، اس کی اہمیت، اور اسے جاننے کے ذرائع سے روشناس کراتا ہے۔ تاریخ گزری ہوئی باتوں کو ترتیب سے بیان کرتی ہے، اور یہ انسان کے تجربات اور غلطیوں سے سیکھنے کا موقع دیتی ہے، بالکل اسی طرح جیسے یادداشت انسان کے لیے ہوتی ہے۔ تاریخ کی بنیاد ٹھوس ثبوتوں (ذرائع) پر ہوتی ہے، ورنہ وہ صرف کہانی بن جاتی ہے۔ “ہیرو ڈوٹس” کو “بابائے تاریخ” کہا جاتا ہے۔
تاریخ کے دو اہم ذرائع ہیں: ادبی ذرائع (تحریری اور زبانی جیسے لوک گیت) اور آثار قدیمہ کے ذرائع (ماضی کی مادی اشیاء جیسے سکے، برتن، عمارتیں جو کھدائی سے ملتی ہیں)۔

تاریخ کو تین اہم ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے:
- قبل از تاریخی دور: وہ دور جب تحریر کا علم نہیں تھا۔
- ابتدائی تاریخی دور: وہ دور جب تحریر تو موجود تھی لیکن پڑھی نہیں جا سکی (جیسے ہڑپہ تہذیب)۔
- تاریخی دور: وہ دور جب تحریر موجود تھی اور پڑھی جا سکتی ہے۔
اس کے بعد پتھر کے ادوار کی تفصیل دی گئی ہے:
- قدیم پتھر کا دور (Paleolithic Age): انسان خانہ بدوش تھا، پتھر کے بڑے اوزار استعمال کرتا تھا، شکار اور غذا جمع کرتا تھا، اور آگ کی پہچان کی۔
- وسطی پتھر کا دور (Mesolithic Age): چھوٹے اور نوکیلے پتھر کے اوزار استعمال ہوئے، جانوروں کو پالنا شروع کیا، اور پتھروں پر تصاویر بنائی گئیں۔
- جدید پتھر کا دور (Neolithic Age): انسان نے زراعت شروع کی اور خانہ بدوش زندگی چھوڑ کر مستقل رہائش اختیار کی۔ گاؤں اور مٹی کے برتن بنانا شروع کیا۔
آخر میں دھاتی ادوار کا ذکر ہے:
- تانبہ اور کانسہ کا حجری دور: سب سے پہلے تانبہ کا استعمال ہوا، پھر کانسہ (تانبہ اور ٹن کا مرکب)۔ زراعت میں اضافہ ہوا جس سے تجارت اور ہڑپہ جیسی شہری تہذیبیں ابھریں۔
- لوہے کا حجری دور: لوہا سب سے مضبوط دھات تھی، اس کے استعمال سے زراعت اور دستکاری میں مزید ترقی ہوئی، جس سے بڑی ریاستیں اور سلطنتیں (جیسے نندا، موریہ) وجود میں آئیں۔
KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com
🟩مشقوں کے جوابات
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پُر کریں۔
I. خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پُر کریں۔
1۔ تحریر سے انجان دور کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دور کہتے ہیں۔
جواب : قبل از تاریخی
2۔ مہین حجری دور کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حجری دور کہتے ہیں۔
جواب : وسطی
3۔ بر صغیر ہندوستان میں زراعت کی ابتدائی سراغ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مقامات پر نظر آئے ہیں۔
جواب : مہر گڑھ
4۔ تاریخ کے باوائے آدم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو کہا جاتا ہے۔
جواب : ہیروڈوٹس

KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com
II۔ درجہ ذیل سوالات کے جواب لکھیں۔
II۔ درجہ ذیل سوالات کے جواب لکھیں۔
5۔ تاریخ کے تین اہم دور کونسے ہیں؟
جواب : قبل از تاریخی دور، ابتدائی تاریخی دور، اور تاریخی دور۔
6۔ قدیم حجری دور کے انسانی اوزاروں کے نام لکھیں ؟
جواب : چاقو، کلہاڑی، نوکیلے پتھر، غار کے اوزار۔
7۔ انسان نے کس دور سے زراعت کی شروعات کی ؟
جواب : انسان نے جدید پتھر کے دور سے زراعت کی شروعات کی.
8۔ سب سے پہلے انسان نے کس دھات کا استعمال کیا ؟
جواب : سب سے پہلے انسان نے تانبہ (Copper) دھات کا استعمال کیا۔
9 ۔ تاریخ کے اہم ذرائع کون کونسے ہیں ؟
جواب : تاریخ کے اہم ذرائع ادبی ذرائع (تحریری و زبانی) اور آثار قدیمہ کے ذرائع ہیں۔
10۔ آثار قدیمہ کے ذرائع کی مثالیں دیجئے ؟
جواب : آثار قدیمہ کے ذرائع کی مثالوں میں مٹی کے برتنوں کے ٹکڑے، سکے، کتبات، اور یادگار عمارتیں شامل ہیں۔
KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com
III۔ گروہ میں بحث کر کے جواب دیں۔
III۔ گروہ میں بحث کر کے جواب دیں۔
11۔ جدید پتھر کے دور میں ہونے والی تبدیلیاں کیا ہیں ؟
جواب : جدید پتھر کے دور میں کئی اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ اس دور میں انسان نے خانہ بدوش زندگی ترک کر کے مستقل مقامات پر رہائش اختیار کر لی، کیونکہ انہوں نے غذا جمع کرنے کی بجائے زراعت کی شروعات کر دی تھی۔ ندیوں کے کنارے زرخیز زمینوں پر کھیتی باڑی شروع ہوئی، جس سے اناج کی پیداوار بڑھی۔
اس دور میں سوکھی اینٹوں سے مکانات تعمیر کیے گئے اور اناج ذخیرہ کرنے کے لیے ہاتھوں سے مٹی کے برتن بنانا سیکھا گیا، جس کے بعد پہیہ کی دریافت سے معیاری برتن بنانا ممکن ہوا۔ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں دیہاتوں کی ترقی کا آغاز ہوا۔
12۔ لوہے کی جانکاری سے لوہے کے دور میں ہونے والی تبدیلیاں کیا ہیں ؟
جواب : لوہے کی جانکاری سے لوہے کے دور میں بہت سی اہم تبدیلیاں آئیں۔ لوہا ایک مضبوط دھات تھی، اور اس کے اوزاروں نے زراعت اور دستکاری کی پیداوار میں بے پناہ مدد کی۔ لوہے کے ہلوں کے استعمال سے زمین کی گہرائی تک ہل چلانا ممکن ہوا اور جنگلات کاٹ کر زرعی زمینیں بنائی گئیں۔ اس سے غذائی اشیاء کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا۔
اضافی پیداوار کو قابو میں رکھنے اور تقسیم کرنے کے لیے نئے انتظامی ادارے وجود میں آئے، جو بعد میں جمہوری ریاستوں میں تبدیل ہوئے۔ اسی دور میں نندا اور موریہ جیسی بڑی سلطنتیں بھی وجود میں آئیں، جو سماجی اور سیاسی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
KSEEB Notes For Class 6 Social Lesson Tareekh Ka Taruf Aur Ibtidai Samaj | ششم جماعت سماجی سائنس نوٹس سبق تاریخ کا تعارف اور ابتدائی سماج| www.notes.studymanzil.com