دہم جماعت اُردو نوٹس – غزلیں: حصہ الف( حسن شوقؔی،غالبؔ، اصغرؔ گونڈوی)
Table of Contents
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق غزلیں: حصہ الف کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif
دہم جماعت اُردو نوٹس – غزلیں: حصہ الف
غزل۔ حسن شوقؔی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
II ۔(الف) ایک جملے میں جواب لکھئے ۔
۱) شاعر کو کس نے بے کل کر دیا ؟
جواب: شاعر کو بلبل کی آہ نے بے کل کر دیا۔
۲) دل کو چرانے والے کے لیے کونسا لفظ استعمال ہوا ہے؟
جواب: دل کو چرانے والے کے لیے ” من ہرن ” لفظ استعمال ہوا ہے۔
۳) بزم میں محبوب کس کی مانند نظر آتا ہے ؟
جواب: بزم میں محبوب خورشید کے مانند نظر آتا ہے۔
۴) شاعر نے اپنے محبوب کی خوشبو کہاں کہاں محسوس کی؟
جواب: شاعر نے اپنے محبوب کی خوشبو سارے عالم یعنی ہندوستان سے لے کر خراساں ملک تک محسوس کی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
۵) شاعر خود کو کیا کہہ رہا ہے؟
جواب: شاعر خود سے کہہ رہا ہے کہ اُس حسین محبوب کے لئے وہ تن من فدا کردے گا۔
۶) رِند لا اُبالی کا نام کیا ہے؟
جواب: رِند لا اُبالی کا نام ‘حسن شوقی”ہے۔
۷) شمع کہاں جلا کرتی ہے؟
جواب: شمع انجمن میں جلا کرتی ہے۔
۸) مقطع میں شاعر جلتوں کو جلانے کی بات کیوں کر رہا ہے؟
جواب: مقطع میں شاعر نے اپنے محبوب کی محبت میں غزل سنا کر جلتوں کو جلانے کی بات کی ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ب) ۔ درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔
۹) از ہند تا خراساں ، خوشبو ہوا ہے عالم
گلزار میں خبر لیا ، وہ یا سمن کہاں ہے
جواب: شاعر حسن شوقیؔ اس شعر میں کہہ رہے ہیں کہ میرے محبوب کی خوشبو ہندوستان سے لے کر خراساں تک پھیلی ہوئی ہے۔ مگر یہ خبر گلزار کو بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ یاسمین کہاں چھپی ہوئی ہے جس کی خوشبو سارے عالم میں پھیلی ہوئی ہے۔
۰۱) کِن یوں غزل سنایا ، جلتیاں کوں پھر جلایا
سو رنِد لا اُبالی ، شوقؔی حسن کہاں ہے
جواب: شاعر حسن شوقیؔ اس شعر میں کہہ رہے ہیں کہ کس نے اپنے محبوب کی محبت میں غزل سنا کر حاسدوں اور جلنے والوں کو اور جلا دیا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ج)۔ ذیل کے اشعار میں محبوب کے لیے جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ان کی نشاندہی کیجئے۔
۱۱) بے کل کر آہ بلبل وہ گل بدن کہاں ہے
جن من ہریا ہمارا وہ من ہرن کہاں ہے
جواب: گل بدن ، من ہرن
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
۲۱) در بزم ماهِ رویاں خورشید ہے سریجن
میں شمع ہوں جلوں گی وہ انجمن کہاں ہے
جواب: خورشید ، سریجن ، انجمن
۳۱) از ہند تا خراساں خوشبو ہوا ہے عالم
گلزار میں خبر لیا وہ یاسمن کہاں ہے
جواب: یاسمین
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(د) مندرجہ ذیل خط کشیدہ الفاظ کی ضد لکھ کر خانہ پری کیجئے ۔
۴۱) خدا کی نظر میں شاہ اور ۔۔۔۔۔۔ ایک ہیں۔
جواب: گدا
۵۱) مہتاب کی روشنی ۔۔۔۔۔۔۔ کی دین ہے۔
جواب: آفتاب
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
۶۱) بدبو سے ماحول آلودہ ہو چلا ہے۔ چلو اگر بتی کی۔۔۔۔۔۔۔ پھیلائیں۔
جواب: خوشبو
۷۱) گلوں سے ۔۔۔۔۔۔ بہتر ہیں جو دامن تھام لیتے ہیں۔
جواب: خار
۸۱) غافل انسان جوانی مستی میں گزارتا ہے اور۔۔۔۔۔۔۔ رونے میں ۔
جواب: بڑھاپہ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
درج ذیل ہر سوال کے لئے چار متبادل دئے گئے ہیں، ان میں سے سب سے مناسب جواب چن کر لکھئے :
(1) اُردو شاعری کی مقبول ترین صنف ہے۔
(الف) رباعی
(ب) غزل
(ج) قطعه
(د) مرثیہ
جواب: غزل
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(2) وہ منظوم کلام جس کا ہر شعر معنی کے اعتبار سے مکمل ہوتا ہے۔
(الف) غزل
(ب) حمد
(ج) نعت
(د) قصیده
جواب: غزل
(3) موضوعات جو غزل کے لئے لازم و ملزوم ہیں ۔
(الف) رزمیه
(ب) بزمیہ
(ج) طنزیہ
(د) عشقیه
جواب: عشقیہ
(4) غزل کا پہلا شعر کہلاتا ہے۔
(الف) ردايف
(ب) قافیه
(ج) مطلع
(د) مقطع
جواب: مطلع
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(5) مطلع کی پہچان
(الف) دونوں مصرعے ہم قافیہ و ہم رد ایک ہوتے ہیں
(ب) آخری شعر ہوتا ہے۔
(ج) شاعر کا تخلص ہوتا ہے۔
(د) سب سے پسندیدہ ہوتا ہے۔
جواب: دونوں مصرعے ہم قافیہ و ہم رد ایک ہوتے ہیں
(6) غزل میں مطلع کے علاوہ دوسرے شعر کے دونوں مصرعوں میں بھی قافیہ ردیف آتا ہو تو وہ شعر کہلاتا ہے۔
(الف) محُسنِ مطلع
(ب) حُسنِ مقطع
(ج) حُسنِ مطلع
(د) احسنِ مطلع
جواب: حُسنِ مطلع
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(7) غزل کا سب سے اچھا شعر کہلاتا ہے۔
(الف) ملک الشعراء
(ب) بيت الشعر
(ج) شعر العجم
(د) بیت الغزل
جواب: بیت الغزل
(8) غزل کے آخری شعر کو کہتے ہیں۔
( الف ) مطلع
(ب) مقطع
( ج ) تخلص
(د) قافیه بند
جواب: مقطع
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
9) مقطع کی پہچان
( الف ) دونوں مصر عے ہم قافیہ و ہم ردیف ہوتے ہیں۔
(ب) پہلا شعر ہوتا ہے۔
(ج) شاعر کا تخلص ہوتا ہے۔
(د) سب سے پسندیدہ ہوتا ہے۔
جواب: (ج) شاعر کا تخلص ہوتا ہے۔
سرگرمی:
گُل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عالم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خبر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شراب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: گُل ، قُل، کُل، غُل
بدن، چمن، وطن، لگن
عالم، ظالم، مظالم
خبر، جبر، صبر، زبر
شراب، خراب، شباب، احباب
تن، من، جن، گن
غزل۔ غالبؔ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
II (الف) درج ذیل سوالات کے جوابات ایک جملے میں لکھئے ۔
(1) ابن مریم سے شاعر کی مراد کیا ہے؟
جواب: ابن مریم سے شاعر کی ” حضرت عیسی علیہ السلام ہیں۔
(۲) مرزا غالؔب کے مطابق ، انسان کو کب رو کنا چاہئے؟
جواب: مرزا غالؔب کے مطابق ، انسان جب غلط راہ پر چلے تو اسے رو کنا چاہئے۔
(۳) کسی سے خطا ہو جائے تو کیا کرنا چاہئیے؟
جواب: کسی سے خطا ہو جائے تو اسے معاف کرنا چاہئیے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ب) ۔ دو تین جملوں میں جواب دیجئے
۴) غالؔب کسی سے کیوں گلا کر نا نہیں چاہتے؟
جواب: گلا اور توقع امید پر مبنی ہوتی ہے۔ غالبؔ کو کسی سے کوئی امید ہی باقی نہیں رہی اسی لیے غالبؔ کسی سے گلا نہیں کرنا چاہتے۔
۵) مرزا غالؔب نے اس غزل میں کیا کیا نصیحتیں کی ہیں؟
جواب: مرزا غالؔب نے اس غزل میں کئی بیش قیمتی نصیحتیں کی ہیں۔جیسے اگر کوئی شخص تمہیں برا بھلا کہے تو سن کر خاموش ہو جاؤ۔ اگر کوئی تمہارے ساتھ برائی کرے، برا کہے تو اسے برداشت کر لو۔ اگر کوئی شخص غلط راہ اختیار کرے تو اسے اس کام سے روک لو اور اگر کوئی شخص غلطی کرے تو اسے معاف کر دو۔
۶) ”بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ “ سے شاعر کی مراد کیا ہے؟
جواب: اس مصرے سے شاعر کی یہ مراد ہے کہ شاعر نے جنون میں آ کر عشق اور محبت کے راز کی باتیں سب کے سامنے کہہ دی ہیں۔
۷) مرزا غالبؔ کا کونسا شعر آپ کو اچھا لگا اور کیوں ؟ وضاحت کیجئے ۔
جواب:
روک لو، اگر غلط چلے کوئی ۔ بخش دو گر خطا کرے کوئی
مجھے مرزا غالبؔ کا یہ شعر بہت پسند آیا۔ خدا کی مخلوق کو غلطی اور گناہ کرنے سے روکنا بہترین نیکی ہے۔ انسان سے کوئی نہ کوئی غلطی ضرور ہوجاتی ہے۔ اس لئے گر کسی سے خطا ہو بھی گئی ہو تو اُسے معاف کر دینا چاہئے۔ رب العزت کو یہ خوبی بہت پسند ہے۔ اس لئے مجھے غالبؔ کا یہ شعر بہت اچھا لگا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ج) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے۔
۸) بات پر واں زبان کٹتی ہے ۔ وہ کہیں اور سنا کرے کوئی
جواب: غالبؔ اس شعر میں کہہ رہے ہیں کہ اُن کا محبوب اس قدر نازک ہے کہ اس کے سامنے میری زبان کھلے، اور وہ کہیں کسی بات پر ناراض نہ ہوجائے۔اس خیال سےمیں خاموشی سے اس کی بات سننا چاہتا ہوں۔
۹) کیا کیا خضر نے سکندر سے ۔ اب کسے رہنما کرے کوئی
جواب: اس شعر میں مرزا غالبؔ نے حضرت خضر علیہ السلام اور بادشاہ سکندر کے واقعے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ جو کچھ اس طرح ہے۔ حضرت خضر علیہ السلام نے بادشاہ سکندر کی رہنمائی کی اور چشمہ حیوان کے پاس لے گئے، تاکہ سکندر بادشاہ کی آب حیات پینے کی آخری خواہش پوری ہو۔ لیکن وہاں جا کر دیکھا کہ جنہوں نے یہ پانی پی لیا تھا وہ اگرچہ زندہ تھے مگر طویل عمر کی وجہ سے اس قدر کمزور ہو گئے تھے کہ بے حس و بے حرکت پڑے تھے۔ یہ دیکھ کر سکندر بغیر آب حیات پیے وہاں سے واپس چلا آیا۔ مطلب یہ ہے کہ اگر خضر علیہ السلام بھی سکندر کو موت سے نہیں بچا سکے توکون کسے رہنما بنائے ۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
III (الف) ”کنیت “ اس نام کو کہتے ہیں جو ماں ، باپ، یا بیٹی کے تعلق سے مشہور ہو جائے ۔ جیسے
(۱) ابن مریم (۲) ام کلثوم (۳) ابو حنیفہ
(ب) درج ذیل اسماء سے پہلے کنیت لگا کر خالی جگہوں کو پر کیجئے۔
۱) ۔۔۔۔۔۔ آدمؑ ::: جواب: ابنِ آدمؑ
۲) ۔۔۔۔۔۔ بطوطہ ::: جواب: ابنِ بطوطہ
۳) ۔۔۔۔۔۔ علیؓ ::: جواب: ابنِ علیؓ
۴) ۔۔۔۔۔۔ حبیبہ ::: جواب: اُمِّ حبیبہ
۵) ۔۔۔۔۔۔ سلمٰی ::: جواب: اُمِّ سلمٰی
۶) ۔۔۔۔۔۔ ہانی ::: جواب: اُمِّ ہانی
۷) ۔۔۔۔۔۔ جہل ::: جواب: ابو جہل
۸) ۔۔۔۔۔۔ بکر ::: جواب: ابوبکر
۹) ۔۔۔۔۔۔ لہب ::: جواب: ابولہب
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ج) ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کیجئے۔
دواء : بیماری سے شفا کے لئے دواء اور دعا دونوں ضروری ہیں۔
خطاء : اگر کسی سے خطاء ہو جائے تو اسے معاف کر دینا چاہیے۔
رہنما : حضورﷺ سارے عالم انسانیت کے لیے رہنما ہیں۔
توقع : خدا کے علاوہ کسی اور سے مدد کی توقع رکھنا پریشانیوں کی جڑ ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
قواعد
درج ذیل ہر سوال کے لئے چار تبادل دئے گئے ہیں ، ان میں سے سب سے مناسب جواب چن کر لکھئے :
(1) کلام میں کسی دو الگ چیزوں کو اُن کی مشترک صفت کی بنا پر ایک دوسرے کی مثال دی جاتی ہے تو، اُسے کہتے ہیں۔
(الف) تشبیہہ (ب) استعاره (ج) صنعت تکرار (د) تلمیح
جواب: تشبیہہ
(2) ارکان تشبیہہ کی تعداد ہے۔
(الف) چار (ب) پانچ (ج) چھ (د) سات
جواب: پانچ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(3) چال جیسے کڑی کمان کا تیر ۔ دل میں ایسے کہ جا کرے کوئی
اس شعر میں استعمال ہوئی صنعت کا نام ہے۔
(الف) صنعت تلمیح (ب) صنعت تضاد (ج) صنعت تشبیہہ (د) صنعت استعاره
جواب: صنعت تشبیہہ
(4) ابن مریم ہوا کرے کوئی ۔ میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
مذکورہ شعر میں اس صنعت کو اختیار کیا گیا ہے۔
(الف) صنعتِ تلمیح(ب) صنعتِ تکرار (ج) صنعتِ تشبیہ (د) صنعتِ تجنیس
جواب: صنعتِ تلمیح
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(5) کلام میں کسی واقعہ، قصہ یا روایت کی طرف اشارہ کرنا کہلاتا ہے۔
(الف) صنعتِ طباق (ب) صنعتِ تلمیح(ج) صنعت استعاره (د) صنعت اشاره
جواب: صنعتِ تلمیح
غزل۔ اصغرؔ گونڈوی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
II (الف) ایک جملے میں جوابات لکھئے ۔
(1) عقل سے پنہاں چیز کو کس نے دیکھا ہے؟
جواب: عقل سے پنہاں چیز کو عشق نے دیکھا ہے۔
(۲) عشق نے ذرے اور قطرے میں کیا کیا دیکھا؟
جواب: عشق نے ذرے میں بیاباں اور قطرے میں سمندر کو دیکھا۔
(۳) شاعر نے خواب میں کس کا دامن ، سو بار تھاما ؟
جواب: شاعر نے خواب میں اپنا ہی دامن سو بار تھاما۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(۴) شاعر حسنِ تعین سے کب بچنے کی بات کہہ رہا ہے؟
جواب: شاعر حسنِ تعین سےظاہر اور باطن سے یعنی زندگی کے ہر موڑ پر ان کے خطروں سے بچنے کی بات کر رہا ہے۔
(۵) ساحل کی آغوش میں شاعر کو کس لیے سکون میسر نہیں؟
جواب: کیونکہ شاعر کی پرورش طوفانوں میں ہوئی ہے اس لیے ساحل کے اغوش میں شاعر کو سکون میسر نہیں ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ب) درج ذیل اشعار کی تشریح کیجئے ۔
۶) یہ عشق نے دیکھا ہے، یہ عقل سے پنہاں ہے
قطرے میں سمندر ہے، ذرے میں بیاباں ہے
جواب: شاعر اصغر گونڈوی اس شعر میں کہہ رہے ہیں کہ عشق نے قطرے میں سمندر اور ذرے میں بیاباں دیکھا ہے۔ جبکہ عقل سے ہی چیزیں پوشیدہ ہیں۔
۷) آغوش میں ساحل کے، کیا لطف سکوں اس کو
یہ جان ازل ہی سے، پروردۂ طوفاں ہے
جواب: شاعر اصغر گونڈوی اس شعر میں کہہ رہے ہیں کہ ان کی پرورش طوفانوں میں ہوئی ہے۔ یعنی وہ کئی مشکلات سے سامنا کرتے ہوئے آئے ہیں، اس لئے ان کو ساحل کی اغوش میں کوئی سکون یا لطف محسوس نہیں ہوتا۔ یعنی جو مشکلات سے لڑتا آیا ہو، وہ آرام کی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہو سکتا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
III (الف) درج ذیل مصرعوں کو مکمل کیجئے ۔
(۸) قطرے میں سمندر ہے، ذرے میں ۔۔۔۔۔۔ ہے
جواب: بیاباں
(۹) یہ قید نظر کی ہے، وہ فکرکا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہے
جواب: زنداں
(۰۱) ۔۔۔۔۔۔۔ میں ساحل کے کیا لطف سکوں اُس کو
جواب: آغوش
(۱۱) ۔۔۔۔۔۔۔ میں سنتے ہیں ، کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
جواب: اشعار
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(ب) مختلف گروہوں سے متعلقہ الفاظ چن کر گروہ بنائے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
جواب:
ت | ب | ا | جوابات |
قطرہ | ساحل | سمندر | 1 |
ہاتھ | گریباں | دامن | 2 |
غم | آنسو | آنکھ | 3 |
نگہباں | قیدی | زنداں | 4 |
(ج) خالی جگہوں میں حروف ( نے، میں ، کا، کی، سے کو) کے استعمال سے خالی جگہوں کو پر کیجئے۔
۲۱) یہ عشق ۔۔۔۔۔ دیکھاہے، یہ عقل ۔۔۔۔۔۔ پنہاں ہے
جواب: یہ عشق نے دیکھاہے، یہ عقل سے پنہاں ہے
۳۱) یہ قید نظر ۔۔۔۔۔ ہے، وہ فکر ۔۔۔۔۔ زنداں ہے
جواب: یہ قید نظر کی ہے، وہ فکر کا زنداں ہے
۴۱) اصغر ۔۔۔۔۔۔ ملےلیکن اصغر ۔۔۔۔۔نہیں دیکھا
جواب: اصغر سے ملےلیکن اصغر کو نہیں دیکھا
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
۵۱) آغوش ۔۔۔۔۔ ساحل کے کیا لطف سکوں اس کو
جواب: آغوش میں ساحل کے کیا لطف سکوں اس کو
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
قواعد:
درج ذیل ہر سوال کے لئے چار متبادل دئے گئے ہیں ، ان میں سے سب سے مناسب جواب چن کر لکھئے :
(1) کلام میں متضاد الفاظ استعمال کئے جائیں تو وہ صنعت کہلاتی ہے۔
(الف) صنعت تلمیح (ب) صنعت تکرار (ج) صنعت تشبیه (د) صنعت تضاد
جواب: صنعت تضاد
(2) صنعت تضاد کا ایک اور نام
(الف) صنعت طباخ (ب) صنعت طباق (ج) صنعت تباق (د) صنعت اتباع
جواب: صنعت طباق
(3) کسی شعر میں ایک ہی لفظ کو بار بار دہرانا کہلاتا ہے۔
(الف) صنعت تلمیح (ب) صنعت تضاد (ج) صنعت تکرار (د) صنعت تشبیبه
جواب: صنعت تکرار
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com
(4) بچ حسنِ تعین سے، ظاہر ہو کہ باطن ہو ۔ یہ قید نظر کی ہے ، وہ فکر کا زنداں ہے
درج بالا شعر میں اس صنعت کو لایا گیا ہے۔
(الف) صنعت تضاد (ب) صنعت تکرار (ج) صنعت تشبیبه (1) صنعت استعاره
جواب: صنعت تضاد
(5) اصغؔر سے ملے لیکن، اصغؔر کو نہیں دیکھا ۔ اشعار میں سنتے ہیں، کچھ کچھ وہ نمایاں ہے
اس شعر میں استعمال کی گئی صنعت ہے۔
(الف) صنعت تکرار یا تکریر (ب) صنعت تلمیح (ج) صنعت استعاره (د) صنعت تضاد
جواب: صنعت تکرار یا تکریر
سرگرمی: اپنی پسند کے ایسے کوئی چارا شعار تلاش کر کے لکھئے جو زندگی کے موضوع سے متعلق ہوں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Ghazlen Hissa Alif | دہم جماعت اُردو نوٹس غزلیں: حصہ الف | www.notes.studymanzil.com