نہم جماعت اُردو نوٹس – غزل گوہرؔ تریکیروی
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi
KSEEB Notes for Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi are provided below to help Class 9 students understand the lesson more effectively. The KSEEB Notes for Class 9 First Language Urdu are prepared by subject teachers according to the new syllabus of KSEEB Class 10 First Language Urdu.
اسٹڈی منزل کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اُردو میڈیم کے طلباء و طالبات کو بہتر کارکردگی کے لئے مواد فراہم کریں۔ اسی مقصد کے تحت کرناٹک نصاب برائے نہم جماعت زبانِ اوّل اُردو غزل گوہرؔ تریکیروی ر کی حل شدہ نوٹس فراہم کی گئی ہے تاکہ کلاس 9 کے طلبہ کو تصورات کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ کلاس 9 اُردو کے لئے یہ نوٹس اساتذہ کے ذریعے تیار کی گئی ہے۔ طلبہ نہم جماعت اوّل زبان اُردو کی نوٹس کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
Tags: 9th Urdu Chapter 21 question Answer, 9th Urdu Notes, 9th Urdu Notes Gazal Gohar Tarikervi question answer, 9th Urdu question answer chapter Gazal Gohar Tarikervi, KSEEB solutions class 9 Urdu, Gazal Gohar Tarikervi notes, Gazal Gohar Tarikervi question answer class9, ninth Urdu question answers, Notes Class 9 Urdu Lesson Gazal Gohar Tarikervi, غزل گوہرؔ تریکیروی نوٹس, غزلگوہرؔ تریکیروی سوال جواب, نہم جماعت غزل گوہرؔ تریکیروی سوال جواب
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل گوہرؔ تریکیروی | www.notes.studymanzil.com
The Class 9 Urdu (First Language), KSEEB Solutions For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi offered here is a comprehensive guide to grasp essential topics thoroughly. Crafted to facilitate a deep understanding of the lessons, these solutions are tailored to enhance comprehension. By utilizing these resolved KSEEB Solutions for Class 9 Urdu Medium, students can achieve commendable marks and reinforce their retention of the subject matter over an extended period. Explore these user-friendly solutions to excel in Class 9 Urdu studies.
Notes Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi
نہم جماعت اُردو نوٹس – غزل گوہرؔ تریکیروی
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل گوہرؔ تریکیروی | www.notes.studymanzil.com
Table of Contents
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل گوہرؔ تریکیروی | www.notes.studymanzil.com
I ۔ لفظ و معانی:
توقع = امید
تصور = تخیل
احساس = جذبه
نقشه= پلان منصوبہ
بچھڑا = جدا
گھڑی= پل
شغف= دلچسپی
Notes For Class 9 Urdu Gazal Sheheryar | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل شہر یاؔر | www.notes.studymanzil.com
خلاصہ:
اس غزل میں شاعر نے اپنی زندگی کے اصول اور سچے خیالات کو بیان کیا ہے۔ شاعر خود داری اور سچائی پر زور دیتے ہیں اور نفس کی پاکیزگی کے لیے ضروری سمجھتے ہیں کہ دل میں غلط خواہشات کو نہ رکھیں۔ آئینے کی مثال دیتے ہوئے شاعر نے سچائی کو اہمیت دی ہے کہ آئینہ جھوٹ نہیں بولتا۔ شاعر فنِ سخن میں لفظوں اور معانی کی حفاظت اور وقار برقرار رکھنے کی بات کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مبالغے یا بڑھا چڑھا کر بات کرنے کا طریقہ ان کا شیوہ نہیں۔
غزل کا مرکزی خیال
اس غزل کا مرکزی خیال سادگی، بے لوثی، خود شناسی اور سچائی ہے۔ شاعر نے اس غزل میں انسان کو ایک بہتر انسان بننے کی تلقین کی ہے۔
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل گوہرؔ تریکیروی | www.notes.studymanzil.com
I۔ الفاظ و معانی
نفس = دل
گنجائش = امکان
رفو = ٹانکے لگانا
سخن = شاعری
تقاضا = ضرورت
آبرو= طریقہ
غلو = حد سے زیادہ مبالغہ کرنا
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل گوہرؔ تریکیروی | www.notes.studymanzil.com
II۔ مرکبات
سرخ رو = کامیاب
چاک دامن = پھٹا لباس
III۔ ایک جملے میں جواب لکھئے ۔
۱) شاعر کے نزدیک سرخروئی کیلئے کیا شرط ہے؟
جواب: سرخروئی کے لیے شاعر نفس کی پاکیزگی اور دل کو غیر ضروری خواہشات سے پاک رکھنے کی شرط بتاتے ہیں۔
۲) شاعر رفو کے لیے کتنی گنجائش چاہتا ہے؟
جواب: شاعر رفو کے لیے اتنی گنجائش چاہتے ہیں کہ دامن کے تمام چاک سلے جا ئیں۔
۳) اپنی تصویر کے سامنے شاعر آئینہ کیوں رکھنا چاہتا ہے؟
جواب: شاعر آئینہ سامنے رکھنے کی نصیحت اس لیے کرتے ہیں کہ آئینہ حقیقت کو سچائی سے دکھاتا ہے اور جھوٹ نہیں بولتا۔
۴) سخن کا کیا تقاضا ہے؟
جواب: سخن کا تقاضا یہ ہے کہ لفظوں اور معانی کی آبرو کا خیال رکھا جائے۔
۵) طرز اظہار میں شاعر کا کیا شیوہ ہے؟
جواب:شاعر کا شیوہ ہے کہ اپنے طرزِ اظہار میں مبالغہ یا غلو کو شامل نہ کریں۔
Notes For Class 9 Urdu Gazal Gohar Tarikervi | نہم جماعت اُردو نوٹس غزل گوہرؔ تریکیروی | www.notes.studymanzil.com
IV۔ اس غزل کے قافیوں کی فہرست بنائیے۔
جواب: اس غزل کے قافیوں کی فہرست:
سرخ رو، آرزو،
رفو، روبرو،
آبرو، غلو
V۔ ان اشعار کی تشریح کیجئے۔
۱) نفس کو اپنے سرخ رورکھنا
کو ئی دل میں نہ آرزو رکھنا
جواب: تشریح: شاعر نصیحت کرتے ہیں کہ نفس کو پاکیزہ اور سرخرو رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ دل میں ایسی خواہشات نہ رکھی جائیں جو انسان کو بھٹکا سکیں۔ سرخروئی کے لیے انسان کو اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانا چاہیے اور خودداری کو اپنانا چاہیے۔
۲) جھوٹ کب بولتا ہے آئینہ
اپنی تصویر روبرو رکھنا
جواب: تشریح: شاعر آئینے کی مثال دے کر سچائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آئینہ ہمیشہ حقیقت دکھاتا ہے اور جھوٹ نہیں بولتا۔ شاعر کا کہنا ہے کہ اپنی تصویر کو سچائی کے آئینے میں دیکھنا چاہیے تاکہ اپنی خامیوں اور خوبیوں کا صحیح اندازہ ہو سکے۔