دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal nehru ki Urdu Dosti
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal nehru ki Urdu Dosti is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal nehru ki Urdu Dosti offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal nehru ki Urdu Dosti
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
II(الف)۔ ایک جملے میں جواب لکھئے۔
1) پنڈت جواہر لال نہرو کو کس زبان سے دلی لگاؤ تھا ؟
جواب: پنڈت جواہر لال نہرو کو اُردو زبان سے دلی لگاؤ تھا۔
۲) احمد نگر جیل میں پنڈت نہرو نے کس کی مدد سے اُردو سیکھی؟
جواب: احمد نگر جیل میں پنڈت نہرو نے مولانا ابوالکالام آزاد کی مدد سے اُردو سیکھی۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۳) پنڈت نہرو اپنے پورے نام کا املا کس طرح لکھا کرتے تھے؟
جواب: پنڈت نہرو اپنے پورے نام کا املا ”الف“ سے نہیں بلکہ ”ع“ سے لکھا کرتے تھے۔
۴) رگھوپتی سہائے فراقؔ یو نیورسٹی میں کونسا مضمون پڑھایا کرتے تھے؟
جواب: رگھوپتی سہائے فراقؔ یو نیورسٹی میں انگریزی مضمون پڑھایا کرتے تھے۔
۵) نہرو نے کانگریسی لیڈر سیٹھ گووند د اس کے سوال کا کیا جواب دیا ؟
جواب: نہرو نے کانگریسی لیڈر سیٹھ گووند د اس کے سوال کا یہ جواب دیا کہ ”اُردو میری اور میری دادی کی زبان ہے“۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۶) لال قلعے کے مشاعرے میں سنائی گئی جوشؔ کی نظم کا عنوان کیا تھا؟
جواب: لال قلعے کے مشاعرے میں سنائی گئی جوشؔ کی نظم کا عنوان ”ماتم آزادی“ تھا۔
۷) مشاعرے میں نظم بنانے کے بعد کنور سنگھ نے جوشؔ سے کیا کہا؟
جواب: شاعرے میں نظم بنانے کے بعد کنور سنگھ نے جوشؔ سے کہاکہ ”آپ کو تو کوئی کچھ نہ کہے گا لیکن اب میری چھٹی ہوجائےگی“۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۸) ہندوستان کے اُردو دوست پہلے وزیر اعظم کون تھے؟
جواب: ہندوستان کے اُردو دوست پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہروتھے۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
(ب) دو تین جملوں میں جواب لکھئے ۔
۹) نہرو نے اندرا کی فرمائش کا کیا جواب دیا ؟
جواب: نہرو نے اندرا کی فرمائش کا جواب اس طرح دیا کہ ” تم نے ہر خط میں مجھے اردو کا شعر لکھنے کو کہا تھا لیکن میں نے اس پر عمل نہیں کیا کہ اردویا ہندی کے خطوط سنسر والے روک لیتے ہیں۔ وہ ان میں کچھ خفیہ معنی پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ غالب کے اشعار قدر سے مشکل ہوتے ہیں۔ ان کے مقابلے میں اردو کی ہلکی پھلکی شاعری زیادہ مفید رہے گی “۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۰۱) قاضی عبدالودود نے کملا نہرو کے اردو سے شغف کے بارے میں کیا کہا ؟
جواب: قاضی عبدالودود نے کملا نہرو کے اردو سے شغف کے بارے میں یہ کہا کہ کملا نہرو اُردو جانتی تھی اور برآمدے میں آرام کرسی پر دراز اردو کی کتابیں پڑھا کرتی تھیں۔
۱۱) فراقؔ کی زبانی جیل یاترا کے دوران شاعری کا حال سن کر نہرو نے کیا جواب دیا ؟
جواب: فراقؔ کی زبانی جیل یاترا کے دوران شاعری کا حال سن کر نہرو نے یہ جواب دیا کہ ” اس بار جل گیا تو تم رگھو پتی سہائے سے آر۔ سہائے فراقؔ ہوگئے، اگلی بار جیل گیا تو تم فقط” ہائے فراقؔ “رہ جاؤگے“۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۲۱) نہرو اور جوشؔ کی دوستی کس قسم کی تھی ؟
جواب: نہرو اور جوشؔ ملیح آبادی کی دوستی بڑی گہری تھی۔ جوش صاحب جب بھی چاہتے ،انہیں پنڈت جی کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت مل جاتا تھا۔ اور ان دونوں میں جو ٹیں بھی چلتی اور ہنسی ٹھٹھا بھی ہوتے تھے ۔
31) پنڈت نہرو نے جوشؔ اور مہندر سنگھ کوتری مورتی ہاؤس آنے کی دعوت کیوں دی ؟
جواب: کیونکہ پنڈت نہرو کے علاوہ اندراجی اور نہرو خاندان کے بعض اراکین اور عزیز و اقارب یہ سب اصحاب جو لال قلعہ کے مشاعرے میں نہیں تھے، نظم ماتمِ آزادی سننے کے آرزو مند تھے۔ اس لیے پنڈت نہرو نے جوشؔ اور مہندر سنگھ کوتری مورتی ہاؤس آنے کی دعوت دی۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
(ج) تفصیلی جواب لکھئے ۔
۴۱) جواہر لال نہرو کی اردو دوستی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ لکھئے۔
جواب: جواہر لال نہرو کو اردو سے دلی لگاؤ تھا۔ ان کے والد موتی لال نہرو اردو و فارسی سے بہت اچھی واقفیت رکھتے تھے۔ اور نہرو کی والدہ، اہلیہ، دادی اور نانی کی مادری زبان تھی۔ جبکہ خود نہرو جی نے احمد نگر کی اسیری کے دوران مولانا آزاد سے اُردو کا درس لیا تھا۔ پنڈت نہرو لال کو ”الف “ سے نہیں بلکہ ” ع “ سے لکھتے تھے۔ پنڈت جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی کا یہ ناقابل فراموش واقعہ بھی ہماری نئی نسل تک پہنچانا ضروری ہے۔ ” جمہوریہ کے آئین ساز اسمبلی میں زبان کے سوال پر بحث چل رہی تھی۔
سوال یہ تھا کہ کن زبانوں کو آ ٹھویں جدول میں رکھ کر قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔ پنڈت نہرو نے جن زبانوں کی فہرست پیش کی ان میں اُردو بھی تھی اس پر جبل پور کے ایک کانگریس لیڈر سیٹھ گووند داس نے چلا کر پوچھا ” اُردو بھلا کس کے مادری زبان ہو سکتی ہے۔“ پنڈت نہرو نے اسی کے لہجے میں چیخ کر جواب دیا ” اُردو میری اور میری دادی کی زبان ہے“۔ اُردو کے فروغ کے لیے ہمیشہ انہوں نے مخلصانہ کوششیں کی۔
فروری 8591ء کو انجمن ترقی اردو ہند کے کل ہند اردو کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا۔” مجھے اردو کے بارے میں بالکل فکر نہیں“ ۔جشن جمہوریت کا مشاعرہ پنڈت نہرو کی صدارت میں لال قلعے میں منعقد تھا۔ نہرو اُردو کے شاعروں اور ادیبوں کی بہت عزت کیا کرتے تھے۔ اُردو دوست ہندوستان کے اولین وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو تھے۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۵۱) جوشؔ کی نظم ماتم آزادی میں کس پر چوٹیں کی گئی ہیں؟
جواب: ہندوستان کے مشہور و معروف جوشؔ ملیح آبادی نے اپنی نظم ”ماتم ازادی“ میں براہ راست ہندوستان کے سیاستدان، قانون دان، سرکاری افسران، محکمہ سی۔ ائی۔ ڈی، کپتان یہاں تک کہ انہوں نے داروغہ اور کوتوالوں کو بھی نہیں بخشا، انہوں نے ہندوستان میں مختلف لسانی علاقوں اور لسانی زبانوں پر اٹھنے والے تنازعوں پر بھی تنز کیا۔ مگر جوشؔ کی اس بے باکی اور نڈرپن قابل ستائش ہے کہ اس وقت کے وزیر اعظم کے سامنے انہوں نے ہندوستان کی اصلی حقیقت کو پیش کیا۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
(الف) متن کے حوالے سے جملوں کی وضاحت کیجئے۔
۶۱ ) ”اردو یا ہندی کے خطوط سنسر والے روک لیتے ہیں ۔“
جواب: یہ جملہ ”جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی“ سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف ”محمد رفیع انصاری“ ہیں۔ اس جملے کو پنڈت نہرو نے اپنی بیٹی اندرا گاندھی کواس وقت لکھا جب انہوں نے خط میں اردو اشعار لکھ بھیجنے کی فرمائش کی تھی۔
۷۱) ”اگلی بار جیل گیا تو تم فقط ” ہائے فراق رہ جاؤ گے۔“
جواب: یہ جملہ ”جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی“ سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف ”محمد رفیع انصاری“ ہیں۔ اس جملے کو نہروجی نے فراقؔ گورکپوری سے اس وقت کہا جب انہوں نے اپنا نام رگھوپتی سہائے سے بدل کر آر۔سہائے فراقؔ رکھ لیا تھا۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۸۱) ”اردو میری اور میری دادی کی زبان ہے ۔“
جواب: یہ جملہ ”جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی“ سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف ”محمد رفیع انصاری“ ہیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو نے اردو کو قومی زبان کا درجہ دینے کی سفارش کی تو تب کانگریسی لیڈر سیٹھ گووند داس نے نہرو جی سے چلا کر پوچھا ”اُردو بھلا کس کی مادری زبان ہوسکتی ہے“ اُس وقت اُس کے جواب میں یہ جملہ نہرو جی سیٹھ گوند داس سے کہا۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۹۱) ”اردو بھلا کس کی مادری زبان ہو سکتی ہے ؟“
جواب: یہ جملہ ”جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی“ سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف ”محمد رفیع انصاری“ ہیں۔ اس جملے کو کانگریسی لیڈر سیٹھ گوند داس نے نہرو جی سے اس وقت کہا تھا کہ جب نہرو نے اردو زبان کو قومی زبان کا درجہ دیے جانے کی سفارش کی تھی۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۰۲) ”جوشؔ صاحب ! آپ کو تو کوئی کچھ نہیں کہے گا لیکن اب میری چھٹی ہو جائے گئی ۔“
جواب: یہ جملہ ”جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی“ سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف ”محمد رفیع انصاری“ ہیں۔ یہ جملہ جوشؔ ملیح آبادی کو کنور سنگھ بیدی سحر نے کہا جب جوشؔ صاحب نے لال قلعہ کے مشاعرے میں ”ماتم آزادی نظم“ سنائی۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
(ب) جمع اور واحد کے لحاظ سے غیر موزوں لفظ پر نشان لگائیے ۔
۱۲) واقعات، برسات ، حالات
جواب: برسات
۲۲) الفاظ، اعمال، احسان
جواب: احسان
۳۲) محافل، محافظ، ممالک
جواب: محافظ
۴۲) فرائض، حقائق، جائز
جواب: جائز
۵۲) خطوط، جنون ، فنون
جواب: جنون
۶۲) جواہر ، طاہر، جزائر
جواب: طاہر
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
(ج) ذیل کے جملوں کے خط کشیدہ الفاظ کو ہدایت کے مطابق تبدیل کیجئے۔
۷۲) غالبؔ کے اشعار قدرے آسان ہوتے ہیں۔ (ضد)
جواب: غالبؔ کے اشعار قدرے مشکل ہوتے ہیں۔
۸۲) ہم کو جنت کی حقیقت معلوم ہے۔ (جنس)
جواب: ہم کو فردوس کی حقیقت معلوم ہے۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com
۹۲) اردو ایک جاندار زبان ہے۔ (مترادف)
جواب: اردو ایک مقبول زبان ہے۔
۰۳) میرے نام کے تینوں الفاظ جواہر ،لعل اور نہر وعربی یا فارسی سے آئے ہیں۔ ( واحد )
جواب: میرے نام کے تینوں لفظ جواہر ،لعل اور نہر وعربی یا فارسی سے آئے ہیں۔
۱۳) نہر و فرقہ پرستوں اور متعصبوں کو تر کی بہ ترکی جواب دیتے رہے۔ (محاورے کے معنی )
جواب: نہر و فرقہ پرستوں اور متعصبوں کو سخت جواب دیتے رہے۔
Class 10 Urdu Lesson Jawahar Laal Nehru ki Urdu Dosti | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی | www.notes.studymanzil.com