دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: قولِ فیصل
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق قولِ فیصل کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: قولِ فیصل
مولانا ابوالکلام آزادؔ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
II (الف) درج ذیل سوالات کے جوابات صرف ایک جملے میں لکھئے۔
۱) عدالت کا کیا اختیار ہوتا ہے؟
جواب: عدالت کا اختیار ایک طاقت ہے اور وہ انصاف و نا انصافی دونوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔
۲ ) عدل وحق کا سب سے بہتر ذریعہ کس کے ہاتھ میں ہے؟
جواب: عدل و حق کا سب سے بہتر ذریعہ منصف گورنمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۳) کس وجہ سے عہد قدیم کی برائیاں مٹ گئیں؟
جواب: زمانے کے انقلاب کی وجہ سے عہد قدیم کی بہت سی برائیاں مٹ گئیں۔
۴) تاریخ میں آج بھی کس بات کا ماتم کیا جاتا ہے؟
جواب: تاریخ میں آج بھی عدالت کی ناانصافی کی طویل فہرست کا ماتم کیا جاتا ہے۔
۵) سقراط کو زہر کا پیالہ کیوں پینا پڑا؟
جواب: سقراط کو زہر کا پیالہ پینا پڑا کیونکہ سقراط اپنے ملک کا سچا انسان تھا۔
۶) ہر فرد اور ہر قوم کا پیدائشی حق کیا ہے؟
جواب: ر فرد اور ہر قوم کا پیدائشی حق آزاد رہنا ہے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۷) مولانا آزادؔ کس کی محکومی سے ملک اور قوم کو نجات دلانا چاہتے تھے؟
جواب: مولانا آزادؔ انگریز گورنمنٹ کی محکومی سے ملک اور قوم کو نجات دلانا چاہتے تھے
۸) کس کے حصے میں مجرموں کا کٹہرا اور کس کے حصے میں مجسٹریٹ کی کرسی آئی تھی ؟
جواب: مجاہد آزادی یعنی ہندوستانیوں کے حصے میں مجرموں کا کٹہرا اور انگریزوں کے حصے میں مجسٹریٹ کی کرسی آئی تھی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
(ب) ان سوالات کے جوابات تین یا چار جملوں میں لکھئے۔
۹) تاریخ عالم کی سب سے بڑی نا انصافیاں کیا کیا ہیں؟
جواب: تاریخ عالم کی سب سے بڑی نا انصافیاں میدان جنگ کے بعد عدالت کے ایوانوں میں ہی ہوتی رہی ہیں۔ دنیا کے بانیان مذاہب سے لے کر سائنس کے محققین تک کوئی پاک اور حق پسند جماعت نہیں ہے جو مجرموں کی طرح عدالت کے سامنے کھڑی نہ کی گئی ہو۔ بلاشبہ زمانے کے انقلاب سے عہد قدیم کی بہت سی برائیاں مٹ گئیں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۰۱) انگریزی گورنمنٹ سے متعلق ابوالکلام نے کیا کہا ؟
جواب: انگریزی گورنمنٹ سے متعلق ابوالکلام نے کہا تھا کہ ” موجودہ گورنمنٹ ظالم ہے” لیکن اگر میں یہ نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟ میں نہیں جانتا کہ مجھ سے کیوں یہ توقع کی جائے کہ ایک چیز کو اس کے اصلی نام سے نہ پکاروں؟ میں سیاہ کو سفید کہنے سے انکار کرتا ہوں۔
۱۱) مولانا آزاد ؔکے سامنے فرض کی راہیں کتنی ہیں؟ اور کون کونسی؟
جواب: مولانا آزاد ؔکے سامنے فرض کی دو راہیں ہیں۔گورنمنٹ، نا انصافی اور حق تلفی سے باز آجائے۔ اگر باز نہیں آسکتی تو مٹا دی جائے۔ جو چیز بُری ہے اسے یا تو درست ہونا چائیے یا مٹ جانا چاہئے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۲۱) مولانا آزادؔ کم اور نرم الفاظ میں کیا کہنا چاہتے ہیں؟
جواب: مولانا آزادؔ کم اور نرم الفام میں یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے سامنے فرض کی دو ہی راہیں ہیں۔گورنمنٹ، نا انصافی اور حق تلفی سے باز آجائے۔ اگر باز نہیں آسکتی تو مٹا دی جائے۔ جو چیز بُری ہے اسے یا تو درست ہونا چائیے یا مٹ جانا چاہئے۔اس کے علاوہ تیسری بات نہیں ہوسکتی۔
۳۱) اٹلی کے قتیل گارڈ نیو برونو نے عدالت میں کیا الفاظ کہے تھے؟
جواب: اٹلی کے قتیل گارڈ نیو برونو نے عدالت میں یہ الفاظ کہے تھے کہ “زیادہ سے زیادہ جو سزا دی جا سکتی ہے بلا تامل دے دو۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ سزا کا حکم لکھتے ہوئے جس قدر جنبش تمہارے دل میں پیدا ہوگی، اس کا عشر عشیر اضطراب بھی سزا سن کر میرے دل کو نہ ہوگا۔”
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
(ج) ان کے تفصیلی جوابات لکھئے ۔
۴۱) مولانا ابوالکلام آزاد کا ” آزادی” سے متعلق کیا عقیدہ تھا ؟
جواب: مولانا ابوالکلام آزاد کا ” آزادی “سے متعلق یہ عقیدہ تھا کہ ازاد رہنا ہر فرداور قوم کا پیدائشی حق ہے۔ کوئی انسان یا انسانوں کی گھڑی ہوئی بیوروکریسی یہ حق نہیں رکھتی کہ خدا کے بندوں کو محکوم بنائے، محکومی اور غلامی کے لیے کیسے ہی خوشنمانام کیوں نہ رکھ لیے جائیں وہ غلامی ہی ہے اور خدا کی مرضی اور اس کے قانون کے خلاف ہے۔ پس میں موجود گورنمنٹ کو جائز تسلیم نہیں کرتا اور اپنا ملکی، مذہبی اور انسانی فرض سمجھتا ہوں کہ اس کی محکومی سے ملک اور قوم کو نجات دلاؤں۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۵۱) وزیر اعظم کے اعلان کے بعد یونانی حکومت میں مسلمانوں کو کن کن باتوں سے دو چار ہونا پڑا؟
جواب: یونانی وزیر اعظم کے اعلان کے بعد یونانی حکومت تمام مسلمانوں کی آبادی کو خون اور آگ کے سیلاب میں غرق کردیتی ہے۔سچائی کو چُھپا دیا گیا۔خود انگلستان کے بھیجے ہوئے امریکن کمیشن کی رپورٹ پوشیدہ کردی گئی۔پھر نہ تو ان تمام مظالم و جرائم کے لیے اس کے پاس اعتراف ہے نہ تلافی بلکہ ملک کی جائز اور با امن جدوجہد کو پامال کرنے کے لیے ہر طرح کا جبر و تشدد کیا گیا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
III (الف) ان الفاظ کی واحد / جمع لکھئے ۔
آخر ۔ اواخر
اسرار ۔ سر
بانیان ۔ بانی
جذبات ۔ جذبہ
داستان ۔ داستانیں
ذریعہ ۔ ذریعے ، ذرائع
حق ۔ حقوق
عالِم ۔ علماء
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
(ب) ان الفاظ کی ضد لکھئے ۔
حق ❌ باطل
سفید ❌ سیاہ
عارضی ❌ مستقل
قدیم ❌ جدید
محکوم ❌ حاکم
مہمان ❌ میزبان
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
(ج) سابقے اور لاحقے ۔
ناپاک، لاجواب، روشناس ، کار آمد، بد کار ، یتیم خانه مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ مندرجہ بالا خط کشید سابقوں اور لاحقوں کو جوڑ کر مرکبات بنائیے۔
معلوم ۔ نا معلوم
علم ۔ لا علم
فرض ۔ فرض شناس
گر ۔ کار گر
صنعت ۔ صنعت کار
دوا ۔ دوا خانہ
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
(د) بحوالہ متن درج ذیل جملوں کی وضاحت کیجئے۔
۱) ”یقیناً میں نے کہا ہے موجودہ گورنمنٹ ظالم ہے۔“
جواب: یہ جملہ سبق “قول فیصل” سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف مولانا ابوالکلام آزادؔ ہیں۔ یہ جملہ ابوالکلام آزادؔ نے اُس وقت کہا جب انگریزی حکومت سے ہندوستانیوں پر کئے جانے والے ظلم و ستم کی انتہا نہ رہی تھی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۲) ”میرا اعتقاد ہے کہ آز اد ر ہنا ہر فرد اور ہر قوم کا پیدائشی حق ہے ۔“
جواب: یہ جملہ سبق “قول فیصل” سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف مولانا ابوالکلام آزادؔ ہیں۔ یہ جملہ مولانا ابوالکلام آزادؔ نے ہندوستانیوں سے آزادی سے متعلق اپنا عقیدہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
۳) ”ہمارے حصے میں یہ مجرموں کا کٹہرا آیا ہے، تمہارے حصہ میں مجسٹریٹ کی کرسی ۔“
جواب: یہ جملہ سبق “قول فیصل” سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف مولانا ابوالکلام آزادؔ ہیں۔ یہ جملہ مولانا ابوالکلام آزادؔ نے برٹش گورنمنٹ سے اس وقت کہا جب انہیں مجرم بنا کر کٹہرے میں کھڑا دیا گیا تھا۔
۴) ”مورخ ہمارے انتظار میں ہے اور مستقبل کب سے ہماری راہ تک رہا ہے ۔“
جواب: یہ جملہ سبق “قول فیصل” سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف مولانا ابوالکلام آزادؔ ہیں۔ یہ جملہ مولانا ابوالکلام آزادؔ نے انگریزوں کے ظلم و ستم سے تنگ اکر آنے والے ہندوستانیوں کے روشن مستقبل سے متعلق انگریزوں سے عدالت میں کہا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com
(ھ) پہلے دو لفظوں کی مناسبت سے تیسرے لفظ کا جوڑ لکھئے :
1) قول : کہی ہوئی بات :: خول : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: چھلکا
2) لاعلم : سابقہ :: دواخانہ : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: لاحقہ
3) قولِ فیصل : مولانا ابوالکالام آزادؔ :: جواہر لال نہرو کی اُردو دوستی : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: محمد رفیق انصاری
4) سر : اسرار :: حق : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: حقوق
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Qaule Faisal | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق قولِ فیصل | www.notes.studymanzil.com