دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: حجتہ الوداع
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق حجتہ الوداع کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can not only achieve commendable marks but also reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: حجتہ الوداع
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
II (الف)۔ درج ذیل سوالات کے جوابات ایک جملہ میں لکھئے ۔
(1) کس مقام پر حضورؐ نے صحابہؓ سے خطاب فرمایا ؟
جواب: صفا کی پہاڑی پر حضورﷺ نے صحابہؓ سے خطاب فرمایا۔
(۲) حضورؐ نے کس ناقہ پر سوار ہو کر حج ادا کیا ؟
جواب: حضورﷺ نے قصوا نامی ناقہ پر سوار ہو کر حج ادا کیا۔
(۳) حضورؐ کس تاریخ کو حج کے لئے روانہ ہوئے ؟
جواب: حضورﷺ ذیقعدہ کی 26 تاریخ کو حج کے لئے روانہ ہوئے۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(۴) حجتہ الوداع کے موقعہ پر مسلمانوں کی تعداد کتنی تھی ؟
جواب: حجتہ الوداع کے موقعہ پر مسلمانوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ تھی۔
(۵) مزدلفہ میں قیام کے دوران حضورؐ نے کون کونسی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں؟
جواب: مزدلفہ میں قیام کے دوران حضورؐ نے مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں۔
(۶) حضورؐ نے عورتوں کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا ؟
جواب: حضورؐ نے عورتوں کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ”عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو، تمہارا حق عورتوں پر ہے اور عورتوں کا تم پر ہے۔ “
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(۷) خطبۂ حجۃ الوداع کے بعد کس صحابیؓ نے اذاں دی ؟
جواب: خطبۂ حجۃ الوداع کے بعد حضرت بلالؓ نے اذاں دی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
( ب ) درج ذیل سوالات کے جوابات دو تین جملوں میں لکھئے۔
(۸) نویں ذی الحجہ کو عازمینِ حج نے کیا کیا ؟
جواب: نویں ذی الحجہ کو عازمینِ حج نے صبح کی نماز پڑھ کر ” منیٰ “سے روانہ ہوئے۔ عام مسلمانوں کے ساتھ عرفات میں آ کر ٹہرے۔
(۹) غلام اور خدام کے حسن سلوک کے بارے میں آپؐ نے کیا ارشاد فرمایا ؟
جواب: غلام اور خدام کے حسن سلوک کے بارے میں آپؐ نے ارشاد فرمایا کہ اپنے غلاموں کے حق میں انصاف کرو۔ جو خود کھاؤ وہ ان کو کھلاؤ۔ اور جو خود پہنو وہ ان کو پہناؤ۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(01) امراء اور حکام کی فرماں برداری کے بارے میں حضورؐ کا کیا حکم ہے؟
جواب: امراء اور حکام کی فرماں برداری کے بارے میں حضورؐ کاحکم ہے کہ” ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ اور سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں۔ کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی بڑائی نہیں۔ تم سب ایک ادم کے بیٹے ہو اور ادم مٹی سے بنا تھا”۔
(11) ایامِ جاہلیت کے رسم و رواج کے تعلق سے حضورؐ نے کیا ارشاد فرمایا ؟
جواب:ایامِ جاہلیت کے رسم و رواج کے تعلق سے حضورؐ نے ارشاد فرمایا کہ “جاہلیت کے سارے دستور اور رسم و رواج میرے دونوں پاؤں کے نیچے ہیں۔ جاہلیت کے سارے خون کے بدلے ختم کر دیے گئے اور سب سے پہلے میں اپنے خاندان کا خون ربیعہ بن حارث کے بیٹے کے انتقامی خون کے بدلہ لینے کا حق چھوڑتا ہوں( یعنی دشمن کو معاف کرتا ہوں) جاہلیت کے سود مٹاتا ہوں۔ وہ اپنے خاندان کا یعنی عباسؓ بن عبدالمطلب کا ہے”
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(ج) درج ذیل سوالات کے تفصیلی جوابات لکھئے ۔
(۱۲) حجۃ الوداع کے موقعہ پر دئے گئے خطبہ میں حضورؐ نے حسن معاشرت سے متعلق کیا ارشاد فرمایا ؟
جواب: حجۃ الوداع کے موقعہ پر دئے گئے خطبہ میں حضورﷺ نے حسن معاشرت سے متعلق ارشاد فرمایا کہ ۔
جاہلیت کے سارے دستور اور رسم و رواج میرے دونوں پاؤں کے نیچے ہیں۔
جاہلیت کے سارے خون کے بدلے ختم کر دیے گئے۔
جاہلیت کے سارے سود مٹاتا ہوں۔ اور اس چال کا تار تار الگ کرتا ہوں۔
عورتوں کے معاملے میں خدا سے ڈرو، تمہارا حق عورتوں پر ہے اور عورتوں کا حق تم پر ہے۔
اپنے غلاموں کے حق میں انصاف کرو۔ جو خود کھاؤ وہ ان کو کھلاؤ اور جو خود پہنو وہ ان کو پہناؤ۔
ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ اور سارے مسلمان بھائی بھائی ہیں۔
کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی بڑائی نہیں ہے۔ تم سب ایک آدم کے بیٹے ہو۔ اور آدم مٹی سے بنا تھا۔
میں تم میں ایک چیز چھوڑ جاتا ہوں۔ اگر تم نے اس کو مضبوطی سے پکڑ لیا تو پھر کبھی گمراہ نہ ہو گے اور وہ خدا کی کتاب ہے۔
مذہب میں خدا کی مقرر کی ہوئی حد سے اگے نہ بڑھنا ،تم سے پہلی قومیں یں اسی سے برباد ہوئیں۔ حج کے مسئلے سیکھ لو ،میں نہیں جانتا کہ پھر حج کر سکوں گا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(۱۳) حضور ؐنے حجتہ الوداع کی تیاریاں کس طرح کیں؟
جواب: ذیقعدہ دس ہجری میں ہر طرف منادی ہوئی کہ رسول اللّٰہ ﷺ اس سال حج کے ارادے سے مکہ معظمہ تشریف لے جائیں گے۔ یہ خبر دفعتاً پورے عرب میں پھیل گئی اور سارا عرب ساتھ چلنے کے لیے امنڈ آیا،ذیقعدہ کی چھبیس تاریخ کو آپ ﷺ نے غسل فرمایا اور چادر تہمہ باندھی اور ظہر کی نماز کے بعد مدینے سے پہلے باہر نکلے۔ مدینے سے چھ میل پر ذوالحلیفہ کے مقام پر رات گزاری اور دوسرے دن دوبارہ غسل فرما کر دو رکعت نماز ادا کی اور احرام باندھ کر قصوا نامی اونٹنی پر سوار ہوئے ۔ حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ ہم نے نظر اُٹھا کے دیکھا تو آگے پیچھے، دائیں بائیں جہاں تک نظر کام کرتی تھی آدمیوں کا جنگل نظر آتا تھا۔ جب آں حضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم لبیک فرماتے تو یہی نعرہ بلند ہوتا تھا اور دفعتاً پہاڑوں کی چوٹیاں اس کی جوابی آواز سے گونج اٹھتیں ۔ اس طرح منزل بہ منزل آپؐ آگے بڑھتے چلے یہاں تک کہ ذی الحجہ کی ۵ ، تاریخ کو مکہ میں داخل ہوئے ۔ کعبہ نظر آیا تو فرمایا، اے خدا ! اس گھر کو عزت اور شرف دے۔ کعبہ کا طواف کیا ، اور مقام ابراہیمؑ میں کھڑے ہو کر دو رکعت نماز ادا کی۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
III (الف)۔ مندرجہ ذیل جملوں کی بحوالہ متن وضاحت کیجئے۔
(۱۴)” ہم کہیں گے کہ آپؐ نے خدا کا پیغام پہنچادیا اور اپنا فرض ادا کر دیا ۔“
جواب: یہ جملہ حجۃ الوداع سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں۔ یہ جملہ مجمع میں شامل سبھی لوگوں نے کہا، جب دورانِ خطبہ حضورﷺ نے مجمع سے خطاب کیا تھا کہ ” تم سے خدا کے ہاں میری نسبت پوچھا جائے گا تو تم کیا جواب دوگے؟ “
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(۱۵)” اے خدا تو گواه رہ“
جواب: یہ جملہ حجۃ الوداع سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں۔اس جملے کو حضورﷺ نے اللّٰہ تعالیٰ سے عرض کیا۔ جب حضور ﷺ نے اپنے نسبت کے بارے میں عازمین سے پوچھا تو یہ ایک لاکھ زبانوں نے ایک ساتھ گواہی دی تھی تب یہ سُن کرآپﷺ نے آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر تین مرتبہ یہ جملہ کہاـ ” اے خدا تو گواه رہ“
(۱۶)” کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی بڑائی نہیں ۔“
جواب: یہ جملہ حجۃ الوداع سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں۔ یہ جملہ حضورﷺ نے دورانِ خطبہ مجمعِ حج سے کہا تھا۔
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(۱۷) ”لوگو! امن و سکون کے ساتھ ، لوگو! امن و سکون کے ساتھ ۔“
جواب: یہ جملہ حجۃ الوداع سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں۔ جب آپؐ حج سے رخصت ہونے لگے تو لوگوں میں افرا تفری شروع ہوگئی۔اُس وقت یہ جملہ حضور ﷺ نے لوگوں سے کہا تھا۔
(۱۸) ”جو یہاں موجود ہے وہ اس پیغام کو اس تک پہنچادے جو یہاں نہیں ۔“
جواب: یہ جملہ حجۃ الوداع سبق سے لیا گیا ہے۔ اس کے مصنف سید سلیمان ندوی ہیں۔ یہ جملہ حضورﷺ نے مجمع سے کہا تھا۔حجتہ الوداع میں حضورﷺ نے خطبہ کے آخری اشارہ میں فرمایا” کیا میں نے اپنا پیغام پہنچادیا ؟“ تو مجموعہ کے ہر طرف سے آوازیں آنے لگی ، ہاں! بیشک ۔ یہ سن کر حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ”جو یہاں موجود ہے وہ اس پیغام کو اس تک پہنچادے جو یہاں نہیں ۔“
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(ب) جمع لکھئے ۔
(1) حکم ➕ احکام
(2) وقت ➕ اوقات
(3) مقام ➕ مقامات
(4) منزل ➕ منازل
(5) خطبه ➕ خطبات
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
( ج ) ان ذو معنی الفاظ کا معنوی فرق لکھئے ۔
(1) عَہد، عَہد
جواب: عَہد = دور، زمانہ، عہد = قسم، وعدہ
(2) ماه ، ماه
جواب: ماہ = مہینہ، ماہ = چاند
3) حق، حق
جواب: حق = فرض ، حق = سچ
4) مہر، مہر
جواب: مہر = سورج، مہر = مہربانی، شفقت
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(د) مندرجہ ذیل غیر منقوط عبارت کو پڑھئے اور خط کشیدہ لفظوں کے ہم معنی منقوط لفظ لکھئے۔
”رسول اللّٰہ لوگوں سے ہم کلام ہوئے اور کہا ” محمد ہوں ، ماحی ہوں ، احمد ہوں ، اس دور کے اہل علم سے لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ اک رسول مکہ مکرمہ کی وادی سے آئے گا اور اس کا اسم محمد ہو گا ۔ اسی طمع کے لئے اس دور کے کئی لڑکوں کے اسم محمد رکھے گئے ۔“ (مصنف ولی رازی )
جواب: خط کشیدہ لفظوں کے ہم معنی منقوط لفظ
”رسول اللّٰہ لوگوں سے مخاطب ہوئے اور کہا ” محمد ہوں ، ماحی ہوں ، احمد ہوں ، اس زمانے کے اہل علم سے لوگوں کو معلوم ہوا ہے کہ اک پیغمبر مکہ مکرمہ کی وادی سے آئے گا اور اس کا نام محمد ہو گا ۔ اسی چاہ کے لئے اس زمانے کے کئی فرزندوں کے نام محمد رکھے گئے ۔“ (مصنف ولی رازی )
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com
(ھ) پہلے دو لفظوں کی مناسبت سے تیسرے لفظ کا جوڑ لکھئے ۔
(1) مزدلفه : ایک مقام کا نام :: قصوا : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: اونٹنی کا نام
(2) آغاز : انجام :: آقا :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: غلام
(3) صحابی : صحابه :: آیت : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب: آیات
(4) مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے والے: مہاجرین : : مدینہ کے باشندے : ۔۔۔۔۔۔۔
جواب: مدنی
KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Hajjatul Vida | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق حجتہ الوداع | www.notes.studymanzil.com