Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
دہم جماعت اُردو نوٹس سبق – رُباعیات
KSEEB Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat
KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat is provided below to help Class 10 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Solutions for Class 10 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
Tags: 10th Urdu Chapter 19 question Answer, 10th Urdu Notes, 10th Urdu Notes Rubaiyat question answer, 10th Urdu question answer chapter Rubaiyat, KSEEB solutions class 10 Urdu, Rubaiyat notes, Rubaiyat question answer class10, SSLC Urdu question answers, Notes Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat, رُباعیات نوٹس, رُباعیات سوال جواب, دہم جماعت رُباعیات سوال جواب
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے دہم جماعت زبانِ اوّل اُردو سبق رُباعیات کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 10 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 10 اُردو کے لئے یہ نوٹس ماہر اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ دہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
The Class 10 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat offered here serves as a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 10 Urdu Medium, students can achieve commendable marks and reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 10 Urdu studies.
KSEEB Solutions Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat
Table of Contents
دہم جماعت اُردو نوٹس – سبق: رُباعیات
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
رباعی کسے کہتے ہیں؟
تخلیق: رُباعی ۔ ہر دور کے شعراء نے صنف رباعی میں طبع آزمائی کی ہے۔ لفظ رباعی ، ربع سے مشتق ہے، جس کے معنی چار کے ہیں۔ رباعی کو دو بیتی بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں دو بیت یعنی دو شعر ہوتے ہیں۔ اصطلاح شاعری میں رباعی سے مراد ایسی نظم ہے جو چار مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
رباعی اور قطعہ میں چار مصرعے ہوتے ہیں، لیکن رباعی کا پہلا ، دوسرا اور چوتھا مصرعہ ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتا ہے۔ جبکہ تیسرا مصرعہ ردیف اور قافیہ کا پابند نہیں ہوتا۔ رباعی کا چوتھا مصرعہ حاصل کلام ہوتا ہے۔ عموماً اس صنف میں عارفانہ، فلسفیانہ، سماجی ، اخلاقی ، اصلاحی اور مذہبی مضامین بیان کئے جاتے ہیں۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
شادؔ عظیم آبادی تعارف:
(1) شادؔ عظیم آبادی، نام سید علی محمد، قلمی نام شاد عظیم آبادی، 2481ء کو پٹنہ میں پیدا ہوئے۔ کم عمری سے ہی اُن کی شاعری کی ابتداء ہوئی مگر انھیں بہت جلد مقبولیت نصیب ہوئی ۔ انھوں نے شاعری کی تمام اصناف میں طبع آزمائی کی۔
ان کی مثنوی “چشمۂ کوثر” کئی سو اشعار پر مشتمل ایک طویل مثنوی ہے۔ ان کی لکھی غزلیں اور رباعیات بھی مشہور ہیں۔ 7291ء میں وفات پائی۔ ذیل میں چندر باعی گو شعراء کی رباعیات پیش ہیں۔
ہے دور کبھی دن کا کبھی یاں شب ہے
گردش کا زمانے کی یہی مطلب ہے
ہم تم نہ رہیں گے ورنہ دنیا ساری
تا حشر یوں ہی رہے گی جیسی اب ہے
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
خلاصہ ، پہلی رباعی (شادؔ عظیم آبادی):
خلاصہ ، پہلی رباعی (شادؔ عظیم آبادی):
اس رباعی میں شاعر زمانے کی گردش اور انسانی فنا کی حقیقت کو بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دنیا میں دن اور رات کی تبدیلی وقت کے مسلسل گزرنے کی علامت ہے۔ انسان چاہے زندہ رہے یا نہ رہے، لیکن دنیا اپنے موجودہ حالات میں ہمیشہ قائم رہے گی۔ شاعر فنا اور بقا کے فلسفے کو نہایت سادگی سے واضح کرتا ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
(۲) تلوک چند محرومؔ تعارف:
(۲) تلوک چند نام، محرومؔ تخلص۔ انھوں نے اردو اور فارسی کے استاد کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کے کلام میں اخلاقی اور نیچرل مضامین کا کافی ذخیرہ ہے۔ برجستگی اور روانی اُن کے کلام کی خوبیاں ہیں۔ اُن کے شعری تصانیف میں گنج معانی، رباعیات محروم، کاروانِ وطن اور بہارِ طفلی کا شمار ہوتا ہے۔
مذہب کی زباں پر ہے نِکوئی کا پیام
حسن عمل اور راست گوئی کا پیام
مذہب کے نام پر یہ لڑائی کیسی
مذہب دیتا ہے صلح جُوئی کا پیام
خلاصہ ،دوسری رباعی (تلوک چند محرومؔ):
خلاصہ ،دوسری رباعی (تلوک چند محرومؔ):
یہ رباعی مذہب کی اصل روح کو اجاگر کرتی ہے۔ شاعر فرماتے ہیں کہ مذہب کا مقصد نیکی، حسن عمل، سچائی اور صلح کا پیغام دینا ہے۔ لیکن افسوس کہ لوگ مذہب کے نام پر لڑائی جھگڑے کرتے ہیں، حالانکہ مذہب انسانیت کی بھلائی اور امن و امان کی تعلیم دیتا ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
بیکلؔ اتساہی تعارف :
(۳) نام لودی محمد شفیع خاں، تخلص بیکلؔ اتساہی، یکم جون 8291ء کو ضلع گونڈہ کے ایک موضع میں پیدا ہوئے۔ عربی، فارسی کی تعلیم گاؤں میں حاصل کی۔ ادیب کامل کا امتحان پاس کیا۔ آگے چل کر قانون کی تعلیم بھی پائی ۔
انھوں نے نعت، غزل نظم ، گیت، دو ہے اور رباعیات لکھیں۔ ہندی اور اُردو میں ان کے قومی نظموں کے مجموعوں کے علاوہ غزلوں اور نعتوں کے مجموعے بھی شائع ہوئے ہیں۔ انھیں بے شمار اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ دلوں کو موہنے والی پیار کی بولی بولتے ہیں۔ انسان کو انسان بنے رہنے کا سبق دیتے ہیں۔
اب غیر جو احسان کی تمہید کرے ہے
تقدیر اس بات کی تائید کرے ہے
افلاس کی آنکھوں سے چھلک جائیں گے آنسو
کا ہے کو کوئی تذکرۂ عید کرے ہے
خلاصہ ،تیسری رباعی (بیکلؔ اتساہی):
خلاصہ ،تیسری رباعی (بیکلؔ اتساہی):
اس رباعی میں شاعر مفلسی اور غربت کی تکلیف دہ حقیقت کو بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب کسی غریب کے گھر میں تہوار آتا ہے تو افلاس کے باعث اس کی خوشیاں غم میں بدل جاتی ہیں۔
شاعر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ غربت انسان کی خوشیوں کو چھین لیتی ہے، جس پر سوچنے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
: تعارف اعجازؔ احسنی
(۴) نام ہیچ محمد غوث اور قلمی نام اعجازؔ احسنی، 6291ء کو اپنے آبائی وطن ہاسن میں پیدا ہوئے۔ ان کی ابتدائی تعلیم ہاسن میں ہوئی۔ حصول تعلیم کی غرض سے انھیں میسور و جانا پڑا وہاں ان کے شعری شوق کو جلا نصیب ہوئی۔
وہ خوش مزاج انسان تھے۔ بہت جلد سنجیدہ شاعری سے ظریفانہ شاعری کی جانب راغب ہوئے۔ ان کے کلام کا مجموع “ذائقے” کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ان کے کلام میں سادگی کے ساتھ ساتھ طنز و مزاح کا ذائقہ بھی ہے۔
باپ، بیٹی کا ہمیشہ ہی سے ناشاد رہا
سہہ کر فرمائشیں داماد کی برباد رہا
یوں تو ہر شخص کی فطرت کو بدل سکتے ہیں
لیکن داماد کو اُلٹا بھی تو داماد رہا
خلاصہ ، چوتھی رباعی (اعجازؔ احسنی):
خلاصہ ، چوتھی رباعی (اعجازؔ احسنی):
یہ رباعی سماجی مسئلہ، یعنی جہیز کی لعنت پر روشنی ڈالتی ہے۔ شاعر کہتے ہیں کہ بیٹی کا باپ ہمیشہ ناخوش رہتا ہے کیونکہ وہ داماد کی مسلسل فرمائشیں پوری کرتے کرتے اپنی زندگی برباد کر لیتا ہے۔ شاعر طنز کے ساتھ اس حقیقت کو پیش کرتے ہیں کہ داماد کی فطرت کو بدلنا مشکل ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
فرہنگ
I۔ الفاظ و معانی:
گردش = چکر، دور، انقلاب، بد نصیبی
نکوئی = نیکی ، راستی
راست گوئی = سچائی
حشر = قیامت ، شور و غل، ہنگامه
حسن عمل = اچھا عمل، اچھا کام
صلح جوئی = صلح، دوستی
تمہید کرنا = کسی بات کی ابتداء کرنا
ناشاد = ناخوش
تائید = حمایت ، طرفداری
عید = خوشی ،خوشی کا تہوار
افلاس = مفلسی، غریبی
غیر = اجنبی، دشمن
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
II. (الف) ایک جملے میں جواب دیجئے۔
(۱) زمانے کی گردش کا کیا مطلب ہے؟
جواب: زمانے کی گردش کا مطلب ہے وقت کا بدلنا، حالات کا تبدیل ہونا اور زندگی میں آنے والی خوشی و غم کی تبدیلیاں۔
(۲) مذہب کی زبان پر کونسا پیغام ہوتا ہے؟
جواب: مذہب کی زبان پر نیکی ، راست گوئی ، اور صلح کا پیغام ہوتا ہے۔
(۳) افلاس کی آنکھوں سے آنسو کب چھلکتے ہیں؟
جواب: افلاس کی آنکھوں سے آنسو اس وقت چھلکتے ہیں جب انسان غربت اور تنگدستی کی حالت میں ہوتا ہے اور اس کی زندگی میں مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
(ب) دویا تین جملوں میں جواب دیجئے۔
(۴) شادؔ عظیم آبادی نے رباعی میں کونسی حقیقت بیان کی ہے؟
جواب: شادؔ عظیم آبادی نے اپنی رباعی میں زندگی کی ناپائیداری اور دنیا کی فانی ہونے کی حقیقت کو بیان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب کچھ بدلتا رہتا ہے اور انسان کو اس حقیقت کو قبول کر لینا چاہیے۔
(۵) تلوک چند محرومؔ نے اپنی رباعی میں کس بات کا پیغام دیا ہے؟
جواب: تلوک چند محرومؔ نے اپنی رباعی میں مذہب کے اصل مقصد کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب نیکی، راست گوئی اور حسن عمل کا درس دیتا ہے۔ یہ صلح، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، نہ کہ نفرت اور لڑائیوں کا۔ محرومؔ نے مذہب کے نام پر لڑائیوں کو غلط قرار دے کر انسانیت کے لیے امن اور محبت کی تلقین کی ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
(۶) غیروں پر احسان کی تمہید کرنا کیوں درست نہیں؟
جواب: غیروں پر احسان کی تمہید کرنا درست نہیں کیونکہ یہ انسان کی عزت و وقار کو کم کرتا ہے۔ اس سے اپنی خودداری مجروح ہوتی ہے اور انسان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۷) اعجازؔ احسنی نے سماج کی کس بُرائی کی جانب اشارہ کیا ہے؟
جواب: اعجازؔ احسنی نے سماج کی ایک اہم بُرائی، یعنی جہیز اور داماد کی فرمائشی فطرت کی جانب اشارہ کیا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ بیٹی کا باپ ہمیشہ ناخوش اور پریشان رہتا ہے کیونکہ اسے اپنی زندگی داماد کی بے جا فرمائشیں پوری کرتے ہوئے گزارنی پڑتی ہے۔
شاعر کے مطابق دنیا میں ہر شخص کی فطرت بدلی جا سکتی ہے، لیکن داماد کی خودغرض اور طلبگار طبیعت کو بدلنا ناممکن ہے۔ یہ رویہ نہ صرف بیٹی کے والد کو برباد کرتا ہے بلکہ سماجی نظام میں ناہمواری اور ظلم کو بھی جنم دیتا ہے۔
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
III (الف) قوسین میں دیئے گئے بے ترتیب حروف کو کچھ اس طرح ترتیب دیجئے کہ وہ الٹا اور سیدھا یکساں طور پر پڑھے جائیں۔
جواب:
(ب) چاروں رباعیوں کے قوافی کی فہرست تیار کیجئے۔
جواب: چاروں رباعیوں کے قوافی کی فہرست درج ذیل ہے:
پہلی رباعی (شادؔ عظیم آبادی):
شب، مطلب، اب
دوسری رباعی (تلوک چند محرومؔ):
نِکوئی ، گوئی، لڑائی، جُوئی
تیسری رباعی (بیکلؔ اتساہی):
تمہید، تائید، عید
چوتھی رباعی (اعجازؔ احسنی):
ناشاد، برباد، داماد
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com
IV پہلے دو لفظوں کی مناسبت سے تیسرے لفظ کا جوڑ لکھئے :
۱) عورتوں سے بات چیت: غزل :: چار مصرعوں والی نظم : ۔۔۔۔۔۔
جواب: رباعی
۲) برباد : آباد :: صلح : ۔۔۔۔۔۔۔
جواب: جنگ
۳) گردش : چکر :: افلاس : ۔۔۔۔۔۔۔
جواب: تنگدستی
Notes For Class 10 Urdu Lesson Rubaiyat | دہم جماعت اُردو نوٹس سبق رُباعیات | www.notes.studymanzil.com